Tag: TWEET

  • اپوزیشن کا دھاندلی کا شور صرف میڈیا کے لیے ہوتا ہے: فواد چوہدری

    اپوزیشن کا دھاندلی کا شور صرف میڈیا کے لیے ہوتا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سنہ 2018 کے انتخابات میں جن 90 حلقوں میں دھاندلی کی پٹیشنز دائر کی گئیں ان میں سے 45 پاکستان تحریک انصاف نے فائل کیں، اپوزیشن کا دھاندلی کا شور صرف میڈیا کے لیے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سنہ 2013 کے انتخابات کے بعد دھاندلی کی شکایت 413 پٹیشنز کے ذریعے کی گئی تھی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے 137 حلقوں میں دھاندلی ہوئی، اس کے برعکس سنہ 2018 کے انتخابات میں صرف 90 حلقوں کی پٹیشنز کی گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان 90 پٹیشنز میں سے 45 الیکشن پٹیشنز پاکستان تحریک انصاف نے فائل کیں، اپوزیشن کا دھاندلی کا شور صرف میڈیا کے لیے ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپنا غیر جمہوری اسٹرکچر ہے۔ یہ اسٹرکچر میرٹ کی بنیاد پر لیڈر شپ کے بجائے صوابدید پر بنیاد رکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مریم نواز اور بلاول کا سیدھا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے؟ جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسے آسکتی ہے۔

  • مریم اور بلاول کا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کون سا جمہوری عمل ہے؟ فواد چوہدری

    مریم اور بلاول کا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کون سا جمہوری عمل ہے؟ فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور بلاول کا سیدھا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے؟ جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسے آسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپنا غیر جمہوری اسٹرکچر ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ اسٹرکچر میرٹ کی بنیاد پر لیڈر شپ کے بجائے صوابدید پر بنیاد رکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول کا سیدھا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے؟ جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسے آسکتی ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب پاکستان میں تھے تو کہہ رہے تھے کہ مجھے باہر جانے دیں، ان سے متعلق میں نے تب ہی کہہ دیا تھا کہ یہ واپس نہیں آئیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ فراڈ ہوا ہے، شریف فیملی نے پہلی مرتبہ فراڈ نہیں کیا یہ ہمیشہ کرتے رہتے ہیں، مسلم لیگ ن اپوزیشن میں بڑا کردارادا نہیں کرسکتی کیونکہ ان میں واضح نہیں کہ قیادت کس کے پاس ہے۔

  • اورنج ٹرین کا جلد افتتاح کردیا جائے گا: عاصم باجوہ

    اورنج ٹرین کا جلد افتتاح کردیا جائے گا: عاصم باجوہ

    اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے، جلد افتتاح کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اورنج ٹرین کا افتتاح جلد کردیا جائے گا، ٹرین کے کرایے کا تعین کرلیا گیا ہے۔

    عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے، آپریشنز و مینٹننس کا کام تفویض کردیا گیا ہے جبکہ اسٹاف ہائرنگ کا کام بھی جاری ہے۔

    اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر شہر اور بندرگاہ کی تعمیر دن رات جاری ہے جس سے خوشحالی آئے گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وفاق اور بلوچستان حکومت صوبے میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں، جنوبی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومتیں پرعزم ہیں۔

    عاصم باجوہ نے مزید کہا تھا کہ بلوچستان اور سی پیک کے حوالے سے ہونے والے ترقیاتی کام پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا باعث ہوں گے، ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد خوشحالی آئے گی۔

  • وفاقی وزیر اسد عمر نے بلوچستان کی عوام کو خوشخبری سنا دی

    وفاقی وزیر اسد عمر نے بلوچستان کی عوام کو خوشخبری سنا دی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بلوچستان کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ اس سال وفاقی حکومت بلوچستان میں تاریخی ترقیاتی کام کرے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبے کی محرومی کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال نہیں کر رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انشا اللہ اس سال وفاقی حکومت بلوچستان میں تاریخی ترقیاتی کام کرے گی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کے جام کمال صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں جو واقعی صوبے میں ترقیاتی عمل دیکھنا چاہتے ہیں اور بلوچستان کی محرومی کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال نہیں کر رہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال سے بلوچستان ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔

