Tag: TWEET

  • پی ٹی آئی کےاستعفےقبول نہ ہونےکی وجہ رحمان ملک نےبتادی

    پی ٹی آئی کےاستعفےقبول نہ ہونےکی وجہ رحمان ملک نےبتادی

    کراچی:سینیٹررحمان ملک نےتحریک انصاف کےاستعفےمنظورنہ ہونےکی وجہ سیاسی جرگےکی کوشش قراردیدی۔

    پیپلزپارٹی کےرہنما اور سیاسی جرگےکےرکن سینیٹررحمان ملک نےاپنےایک ٹوئیٹرپیغام میں تحریک انصاف کےاراکین اسمبلی کےاستعفےتاحال منظورنہ ہونےکہ وجہ بتاتےہوئےکہا کہ پی ٹی آئی کےاستعفےمنظورنہ ہونےکی وجہ سیاسی جرگےکی کوشش ہے۔

    اس حوالےسےان کامزید کہنا تھا کہ سیاسی جرگےنےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوراسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کواستعفوں کا معاملہ مؤخرکرنےکےلئےپیغام بھیجاتھاجس کےباعث اراکین کےاستعفےمنظورنہیں ہوئے۔

    رحمان ملک نےکہا کہ مجھےخوشی ہےکہ اس معاملےپرسیاسی جرگےنےاپنا کردار ادا کیا۔

  • اسپیکرہوتاتوپی ٹی آئی ارکان کے استعفی فوراََ منظورکرلیتا، بلاول بھٹو

    اسپیکرہوتاتوپی ٹی آئی ارکان کے استعفی فوراََ منظورکرلیتا، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ اگر وہ اسپیکرقومی اسمبلی کی جگہ ہوتے توتحریک انصاف کے ارکان کے استعفی فورا قبول کرلیتے۔

    تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں سے متعلق ٹوئٹرپرشاعرانہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا خوب پردہ ہے چلمن سے لگے بیٹھے ہیں صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہوتے تو پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفے فورا قبول کرلیتے۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی استعفوں کی تصدیق کے لئے اسپیکر سے ملاقات کرنے آج قومی اسمبلی پہنچے تھے۔

  • ملک میں کشمیرکازکونقصان پہنچانے والےخودغرض موجود ہیں ، بلاول بھٹو

    ملک میں کشمیرکازکونقصان پہنچانے والےخودغرض موجود ہیں ، بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک میں کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے والے خود غرض موجود ہیں۔

    سماجی رابطے کی وئب سائیٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کیا ہے کہ پاکستان میں کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کے لیے خود غرض موجود ہیں، بلاول نے ٹوئٹ میں کہا کہ جب اپنے ہی ملک میں دشمن موجود ہوں تو پھر بھارت جیسے دشمن کی کیا ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے کا الزام بھارت پر نہیں لگایں گے۔

  • اب راج کریگی بے نظیر، وزیراعظم بےنظیر۔ بلاول بھٹوکاٹوئٹ

    اب راج کریگی بے نظیر، وزیراعظم بےنظیر۔ بلاول بھٹوکاٹوئٹ

    کراچی: بلاول بھٹوزرداری جہاں آج جلسےمیں اہم خطاب کرنے جارہے ہیں وہاں وہ ٹوئٹر پر بھی سرگرم ہیں۔تازہ ترین ٹوئٹ میں انھوں نے کہا ہے کہ  خیبرسے کراچی تک عوام کی آواز کہہ رہی ہے۔

    ویلکم بے نظیر ویلکم بے نظیر۔بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال جاری رکھا ہوا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ خیبرسے کراچی تک عوام کی آواز کہہ رہی ہے، ویلکم بے نظیر ویلکم بے نظیر۔اب راج کرےگی بے نظیر، وزیراعظم بےنظیر،کل بھی بی بی زندہ تھی آج بھی بی بی زندہ ہے۔

    ساتھ ہی وہ سیاسی حریفوں کو بھی پیغام دینا نہیں بھولے اور کہہ دیا کہ ’’ہلچل ہلچل بلاول ہلچل‘‘ ’’الوداع الوداع سیاسی یتیم الوداع ‘‘ بلاول کے ساتھ جیالوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے اُن کی ہمشیرہ بختاوراور آصفہ بھٹوزرداری بھی ٹوئٹر پر ایکٹو ہوگئیں ۔

