Tag: TWEET

  • شریف باپ بیٹی قوم کو بیوقوف بنانا بند کریں،عمران خان کا ٹوئٹ

    شریف باپ بیٹی قوم کو بیوقوف بنانا بند کریں،عمران خان کا ٹوئٹ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف باپ بیٹی قوم کو بیوقوف بنانا بند کریں، ووٹوں سے منتخب ہونے والے قانون سے بالاتر نہیں ہوتے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی عدالت سے رجوع کی آڑ میں عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے شریف باپ اور بیٹی کی جانب سے ریلی کے نام پر رچایا جانے والا تماشا اب بند ہونا چاہئیے، ہر کوئی جانتا ہے کہ دنیا بھر کی جمہوریتوں میں عوام ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں مگر انصاف کی فراہمی عدلیہ ہی کی ذمے ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اسی طرح ریاستی ادارے کرپشن کا کھوج لگانے اور بے نقاب کرنے کے پابند ہیں، شریفوں کی منطق ہے کہ جو ایک مرتبہ ووٹ لیکر آجائے وہ قانون سے بالاتر اور ہر قسم کی باز پرس سے مبرا قرار دے دیا جائے۔

    سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں سیاسی جماعت اے این سی نے اپنے لیڈرکوکرپشن کے الزام میں نکال باہرکیا۔اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہوکووزیراعظم ہونے کے باوجودکرپشن الزامات پرپولیس تحقیقات کا سامنا ہے،ووٹوں سے منتخب ہونے کا مطلب قانون سے بالاترہونا نہیں ہوتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف نےحسب معمول کےپی حکومت کیخلاف جھوٹ بولا،عمران خان

    نوازشریف نےحسب معمول کےپی حکومت کیخلاف جھوٹ بولا،عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے نوازشریف نےحسب معمول کےپی حکومت کیخلاف جھوٹ بولا، نوازشریف کے تصورجمہوریت میں منتخب وزیراعظم اداروں کودھمکاسکتا ہے، ان کی پارٹی کے لوگ سپریم کورٹ پردھاوابول سکتے ہیں۔۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز نوازشریف نے جمہوریت کے بارے میں اپنے نظریات واضح کردیے، نوازشریف کے تصور میں جمہوریت میں منتخب وزیراعظم قانون سے بالاترہوتا ہے، وزیراعظم منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اوراثاثے چھپا سکتا ہے اور پارلیمنٹ کے سامنے جھوٹ بول سکتا ہے، تمام کرپشن کی اجازت ہے کیوں کہ وہ منتخب وزیراعظم ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے تصور میں جمہوریت،منتخب وزیراعظم اداروں کودھمکا سکتا ہے، جمہوریت، ججزکو پیسوں کابریف کیس دے سکتا ہے، نوازشریف کی پارٹی کے لوگ سپریم کورٹ پردھاوابول سکتے ہیں، ان سےکوئی سوال نہیں پوچھاجاسکتانہ قانون کی پابندی ضروری ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف نے حسب معمول کے پی حکومت کیخلاف جھوٹ بولا، حقیقت یہ ہے کے پی میں350مائیکروہائیڈل اسٹیشنزمکمل ہوئے، نوازشریف اپنے تنخواہ داروں کو بھیج کرچیک کراسکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن آرہی ہے اور لاڈلے کی چھٹی ہونے والی ہے، نواز شریف 


    یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق نااہل وزیر اعظم نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوالات کیے کہ ’کہاں ہیں وہ درخت، ڈیم، اسپتال، اسکولز جن کا وعدہ کیا تھا، پشاور کے عوام اچھی طرح سے لوگوں کا چہرہ پہچان چکے اس لیے اب کہتا ہوں کہ مسلم لیگ ن آرہی ہے اور لاڈلے کی چھٹی ہونے والی ہے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • زرداری صاحب کی حکمرانی نے شہر قائد کو اجاڑ دیا، سعد رفیق