    وزیر اعلیٰ جام کمال نے بلوچستان کی ترقی کے لیے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کے عملی اقدامات کو سراہا۔

    انہوں نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے بھی اہم ملاقات کی تھی جس میں شعبہ توانائی میں وفاق کی معاونت سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدر آمد کی رفتار تیز کرنے، صوبے کی ترقی اور قدرتی وسائل کی تلاش میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں صوبے میں سرمایہ کاری اور پیٹرولیم سیکٹر کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

  • جلد بازی میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ تعلیم کے نظام کو تباہ کردے گا: وزیر تعلیم

    جلد بازی میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ تعلیم کے نظام کو تباہ کردے گا: وزیر تعلیم

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ طالبعلموں کی صحت اولین ترجیح ہے تاہم جلد بازی میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ تعلیم کے نظام کو تباہ کردے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ طالبعلموں کی صحت اولین ترجیح ہے، جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ وزارت صحت سے مشاورت سے ہوگا۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پہلے ہی 6 ماہ اسکول بند ہونے سے تعلیم متاثر ہوئی ہے، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ محتاط ہو کر کیا۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ جلد بازی میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ تعلیم کے نظام کو تباہ کردے گا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دیے گئے تھے تاہم اسکول کھلتے ہی بچوں، اساتذہ اور اسکول کے عملے میں کرونا وائرس کے کیسز پائے گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اسکول کھلنے کی تیسرے ہی روز کرونا وائرس کے باعث 22 تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے، ادارے 48 گھنٹےمیں ایس او پیز اختیار نہ کرنے پر بند کیے گئے۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر کرونا وائرس وبا تعلیمی اداروں میں پھیلی، سب سے زیادہ 16 تعلیمی ادارے خیبر پختونخواہ میں بند کیے گئے، آزاد کشمیر میں 5 اور اسلام آباد میں 1 ادارہ بند کیا گیا۔

    ادھر سندھ حکومت نے بھی دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کلاسز 21 ستمبر سے نہیں کھلیں گی۔

  • انسانی جانوں کے تحفظ کے ساتھ معاشی اور تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جارہی ہیں: شبلی فراز

    انسانی جانوں کے تحفظ کے ساتھ معاشی اور تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جارہی ہیں: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشی اور تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ بچوں کے حصول علم کا منقطع ہوجانے والا سلسلہ آج پھر سے بحال ہو رہا ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے، انسانی جانوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشی اور تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور انتظامیہ اسکولز میں احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں، پہلے مرحلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ثانوی و اعلیٰ ثانوی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھولی گئی ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ایک کلاس روم میں اگر 40 بچے پڑھتے ہیں تو ایک دن 20 بچے آئیں گے اور اگلے دن 20 بچوں کو اسکول بلایا جائے گا۔

    ایس او پیز کے مطابق بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر انہیں اسکول آنے سے روک دیا جائے گا۔

    حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کی مختلف ٹیمیں اسکولوں کا دورہ کریں گی اور ایس او پیز پر عملدر آمد کا جائزہ لیں گی۔

  • اگست 2020 میں ترسیلات زر میں اضافہ، وزیر اعظم کا اظہار تشکر

    اگست 2020 میں ترسیلات زر میں اضافہ، وزیر اعظم کا اظہار تشکر

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگست 2020 میں سمندر پار پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں 2 ہزار 95 ملین ڈالر بھجوائے جو گزشتہ مالی سال کی نسبت کہیں زیادہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگست 2020 میں سمندر پار پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں 2 ہزار 95 ملین ڈالر بھجوائے جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 24.4 زیادہ ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جولائی 2020 میں یہ ترسیلات 2 ہزار 768 ملین کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔

    انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران یہ ترسیلات گزشتہ برس کے اسی دورانیے کی نسبت 31 فیصد زیادہ رہیں۔

    یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں ملکی تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر 2 ارب 76 کروڑ ڈالر موصول ہوئیں، یہ جون 2020 کی نسبت 12.2 فیصد جبکہ جولائی 2019 کی نسبت 36.5 فیصد زیادہ ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جولائی 2020 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں ساڑھے 36 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ کسی ایک مہینے میں پاکستان میں آنے والی ترسیلات زر کی بلند ترین سطح ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2020 میں سعودی عرب سے 82 کروڑ ڈالر، عرب امارات سے 53.82 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 39 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 25 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

