Tag: tweets

  • ناکامیوں پرسازشی مہروں نےمجھےہدف بنالیاہے،مریم نوازکاٹوئٹ

    ناکامیوں پرسازشی مہروں نےمجھےہدف بنالیاہے،مریم نوازکاٹوئٹ

    لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ناکامیوں پرسازشی مہروں نے مجھے ہدف بنالیاہے، ن لیگ نے مخالفین کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، مریم نواز ان شاء اللہ جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ناکامیوں پرسازشی مہروں نے مجھے ہدف بنالیاہے، سازش کرنے والے اپنے کھودے ہوئے گڑہوں میں خود گریں گے۔

    مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پیادوں اور کٹھ پتلیوں کو چھوڑ دیا جائے تو وہ غائب ہوجائیں گے، ن لیگ نے مخالفین کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف ن لیگ کی قیادت کررہے ہیں اورکریں گے‘ مریم نواز


    اس سے قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کی قیادت کررہے ہیں اورکریں گے،  خاندان کےکہنے پرپارٹی سنبھالنے کا بیان غلط منسوب کیاگیا، ایسا کوئی بھی فیصلہ کبھی نہیں ہوا، میں مسلم لیگ ن کی کارکن کے طور پر کام کرکے خوش ہوں۔

    واضح رہے کہ امریکی اخبار کو انٹرویو میں نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے انتظامی اور سیاسی اہلیت کے میرے دادا بھی قائل تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف صابر و شاکر شخصیت ہیں،خواجہ سعدرفیق کا ٹوئٹ

    نوازشریف صابر و شاکر شخصیت ہیں،خواجہ سعدرفیق کا ٹوئٹ

    لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نوازشریف صابروشاکرشخصیت ہیں،نوازشریف محاذ آرائی چاہتے ہیں کا تاثر زہریلا پروپیگنڈا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ک مسلم لیگ ن مکمل آئینی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، قائدن لیگ نے کسی ادارے سے محاذ آرائی کی، نہ کوئی ارادہ ہے۔

    سعد رفیق کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نوازشریف محاذآرائی چاہتے ہیں کا تاثرزہریلاپروپیگنڈا ہے، نوازشریف صابروشاکرشخصیت ہیں، سنگل آؤٹ کرنے کی سازش ملک کے لئے خطرناک ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نواز شریف چاربرس سے نفرت انگیز مہم سازشوں اور غیر منصفانہ اقدامات کو تحمل اور تدبر سے سہہ رہے ہیں، جھگڑا ہوا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سازشیں اور جھوٹ ناکام ہونگے، اشتعال دلانے والے منہ کی کھائیں گے، تحمل اور تدبر سے قدم اٹھاتے رہیں گے، مسلم لیگ ن کی ہارڈ کور متحد ہے اور رہیگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئرکریں۔

  • آئی بی کے سربراہ کوفوری طورپراستعفیٰ دینا چاہئے،عمران خان

    آئی بی کے سربراہ کوفوری طورپراستعفیٰ دینا چاہئے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آئی بی کے سربراہ کوفوری طورپراستعفیٰ دینا چاہئے، آئی بی سربراہ کی ڈیوٹی سرکار کیلئے ہونی چاہئے شریف خاندان کیلئےنہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام”پاورپلے "میں آئی بی سربراہ سے متعلق انکشافات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی کے سربراہ کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہئے، ئی بی سربراہ کی ڈیوٹی سرکار کیلئے ہونی چاہئے شریف خاندان کیلئے نہیں۔

    عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آئی بی سربراہ نے ٹیکس دہندگان کے پیسے سے نااہل وزیراعظم سے ملاقات کی، آئی بی کا سربراہ سرکاری تنخواہ لینے والا اہلکار ہوتا ہے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ بلیک میل کرنےکیلئےآئی بی کومتحرک کرناخطرےکی گھنٹی ہے، مافیا قوانین، جمہوری اصول توڑ کر سرکاری اداروں کو تباہ کرتی ہے، معاشرے کو غلط پیغام جاتا ہے کہ طاقتور قانون توڑ سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ  اےآروائی نیوزکے پروگرام وار پلے میں نوازشریف کا ن لیگ اور حکومت پر تنقید کرنے والے سینتیس اراکین پارلیمنٹ کیخلاف آئی بی سے چھان بین کروانے کا انکشاف ہوا تھا، کالعدم دہشتگرد اور فرقہ وارانہ تنظیموں سے روابط کی بھی چھان بین کی گئی،  جن اراکین پارلیمنٹ کی چھان بین کی گئی ان میں ن لیگ کے اراکین بھی شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈان لیکس : معاملات ٹوئٹس کے بجائے مشاورت سے حل کیے جائیں، فضل الرحمان