    زرداری صاحب کی حکمرانی نے شہر قائد کو اجاڑ دیا، سعد رفیق

    لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کی حکمرانی نے شہر قائد کو اجاڑ دیا، اسے سنبھالنے کے بجائے پیشہ ورمجرموں کے رحم وکرم پرچھوڑ رکھا ہے، افسوس صد افسوس۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کچھ دیر پہلے کراچی آمد ہوئی، ہرطرف غلاظت اور ملبے کے ڈھیرنظرآرہے ہیں۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عروس البلاد کراچی ملبے اورکچرے سے اٹا پڑا ہے، زرداری صاحب آپ کی حکمرانی نے شہرقائد کو اجاڑ ڈالا، اسے سنبھالنے کے بجائے پیشہ ور مجرموں کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے، افسوس صدافسوس


    مزید پڑھیں :  کےپی کے جل رہاہےاورعمران جھوٹ کی بانسری بجا رہاہے،سعد رفیق


    یاد رہے گذشتہ روز وزیر ریلوے سعد رفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کے پی سےعمران کارشتہ محض سرکاری وسائل کے استعمال تک محیط ہے، کے پی کے جل رہا ہے اورعمران جھوٹ کی بانسری بجا رہا ہے، دوسروں پربہتان پی ٹی آئی نےکبھی کوتاہی یا نااہلی تسلیم نہیں کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سیٹ بیلٹس باندھ لیں، آج دوپہرپریس کانفرنس میں دھماکہ خیز انکشافات کروں گا، عمران خان

    سیٹ بیلٹس باندھ لیں، آج دوپہرپریس کانفرنس میں دھماکہ خیز انکشافات کروں گا، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سیٹ بیلٹس باندھ لیں،آ ج دوپہر پریس کانفرنس میں دھماکہ خیز انکشافات کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ٹوئٹ میں کہا کہ لفظ لعنت جس تناظرمیں کہا اس میں یہ بہت نرم لفظ ہے، اگرکوئی اتفاق نہیں کرتا تومیں چیلنج کرتا ہوں کہ پبلک پول کرالیں، عوام ایسی پارلیمنٹ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں پتا چل جائیگا۔گارنٹی سے کہتا ہوں عوام کی اکثریت مذمت کرے گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا کام قومی مفاد کا تحفظ ہے، پارلیمنٹ نے نااہل شخص کوپارٹی صدربننے کی اجازت دی، اس نااہل شخص نے3بلین روپے کی منی لانڈرنگ کی ، نااہل شخص کوپارٹی صدارت کی اجازت دینے والا قانون پارلیمنٹ پرلعنت ہے۔

    سربراہ پی ٹی آئی نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ آج دوپہرپریس کانفرنس کرونگا، اپنی سیٹ بیلٹس باندھ لیں، دھماکا خیزانکشافات کروں گا۔


    مزید پڑھیں : مال روڈ جلسہ، عمران خان کی پارلیمنٹ پر شدید تنقید


    یاد رہے گذشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ جو پارلیمنٹ انصاف نہ دے سکے اور مجرم کو پارٹی کا صدر بنا دے ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’شیخ رشید کا اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان اچھا مشورہ ہے، پارٹی سے اس معاملے پر بات کروں گا ہوسکتا ہے جلد ہم شیخ رشید کے ساتھ کھڑے ہوں کیونکہ ایسی اسمبلی کا کوئی فائدہ نہیں جو سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف قرارداد پیش کرکے قانون بنائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایک دوسرےکوچورکہنےوالےاکٹھے کیسےہوگئے، دنیا نے دیکھ لیا، سعد رفیق

    ایک دوسرےکوچورکہنےوالےاکٹھے کیسےہوگئے، دنیا نے دیکھ لیا، سعد رفیق

    لاہور : خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے اکٹھے کیسے ہوگئے، ان کے اصل ارادے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی زیرقیادت اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ کن احتجاج کرتے جارہی ہے۔

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے اکٹھے کیسے ہوگئے دنیا نے دیکھ لیا،سعد رفیق کا یہ بھی کہنا تھا کہ انکے اصل ارادے بےنقاب ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری بھی شرکت کریں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اوباما کے فیصلے کا مخالف ہوں اس لئے دورہ برطانیہ منسوخ کیا،ٹرمپ کاٹوئٹ

    اوباما کے فیصلے کا مخالف ہوں اس لئے دورہ برطانیہ منسوخ کیا،ٹرمپ کاٹوئٹ

    واشنگٹن : صدرٹرمپ نے برطانیہ کے دورے کومنسوخ کرنے کا بہانہ سابق صدراوباما کے فیصلے کوبنالیا اور کہا کہ اوباما انتظامیہ نے بہترین جگہ پرواقع امریکی سفارتخانہ کوڑیوں کے مول بیچ دیا اس لئے نئے سفارتخانے کا افتتاح نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ کے دورے کو منسوخ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اوباما کے فیصلے کا مخالف ہوں اس لئے دورہ برطانیہ منسوخ کیا۔

    ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ اوباما انتظامیہ نے لندن میں بہترین جگہ پرواقع سفارتخانہ کوڑیوں کے مول بیچا، 1.2 بلین ڈالرز میں نئی جگہ خرید کر نیا سفارتخانہ بنایا گیا، میں اس سفارتخانے کا افتتاح نہیں کروں گا۔

    خیال رہے کہ صدرٹرمپ کوآئندہ ماہ لندن میں نئے امریکی سفارتخانہ کا افتتاح کرنا تھا لیکن اب ان کی جگہ ریکس ٹلرسن برطانیہ جائیں گے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کوخدشہ تھا برطانیہ میں ان کا خیرمقدم نہیں کیا جائے گا، اس کے علاوہ امریکی صدر کی ملکہ الزبتھ سے ملاقات بھی طے نہیں ہوسکی تھی۔

    یاد رہے کہ سفید فام مسلمان مخالف انتہاپسندگروپ کی ویڈیوشئیرکرنے اور ان کی حمایت پرصدرٹرمپ کوکڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ متعدد برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے امریکی صدرکا سرکاری دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔


    برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا ٹرمپ کا دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ


    اس سے قبل ٹرمپ کے مسلم ممالک کے خلاف بیان اوراقدامات پر  برطانوی عوام نے ٹرمپ کو برطانیہ آنے سے روکنے کیلئے پٹیشن پر دستخط کئے تھے۔

    برطانوی شہریوں نے پٹیشن سائن کرکے حکومت کے آگے مطالبہ رکھا ہے کہ وہ ٹرمپ کو برطانیہ نہ آنے دیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قصورمیں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کونشان عبرت  بنادیا جائے،مریم نواز

    قصورمیں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کونشان عبرت بنادیا جائے،مریم نواز

    لاہور : قصور میں بچی زیادتی معاملے پر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ دعاگوہوں کہ قصورمیں زیادتی کاشکارہونےوالی بچی کونا صرف انصاف ملےبلکہ مجرموں کوعبرت کانشان بنا دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قصور میں بچی زیادتی معاملے پر اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے قصورمیں بچی کو قتل کرنے والے پکڑے جائیں گے۔

    مریم نواز نے کہا کہ دعاگوہوں کہ قصورمیں زیادتی کاشکارہونےوالی بچی کونا صرف انصاف ملے بلکہ مجرموں کوعبرت کانشان بنادیا جائے۔

    یاد رہے کہ قصور میں کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کردیا ، واقعہ کیخلاف شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، دکانیں،مارکیٹس ودیگرتجارتی مراکزبند ہیں۔

    بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی لیکن پولیس اب تک ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔


    مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا قصور میں 7 سالہ بچی کے قتل کا نوٹس


    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قصور میں آٹھ سال کی بچی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیتے ہوئے ، آئی جی کوجائےوقوعہ پرپہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

    زینب کے والدین عمرےکی سعادت کے لئے سعودیہ عرب میں ہیں، اہل خانہ کےمطابق والدین کی عمرے سے آج واپسی پرزینب کی نمازجنازہ ادا کی جائے گی ۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران قصورمیں بچیوں کواغواکےبعدقتل کرنےکا یہ دسواں واقعہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کا ایئرمارشل(ر)اصغرخان کے انتقال پر اظہارافسوس

    عمران خان کا ایئرمارشل(ر)اصغرخان کے انتقال پر اظہارافسوس

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اصغرخان پاکستان ایئرفورس میں نمایاں تبدیلیاں لائے، اللہ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایئرمارشل(ر)اصغرخان کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ اصغرخان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہارکرتا ہوں، اللہ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔


    عمران خان کا کہنا تھا کہ اصغر خان پاکستان ایئرفورس میں نمایاں تبدیلیاں لائے، اصغرخان اصولوں کے پابند تھے۔


