Tag: TWEET

  • وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف واضح، عوام کے احساسات کا ترجمان ہے: شبلی فراز

    وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف واضح، عوام کے احساسات کا ترجمان ہے: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف واضح ہے اور یہ پاکستانی عوام کے احساسات کا ترجمان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر وزیر اعظم عمران خان نے عزم کے ساتھ واضح اظہار کیا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف واضح ہے، وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف عوام کے احساسات کا ترجمان ہے۔

    اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ 2 سال مایوسیاں پھیلانے والوں کے لیے انتہائی مایوس کن سال رہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ دائیں اور بائیں کے بجائے عمران خان نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا، ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔

  • وزیر اعظم نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا: شبلی فراز

    وزیر اعظم نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے لوگوں کو دائیں اور بائیں کے بجائے صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا، ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ 2 سال مایوسیاں پھیلانے والوں کے لیے انتہائی مایوس کن سال رہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ دائیں اور بائیں کے بجائے عمران خان نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا، ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔

    اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے 2 سال میں غریب عوام کے 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ یہ رقم پاکستان کے 3 سال کے ڈیولپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے۔

  • وزیر اعظم نے 2 سال میں غریب عوام کے 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے: شبلی فراز

    وزیر اعظم نے 2 سال میں غریب عوام کے 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکمت عملی سے 2 سال میں 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے، یہ رقم پاکستان کے 3 سال کے ڈیولپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے 2 سال میں غریب عوام کے 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ رقم پاکستان کے 3 سال کے ڈیولپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے۔

    انہوں نے مزید اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک سے 7 ارب ڈالر یعنی 1100 ارب روپے بچائے گئے، کارکے سے 1.5 ارب ڈالر عینی 240 ارب روپے بچائے گئے۔

    وفاقی وزیر کے مطابق گیس انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) سے 400 ارب روپے اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پی) سے 604 ارب بچائے گئے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ایک موقع پر شبلی فراز نے کہا تھا کہ ماضی میں بغیر منصوبہ بندی کے جنریشن پلانٹ لگائے گئے، ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں مشکلات ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ماضی میں کیے گئے معاہدوں سے بجلی مہنگی مل رہی ہے، مہنگی بجلی سے صارفین اور برآمدات متاثر ہو رہی ہیں، توانائی سیکٹر کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہمیں شدید مشکلات ہوں گی۔

  • بلوچستان حکومت نے احساس پروگرام کی رقم پر ٹیکس ختم کردیا

    بلوچستان حکومت نے احساس پروگرام کی رقم پر ٹیکس ختم کردیا

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے احساس پروگرام اور پرائم منسٹر ریلیف فنڈ عطیات کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ کردیا گیا، بلوچستان میں اب تک احساس پروگرام کے تحت 6 لاکھ 51 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 7 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلوچستان میں احساس پروگرام اور پرائم منسٹر ریلیف فنڈ عطیات کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے یہ فیصلہ مستحقین کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے۔

    خیال رہے کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت اب تک 1 کروڑ 31 لاکھ 37 ہزارسے زائد افراد میں 158 کھرب روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے۔

    بلوچستان کے 6 لاکھ 51 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 7 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے، گلگت بلتستان میں 1 ارب 16 کروڑ روپے اور زاد کشمیر میں 2 ارب 61 کروڑ روپے مستحق افراد میں تقسیم کیے گئے۔

    سندھ میں 39 لاکھ 97 ہزارسے زائد افراد میں 48 ارب 20 کروڑ روپے، پنجاب میں 58 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد میں 71 ارب 21 کروڑ روپے اور پختونخواہ میں 22
    لاکھ 25 ہزار افراد کو 27 ارب ایک کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔

  • پہاڑوں کے درمیان انوکھے میدان میں کرکٹ کا میچ

    پہاڑوں کے درمیان انوکھے میدان میں کرکٹ کا میچ

    اسلام آباد: پاکستان کے شمالی علاقے ایبٹ آباد کے پہاڑوں کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچ نے لوگوں کو حیران کردیا، پہاڑوں کے درمیان پتلی سی سڑک پر کرکٹ کھیلنے والے مقامی نوجوانوں کا جنون دیکھنے کے قابل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جو ایبٹ آباد کی ہے، ویڈیو میں پہاڑی راستے پر کرکٹ کا میچ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

    پتلی سی سڑک پر مقامی نوجوان جوش و خروش سے کھیل میں مصروف ہیں، پس منظر میں لاؤڈ اسپیکر پر کمنٹری بھی سنائی دے رہی ہے۔

    کھیل کے اختتام پر شائقین بھرپور جشن مناتے ہیں جو کھیل دیکھنے کے لیے اونچائی پر بیٹھے ہوئے تھے۔

    اپنے ٹویٹ میں شعیب اختر نے لکھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ایسا کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ کے لیے ایسا جنون آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

    ان کے اس ٹویٹ کو بے حد پسند کیا گیا اور لاکھوں صارفین نے اسے ری ٹویٹ اور لائیک کیا۔

