Tag: TWEET

  • بھارتی فلم کی عکس بندی نے مائرہ خان  کی نیندیں اڑا دیں

    بھارتی فلم کی عکس بندی نے مائرہ خان کی نیندیں اڑا دیں

    ممبئی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مائرہ خان جو آج کل بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم  رئیس  کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارت میں موجود ہیں، اور اس فلم کیلئے بے پناہ محنت بھی کررہی ہیں۔

    اس حوالے سے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ میں اس قدر مصروف ہوں کہ سونے کا ٹائم بھی نہیں مل رہا۔

    بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم رئیس مائرہ خان کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، صرف اس لئے نہیں کہ یہ ان کی بالی ووڈ کی پہلی فلم ہے بلکہ اس لئے کہ مذکورہ فلم میں بھارتی فلم انڈسٹری کے بہت بڑے نام بھی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں،جس میں شاہ رخ خان کانام سر فہرست ہے۔

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے چند روز قبل ایک ایک انٹرویو میں مائرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی اداکارہ مائرہ خان ایک باصلاحیت اور سلجھی ہوئی اداکارہ ہیں،اور مجھے خوشی ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی فلم رئیس آئندہ سال 2016 میں عید کے موقع پرریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

  • پندرہ ہزار جعلی ووٹوں کی تصدیق ہوگئی، عمران خان کا ٹوئٹ

    پندرہ ہزار جعلی ووٹوں کی تصدیق ہوگئی، عمران خان کا ٹوئٹ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نادرا کے مطابق پندرہ ہزار جعلی ووٹوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی،  چیئرمین تحریک انصا ف کا کہناہے کہ نادرا کے مطابق چالیس فیصد سے بھی کم ووٹوں کی تصدیق ہوئی۔

    جس میں تین ہزار جعلی ووٹ اور بارہ ہزار جعلی شناختی کارڈز سامنے آئے ۔انہوں نے کہا کہ  ڈالے گئے ووٹوں میں سے پندرہ ہزار ووٹ جعلی تھے۔

    عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ نادرا رپورٹ میں ڈپلیکیٹ ووٹوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انتخابات میں اور بہت سی بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں ہیں۔

  • تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا، ریحام خان

    تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا، ریحام خان

    اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کہتی ہیں تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا، این اے ایک سو پچیس کی گاڑی پٹری سے اتر گئی ہے۔

    ریحام خان نے کہا کہ حلقہ این اے ایک سو پچس میں  گاڑی پٹری سے اترگئی ہے ۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے این اے ایک سو پچیس پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

    ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دیر ہے اندھیر نہیں۔

    ن لیگ کی پہلی وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے تو ان کی ٹیم میں خوشی کی لہر ڈور گئی۔

  • پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی

    پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی

    اسلام آباد : پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی اسپیشل سیکورٹی ڈویژن تشکیل دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی۔

    اسپیشل سیکورٹی ڈویژن تشکیل دے دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ چینی ورکروں کی حفاظت کےلئے فوج کی نوبٹالین مختص ہوں گی۔

     

    سول آرمڈ فورسزکےچھ ونگ بھی سیکورٹی ڈویژن کاحصہ ہوں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل سیکورٹی ڈویژن میجر جنرل کی سربراہی میں ہوگا۔

     

  • وزیراعظم کا ترقیاتی پیکج نوٹنکی کےسواکچھ نہیں،عمران خان

    وزیراعظم کا ترقیاتی پیکج نوٹنکی کےسواکچھ نہیں،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ترقیاتی پیکج نوٹنکی کےسواکچھ نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ گلگت بلتستان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔

     

    ٹوئٹر پیغام میں کپتان نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے دورے کو انتخابی دھاندلی کا حصہ قرار دے ڈالا۔عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں گورنرکی تقرری بھی دھاندلی تھی۔

     

    انہوں نے کہا کہ اسی دھاندلی کیلئےگلگت بلتستان میں ن لیگیوں کاتقررکیا گیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کاترقیاتی پیکج نوٹنکی کےسواکچھ نہیں ہے۔

  • جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد پارلیمنٹ جانا چاہتا تھا، عمران خان

    جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد پارلیمنٹ جانا چاہتا تھا، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد پارلیمنٹ جانا چاہتا تھا، نہ چاہتے ہوئے بھی یمن پر واضح موقف دینے کیلئے پارلیمنٹ گیا۔

    تحریک انصاف کے کپتان نے ٹویٹ کے دوران مزید کہنا تھا کہ دوہزار چار میں ہم نے امریکی جنگ کا حصہ بننے اور وزیرستان فوج بھیجنے کی مخالفت کی تھی۔