    ڈان لیکس : معاملات ٹوئٹس کے بجائے مشاورت سے حل کیے جائیں، فضل الرحمان

    پشاور : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے حوالے سے پیدا شدہ صورت حال قانونی اورنہ ہی پیچیدہ ہے، حکومت نے اس حوالے سے جوقدم اٹھانا تھا اٹھا لیا، معاملات ٹوئٹس کے بجائے مشاورت سے حل کیے جائیں۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے پشاورمیں منعقدہ تقریب کے موقع پرمیڈیاسےبات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ٹویٹس کے بجائے تمام معاملات مشاورت سے حل کیے جائیں تو بہتر ہے، ٹویٹس کی بنیاد پرکوئی طریقہ کارتبدیل نہیں ہوتا۔

    مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ بہتری کے ایجنڈے کے بجائے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی روایت زور پکڑتی جارہی ہے الزامات کی روش ترک کرنی چاہئیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے کبھی عالمی طاقتوں کے بل پر پیسے لے کر چھلانگیں نہیں لگائیں، ہمیں ایک دوسرے کو چور کہنے کے بجائے اپنا مثبت کرداردنیا کے سامنے پیش کرنا چاہئیے۔

    مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ حادثات کو جوازبنا کرتوہین رسالت قوانین میں ترامیم کی اجازت کسی کونہیں دی جاسکتی، ہم جذبات کی رو میں بہہ کر کبھی غلط قدم نہیں اٹھائیں گے اور نہ حادثات کو استعمال کرکے اسلامی قوانین کوختم کرنےکی اجازت دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ظلم کو ظلم کہیں گے اوراسلام کیخلاف کوئی بات قبول نہیں کریں گے۔ مرے ہوئے سانپ پرلاٹھیاں برسانا محض وقت کا ضیاع ہے۔

  • مسلمان نہیں  پھر بھی اذان کی وجہ سے صبح اٹھنا پڑتا ہے، سونو نگم

    مسلمان نہیں پھر بھی اذان کی وجہ سے صبح اٹھنا پڑتا ہے، سونو نگم

    نئی دہلی : بالی ووڈ کے معروف سنگر سونو نگم نے مسلمانوں کیخلاف نفرت کی انتہا کردی ، سونو نگم کا کہنا ہے کہ مسلمان نہیں ہون ، پھر بھی ان کو اذان کی آواز کی وجہ سے صبح اٹھنا پڑتا ہے، زبردستی مذہب مسلط کرنا ختم ہونا چاہئے۔

    بھارت میں مسلمان پہلے ہی محفوظ نہیں وہیں اب مسلمانوں کو ان کے مذہبی حقوق سے محروم کرنے کے لئے بھارتی سنگر نےاسلام کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا اور بھارتی انتہا پسندؤں کو مسلمانوں پر ظلم کرنے کی نئی وجہ بھی مہیا کر دی ہے۔

    معروف بھارتی سنگر سونونگم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ  میں مسلمان نہیں ہوں پھر بھی مجھے صبح اذان کی آواز سے اٹھنا پڑتا ہے، زبردستی مذہب مسلط کرنا ختم ہونا چاہئے۔

    انہوں نے مذہب کی زبردستی قرار دیااور کہا کہ مذہبی اداروں کو ان لوگوں کے حقوق کا بھی خیال رکھنا چاہئے جو کہ مذہب نہیں مانتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ جب اسلام کا ظہور ہوا تھا ، اس وقت تو بجلی نہیں تھی۔

    ساتھ ساتھ کسی بھی مذہب میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی انہوں نے اپنی پریشانی کا اظہار کیا۔

    سونگم نے تمام حدیں عبور کرتے ہوئے مسلمانوں کے مذہبی حق کو غنڈہ گردی سے بھی جوڑ دیا۔

    سونو نگم کی جانب سے ازان کی پابندی کے مطالبے کے بعد ٹوئٹر صارفین نے انکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں تمہارا پرستار ہوں لیکن یہ یقینی فضول بیان تھا، آپ کو دیگر مذاہب کے عقائد کا احترام کرنا ہوگا، یہ ایک جمہوری ملک ہے۔

    ایک صارف کا ملک میں ہندو مذہبی رسومات کے بارے میں کہنا تھا کہ میں ایک ہندو ہوں لیکن کیا غیر ہندوؤں کو بھی یہی مشکل درپیش نہیں آتی ہوگی ، جب  ہم نوراتری اور گنیش جلوس کے لئے لاوڈسپیکرز کا استعمال کرتے ہیں۔

    بھارت ایک مضبوط سیکولر ریاست ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے، ہمیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئے، یہاں بہت سے مسلمان ہے کیا انھیں نماز کیلئے نہیں جانا چایئے کیونکہ آپ کو پریشانی ہوتی ہے۔

  • یومِ آزادی پرمشہورشخصیات کے ٹویٹ

    یومِ آزادی پرمشہورشخصیات کے ٹویٹ

    پاکستانی قوم آج اپنا 69واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منارہی ہے اور ہرکوئی اپنے اپنے طریقےسے اپنے جذبات کا اظہار کررہا ہے۔

    ٹویٹر پر ملک کے کئی مشہورو معروف اور نامور سیاسی اور سماجی شخصیات اپنے جذبات کا اظہار کررہی ہیں۔

    اس حوالے سے ٹویٹر پر پاکستان کے یومِ آزادی سے مختلف ٹرینڈ بھی گردش کررہے ہیں۔