  • مشکل گھڑی میں لبنانی بھائیوں کے ساتھ ہیں: وزیر اعظم عمران خان

    مشکل گھڑی میں لبنانی بھائیوں کے ساتھ ہیں: وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے لبنانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز لبنانی دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیروت میں دھماکے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے، مشکل گھڑی میں ہم لبنانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اللہ زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے اور متاثرہ خاندانوں کو ہمت دے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بیروت کی بندرگاہ پر واقع گودام میں ہونے والے دھماکے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا، دھماکے سے بندرگاہ اور اس کے نواح میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور کاروباری و رہائشی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

    دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 78 تک پہنچ گئی ہے، حکام نے 4 ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    لبنان کے وزیر اعظم حسن دیاب کا کہنا ہے کہ بیروت کی بندرگاہ پر واقع گودام میں کئی سالوں سے 2 ہزار 750 ٹن ایمونیم نائٹریٹ موجود تھا جو دھماکوں کی وجہ بنا، انہوں نے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو اس تباہی کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

  • ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی بہت اہم جزو ہے: حماد اظہر

    ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی بہت اہم جزو ہے: حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ایک سال میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر واضح بہتری دکھائی، پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہتے ہوئے اعتراف کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 1 سال میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر واضح بہتری دکھائی۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہتے ہوئے اعتراف کیا گیا، ہمیں بہتری کا یہ سلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ قانون سازی بہت اہم جزو ہے، امید ہے اپوزیشن قومی سلامتی کے معاملے کو مقدم رکھے گی۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ایف اے ٹی ایف قوانین ضروری ہیں، ایف اے ٹی ایف سے متعلق قوانین قومی مفاد کے لیے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بل جمع ہو چکے ہیں، رابطے کر رہے ہیں انشااللہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل پاس ہوں گے۔ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کو کچھ سیکٹرز میں کام کرنا تھا اور ایف اے ٹی ایف سے متعلق کچھ اصلاحات کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • عمران خان غریب کے حق کے لیے ڈٹ گئے اور آج دنیا تعریف کر رہی ہے: ڈاکٹر شہباز گل

    عمران خان غریب کے حق کے لیے ڈٹ گئے اور آج دنیا تعریف کر رہی ہے: ڈاکٹر شہباز گل

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان غریب کے حق کے لیے ڈٹ گئے اور آج دنیا تعریف کر رہی ہے، کوئی شک نہیں بلاول اور مراد علی شاہ جان بوجھ کر معیشت تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گوادر بندرگاہ سے افغانستان تک بلک کارگو کی ٹرانزٹ کنسائنمنٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاک افغان ٹرانزٹ کی پہلی کھیپ گوادر سے افغانستان بھیج دی گئی، 27 جولائی کو اسٹارک مارکیٹ 38 ہزار 223 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

    انہوں نے کہا کہ شاید کرونا وائرس پر عوام سے جو جھوٹ بولا اس کی وجہ سے آج منہ چھپا رہے ہیں، کوئی شک نہیں بلاول اور مراد علی شاہ جان بوجھ کر معیشت تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔ اللہ نے ایک بار پھر عمران خان کو ہمت دی۔

    ڈاکٹر شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان غریب کے حق کے لیے ڈٹ گئے اور آج دنیا تعریف کر رہی ہے۔

    اپنے ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کے اسکوپ میں اضافہ ہو تو بڑھی ہوئی لاگت کو آپ کرپشن کہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب آپ کے منصوبے میں اضافہ ہو تو اسے صرف لاگت کا بڑھنا کہا جائے، کمال مہارت کہ آپ مطمئن منافق ہیں۔

  • سی پیک کے تحت گوادر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں: عاصم سلیم باجوہ

    اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گوادر بندرگاہ متحرک اور فعال بندرگاہ ثابت ہوگی، سی پیک کے تحت گوادر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گوادر میں بین الاقوامی شہر بننے کا پوٹینشل موجود ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ متحرک اور فعال بندرگاہ ثابت ہوگی، سی پیک کے تحت گوادر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

    اس سے قبل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پرکام جاری ہے، حویلیاں پر بہت بڑی ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی اور چین سے آنے والا سامان حویلیاں پہنچے گا۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ ایران کے ساتھ سرحد پر باڑھ لگائی جا رہی ہے، 100 کلو میٹر طویل باڑھ جلد لگا دی جائے گی، ایم ایل ون کے تحت ریلوے ٹرانسمیشن نظام تبدیل کردیا جائے گا۔

  • اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے، نہ ہی کتابوں سے: فواد چوہدری

    اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے، نہ ہی کتابوں سے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔ محلوں میں مقید حضرات ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود جل جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے، نہ ہی کتابوں سے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم سے خطرہ ہے اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔ محلوں میں مقید حضرات احتیاط کریں، ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود جل جائیں۔

    انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پاس کیے جانے والے قانون کے حوالے سے کہا کہ میں نے یہ قانون نہیں پڑھا لیکن اس وقت پارلیمان خصوصاً پنجاب میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہر رکن روزانہ ایک نئی تحریک لے کر آتا ہے اور بتایا جاتا ہے اگر یہ نہ ہوا تو اسلام خطرے میں ہے۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ خطرناک رویہ ہے اس سے ہم فرقہ ورانہ اور مذہبی شدت پسندی کے گرداب میں دھنستے جائیں گے۔