Tag: tweeter

  • نوازشریف کو احتساب نہیں کسی اورچیز کا سامنا ہے، مریم نواز

    نوازشریف کو احتساب نہیں کسی اورچیز کا سامنا ہے، مریم نواز

     

    لندن : ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو علم ہے ان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ احتساب نہیں، پھر بھی انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز ایک بار پھر ٹویٹر محاذ پر سرگرم ہوگئیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف جانتے ہیں کہ انہیں احتساب نہیں کسی اور چیز کا سامنا ہے۔

    یہ جانتے ہوئے بھی انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، سابق وزیراعظم اسی لئے وطن واپس آرہےہیں،انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ بیس کروڑعوام کی جنگ لڑنے آرہےہیں۔

    مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ تبدیلی کیلئے چیلنج دینا پھرقیمت ادا کرناجرات و بہادری کا کام ہے، خوشی سے اپنے چیلنج کی بڑی قیمت ادا کرنےکی ہمت ہرشخص میں نہیں ہوتی۔


    مزید پڑھیں: ملک مشکل میں ہو تو میاں صاحب کو بلایا جاتا ہے، مریم نواز


     اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

     

  • شاہ رخ خان کی جانب سے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے لئے دلچسپ تحفہ

    شاہ رخ خان کی جانب سے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے لئے دلچسپ تحفہ

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر خیر سگالی کے پیغامات کا تبادلہ ہوا جس میں شاہ رخ نے ماورا کو ایک تحفہ بھی دیا۔

    اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ شاہ رخ خان نے ماورا کوئی مہنگی جیولری یا پھر آٹوگراف بھیجا ہوگا تو آپ غلط سوچ رہے ہیں۔ گزشتہ روز شاہ رخ خان نے اپنی اب تک سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’دل والے‘ کا فلم ٹریلر ریلیز کیا ہے جس میں کریتی سانون، کاجول، ورون دھونم شاہ رخ خان، جانی لیور اوربومن ایرانی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    ماورا حسین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں شاہ رخ خان کو ان کی سالگرہ پرخیرسگالی کا پیغام بھیجا جس کے جواب میں شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ’’دل والے‘‘ کا لنک تحفے میں بھیجا۔

    ماورا حسین کے لئے دل والے کا لنک شائد کوئی بڑا تحفہ نا ہو پر شاہ رخ خان کی جانب سے ان کے ٹویٹ کا جواب دیا جانا ہی بڑا تحفہ ہے۔

    ماورا خان ممکنہ طور پربھارتی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ میں جلوہ گر ہونے والی ہیں۔

  • پاکستانی ٹویٹرصارفین نجی اسکولوں کی جانب سے فیس میں اضافے کے خلاف متحرک

    پاکستانی ٹویٹرصارفین نجی اسکولوں کی جانب سے فیس میں اضافے کے خلاف متحرک

    نجی اسکولوں کی جانب سے اسکولوں میں فیس کی مد میں اضافے پرپاکستان میں سوشل میڈیا پرانتہائی منفی ردعمل کا اظہار کیا جارہاہے۔

    نجی اسکولوں کی جانب سے فیس کی مد میں اضافے نے طلبہ اور ان کے والدین کو سڑک پر احتجاج کرنے پرمجبورکردیا ہے۔

    بھاری فیسوں سے عاجز والدین کا مطاالبہ ہے کہ فیس کی مد میں حالیہ اضافے کو واپس لیا جائے۔

    ٹویٹر پر موجود صارفین نے بھی اس معاملے پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے اور نجی اسکولوں کی مخالفت میں ٹرینڈ سب سے اوپر ہے۔


    #StopPrivateSchoolMafia


     

     

  • الیکشن کمیشن کیخلاف مزید ثبوت سامنے لاؤں گا، عمران خان

    الیکشن کمیشن کیخلاف مزید ثبوت سامنے لاؤں گا، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ریفرنس تیار کرنے کا اپنا شوق پورا کرلے میں خوش آمدید کہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان میں ٹھن گئی ،عمران خان کا کہنا ہے کہ سنا ہے کہ الیکشن کمیشن میرے خلاف ریفرنس لے کر آرہا ہے۔

    الیکشن کمیشن چاہے تو یہ شوق بھی پورا کرلے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اطلاعات آرہی ہیں کہ الیکشن کمیشن ان کے خلاف ریفرنس تیارکررہا ہے۔

    اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو الیکشن کمیشن ریفرنس تیار کرنے کا اپنا شوق پورا کرلے میں خوش آمدید کہوں گا،۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ریفرنس دائر کرنے کے بعد الیکشن کمیشن اور ن لیگ کے مابین گٹھ جوڑ کے مزید ثبوت سامنے آئیں گے، جس طرح الیکشن کمیشن نے انتخابات دوہزار تیرہ میں ن لیگ کا ساتھ دیا اس کو بے نقاب کریں گے۔

  • چئیرمین نادارکے پاس اب نوکری کا جواز نہیں رہا،عمران خان کا ٹوئٹ

    چئیرمین نادارکے پاس اب نوکری کا جواز نہیں رہا،عمران خان کا ٹوئٹ

    اسلام آباد : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122 کے تفصیلی فیصلے کے بعد چئیرمین نادارکے پاس اپنی ملازمت جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ تفصیلی فیصلے کے صفحہ نمبر اٹھارہ میں ان تمام وجوہات کا ذکر ہے جن کو بنیاد بنا کر وہ یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ نادرا چئیرمین کو اپنے سے مستعفی ہو جانا چاہئیے۔

    عمران خان نے صفحہ اٹھارہ کی اسکین کاپی بھی ٹوئیٹر پیغام کے ساتھ منسلک کی ہے جس کے مطابق نادرا کے چئیرمین کو یہ تبصرہ کرنے کا استحقاق حاصل نہیں تھا کہ پولنگ اسٹاف نے غلطی سے شناختی کارڈ نمبر درست نوٹ نہیں کئے۔

  • آغا خان اسپتال انتظامیہ نے ملا عمر کے علاج کی تردید کردی

    آغا خان اسپتال انتظامیہ نے ملا عمر کے علاج کی تردید کردی

    کراچی : آغا خان اسپتال انتظامیہ نے ملا عمر کے علاج کے حوالے سے خبر کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم آغاخان اسپتال کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طالبان کمانڈر ملا عمر ہمارے اسپتال میں زیر علاج نہیں رہے۔

    انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے مریض کے بارے میں کسی بھی قسم کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کرتے،اور ہمارے ریکارڈ میں ملا عمر نامی شخص کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اب ہم اس خبر کے حوالے سے کوئی وضاحت پیش نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پینیٹا نے 2011 میں اس وقت کے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات میں کہا تھا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ طالبان کمانڈر ملا عمر کراچی کے ایک اسپتال آغا خان میں زیر علاج ہیں۔

  • امیتابھ بچن کی انوشکا شرما کو وارننگ

    امیتابھ بچن کی انوشکا شرما کو وارننگ

    بالی وڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن نے انوشکا شرما کو ٹویٹرپر بلاک نا کرنے کی تنبیہہ کردی۔

    پریشان نہ ہوں دونوں اداکاروں میں کسی قسم کا کوئی عناد نہیں ہے۔

    بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما نے دو روز قبل ٹویٹ کیا تھا کہ وہ ان تمام افراد کو اپنے ٹویٹر سے ڈیلیٹ یا بلاک کردیں گے جو منفی تاثرات پھیلارہے ہیں۔

    انوشکا شرما اس وقت حیران رہ گئی جب بالی وڈ آئیکون امیتابھ بچن نے ان کے ٹویٹ کے جواب میں مزاحیہ انداز میں انہوں تنبیہہ کی کہ ’’ مجھے ہرگز بلاک نہیں کرنا‘‘۔

    انوشکا نے یقیناً نہیں سوچا ہوگا کہ ان کے ٹویٹ کا جواب اور کوئی نہیں بلکہ بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن دیں گے۔  

    انوشکا شرما نے جواب میں ٹویٹ کیا کہ وہ کبھی بھی امیتابھ بچن کو ڈیلیٹ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔

  • سلمان خان نے ممبئی بلاسٹ کے مجرم کی حمایت پرمعافی مانگ لی

    سلمان خان نے ممبئی بلاسٹ کے مجرم کی حمایت پرمعافی مانگ لی

    ممبئی: مایہ ناز بھارتی اداکار سلمان خان کو ممبئی دھماکوں کے الزام میں سزا یافتہ یعقوب میمن کی حمایت کرنا مہنگا پڑگیا۔ سخت تنقید کا سامنا کرنے پرانہوں نے اپنے موقف کی صفائی بھی پیش کی اور پرانے ٹویٹس بھی ڈیلیٹ کئے۔

