Tag: tweets

  • شمالی کوریا  سے بڑا،طاقتور نیو کلیئر بٹن میرے پاس ہے،ٹرمپ

    شمالی کوریا سے بڑا،طاقتور نیو کلیئر بٹن میرے پاس ہے،ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس ان سے بڑا،طاقتور نیو کلیئر بٹن ہے اور بٹن وقت پڑنے پر کام بھی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے صدر نے کہا نیوکلیئر ہتھیاروں کا بٹن انکی میز پر ہوتا ہے تو میں شمالی کوریا کو کہتا ہوں ان سے بڑا، طاقتور نیوکلیئر بٹن میرے پاس ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے پاس موجود نیوکلیئرہتھیاروں کا بٹن وقت پڑنے پر کام بھی کرے گا۔


    مزید پڑھیں : جوہری ہتھیاروں کا بٹن ہروقت میری میزپررہتا ہے، کم جونگ


    یاد رہے کہ یکم جنوری کو سالِ نو کے موقع پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے ٹرمپ دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کا بٹن ہروقت میری میزپررہتا ہے، امریکہ کوپتا ہونا چاہیے یہ صرف دھمکی نہیں حقیقت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا امن پسند اور ذمہ دارملک ہے، امریکہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے نشانے پرہے۔

    خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کی جانب سے دھمکی آمیز بیان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

    گذشتہ برس 29 نومبر کو شمالی کوریا نے ایک ایسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربہ کا دعویٰ کیا تھا کہ جو امریکا کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    جس کے بعد 23 دسمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بین البراعظمی میزائل تجربات کے بعد شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کردی تھیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شمالی کوریا نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جاپان کو غرق اور امریکا کو راکھ و تاریکی میں بدل دیں گے۔


    امریکا کو راکھ اور تاریکی میں بدل دیں گے،شمالی کوریا


    واضح رہے ے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے امریکہ کو اپنے دفاع پرمجبور کیا تو امریکہ اسے تباہ کردے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بانی ایم کیوایم اورآصف زرداری نےسندھ میں بندربانٹ کی، مگر اب ایسا نہیں ہوگا، عمران خان

    بانی ایم کیوایم اورآصف زرداری نےسندھ میں بندربانٹ کی، مگر اب ایسا نہیں ہوگا، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ 2013 میں الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن فکس کرانےکھڑاتھا ، بانی ایم کیوایم اورآصف زرداری نے سندھ میں بندر بانٹ کی، مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 2013 میں الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن فکس کرنے میں اسٹیٹس کوپارٹیزکے ساتھ تھا، مگر اس بار ہم تیار ہیں۔

    عمران خان نے اے آروائی نیوز کے شو الیونتھ آور کا کلپ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ تھی کہ میں نے الیکشن کمیشن سے چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم اورآصف زرداری نے سندھ میں بندربانٹ کی۔۔مگر اب ایسا نہیں ہوگا، کیونکہ پی ٹی آئی تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بینظیر کے قاتلوں کی گرفتاری واجب ہی نہیں فرض ہے،خواجہ آصف کاٹوئٹ

    بینظیر کے قاتلوں کی گرفتاری واجب ہی نہیں فرض ہے،خواجہ آصف کاٹوئٹ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بینظیر کی شہادت ایک عظیم قومی سا نحہ ہے، قاتلوں کی گرفتاری واجب ہی نہیں فرض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بینظیر کی شہادت ایک عظیم قومی سا نحہ ہے، 10سال بعد بھی قاتلوں کا قانون کی گرفت میں نہ آنا بھی سانحہ ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ قاتلوں کوقانون کی گرفت میں لانابھٹو خا ندان اورپی پی پرقرض ہے، قاتلوں کی گرفتاری واجب ہی نہیں فرض ہے۔

    یاد رہے کہ بھٹو کی بیٹی کی دسویں برسی پر گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے ،جس مین پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیئرمین آصف علی زردار ی اوردیگر رہنما خطاب کررہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہید محترمہ بینظیربھٹودنیا کی سب سے کم عمراورمسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، بلاول

    شہید محترمہ بینظیربھٹودنیا کی سب سے کم عمراورمسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، بلاول

