Tag: twins baby

  • جڑواں بچوں کی شرارتیں اور بے لوث محبت، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    جڑواں بچوں کی شرارتیں اور بے لوث محبت، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    یوں تو آپ نے سوشل میڈیا پر بچوں کی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں وہ معصوم سی شرارتیں کرتے نظر آتے ہیں اور دیکھنے والوں کو ان پر بے اختیار پیار بھی آتا ہے۔

    ایسا ہی ایک خوبصورت منظر امریکی خاتون نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس پر صارفین نے اپنی بے حد پسندیدگی کا اظہار کیا اور بچوں کیلیے نیک تمنائیں اور ان پر پیار نچھاور کیا۔

    مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، ہوا کچھ یو کہ تین بچوں کی ماں 29سالہ ربیکا اور ان کے شوہر مائیکل نے صبح اٹھ کر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایسا منظر دیکھا جس پر وہ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو جڑواں بچے جن کی عمر صرف 23 ماہ ہے اپنے اپنے جھولوں میں ہیں ان میں سے ایک بچہ جھولے میں سے نکل کر لڑھکتا درمیان میں رکھے ایک صوفے پر آجاتا ہے اور دوسرے جھولے میں موجود اپنے بھائی کے پاس پہنچ جاتا ہے۔

    یہی نہیں یہ بچہ اپنے بھائی پر اس قدر فریفتہ ہوتا ہے کہ اس کے پاس جا کر اسے پیار سے گلے لگاتا ہے اور اس کے گال پر بوسہ دیتا ہے، یہ منظر اتنا حسین ہے کہ اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

    اسی دوران دوسرے بچے کا کھلونا اس کلے ہاتھ سے زمین پر گر جاتا ہے جسے اس کا بھائی صوفے سے نیچے اتر کر اٹھاتا ہے اور اپنے بھائی کو دے دیتا ہے، بھائیوں کی اس محبت بھری ویڈیو کو دیکھ کر صارفین بھی بہت محظوظ ہوئے اور کمنٹس میں دلچسپ خیالات کا اظہار کیا۔

  • اسپتال میں مبینہ طور پر جڑواں بچوں کی پیدائش، ایک غائب

    اسپتال میں مبینہ طور پر جڑواں بچوں کی پیدائش، ایک غائب

    کراچی : شہر قائد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے ڈلیوری کے بعد ایک نوزائیدہ بچہ مبینہ طور پر غائب کردیا گیا۔ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ الٹرا ساؤنڈ کے مطابق جڑواں بچوں نے جنم لینا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں میاں بیوی پر قیامت ٹوٹ پڑی، والدین نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد ایک بچہ کچھ دیر بعد ہی غائب کردیا گیا۔

    دوسری جانب اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے والدین کو بتایا کہ صرف ایک ہی بچہ پیدا ہوا تھا جسے آپ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    اپنے بچے کی مبینہ گمشدگی پر نوزائیدہ بچے کے والد نے متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرادی، جس میں بچے کے والد کا مؤقف ہے کہ کچھ روز قبل کرائے گئے الٹرا ساؤنڈ کی رپورٹ کے مطابق2 بچوں نے جنم لینا تھا۔

    بچے کے والد نے بتایا کہ میں اپنی اہلیہ کو تکلیف دہ حالت میں جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا جہاں صرف ایک بچی کی ولادت کی اطلاع دی گئی۔

    والد نے ڈاکٹروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک بچی ہمارے حوالے کی گئی جبکہ دوسرے بچے کو غائب کردیا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    الٹراساؤنڈ کسی پرائیویٹ لیبارٹری سے کرایا گیا تھا، ڈاکٹر سیمی جمالی

    اس حوالے سے جناح اسپتال ایمرجنسی کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مریضہ کی جانب سے دکھائی گئی رہورٹ میں الٹراساؤنڈ کسی پرائیویٹ لیبارٹری سے کرایا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ خاتون جب ایمرجنسی میں آئی تھی تو ہمارے ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں الٹراساؤنڈ کیا تھا ۔ مریضہ کے2الٹراساؤنڈ ہوئے دونوں کی الگ الگ رپورٹس آئیں، ایک رپورٹ میں ایک بچہ جبکہ دوسری رپورٹ میں2بچے ظاہر کئے گئے۔

    گائنی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے بھی ایک ہی بچے کی پیدائش کا بتایا ہے اور بچی کی پیدائش پر والدہ کو اسے دکھایا بھی گیا تھا

    ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ ورثا کی درخواست پر وارڈز سے فائنڈنگ لی تھیں، اس معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،18فروری کو انکوائری کمیٹی میں بچی کے والد کو بھی بلایا جائے گا۔

  • چونسٹھ سالہ خاتون کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش

    چونسٹھ سالہ خاتون کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش

    میڈرڈ : چونسٹھ سالہ اسپینی خاتون نے دو جڑواں بچوں کو جنم دے کر لوگوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا، دونوں بچوں کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی اسپین میں ایک چونسٹھ سالہ خاتون نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا، ڈاکٹروں نے زچہ اور بچے دونوں کو صحت مند قرار دیا ہے، خاتون نے سیزیریئن آپریشن کے ذریعے ایک لڑکے اورایک لڑکی کو جنم دیا۔ لڑکے کا وزن 2.4 کلوگرام اور لڑکی کا 2.2 کلوگرام ہے۔

    women-new

    بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم ہسپانوی میڈیا کے مطابق انہوں نے امریکہ میں فرٹیلیٹی ٹریٹمنٹ کروائے تھے۔

    woman-post-02

    ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پچوں کی پیدائش میں کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کیا گیا۔ مقامی روزنامہ الپائس کے مطابق حالیہ سالوں میں 60 سال عمر سے زیادہ کی دو دیگر ہسپانوی خواتین نے بھی صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے.

    اپریل 2016 میں 70 سال سے زیادہ عمر کی ایک بھارتی خاتون دلجندر کور نے بھی انڈیا کی ریاست ہریانہ میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا تھا۔