    بختاوربھٹوزرداری نے اپنے ٹوئٹ میں تمام چینلز پر جلسے کی کوریج پرخوشی کا اظہار کیا تو آصفہ بھٹو زردای نے جلسہ خیروعافیت سے ہونے کی دعا کی اور کہا کہ جیالوں کا کسی بھی دوسری پارٹی کے حامیوں سے کوئی مقابلہ نہیں۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری کی باتوں کونظراندازکیا جائے، بلاول

    ڈاکٹرطاہرالقادری کی باتوں کونظراندازکیا جائے، بلاول

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلقول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے پیغام میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ طاہر القادری ایک دن ایک بات کہتے ہیں تو اگلے دن دوسری بات کہہ دیتے ہیں لہذا ان کی باتوں کو نظر انداز کیا جائے۔

    کچھ دیر قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے سابق صدر زرداری کے ایک بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ سابق صدر کے بچے کتنے پاکستانی ہیں؟

    سابق صدرآصف علی زرداری نے دھرنے کے شرکاء کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ دھرنے کے شرکاء پاکستانی نہیں ہیں۔

  • بجلی کا کو ئی بل ادا نہیں کیا، عمران خان کا ٹویٹ

    بجلی کا کو ئی بل ادا نہیں کیا، عمران خان کا ٹویٹ

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’’میں نے بجلی کا کو ئی بل ادا نہیں کیا‘‘، انہوں نے مزید وضاحت کی کہ زمان ٹاؤن والا گھر ان کے بہنوئی کا ہے۔

    کپتان نے یہ وضا حت وفاقی وزیرِاطلات و نشریا ت پرویزرشید کے اس بیان کے جواب میں کہی جس میں انہوں نے کپتان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے زمان پارک لا ہورکے گھرکا بل ادا کردیا ہے۔

    عمران خا ن نے اپنے ٹو ئٹ میں یہ بھی کہا کہ زمان پا رک والے گھر میں،وہ نہیں بلکہ ان کی ہمشیرہ اپنے خا وندحفیظ نیازی کے ہمراہ رہا ئش پذیر ہیں اوران کے بہنوئی حفیظ نیازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں اس لئے ان کے بل ادا کرنے کی بات میں کو ئی صداقت نہیں ہے۔

  • ٹیسٹ ٹیوب سیاستدانوں کےمتحمل نہیں ہوسکتے۔ بلاول بھٹو

    ٹیسٹ ٹیوب سیاستدانوں کےمتحمل نہیں ہوسکتے۔ بلاول بھٹو

    بلاول بھٹو نے عمران خان کی تقریر میں پیپلز پارٹی کوہدف تنقید بنائے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے ٹیسٹ ٹیوب سیاستدانوں کے خیالات کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

    بلاول بھٹو زرداری جہاں اپنی تقریر کے انداز سے معروف ہیں وہیں وہ حالات حاظرہ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعئے فوری ردعمل دینے میں بھی شہرت رکھتے ہیں،عمران خان کی تقریر کے دوران پی پی کو ہدف تنقید بنائے جانے پر بھی اُنہوں نے فوری ردعمل کی یہ روایت برقرارکھی،پیپلزپارٹی کےحوالےسے عمران خان کی تنقید پر اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان اپنے خیالات ہم پرمسلط کریں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی سمجھتے ہیں کہ اس وقت سیاست کرنے کے بجائے ہمیں سیلاب زدگا ن اور وزیرستان کےبےگھر ہونے والے لوگو ں پر توجہ دینی چاہیئے۔

    اُنہوں نے یاد دلایا کہ جب آپریشن ضرب عضب کا آغاز ہوا تو وہ واحد سیاستدان تھے جنہوں نے کہا تھا اب ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیئے،اُنہوں نے اٹھارہ اکتوبر سے سیاست دوبارہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا اورکہا کہ ہم مخالفین کے تما م الزامات کے جواب دیں گے۔