Tag: TWEET

  • مالی حالات اجازت دیں گے تو مزید ریلیف فراہم کریں گے: وزیر اعظم

    مالی حالات اجازت دیں گے تو مزید ریلیف فراہم کریں گے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کر رہی ہے، جیسے ہی مالی حالات ہمیں اجازت دیں گے ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عوام سے وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے فوری طور پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مزید معاشی گنجائش پیدا ہوگی ہم عوام تک ریلیف پہنچاتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میں عوام سے ہمیشہ سچی بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوچکا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 230 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے۔

  • کشمیریوں نے جدوجہد آزادی کا چراغ نسل در نسل جلائے رکھا: وزیر اعظم

    کشمیریوں نے جدوجہد آزادی کا چراغ نسل در نسل جلائے رکھا: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یوم شہدا کشمیریوں کی قربانیوں کو یاد رکھنے کا دن ہے، کشمیریوں نے بھارتی تسلط کے باوجود جدوجہد آزادی کا چراغ نسل در نسل جلائے رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے لیے قربانیاں دیتے آرہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یوم شہدا کشمیریوں کی ان قربانیوں کو یاد رکھنے کا دن ہے، کشمیریوں نے بھارتی تسلط کے باوجود جدوجہد آزادی کا چراغ نسل در نسل جلائے رکھا۔

    خیال رہے کہ عید سے قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری رہی، ضلع گلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران صرف 24 گھنٹوں کے اندر 4 نوجوان شہید کردیے گئے۔

    بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار بھی کیا تھا۔

  • کراچی کی حالت زرداری اور اس کے خاندان کی 14 سالہ کرپشن کی مثال ہے: عمران خان

    کراچی کی حالت زرداری اور اس کے خاندان کی 14 سالہ کرپشن کی مثال ہے: عمران خان

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کی ابتر حالت مثال ہے کہ کس طرح کرپشن گورننس کو برباد کر دیتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بارش نے پھر سندھ میں زرداری اور اس کے خاندان کی کرپٹ حکمرانی کو بے نقاب کردیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ مثال ہے کہ کس طرح کرپشن گورننس کو برباد کر دیتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کی رقم جعلی اکاؤنٹس میں گئی اور دبئی میں جائیدادوں کے لیے سرمایہ کاری میں لگی، برائی کے اس گٹھ جوڑ کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔

  • ‘امپورٹڈ حکومت’ خود کو این آر او ٹو دے رہی ہے، عمران خان

    ‘امپورٹڈ حکومت’ خود کو این آر او ٹو دے رہی ہے، عمران خان

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار اضافے پر شہباز حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ روس سےسستا تیل خریدنےکے بجائے امریکی سازش کے تحت لائی گئی ‘درآمدی حکومت’ عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے، اب تک پیٹرول کی قیمت میں99 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 133 روپے کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے شہباز حکومت پر الزام عائد کیا کہ امپورٹڈ حکومت خود کو گیارہ سو ارب کا این آر او ٹو دے رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

    اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کل امپورٹڈ حکومت کے خلاف ہمارے احتجاج میں شامل ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کل پریڈ گراؤنڈ میں حکومت مخالف احتجاج کرنے جارہی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا موضوع’ چوروں کو ریلیف، عوام کو تکلیف’ رکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کو دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں عوامی جلسے کا این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد انتظامیہ نے این او سی میں کہا ہے کہ احتجاج کے دوران ریاست کے خلاف نعرے بازی نہیں ہوگی، پریڈ گراؤنڈ میں احتجاج مقررہ وقت میں ختم کرنا ہوگا اور دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ جلسے کا این او سی جی ایچ کیو کی اجازت سے مشروط کیا گیا۔

  • امپورٹڈ حکومت مزید مہنگائی کا سیلاب لانے کے لیے گھٹنے ٹیک چکی ہے: حماد اظہر

    امپورٹڈ حکومت مزید مہنگائی کا سیلاب لانے کے لیے گھٹنے ٹیک چکی ہے: حماد اظہر

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بے روزگاری اور مزید مہنگائی کا سیلاب لانے کے لیے امپورٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے، عوام کو ملک کی قیادت کا چناؤ کرنے سے روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مہنگائی پیکج پر حکومت اور آئی ایم ایف کی بات چیت جاری ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بے روزگاری اور مزید مہنگائی کا سیلاب لانے کے لیے امپورٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے، عوام کو ملک کی قیادت کا چناؤ کرنے سے روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال ہوگا۔

    اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت معاملات کو بہت بگاڑ چکی ہے، اب حالات ان کے قابو سے باہر ہیں، انتخابات کے ذریعےجلد استحکام نہ لایا گیا تو بہت دیر ہو جائے گی۔

  • پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی: شیخ رشید

    پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی، جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں، ترمیم کر کے نیب کے دانت نکال دیے گئے ہیں، اس ترمیم کے بعد نیب کےادارے کو ہی بند کر دینا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے۔

  • 2 ماہ میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے: اسد عمر

    2 ماہ میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے: اسد عمر

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے 2 ماہ میں ملکی تاریخ کے مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے 2 ماہ میں ملکی تاریخ کے مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں مزید اضافے کی خبر آرہی ہے، وقت ہے آج رات نکلیں۔ غلامی کی قیمت کے خلاف آواز اٹھائیں ورنہ حالات اور خراب ہوں گے۔

    اس سے پہلے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ بنیادی ضروریات کی اشیا کے افراط زر کی سطح ہوش ربا 27.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ابھی بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونا ہے، بیرونی آقاؤں کے سامنے گھٹنے ٹیک کر تمام بوجھ عوام پر ڈالا گیا ہے۔

  • ہماری 2 سال کی کارکردگی 30 سال میں سب سے بہتر ہے: شوکت ترین

    ہماری 2 سال کی کارکردگی 30 سال میں سب سے بہتر ہے: شوکت ترین

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہماری گزشتہ 2 سال کی کارکردگی 30 سال میں سب سے بہتر ہے، انہوں نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دھوکا دینا بند کرو۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سنہ 2020 کرونا وائرس کی وبا کے باوجود ملکی ترقی کی شرح منفی 0.94 فیصد تھی۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا میں ترقی کی شرح منفی 5 سے 6 فیصد تھی۔

    انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کس سے مذاق کر رہے ہیں، ہماری گزشتہ 2 سال کی کارکردگی 30 سال میں سب سے بہتر ہے، لوگوں کو دھوکا دینا بند کریں وہ سچ جانتے ہیں۔

    سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 8 ہفتےمیں حکومت کی کارکردگی قابل رحم ہے۔

  • امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد ترسیلات زر میں 25 فیصد کمی آئی ہے: فرخ حبیب

    امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد ترسیلات زر میں 25 فیصد کمی آئی ہے: فرخ حبیب

    اسلام آباد: سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد برآمدات میں 10 فیصد اور ترسیلات زر میں 25 فیصد کمی آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں برآمدات اور ترسیلات زر میں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اپریل 2022 میں برآمدات 2.89 ارب ڈالر اور ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالرز تھے۔

    انہوں نے کہا کہ جیسے ہی امپورٹڈ حکومت آئی ہے ان کی نااہلی کے باعث مئی 2022 میں برآمدات 10 فیصد کم ہو کر 2.6 بلین ڈالر اور ترسیلات زر 25 فیصد کم ہو کر 2.33 بلین ڈالر ہوگئے۔

  • حکومت کی تجربہ کار ٹیم آئی ایم ایف اور چین کے قرضے بجٹ میں شامل کرنا بھول گئی: مزمل اسلم

    حکومت کی تجربہ کار ٹیم آئی ایم ایف اور چین کے قرضے بجٹ میں شامل کرنا بھول گئی: مزمل اسلم

    اسلام آباد: سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ حکومت کی تجربہ کار ٹیم کی قابلیت کا تصور کریں، یہ ٹیم بجٹ میں آئی ایم ایف اور چین کے قرضے شامل کرنا بھول گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس تجربہ کار ٹیم کی قابلیت کا تصور کریں، یہ ٹیم بجٹ میں 7 بلین ڈالر کی رسیدیں شامل کرنا بھول گئی۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف اور چین کے قرضے بجٹ میں شامل کرنا بھول گئے۔

    انہوں نے کہا کہ بجٹ 23-2022 کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، مجھے یقین ہے کہ یہ جانے کے لیے تیار ہیں۔