     ان کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد ہماری واپسی کی اہمیت کا مظہر ہے ،محسوس کیا کہ اس مرحلے میں تحریک انصاف کو تاریخی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔  

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایوان میں مشترکہ قرارداد کے ذریعے اپنا واضح موقف پیش کرنے میں کامیاب رہے۔

  • ضمنی الیکشن میں کچھ غلط ہواتو لندن میں قانونی کارروائی کریں گے،عمران خان

    ضمنی الیکشن میں کچھ غلط ہواتو لندن میں قانونی کارروائی کریں گے،عمران خان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ این اے دو سو چھیالس کے ضمنی الیکشن میں کچھ غلط ہوا تو لندن میں قانونی کارروائی کریں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ لندن مین پی ٹی آئی نے وکلا کی ٹیم تیار کر لی ہے، اگر ضمنی انتخابات میں کچھ غلط ہوا تو کاروائی کرینگے۔

     پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی کے عوام الطاف حسین کے حربوں کے عادی ہیں، پہلے دہشتگردی کرتے ہیں پھرخود کو ہی مظلوم قرار دیتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے مقتول رہنماء کے خاندان نے بتایا جنازے میں قاتل شریک تھے۔

    کراچی میں این اے دوسوچھیالیس کے ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران کشیدگی پر پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جمہوریت بےنقاب ہوگئی ہے۔

    تحریکِ انصاف کے سربراہ نے رات گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایم کیوایم کی جمہوریت بےنقاب ہو گئی ہے اور ان کے فاشسٹ ہتھکنڈوں کو برطانوی حکومت تک لے کر جائیں گے۔

    اس سے قبل وہ اپنے ایک ٹویٹ میں کہہ چکے ہیں کہ ایم کیو ایم کو اپنے ووٹرز کھوجانے کا خوف شروع ہوچکا ہے، این اے دو سو چھیالیس نبیل گبول کے استعفا دینے کے بعد خالی ہوئی جس پر ضمنی انتخاب تئیس اپریل کو ہوگا۔

  • ضرب عضب،گزشتہ رات کارروائی میں کامیابیاں ملیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ضرب عضب،گزشتہ رات کارروائی میں کامیابیاں ملیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب آپریشن ضرب میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔

    سماجی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کا گھیراتنگ کردیاگیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان ہوا ہے اور دہشتگردوں کو خیبر ایجنسی شمالی وزیرستان کے علاقے سوکھ سے بے دخل کردیا گیا ہے ۔

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب فضائی کارروائی کی گئی اور افغان سرحد پر درہ مستول کا کنٹرول بھی سیکیورٹی فورسز نے حاصل کرلیا ہے۔ دہشتگرد مستول کے راستے نقل وحرکت کرتے تھے اور اس ہی راستے سے افغانستان فرار ہوجاتے تھے۔

     ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے فرار ہونےکے تمام راستے بند کیے جارہے ہیں اور فوجی جوان دہشتگردوں سے خالی کرائے گئے علاقوں پر قبضے کو مستحکم کررہے ہیں۔

  • نورمحمد نیکو کار کی برطرفی کے فیصلے پر افسوس ہوا ، عمران خان

    نورمحمد نیکو کار کی برطرفی کے فیصلے پر افسوس ہوا ، عمران خان

    اسلام آباد :تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد علی نیکو کار کو ملازمت سے برطرف کرنے کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ محمد علی نیکوکارجیسےفرض شناس پولیس افسرکیخلاف کارروائی پر انہیں صدمہ ہوا ہے ۔

     ن لیگ پولیس میں صرف گلوبٹوں کوچاہتی ہے،اس مقصد کیلئے پنجاب پولیس کوتباہ و برباد کردیا گیا ہے۔

    اےآروائی نیوزنے سب سے پہلے محمد علی نیکوکارکیخلاف حکومتی کارروائی کی خبرنشرکی تھی۔

  • این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، عمران خان

    این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ایم پی ایز کی بولیاں لگی۔

     پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 122 کا فیصلہ اب نادرا کی جانب سے سکروٹنی کے عمل کے بعد کیا جائے گا جبکہ تحریک انصاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ایم پی ایز کی بولیاں لگی، ایم پی ایز کی بولی 2کروڑ اور4چارکروڑ تک لگی۔

    عمران خان کا این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، اگر انصاف نہ ملا تو لاہور اور پاکستان کی سڑکوں پر ہی رہیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ابھی قومی اسمبلی میں جانے کو تیار نہیں ہے جبکہ دوسری جانب حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے میں بھی تاخیر کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہورت میں سب سے بڑا مسئلہ دھاندلی ہے اور جب تک دھاندلی پر قابو نہیں پایا جاتا ملک میں کبھی حقیقی جمہوریت نہیں آ سکتی۔