Tag: Twetter

  • کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کئی نسلوں کی قربانیوں کا تسلسل ہے، وزیراعظم

    کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کئی نسلوں کی قربانیوں کا تسلسل ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کئی نسلوں کی قربانیوں کا تسلسل ہے، ان کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں کی بھارتی فوج کی بربریت کیخلاف اور غیر قانونی قبضے کو چھڑانے کیلئے جدوجہد کو ہمارا سلام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ13جولائی 1931کے شہداء موجودہ کشمیری مزاحمت کے بانی ہیں، ہندوتوا ریاست کشمیریوں کا تناسب اور شناخت بدلنا چاہتی ہے۔

    مزید پڑھیں : آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے

    وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کئی نسلوں کی قربانیوں کا تسلسل ہے، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ہمیشہ ساتھ ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھارت کے قبضے سے آزاد ہوگا۔

  • میشا شفیع کا جھوٹ ثابت کروں گا، علی ظفر نے عدالتی فیصلے کی کاپی دکھا دی

    میشا شفیع کا جھوٹ ثابت کروں گا، علی ظفر نے عدالتی فیصلے کی کاپی دکھا دی

    لاہور : اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ میں قانون کی نظر میں معاملے سے بری ہوں، میشا شفیع کا جھوٹ ثابت کروں گا، انہوں نے کیس سے متعلق فیصلے کی کاپی سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار و گلوکار علی ظفر نے ان پر ہراسگی کا الزام لگانے والی گلوکارہ میشا شفیع کے معاملے پر کہا ہے کہ قانون کی نظر میں معاملے سےبری  ہوگیا ہوں۔

    اب ثبوت کے ساتھ ثابت کروں گا کہ میشاشفیع نے کیسے جھوٹ بولا، اپنے خلاف جھوٹی سوشل میڈیا مہم کا بھی پردہ چاک کروں گا۔ علی ظفر نے مقدمے کے فیصلے سے متعلق عدالتی فیصلے کی کاپی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردی۔

    مزید پڑھیں: علی ظفر عدالت میں پیش، میشا شفیع غائب، اسٹار کا قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    یاد رہے کہ علی ظفرنے گزشتہ روز لاہورمیں ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا اس کا ازالہ ہوناچاہیے۔

    علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع ذاتی فائدے کیلئے میری عزت اچھال رہی ہیں،گلوکارہ کینیڈا کی امیگریشن ملنے کے بعد ملالہ یوسف زئی بننا چاہتی ہے۔

    خیال رہے کہ عدالت سے میشا شفیع کے ہراسگی کے کیسز خارج کر دیئے گئے ہیں، جب کہ علی ظفر کی جانب سے سو کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں علی ظفر کی اہلیہ عائشہ نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مجھے، علی ظفر اور ہمارے خاندان کو جس اذیت سے گزرنا پڑا اسے بیان نہیں کرسکتی، دوستوں کی دھوکا دہی، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے سے آنکھیں کھل گئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ علی ظفر نے معاف کر بھی دیا تو میں میشا کوعدالت جانے پرمجبور کروں گی، سچائی کی تلاش میں مصروف رہنے والےافراد کی حمایت کا شکریہ ادا کرتی ہوں، شواہد جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔

  • عثمان بزدارکومخلص اورایماندار پایا، وہی وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوارہیں، عمران خان

    عثمان بزدارکومخلص اورایماندار پایا، وہی وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوارہیں، عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر  واضح کیا ہے کہ عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار ہے، دو ہفتے تک اس کے نام پر غور کیا اور اسے ایماندار پایا۔

    یہ بات انہوں نے وزیر اعظم بننے کے بعد اپنے پہلے ٹوئٹر پیغام میں کہی، وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جانب سے نامزد ہونے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار عثمان بزدار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

    انہوں نےکہا ہے کہ عثمان بزدار کا تعلق پنجاب کے انتہائی پسماندہ علاقے ڈی جی خان سے ہے، عثمان بزدار مضبوط شخصیت اور نئے پاکستان کے نظریے کو اچھی طرح جانتا ہے۔ اس نام پر دو ہفتےتک غور خوص کیا گیا جس کے بعد ہی وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا گیا۔

    عثمان بزدار پر مقدمہ سیاسی نوعیت کا تھا، فواد چوہدری کی وضاحت

    علاوہ ازیں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے متعلق پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے بھی وضاحت کی ہے کہ عثمان بزدار کے حوالے سے پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، عثمان بزدار پر نیب کا کوئی مقدمہ نہیں ہے، ان کیخلاف سیاسی بنیاد پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کا مقدمہ اس وقت ان کے مخالف امیدوار نے درج کروایا تھا، انتخابات میں سیاسی امیدواروں پر ایسے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا تھا جس کے بعد میڈیا میں عثمان بزدار سے متعلق مختلف قسم کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

    میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار پر 1998میں قتل کی منصوبہ بندی کے مقدمہ کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی آر میں عثمان بزدار، ان کے والد اور بھائی کو نامزد کیا گیا تھا، ڈیرہ غازی خان کی عدالت نے 2000 میں فیصلہ سنایا، جس میں انہوں نے چھ افراد کے قتل کی دیت75لاکھ روپے بھی ادا کی تھی۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر قتل کا مقدمہ سامنے آگیا

    اس کے علاوہ گزشتہ رات عثمان بزدار کی وزرات اعلیٰ کی نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ہنگامہ کھڑا کر دیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ وہ نیب زدہ ہیں اور ان کی جائیداد اور قتل کے منصوبے کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

  • جے آئی ٹی: نوازشریف پیشی سے قبل عہدے سے مستعفی ہوں، عمران خان

    جے آئی ٹی: نوازشریف پیشی سے قبل عہدے سے مستعفی ہوں، عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو جےآئی ٹی کے سامنے بلانے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، نواز شریف پیش ہونےسے قبل عہدے سے مستعفی ہوں۔

    یہ بات انہوں نے وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی پر اپنے ردعمل میں کہی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے تازہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ وزیراعظم کو جےآئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا اس پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے مطالبہ کیاکہ وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیشی سے پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں، کیونکہ جےآئی ٹی کے ارکان وزیراعظم کےماتحت اداروں سےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں نواز شریف نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے عدالت میں پیشی سے قبل عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • بی بی شہید کی بیٹی آصفہ بھٹو باکسر بن گئیں، ویڈیو منظرعام پر

    بی بی شہید کی بیٹی آصفہ بھٹو باکسر بن گئیں، ویڈیو منظرعام پر

    دبئی: محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادیاں بختاوراورآصفہ بھٹو زرداری باکسر بن گئیں، بختاور اور آصفہ کی باکسنگ ٹریننگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔ دونوں بہنیں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کےزیرتربیت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو کی طرح سخت جان اورحوصلہ مند ان کی بیٹیاں سیاست کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی سرگرم عمل ہیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کے زیرتربیت بختاور بھٹو باکسنگ سیکھنے لگیں۔

    بختاور نے ورلڈ چیمپئن عامر خان سے نہ صرف ٹپس لیں بلکہ رنگ میں بھی اتریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بختاور بھٹو کی باکسنگ ٹریننگ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ مکے بازی کرتی نظر آرہی ہیں۔

    یہ ویڈیو بختاور بھٹو نے بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔ بڑی بہن باکسنگ کرے تو چھوٹی کہاں پیچھے رہتی ہے۔ جس کے بعد آصفہ بھٹو نے بھی باکسنگ شروع کردی ہے۔

  • پاناما فیصلہ سوشل میڈیا پر بھی چھایا رہا، لوگوں کا دلچسپ اظہار خیال

    پاناما فیصلہ سوشل میڈیا پر بھی چھایا رہا، لوگوں کا دلچسپ اظہار خیال

    کراچی : پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ آج سوشل میڈیا پر بھی چھایا رہا، پاناما فیصلہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا اور لوگوں نے اس فیصلے پر اپنے اپنے انداز سے اظہار خیال کیا، کسی نے ججز کی تعریف کی تو کوئی فیصلے سے مایوس ہوا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر پاناما کیس کے اہم فیصلے پر لوگوں نے اپنے مِلے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے، کسی نے کہا کہ چلو یہ نہاری کا وقت ہے۔ پانامہ کیس میں جیت مٹھائی والے کی ہوئی ۔

     کوئی کپتان کے گن گاتا رہا تو کسی نے کہا کہ یہ ہومیو پیتھک فیصلہ ہے، نہ فائدہ ہوا اورنہ نقصان۔۔ فیصلے پرمایوس منچلوں نے کہا کہ کیا بیس سال تک یہ فیصلہ یاد رکھنا تھا؟ تو کسی نے لکھا عوام آج سے بیس اپریل کو اپریل فول منائیں۔

    ایک ٹوئیٹ یہ بھی آیا کہ آج تو بادام کی دکانوں پر رش ہے کیونکہ عوام کو بیس سال یہی فیصلہ تو یاد رکھنا ہے، کسی نے سوال کیا کہ فیصلے میں مریم نواز کا نام کہاں تھا ؟

    کسی نے لکھا نواز شریف کی جے آئی ٹی عزیر بلوچ جیسی ؟۔۔ یہ کپتان وزیر اعظم کو کہاں لے آیا ۔ کسی نے لکھا کہ اٹس نہاری ٹائم ۔۔ تو کسی نے کہا آج کسی اور کی نہیں مٹھائی والے کی جیت ہوئی۔