Tag: tweets

  • یوگنڈا کے جنرل کے دلچسپ ٹویٹس موضوع بحث بن گئے

    یوگنڈا کے جنرل کے دلچسپ ٹویٹس موضوع بحث بن گئے

    مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے صدر کے بیٹے، جو جنرل کے عہدے پر فائز ہیں، اپنے غیر سنجیدہ ٹویٹس کی وجہ سے مشہور ہیں، تجزیہ نگاروں کے مطابق ان کے ٹویٹس کے پیچھے سوچی سمجھی سیاسی حکمت عملی کار فرما ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوگنڈا کے صدر یوویری موسیوینی کے بیٹے موحوزی کینیرو گابا نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کی جگہ صرف اس وقت تخت نشین ہوں گے اگر ان کے ٹویٹ کو زیادہ لائکس مل گئے۔

    کینیرو گابا جو اپنے ملک کی فوج میں جنرل کے عہدے پر فائز ہیں، ٹویٹر پر بہت زیادہ سرگرم ہیں۔

    انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ چلیں، اگر آپ میں سے جو چاہتے ہیں کہ میں اپنے والد کی جگہ صدر بنوں وہ اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ اور لائک کریں۔ اگر آپ مجھے قائل کر سکے تو میں یہ کر لوں گا۔

    اس ٹویٹ کو 2 ہزار 400 صارفین نے ری ٹویٹ کیا جبکہ ساڑھے 7 ہزار سے زائد لائکس ملے۔

    کینیرو گابا کو عام طور پر ان کے نام کے پہلے حصے سے جانا جاتا ہے جس کا مطلب ہے، بدلہ لینے والا، وہ پرجوش ٹویٹس کا ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔

    مثال کے طور پر انہوں نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو 100 گایوں کا تحفہ دینے کی پیشکش کی تھی، انہوں نے لکھا کہ ہماری ثقافت میں آپ جس لڑکی کو پسند کرتے ہیں اس کو گائے کا تحفہ دیتے ہیں۔

    انہوں نے کینیا پر حملہ کرنے کے امکان کے بارے میں موسیقی بھی شیئر کی تھی۔

    یوگنڈا کے صدر پر بیٹے کی ٹویٹس کی وجہ سے تنقید بھی کی جاتی ہے اور کئی بار ان کی غیر سنجیدہ ٹویٹس پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

    اسی طرح کے ایک مطالبے پر کینیرو گابا نے ٹویٹ کیا کہ وہ بالغ ہیں اور ان پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔

    اگرچہ کینیرو گابا کے تازہ ترین ٹویٹ کو کئی افراد نے غیر سنجیدہ قرار دیا تھا تاہم بعض مبصرین کے مطابق وہ ایک سوچی سمجھی سیاسی حکمت عملی کے تحت ایسی باتیں کر رہے ہیں۔

    یوگنڈا کے صدر یوویری موسیوینی کی عمر 78 برس ہے اور موحوزی کینیرو گابا ان کے جانشین کے طور پر اقتدار سنبھال سکتے ہیں، اور اان کی ٹویٹ کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

    افریقہ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے صدر اور سی ای او پیٹر کاگوانجا کا کہنا ہے کہ یہ خاندان یوگنڈا کو کنٹرول کرتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کینیرو گابا شہزادہ ہے، اس کا باپ صدر اور ماں کابینہ میں ہے۔ وہ اپنے والد کی جگہ اقتدار سنبھالنے کے وقت کا انتظار کر رہا ہے۔

    ان کے مطابق محوزی اشتعال انگیز بات کرتے ہیں، پھر ان کے والد جا کر معافی مانگنے کا بندوبست کرتے ہیں، اور اس طرح وہ اہم سیاسی حلقوں میں متعارف ہو جاتے ہیں۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی عجیب و غریب ٹویٹس

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی عجیب و غریب ٹویٹس

    بھارتی کپتان روہت شرما کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہونے والے ٹویٹس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

    34 سالہ بلے باز کے مداحوں نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ ان کا اکاؤنٹ کچھ شرارتی عناصر ہیک کر سکتے ہیں۔

    یکم مارچ کی صبح سے روہت کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کئی عجیب و غریب ٹویٹس کر رہا ہے، سب سے پہلے ان کے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ میں لکھا گیا، مجھے سکے اچھالنا پسند ہے خاص طور پر جب وہ میرے پیٹ میں جا گریں۔