    کراچی : پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی شہید محترمہ بینظیربھٹودنیا کی سب سے کم عمراورمسلم دنیا پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہید محترمہ بینظیربھٹو کے پہلی بارحلف اٹھانے کے موقع پر بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بینظیربھٹوکو دنیا کی سب سے کم عمر اورمسلم دنیا کی پہلی وزیراعظم چنا گیا، شہید محترمہ بے نظیربھٹو نے 2دسمبر1988 کو وزارت اعظمی کا حلف اٹھایا۔

    اس سے قبل اپنے ٹوئٹ میں پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ تم زندہ ہوکرمردہ ہو،وہ مردہ ہوکرزندہ ہے، شہید بے نظیربھٹو باہمت اور مضبوط خاتون تھیں، بی بی نے زندگی اورموت کے بعد بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • پاکستان میں حکمران پیسہ لوٹنے والوں کوتحفظ دیتے ہیں،عمران خان

    پاکستان میں حکمران پیسہ لوٹنے والوں کوتحفظ دیتے ہیں،عمران خان

    اسلام آباد : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے ن لیگ کی حکومت احتساب قانون کو کمزور کرنا چاہتی ہے، پاکستان میں حکمران پیسہ لوٹنے والوں کوتحفظ دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چین میں کرپٹ افراد سزا ملنے کے بعد خودکشی کرلیتے ہیں، ہمارے ملک میں عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کوایلیٹ حکمران تحفظ فراہم کرتے ہیں، ن لیگی حکومت احتساب کے موجودہ قانون کو کمزورکرنا چاہتی ہے۔

    دیگرممالک میں انسداد کرپشن قوانین کاسخت نفاذہوتاہے، کرپٹ افراد کو سخت سزا کے ساتھ معاشرتی بائیکاٹ کا خوف بھی ہوتا ہے،پاکستان میں ایلیٹ حکمران عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو گلےلگاتے ہیں۔

    اس سے قبل ڈی آئی خان کیس کےفیصلے پر چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کئی سال بعدکسی عدالت کی رپورٹ میں پولیس کی تعریف ہوئی، پشاورہائیکورٹ نےآئی جی،کےپی پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی مخالفین اورموقع پرست عناصرکی مہم کا خاتمہ ہوجانا چاہیے، فیصلے سے مخالفین،موقع پرست کی شرمناک مہم کا خاتمہ ہونا چاہئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان میں سیکیورٹی خلا کی قیمت پاکستان چکارہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    افغانستان میں سیکیورٹی خلا کی قیمت پاکستان چکارہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف عفور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی خلا کی قیمت پاکستان چکارہا ہے، پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے پر اپنے بیان میں کہا کہ افغان دہشتگردوں کے حملے میں مزید دو جوان شہید ہوگئے، افغان سرحد پر باڑ لگانے کے ساتھ نئی چوکیاں قائم کررہے ہیں، پاکستان نے ا پنے حصے کا کام مکمل کرلیا اور پاک فوج نے تمام علاقے کلیئرکرالیے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی خلاکی قیمت پاکستان چکارہاہے، پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات جاری ہیں ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ افغان سرحد پر جوانوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے، سرحد کے دونوں طرف فوجیوں ،شہریوں کی زندگی قیمتی ہے، افغانستان کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے ہوںگے اور بارڈر سیکیورٹی کو موثر بنانی ہوگی۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ، 10 دہشت گرد ہلاک ، کیپٹن جنیدحفیظ اور سپاہی رحم شہید


    یاد رہے کہ باجوڑایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان حکام کی اپنی حدود میں رٹ نہ ہونے سے دہشتگردایسی کارروائی کررہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عدالت کے ذریعے حدیبیہ کیس پھر کھولنا انصافی ہے،سعد رفیق

    عدالت کے ذریعے حدیبیہ کیس پھر کھولنا انصافی ہے،سعد رفیق

    لاہور : وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عدالت کے ذریعے حدیبیہ کیس پھر کھولنا انصافی ہے ،ایم کیوایم اورپی ایس پی کاانجینئرڈ ملاپ چوبیس گھنٹے میں ناکام ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوےکی ٹرین فاروق ستارکی حمایت میں چل پڑی اور ایم کیو ایم اور پی ایس پی اتحاد کوانجینئرڈ قرار دے دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں گلیوں بازاروں میں ہو گا۔