  • پیپلز پارٹی 12 سال سے سندھ میں لوٹ مار کرتی آرہی ہے: علی زیدی

    پیپلز پارٹی 12 سال سے سندھ میں لوٹ مار کرتی آرہی ہے: علی زیدی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ بلاول نے سیلاب متاثرین کی حالت زار کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہرایا، یہ رویہ بلاول کی ناپختگی اور پیپلز پارٹی کی نا اہلی ظاہر کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلاول نے سیلاب متاثرین کی حالت زار کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہرایا، پیپلز پارٹی خود مسلسل 12 سال سے سندھ پر حکمرانی اور لوٹ مار کرتی آرہی ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرانا بلاول کی ناپختگی اور پیپلز پارٹی کی نا اہلی ظاہر کرتی ہے، نہ روٹی نہ کپڑا نہ مکان، یہ سندھ کے عوام کو بے وقوف بنانے کا نعرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کے داماد اور پوتے نے سندھ کو کرپشن اور گندگی کا حوض بنا ڈالا، سندھ کے لوگوں کی ترقی کے لیے ذوالفقار علی بھٹو کے داماد اور پوتے نے کچھ نہیں کیا۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ بھٹو کے سماجی فلاحی ایجنڈے سے مماثل ایجنڈے پر تو تحریک انصاف عمل پیرا ہے، بھٹو زندہ نہیں لیکن شرمندہ ضرور ہے۔

    ابہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، وفاقی حکومت سندھ کے دیگر علاقوں کی ترقی کے لیے بھی کوشش کرے گی، پیپلز پارٹی کو اس موقع پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت کم سے کم ڈویژن میں گریڈ 21 کے ایڈمنسٹریٹر تعینات کرے۔

  • سندھ کے آفت زدہ اضلاع وفاقی حکومت کی مدد کے منتظر ہیں: مرتضیٰ وہاب

    سندھ کے آفت زدہ اضلاع وفاقی حکومت کی مدد کے منتظر ہیں: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا ہے، یہ اضلاع وفاقی حکومت کی مدد اور تعاون کے منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 20 اضلاع ہیں جنہیں سندھ حکومت نے آفت زدہ قرار دیا، یہ اضلاع وفاقی حکومت کی مدد اور تعاون کے منتظر ہیں۔

    خیال رہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کی جانب سے جاری کردہ بارش سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران سندھ میں 28 افراد جاں بحق ہوئے۔

    بارش کے دوران مکانات، کاروبار، فصلوں اور گھریلو آلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

    سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ افراد کی مالی معاونت کا فیصلہ بھی کیا ہے اور اس حوالے سے کراچی سمیت متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

  • جلد پختونخواہ کی 100 فیصد آبادی کے پاس صحت کارڈ ہوگا: مراد سعید

    جلد پختونخواہ کی 100 فیصد آبادی کے پاس صحت کارڈ ہوگا: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر خیبر پختونخواہ کی 100 فیصد آبادی کے پاس صحت کارڈ ہوگا جس میں 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مفت اور بہترین صحت ریاست کی ذمہ داری اور ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ اس مالی سال کے اختتام پر خیبر پختونخواہ کی 100 فیصد آبادی کے پاس صحت کارڈ ہوگا جس میں 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام پورے ملک میں پھیلایا جا رہا ہے لیکن مفت اور بہترین علاج کی سہولت کے لیے سندھ حکومت ساتھ کیوں نہیں دے رہی؟

    خیال رہے کہ چند روز قبل خصوصی افراد کے لیے صحت سہولت پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے غریب افراد 7 لاکھ 20 ہزار میں اپنا علاج کروا سکیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جب غریب گھرانے میں بیماری آتی ہے تو اسے قرض لینا پڑتا ہے، غریب گھرانے کینسر کا علاج کروانے کے لیے تباہ ہوجاتے تھے، اب وہ صحت کارڈ سے اپنا علاج کروا سکیں گے۔