Tag: Twetter msg

  • حکومتی کاوشوں پر بلاول بھٹو زرداری کی حمایت خوش آئند ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی تعلقات استوار کرنے کی حکومتی کاوشوں پر چیئرمین پیپلز پارٹی کی حمایت خوش آئند ہے، بلاول بھٹو کی مثبت سوچ کو سراہتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد کیلئے سیاسی جماعتوں کا یکجا ہونا ہی دشمن قوتوں کی شکست کا باعث بنے گا، ملکی مفاد کیلئے سیاسی جماعتوں کا اتحاد سبز ہلالی پرچم کی حرمت کاباعث ہے۔

    اس سے قبل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ڈان لیکس سے زیادہ خطرناک بیان تو نہیں دیا ،خواجہ آصف امریکہ کیا کہہ کر آئے تھے ؟ وہ کہہ کر آئے تھے کہ ہم ہاﺅس کو ان آرڈر کرنا چاہتے ہیں۔

    معاون خصوصی اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان میں ملٹری ڈاکٹرائن تبدیل ہوئی اور تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر فوجی قیادت کے ساتھ مل کر قومی بیانیہ بنایا، اس بیانیہ میں ساری وہی پالیسی تھی جو عمران خان نے بیان کی ہے ، اس حکومت نے ان تمام کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کی جو کرتے ہوئے پہلی حکومتیں ڈرتی تھیں۔

  • عمران خان صدرٹرمپ کو نیا پاکستان کا وژن پیش کریں گے، شاہ محمود قریشی

    عمران خان صدرٹرمپ کو نیا پاکستان کا وژن پیش کریں گے، شاہ محمود قریشی

    واشنگٹن : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صدرٹرمپ کو نیا پاکستان کا وژن پیش کریں گے، ہم خطے میں امن وخوشحالی کا بیانیہ لے کر وائٹ ہاؤس آئے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد اپنے پیغام میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کے نئےباب کا آغاز ہورہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیا پاکستان کا وژن پیش کریں گے، وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم خطے میں امن وخوشحالی کا بیانیہ لے کر وائٹ ہاؤس آئے ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات جاری ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود ہیں۔

    وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان نے وائٹ ہاؤس پہنچنے پرامریکی صدر سے مصافحہ کیا، وزیراعظم نے قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا ہے۔

  • بیگم صفدر اعوان صاحبہ عمران خان کے بغض میں حقائق کومسخ نہ کریں، فردوس عاشق اعوان

    بیگم صفدر اعوان صاحبہ عمران خان کے بغض میں حقائق کومسخ نہ کریں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان صاحبہ عمران خان کے بغض میں حقائق کومسخ نہ کریں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ امریکہ کا دورہ کیاتھا۔

    جنرل راحیل شریف دورہ سعودی عرب پر آپ کے والد نواز شریف کے ساتھ تھے، جنرل قمر جاوید باجوہ اور شاہد خاقان عباسی نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کیا یہ تین وزرائے اعظم سلیکٹڈ تھے؟،

    علاوہ ازیں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور زرداری خاندان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔ اپوزیشن کا سیاسی ٹولہ سیاسی گھٹن کا شکار ہے۔

     انہوں نے کہا کہ جج وڈیو بلیک میلنگ اسکینڈل میں اپوزیشن خود کو زندہ رکھنے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

  • آج اداروں اور سربراہان میں جو باہمی روابط اور تعاون ہے اس کی مثال نہیں ملتی، فواد چوہدری

    آج اداروں اور سربراہان میں جو باہمی روابط اور تعاون ہے اس کی مثال نہیں ملتی، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک ٹی وی چینل اور اینکر کی خواہش ہے کہ ملکی سلامتی کے ادارے اور ان کے سربراہان میں دراڑ ڈالی جائے، لیکن یہ ان کی خواہش ہی رہے گی۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہی، فواد چوہدری نے چینل اور اینکر کو ایک شعر کی صورت میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے‘‘ اب ان کیخلاف کارروائی ہو تو فوراً جمہوریت خطرے میں آ جائے گی، بہرحال احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کے تمام ادارے اور اداروں کے سربراہان میں جو باہمی روابط اور تعاون ہے، اس کی مثال نہیں ملتی، انشاللہ٘ پاکستان ایک ایسے راستے پر رواں دواں ہے جس کی منزل خوشحال اور مستحکم پاکستان ہے، اور ہمیں یہ ادراک ہے کہ یہ سفر صرف مل کر ہی طے ہو سکتا ہے۔

    علاوہ ازیں ایم نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ والوں کی عادت ہے کہ خوشی ذرا پہلے ہی منانا شروع کردیتے ہیں اور بعد میں خوشی کے یہی لڈو ان کے گلے سے اترنا مشکل ہوجاتے ہیں

    انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں امیر اور غریب کے لئے علیحدہ علیحدہ نظام چل رہاہے، خوف کی فضاء میں کاروبار نہیں ہوسکتا، اداروں کو خود احتسابی کا عمل شروع کرنا چاہئے۔