    انہوں مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’’میں نے کہا تھا کہ ٹائیگر میمن کو اس کے جرائم کی سزا ملنی چاہئے اور میں آج بھی یہی کہہ رہا ہوں۔ میں یہ کہنا چاہتا تھا کہ یعقوب میمن کو ٹائیگر کے گناہوں کے سزا نہ دی جائے اس کا مطلب یہ نہیں کہ یعقوب معصوم ہے۔ مجھے اپنے ملک کے انصاف کے نظام پر مکمل اعتماد ہے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ’’ممبئی دھماکوں میں بے شمار جانوں کا ضیاع ہوا اورمیں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ ایک بے گناہ کی جان کا نقصان پوری انسانیت کا نقصان ہے۔ میرے والد نے مجھے فون کرکے کہا ہے کہ مجھے اپنے ٹویٹس ڈیلیٹ کرنے چاہئیے کیونکہ ان سے غلط فہمی پیدا ہونے کا اندیشہ ہے‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’ میں اپنے مداحوں سے اس غلظ فہمی کی غیر مشروط معافی مانگتا ہوں اور ساتھ ساتھ ان عناصر کی بھی مذمت کرتا ہوں جو کہ میرے ٹویٹس کو مذہب کے مخالف قرار دے رہے ہیں۔ میں نے ہمیشہ تمام مذاہب کا احترام کیا ہے اور کرتا رہوں گا‘‘۔

    واضح رہے کہ سلمان خان نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹس میں ٹائیگر میمن کو بری طرح لتاڑا تھا اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ٹائیگر کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق افواہوں کے بارے میں استسفار کیا تھا۔

    دوسری جانب یعقوب میمن ایک چارٹرڈ اکاوئنٹنٹ ہے اور میمن خاندان کا واحد تعلیم یافتہ فرد ہے اور اسے ممبئی دھماکوں میں مجرموں کو گاڑیاں خریدنے کے لئے رقم مہیا کرنے اور ان میں سے کچھ کے لئے دبئی کے ٹکٹس مہیا کرنے کے الزام میں 30جولائی 2015 کو سزائے موت دی جارہی ہے۔

    دریں اثنا یعقوب میمن طویل عرصے سے کہتا چلا آرہاہے کہ دہشت گردوں کی معاونت اور منصوبہ بندی سے لے کر دھماکوں کے اثر پذیر ہونے تک وہ کہیں بھی براہ راست ملوث نہیں ہے۔

  • ابھیشک بچن ٹویٹرصارف پربرس پڑے

    ابھیشک بچن ٹویٹرصارف پربرس پڑے

    بالی وڈ اداکارابھیشک بچن اپنی بیٹی کے بارے میں لطیفہ پوسٹ کرنے والے ٹویٹر یوزرپربرہم ہوگئے ہیں۔

    بالی وڈ کے مشہور زمانہ اداکار کے بیٹے ابھیشک بچن ایک مداح پر اس وقت برس پڑے جب اس نے انکی بیٹی کو ایک مزاحیہ ٹویٹ کا حصہ بنایا۔

    Abhi

    مزاحیہ پوسٹ کےبعد ابھیشیک کا رویہ کچھ یوں تھا کہ

  • کنگ خان نے ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم کو پیچھے چھوڑدیا

    کنگ خان نے ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم کو پیچھے چھوڑدیا

    بالی وڈ: کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 12 ملین فالوورز کا سنگِ میل عبور کرلیا ہے جس کے بعد وہ ٹویٹر پر وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی زیادہ پاپولر ہوگئے ہیں۔

    شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر نا صرف یہ کہ اپنے کیرئر اور پیشے کی تفصیلات اہنے مداحوں سے شیئر کرتے ہیں بلکہ وہ اپنی خاندانی زندگی کے بارے میں بھی باتیں شیئر کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ مشہور لوگوں کے اقوال بھی۔

    شاہ رخ خان نے 12 ملین مداحوں کا سنگِ میل عبور کیا ہے جس کے سبب وہ وزیر اعظم مودی کو سوشل میڈیا پر پپیچھے چھوڑ گئے ہیں اور اب ان کا ہدف ہیں بگ بی یعنی امیتابھ بچن جنہیں ہرانے کے لئے شاہ رخ خان کو دو ملین فالوورز مزید چاہئیں۔