    اتفاق سے روہت نے کپتانی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد حال ہی میں بہت سے ٹاس جیتے ہیں۔

    3 گھنٹے بعد ایک اور ٹویٹ میں لکھا گیا کہ کیا آپ جانتے ہیں؟ شہد کی مکھیوں سے باکسنگ کے زبردست تھیلے بنتے ہیں۔

    تیسرے ٹویٹ میں کہا گیا کہ کرکٹ کی گیندیں کھانے کے قابل ہیں۔

    بھارتی کپتان کے اکاؤنٹ سے آنے والے عجیب و غریب ٹویٹس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف تبصرے شروع کردیے۔

    کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ شاید روہت کا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے۔

  • چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کی خدمات کا شکر گزار ہوں: وزیر اعظم

    چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کی خدمات کا شکر گزار ہوں: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے لیے بطور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی خدمات کا شکر گزار ہوں، احسان مانی نے پہلی بار پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹرکچر بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کرکٹ کی بحالی کے لیے پنجاب خصوصاً سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کا جائزہ لے کر خوش ہوں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 870 اسکول اور 231 کالجز گراؤنڈز کے ساتھ پنجاب بھر میں کھیلوں کے 355 میدان تیار کیے گئے ہیں، تمام صوبوں کو میری تاکید ہے کہ کھیلوں کی بحالی اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کریں۔

    اپنے ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے لیے بطور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی خدمات کا شکر گزار ہوں، احسان مانی نے پہلی بار پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹرکچر بنایا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ احسان مانی نے عالمی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان لانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ڈومیسٹک کرکٹ کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان نے سی پی سی اے کے تیار کردہ ماڈل کی تعریف کی اور اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔

  • اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی ٹویٹس، کنگنا کو قانونی نوٹس مل گیا

    اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی ٹویٹس، کنگنا کو قانونی نوٹس مل گیا

    نئی دہلی: معروف بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اپنے اشتعال انگیز اور تعصب پر مبنی ٹویٹس کی وجہ سے سخت مشکل سے دو چار ہوگئیں، دہلی کی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے انہیں قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اپنے تعصب کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئیں، دہلی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) نے کسان تحریک اور پنجابی برادری کی بزرگ خواتین کے خلاف غلط زبان کا استعمال کرنے پر کنگنا کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

    کمیٹی نے کنگنا سے فوراً عوامی طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    کنگنا کا یہ ٹویٹ ایک روز قبل سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کسان تحریک اور بزرگ خواتین کے خلاف غلط زبان کا استعمال کیا تھا۔

    اپنے ٹویٹ میں کنگنا نے کسان تحریک میں شامل ایک بزرگ خاتون کے بارے میں لکھا کہ یہ دادی 100 روپے میں دستیاب ہیں، ساتھ ہی انہوں نے بھارت میں چلنے والی کسان تحریک کے حوالے سے پاکستان پر بھی الزامات عائد کیے اور تحریک کو اسپانسرڈ قرار دیا۔

    کنگنا کا دعویٰ تھا کہ یہ بزرگ خاتون اس سے قبل شاہین باغ مظاہروں میں بھی اپنی شہریت کے لیے احتجاج کر رہی تھیں اور اب یہ کسانوں کے احتجاج میں بھی موجود ہیں، تاہم جلد ہی بے شمار ٹویٹر صارفین نے مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دونوں بزرگ خواتین الگ الگ ہیں۔

    کنگنا کے ان ٹویٹس کے بعد سکھ گردوارہ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے اپنے وکیل راج کمل کے ذریعے کنگنا کو نوٹس بھجوایا جس میں کہا گیا ہے کہ کنگنا نے جان بوجھ کر کسانوں، مظاہرین اور کارکنان کو بدنام کرنے کے لیے ٹویٹ اور ری ٹویٹس کیے جبکہ کسان تحریک کے تحت کسان دہلی میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کنگنا نے اپنے ٹویٹ میں ایک فوٹو بھی شیئر کیا تھا جس میں بزرگ خواتین تھیں، ٹویٹ کی زبان بے حد قابل اعتراض اور غیر مہذب تھی۔

    منجندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کنگنا ایک ہفتے میں کسانوں اور بزرگ خواتین سے مشروط معافی مانگیں اور وضاحت نامہ دے کر اپنا ٹویٹ اور ری ٹویٹ واپس لیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر کنگنا نے ایک ہفتے میں معافی نہیں مانگی تو دہلی گردوارہ کمیٹی بغیر کسی دوسرے نوٹس کے کنگنا کو قانون کے مطابق سزا دلانے کی کوشش کرے گی۔

    خیال رہے کہ بھارت کے متنازعہ نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج دارالحکومت نئی دہلی میں مسلسل جاری ہے۔

    کسانوں نے نئی دہلی کی سرحدوں کا تقریباً محاصرہ کر رکھا ہے، حکومت اور کسانوں کے درمیان بات چیت کے کئی دور ہو چکے ہیں لیکن تعطل برقرار ہے۔

  • "جنرل قمر جاوید باجوہ کی قائدانہ صلاحیتیں اور حب الوطنی وقت کی اہم ضرورت ہیں”

    "جنرل قمر جاوید باجوہ کی قائدانہ صلاحیتیں اور حب الوطنی وقت کی اہم ضرورت ہیں”

    اسلام آباد: وزیرآبی وسائل فصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک کوموجودہ مشکل حالات میں جنرل قمرجاویدباجوہ کی ضرورت تھی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کے فیصلے پر  اپنے ٹویٹ میں کیا. فیصل واوڈا نے کہا کہ آدھے راستے میں حکمت عملی اورلیڈر نہیں بدلے جاتے.

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ خوش آئند ہے.

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کی قائدانہ صلاحیتیں، حب الوطنی وقت کی اہم ضرورت ہیں، قوم اعتماد کرسکتی ہے کہ مسلح افواج کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے.

    وزیر اطلاعات، خیبر پختون خواہ شوکت یوسفزئی نے بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج ناقابل تسخیرہے.

    مزید پڑھیں: جنرل قمرباجوہ مزید تین سال کے لیے آرمی چیف مقرر

    خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سال کے لیے پاک فوج کا سالار مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    وزیر اعظم آفس کے جانب سے جاری کردی نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع خطے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔

  • امریکا کی مسلم رکن کانگریس نے اسرائیلی حامیوں کے خلاف بیان پر معافی مانگ لی

    امریکا کی مسلم رکن کانگریس نے اسرائیلی حامیوں کے خلاف بیان پر معافی مانگ لی

    واشنگٹن : امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے اسرائیلی حامیوں کے خلاف بیان دینے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ جب بحیثیت مسلمان مجھ پر حملہ تو تب بھی لوگ ایسا ہی ردعمل ظاہر کریں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس میں حکمران جماعت ری پبلیکن اور اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی جانب سے مسلمان خاتون رکن کانگریس الہان عمر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 37 سالہ صومالی نژاد امریکی الہان عمر نے دو روز قبل ایک بیان میں اسرائیل کی حمایت کو یہود دشمنی قرار دیا تھا، جس پر اراکین پارلیمان نے شدید رد عمل دیتے ہوئے مذکورہ بیان کو یہودیوں کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الہان عمر کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الہان عمر تنقید سے قبل آئینہ دیکھے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں موجود اسرائیلی حامیوں کے خلاف نازیبا بیان دینے پر صرف معافی سے کام نہیں چلے گا، میرے خیال میں الہان کا بیان بہت خوفناک تھا جس پر ’انہیں اپنے آپ سے شرمندہ ہونا چاہیے‘۔

    امریکی سینیٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور ڈیموکریٹ سمیت دیگر قائدین نے الہان عمر کے یہودی حمایتوں کے مخالف بیان دینے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’یہود دشمنی کا ہرسطح پر مقابلہ کیا جائے گا‘۔

    نینسی پیلوسی کا کہنا تھا کہ امریکا میں اسرائیل پر تنقید کرنے کی کچھ آئینی حدود ہیں لیکن منیسوٹا سے منتخب ہونے والے رکن کانگریس نے امریکا میں آزادی اظہار کا غلط استعمال کیا جو بہت شرمناک تھا۔

    خیال رہے کہ مسلمان رکن کانگریس نے پہلا ٹویٹ اتوار کے روز کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’امریکی سیاست دان پیسوں کےلیے اسرائیل کی حمایت و دفاع کرتے ہیں‘۔

