Tag: TWEET

  • پنجاب اسمبلی میں واضح طور قانون شکنی ہوئی: حماد اظہر

    پنجاب اسمبلی میں واضح طور قانون شکنی ہوئی: حماد اظہر

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مسلط شدہ حکومت کا فل بنچ کا مطالبہ صرف وقت خریدنے کی کوشش ہے تاکہ زرداری کے لوٹے پیسے سے ایک بار پھر ضمیر فروشی کی کوشش کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلط شدہ حکومت کا فل بنچ کا مطالبہ صرف وقت خریدنے کی کوشش ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ اس لیے ہے تاکہ زرداری کے لوٹے پیسے سے ایک بار پھر ضمیر فروشی کی کوشش کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اس قانونی معاملے میں کوئی ابہام نہیں، واضح طور پہ قانون شکنی ہوئی اور مسلم لیگ ن اب گھبرا گئی ہے۔

    اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وکلا کم ہی کسی تشریح پر متفق ہوتے ہیں لیکن ملک بھر کے تمام سینئر وکلا کا اتفاق ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ ماورائے آئین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جس جلدی میں حلف لیا گیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ خود حمزہ شہباز کو بھی رولنگ کے غلط ہونے کا یقین ہے۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے: وزیر اعظم

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت نے انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک پر مسلسل ظلم و ستم کشمیریوں کی آواز دبانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر دھوکہ دہی اور دیگر من گھڑت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت نے انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

  • ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے: فواد چوہدری

    ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے، پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا، زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں، عوام غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔

  • ملک میں بڑھتی امپورٹ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں گے: وزیر خزانہ

    ملک میں بڑھتی امپورٹ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں گے: وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ 18 جولائی تک درآمدات 2.6 بلین ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے گزشتہ سال کی بڑھتی درآمدات کو کنٹرول کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 18 جولائی تک درآمدات 2.6 بلین ڈالر رہیں، درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہیں۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مہینے کے اختتام پر درآمدات کا حجم 5.5 ارب ڈالر ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے گزشتہ سال کی بڑھتی درآمدات کو کنٹرول کریں گے، درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول کو یقینی بنانے کے اقدامات جاری رکھیں گے۔

  • بھارتی مظالم کشمیریوں کی مزاحمت اور پختہ عزم کو ماند نہ کر سکے: وزیر اعظم

    بھارتی مظالم کشمیریوں کی مزاحمت اور پختہ عزم کو ماند نہ کر سکے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستی مظالم کشمیریوں کی مزاحمت، قربانی اور عزم کی پختگی کو ماند نہ کر سکے، ہم کشمیریوں کے اس عظیم جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کیا۔

    وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج کا دن کشمیریوں کے پاکستان سے الحاق کے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے تک جدوجہد جاری رکھنے کے عہد کی تجدید ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی مظالم اس مزاحمت، قربانی اور عزم کی پختگی کو ماند نہ کر سکے، ہم کشمیریوں کے اس عظیم جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  • ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے: اسد عمر

    ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں تیزی سے کمی ہورہی ہے، ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ روپے کی قدر میں تیزی سے کمی ہورہی ہے، ڈالر 221 سے 222 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بیرونی مداخلت کا بھیانک تجربہ خود ختم کریں گے یا سری لنکا کے عوام کی طرح پاکستانیوں کو بھی خود یہ کام کرنا پڑے گا؟

    خیال رہے کہ آج کاروباری دن کا آغاز ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا۔

    5 روپے اضافے کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 221 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 221 سے 222 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • شہباز گل کی غیر قانونی گرفتاری: ’فسطائی حربے کام نہیں آئیں گے‘

    شہباز گل کی غیر قانونی گرفتاری: ’فسطائی حربے کام نہیں آئیں گے‘

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شہباز گل کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو یہ فسطائی حربے مؤثر ثابت ہوں گے، نہ ہی ہمارے لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے باز آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ محض عوام کو خوفزدہ کرنے اور انتخاب میں دھاندلی کے پیشِ نظر شہباز گل کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نہ تو یہ فسطائی حربے مؤثر ثابت ہوں گے، نہ ہی ہمارے لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے باز آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سرپرستوں کو اس نقصان کا احساس ہونا چاہیئے جو وہ ہماری قوم کو پہنچا رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ کے مطابق کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے ساتھ مسلح افراد موجود ہیں، پنجاب میں اسلحے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے، اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ ہوچکا ہے۔

  • کل ریاستی مشینری اور متعصب الیکشن کمیشن کے خلاف برسر پیکار ہوں گے: عمران خان

    کل ریاستی مشینری اور متعصب الیکشن کمیشن کے خلاف برسر پیکار ہوں گے: عمران خان

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کل پنجاب میں میری ٹیم ریاستی مشینری اور متعصب الیکشن کمیشن کے خلاف برسر پیکار ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ اتوار کے روز پنجاب میں میری ٹیم ضمنی انتخابی معرکے میں بیک وقت مسلم لیگ نواز، ریاستی مشینری، متعصب الیکشن کمیشن، مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کے خلاف برسر پیکار ہوگی۔

    سابق وزیر اعظم نے سابق امریکی صدر تھیوڈر روز ویلٹ کا پییغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسے نگاہوں کے سامنے رکھنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے 20 حلقوں میں کل 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں، یہ نشستیں تحریک انصاف ارکان کے منحرف ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

  • وزیر اعظم کا شہید کرنل لئیق کو خراج عقیدت

    وزیر اعظم کا شہید کرنل لئیق کو خراج عقیدت

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں شہید ہونے والے کرنل لئیق بیگ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کرنل لئیق شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، دہشت گردوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فوج کے افسران اور جوانوں کی مادر وطن کے لیے عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ہشت گردی کا خاتمہ قومی عزم ہے، پوری قوم اس پر یکسو ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرنل لئیق بیگ شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ میں تعینات کرنل لئیق کو زیارت سے واپسی کے دوران دہشت گردوں نے اغوا کرلیا تھا، ان کی بازیابی کے لیے کیے جانے والے آپریشن میں دہشت گردوں نے انہیں گولی مار دی جبکہ 2 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

  • کرپشن وہ کینسر ہے جو قوم کو تباہ کر دیتا ہے: عمران خان

    کرپشن وہ کینسر ہے جو قوم کو تباہ کر دیتا ہے: عمران خان

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن وہ کینسر ہے جو قوم کو تباہ کر دیتا ہے، بدعنوانی ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے قائد نے ٹھیک کہا تھا، انفرادی چوری کے مقابلے میں کرپشن کینسر کی طرح ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن وہ کینسر ہے جو قوم کو تباہ کر دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ملک کی ترقی کو جکڑ لیتی ہے اور کرپشن ملک میں سرمایہ کاری کو آنے سے روکتی ہے خاص طور پر جہاں ملک کی قیادت خود کرپٹ ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ غدار وہ ہیں جو ملک کا پیسہ چوری کر کے آف شور اکاؤنٹس میں ڈالتے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جب یہ لوگ اقتدار میں نہیں ہوتے تو اسٹیبلشمنٹ کو برا بھلا کہتے ہیں، جو دشمن ملک کو توڑنا چاہتے ہیں وہ چاہیں گے کہ تحریک انصاف کمزور ہو۔