    سابق ایئرچیف مارشل اصغرخان انتقال کرگئے


    یاد رہے کہ تحریک استقلال کے سربراہ ائیر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان 96 سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے، کافی عرصہ سے علیل تھے، انکی نمازہ جنازہ آج اسلام آباد اور کل نواں شہر ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی۔

    اصغر خان سابق وفاقی وزیر عمر اصغر خان اور پی ٹی آئی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی علی اصغر خان کے والد ہیں۔

    اصغر خان نے پاک بھارت جنگ میں اہم کارنامہ سرانجام دے کر دشمن کو پاکستان کی فضائی حدود سے پسپا کر دیا تھا، جس پر ان کی بہادری پر اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • جغرافیائی خودمختاری میں امریکی دخل اندازی کا جواب دیا جائے گا: خواجہ آصف

    جغرافیائی خودمختاری میں امریکی دخل اندازی کا جواب دیا جائے گا: خواجہ آصف

    اسلام آباد:وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا پہلے بھی پاکستان کو دھمکیاں دیتا رہا ہے، امریکا کی جانب سے جغرافیائی خودمختاری میں دخل اندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جس کے فیصلے کا اختیار پاک فوج کے پاس ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ روزانہ ساٹھ ستر ہزارافغانی مہاجرین سرحد پارکرتے ہیں،پاکستان اپنی سرحد پر باڑ لگا چکا، امریکا اور افغانستان کوکہہ رہے ہیں کہ وہ بھی باڑ لگائیں۔ سرحدیں محفوظ بنانے تک امن قائم نہیں ہوسکتا،جب تک افغان مہاجرین واپس نہیں جائیں گے، خطرات باقی رہیں گے۔

    آج ہونے والے اہم اجلاس کے بعد خواجہ آصف کے جانب سے ٹویٹر پر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کا جواب دیا گیا، جہاں انھوں نے کہ کہا کہ ٹرمپ چاہیں تو آڈٹ کے لیے کسی امریکی فرم کی خدمات حاصل کرلیں اور پاکستان کو دی گئی رقم کا آڈٹ کرالیں، تاکہ دنیا کو پتا چل جائے کہ کون سچ بول رہا ہے کون دھوکا دے رہا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں پائیدارامن چاہتے ہیں،وزیر خارجہ خواجہ آصف

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امدادکالفظ ایک دھوکا ہے، امریکا نے ہماری فضائی حدود اور زمین مفت استعمال کی، امریکاکویہ سہولتیں پرویزمشرف نے دی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کتنا جھوٹ بولوگے؟ اللہ کوجواب بھی دیناہے،مریم نوازکاٹوئٹ

    کتنا جھوٹ بولوگے؟ اللہ کوجواب بھی دیناہے،مریم نوازکاٹوئٹ

    لاہور : مریم نواز کا شریف برادران کے این آر او سے متعلق خبروں پر کہنا ہے کہ کتناجھوٹ بولوگے؟اللہ کوجواب بھی دیناہے، کیا پوچھ گچھ کیلئے عزت سے شاہی جہاز بھیج کر بلایا جاتا ہے، شاباش۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشریف برادران کے این آر او سے متعلق خبروں پر اپنے بیان میں کہا کہ کیا پوچھ گچھ کیلئے عزت سے شاہی جہاز بھیج کر بلایا جاتا ہے؟ کتناجھوٹ بولوگے؟اللہ کوجواب بھی ہے۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف عمرےکی ادائیگی کے بعد آج رات وطن پہنچیں گے،مریم نواز


    اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم کی روضہ رسولﷺ پر حاضری کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں کہا تھا کہ نوازشریف سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد روضہ رسول ﷺپر حاضری کیلئے مدینہ منورہ میں ہیں،   نوازشریف عمرےکی ادائیگی کے بعدآج رات وطن پہنچیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر تھے، جس پر کہا جارہا تھا شریف برادران این آر او کے سعودی عرب گئے ہیں جہاں انھوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کی ہیں۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ شریف برادران سے سعودی ایجنسیز نے کرپشن سے متعلق تحقیقات کیں، دونوں بھائی مبینہ طورپر کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادوں کے پارٹنر رہ چکے ہیں، سعودی ایجنسیوں نے شریف برادران سے معلومات کی ضرورت محسوس کی، شریف برادران کے سعودی عرب میں قیام کی وجہ یہی ہے۔

    خیال رہے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ نواز شریف آج شام سعودی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آبادپہنچیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