    خیال رہے کہ الہان عمر نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر ٹویٹ کیا تھا کہ ’امریکا اور اسرائیل کے درمیان قائم تعلقات عامہ کمیٹی (اے آئی پی اے سی) امریکی سیاست دانوں کو اسرائیل کے دفاع اور حمایت کےلیے پیسوں کی ادائیگی کرتی ہے‘۔

    الہان عمر نے اپنے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’یہودیت مخالف حملے حقیقت ہیں اور میں اپنے ساتھیوں اور یہودی اتحادیوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہودیت مخالف حملوں کی دردناک تاریخ بتائی‘۔

    الہان عمر کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’ہمیں پیچھے ہٹ کر اپنا تنقیدی جائزہ لینا چاہیے، جس اسرائیلی حامیوں پر تنقید کرنے پر مجھ سے معافی کی امید کی جارہی ہے اسی طرح جب مجھ پر میری شناخت (مسلمان) کے باعث حملہ کیا جائے تو لوگ ایسا رد عمل اس وقت بھی ظاہر کریں‘۔

    مزید پڑھیں : امریکی وسط مدتی انتخاب میں تاریخ رقم، دو مسلمان خواتین نے کانگریس میں جگہ بنالی

    یاد رہے کہ چھتیس سالہ الہان عمر نے ریاست منی سوٹا سے کامیابی حاصل کی تھی، انھوں نے 72 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ری پبلکن امیدوار صرف 22 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔

    صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں پیدا ہونے والی الہان 23 برس قبل اپنے والد کے ہمراہ 8 سال کی عمر میں خانہ جنگی کے بعد امریکا آئی تھیں، انھوں نے بین الاقوامی امور میں ڈگری حاصل کی اور سیاست میں حصہ لینا شروع کردیا اور دو ہزار سولہ کے انتخابات میں وہ مینسوٹا اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔

  • ہمسایہ ممالک سےدوستانہ تعلقات،پی ٹی آئی اکاؤنٹ سے چینی زبان  میں ٹوئٹ

    ہمسایہ ممالک سےدوستانہ تعلقات،پی ٹی آئی اکاؤنٹ سے چینی زبان میں ٹوئٹ

    اسلام آباد : ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کی پالیسی کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹراکاؤنٹ سے چینی اورافغانستان کی مقامی زبان میں ٹوئٹ کئے گئے، جس میں کہا گیا کہ  چین سے تعلقات مزید مضبوط کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات میں کامیابی اورعمران خان کی خارجہ پالیسی سے متعلق اہم تقریر کے بعد پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ کا جواب پی ٹی آئی نے چینی زبان میں ٹوئٹ کرکے دیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جواب میں کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کریں گے، سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لئے مل جل کرکام کریں گے ، اپنی ٹیموں کوچین بھیجیں گے اور غربت میں میں خاتمے کے لئے چین کے اقدامات سے سیکھیں گے

    ہمسایہ ملک افغانستان کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ کا جواب بھی مقامی زبان میں ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

    افغانستان سے متعلق مقامی زبان میں ٹوئٹ میں کہا گیا کہ افغانستان اور پاکستان کے عوام افغانستان میں امن چاہتے ہیں، افغانستان میں قیام امن کے لئے ہرممکن قدم اٹھائیں گے، افغانستان میں امن کے قیام کے بعد اوپن بارڈر سسٹم چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں خارجہ پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ چین کےساتھ تعلقات کومزید فروغ دیں گے، سی پیک کواستعمال کرکےمزیدسرمایہ کاری پاکستان میں لائیں گے، چین نے70کروڑلوگوں کوغربت سےنکالا، کرپشن کےخلاف ٹھوس اقدامات کیے، چین کے تجربے سےمدد حاصل کریں گے۔

    افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور افغانستان میں امن کاخواہاں ہیں، افغانستان میں امن پاکستان میں امن ہے، چاہتاہوں، افغانستان کےساتھ اوپن بارڈرہو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • مشعال قتل کیس میں پختونخواہ پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا: عمران خان

    مشعال قتل کیس میں پختونخواہ پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا: عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مشعال کیس میں فیصلے کے بعد خیبر پختونخواہ پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ پختونخواہ پولیس قاتل ہجوم کو قانون کے کٹہرے میں لائی۔