    لیگی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے ذریعے لیگی قیادت کو جکڑنے اور بدنام کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگا۔

    نئے نویلے پاکستان عوامی اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے سعد رفیق کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مشرف کو متبادل لیڈر بنانے کی کوشش بُری طرح ناکام ہوگی، سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے کا مشغلہ ترک کرنا ہوگا۔

    مخالفین کو خبردارکرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ محاذآرآئی سے کچھ ہاتھ نہ آئے گا، نئے عوامی فیصلہ کا انتظار کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سپریم کورٹ کے ججز پر حملہ،نوازشریف کو شرم آنی چاہئے،عمران خان

    سپریم کورٹ کے ججز پر حملہ،نوازشریف کو شرم آنی چاہئے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران‌ خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز پر حملہ،نوازشریف کو شرم آنی چاہئے، نوازشریف کا یہ عمل اداروں کوتباہ کرنے کے مترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز پر حملہ،نوازشریف کو شرم آنی چاہئے، ججز نے نوازشریف کی کرپشن اورناجائزآمدن بے نقاب کی۔

    عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نوازشریف یہ سب لوٹی ہوئی دولت عوام سے چھپا نے کیلئے کررہےہیں، نوازشریف کا یہ عمل اداروں کوتباہ کرنے کےمترادف ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کےخلاف ریمارکس ،تفتیش ،فیصلہ فیئر ٹرائل سے متصادم رہا، سعد رفیق

    نواز شریف کےخلاف ریمارکس ،تفتیش ،فیصلہ فیئر ٹرائل سے متصادم رہا، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کےخلاف ریمارکس ،تفتیش ،فیصلہ فیئر ٹرائل سے متصادم رہا، آج نہیں تو کل ووٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا نواز شریف کےخلاف ریمارکس ،تفتیش ،فیصلہ فیئر ٹرائل سےمتصادم رہا۔

    سعد رفیق نے کہا کہ قانونی حلقےاوراہل دانش کچھ سوالات پر رائے زنی کےمنتظرہیں، کسی مخصوص مقدمےکےلئے نگران جج کاتقرر اس سےپہلے کب کیاگیا؟

    وفاقی وزیر ریلوے نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نوازشریف نااہلی کیس سےپہلےغیر وصول تنخواہ اثاثہ کب مانی گئی؟ خواجہ سعد رفیق

    خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ کیس سےپہلےکسی مقدمےکی تفتیش کیلئےجےآئی ٹی کب بنی؟ کیاواٹس ایپ کالز سےسرکاری احکامات دینا قانوناً درست ہے؟

    انھوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ آئینی بالادستی،عوام کےحق حاکمیت کی جدوجہدنئےمرحلےمیں داخل ہوگئی، آج نہیں تو کل ووٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لندن گیم پلان ظاہرہوگیا ہے، نوازشریف این آراو کے لئے بے چین ہیں، عمران خان

    لندن گیم پلان ظاہرہوگیا ہے، نوازشریف این آراو کے لئے بے چین ہیں، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے لندن گیم پلان ظاہر ہوگیا ہے،نوازشریف پارٹی نیب،عدلیہ کوبدنام کرنےکےلیےاستعمال کریں گے، نوازشریف این آراو کے لئے بے چین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ لندن گیم پلان ظاہر ہوگیا ہے، نواز شریف پارٹی پر کنٹرول برقراررکھ کراسے نیب عدلیہ اور فوج کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کریں گے، ان اداروں پر دباؤ ڈال کرایک اور این آر او کے لئے بھی استعمال کریں گے۔

    عمران خان کا ٹوئیٹ میں کہنا ہے نوازشریف این آراو کے لئے بے چین ہیں،وہ منی لانڈرنگ میں سزا سے بچنا اوربیرون ملک جمع300ملین روپیہ بچانا چاہتے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو فکر نہیں اپنے300ملین بچانے کے لیے قوم کو کتنا نقصان پہنچایا۔

    انھوں نے مزید کہا وزیراعظم خاقان عباسی پاکستان کوتیزی سے بانانا ری پبلک بنا رہے ہیں۔

    اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کا کہنا تھا کہ 21 سال سے میرا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مافیا سے ہوا ہے اور 30 سال سے نواز و زرداری مافیا نے سیاست کے نام پر ملک کو لوٹا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