نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گیتا کی بحفاظت بھارت واپسی پروزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ایدھی خاندان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Expressed my gratitude to PM Nawaz Sharif for his efforts that ensured Geeta returned home.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 26, 2015
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ گیتا کی بھارت واپسی کو یقینی بنانے کے لئے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے شکرگزارہیں۔
Welcome Geeta. It is truly wonderful to have you back home. Was truly a delight to spend time with you today. pic.twitter.com/DngJF2Tk31
— Narendra Modi (@narendramodi) October 26, 2015
نریندرمودی نےاپنے ایک اورٹویٹر پیغام میں گیتا کو بھارت میں خوش آمدید بھی کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گیتا کا بھارت واپس آنا ایک انتہائی خوشگوارموقع ہے اور انہیں گیتا کے ساتھ وقت گزار کر بے حد خوشی ہوئی۔
I don't think any amount of words are enough to thank the Edhi family for taking care of Geeta. They are apostles of kindness & compassion.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 26, 2015
اس موقع پر انہوں نے ایدھی خاندان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ گیتا کا خیال رکھنے پر بے حد شکرگزار ہیں اور ان کا
یہ اقدام ان کی رحم دلی اور انسان دوستی کے اعلیٰ درجات پر ہونے کی دلیل ہے۔
What the Edhi family has done is too priceless to be measured but I am happy to announce a contribution of Rs. 1 crore to their foundation.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 26, 2015
نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ ایدھی خاندان نے گیتا کے لئے جو کچھ کیا اس کا نعم البدل نہیں تاہم میں اظہار مسرت کرنے کے لئے ایدھی فاوٗنڈیشن کو ایک کروڑ روپے رقم دے رہا ہوں کہ وہ اس قسم کے کارخیر کرتے رہیں۔