    تفصیلات کے مطابق مشعال قتل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مشعال کیس میں فیصلے کے بعد خیبر پختونخواہ پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ پولیس قاتل ہجوم کو قانون کے کٹہرے میں لائی۔ پاکستان میں پہلی بار پولیس اصل مجرم ہجوم کو انصاف کی گرفت میں لائی۔

    انہوں نے کہا کہ میر شکیل اور ان کامیڈیا گروپ خیبر پختونخواہ پولیس کو بلا جواز نشانہ بنا رہا ہے۔ میر شکیل اور ان کا میڈیا ہاؤس خیبر پختونخواہ پولیس اور حکومت سے معذرت کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سلمان خان کے ٹوئیٹ نے تہلکہ مچا دیا

    سلمان خان کے ٹوئیٹ نے تہلکہ مچا دیا

    ممبئی : سلمان خان کے ٹوئیٹ نے ہلچل مچا دی، بھابھی ملی یا نئی فلم کی ہیروئن مداح سوچ میں پڑگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا مجھے لڑکی مل گئی، سلمان خان کے اس پیغام نے ٹوئیٹر پر تہلکہ مچا دیا۔

    ٹوئیٹر پر سوالات کی بھرمار ہوگئی اور سلمان خان کے چاہنے والوں نے مبارکباد دینا شروع کردی، کسی نے یہ تک کہہ دیا شادی میں کرواؤں گا، کسی نے پوچھا بھابھی کون ہے کہاں سے ہے۔

    البتہ سلمان خان کے بعض دیوانوں نے اس ٹوئیٹ کو الگ انداز سے دیکھا اور سوال اٹھادیا کہ کہیں یہ سلو بھائی کی نئی فلم بھارت کی ہیروئن کی بات تو نہیں ہورہی ۔

    چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد سلمان خان نے ایک وضاحتی ٹوئٹ میں ایک لڑکی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا فکر نہ کریں اور خوش رہیں ،  انہیں اپنے بہن ارپیتا خان ، شرما کے شوہر کی پہلی بالی وڈ فلم ’لو راتری‘ کی ہیروئن مل گئی۔

    ورینہ حسین کے فیس بک پیچ کے مطابق 22 فروری کو پیدا ہونے والی ورینا حسین اپنے عراقی والد اور افغانی ماں کا واحد اولاد ہے اور 2013 میں  نئی دہلی سے ماڈلنگ کی شروعات کی، فی الحال ممبئی میں بھارتی انڈسٹری میں کام کر رہی ہے۔

     خیال رہے کہ سلمان خان اپنی بہن کے شوہر آیوش کوفلم’’لوراتری‘‘کے ذریعے بالی ووڈ میں متعارف کرانے جارہے ہیں، یہ فلم دبنگ خان کے پروڈکوشن ہاﺅس کے بینر تلے بنائی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نہ شکرے ٹرمپ سے ذلت اٹھانے کے بعد حکومت کو احساس ہوا،عمران خان

    نہ شکرے ٹرمپ سے ذلت اٹھانے کے بعد حکومت کو احساس ہوا،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کی قیادت میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شمولیت کی ہمیشہ مخالفت کی، نہ شکرے ٹرمپ سے ذلت اٹھانے کے بعد حکومت کو احساس ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کواحسان فراموش قراردیدیا اور کہا کہ امریکاکی قیادت میں جنگ میں شمولیت کی ہمیشہ مخالفت کی، نہ شکرے ٹرمپ سے ذلت اٹھانے کے بعد حکومت کو پاکستان کوجنگ میں گھسیٹنےکی غلطی کا احساس ہوا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی، ستر ہزار پاکستانی جان سے گئے اور ملک کو سو بلین ڈالرز کا نقصان ہوا، جنگ میں شمولیت سے پاکستانی معاشرہ انتہاپسندی اورگروپ بندی کاشکار ہوا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی پر میرے بیان کے بعد حکومت نے فوری کیا اقدامات کئے۔


    مزید پڑھیں :  سب کچھ کرنے کے بعد بھی امریکا طعنے دے رہا ہے، عمران خان


     یاد رہے گشتہ روز بھی عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نائن الیون سے کچھ لینا دینا نہیں پھر بھی ہم نے جالی اور معاشی نقصان نا سامنا کیا، اتنے نقصان کے باوجود امریکا سے صرف طعنے ہی مل رہے ہیں ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