Tag: twitt

  • ‘آج کے میر جعفر، میر صادق کے خلاف باہر نکلیں’

    ‘آج کے میر جعفر، میر صادق کے خلاف باہر نکلیں’

    پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہاہے کہ آج رات پی ٹی آئی اسلام آباد کا احتجاج ہوگا، عوام آج کے میر جعفر، میر صادق کیخلاف باہر نکلیں۔

    پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ پیغام میں عوام کو آج اسلام آباد میں ہونیوالے پارٹی کے احتجاج میں فیملی سمیت شرکت کی دعوت دی ہے۔

    فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج پی ٹی آئی اسلام آباد کا احتجاج رات9 بجے ایف9 پارک میں ہو گا، فیملیز کو خصوصی دعوت، آئیں اور حق کے لیے آواز بلند کریں۔

     

    پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا ہے کہ آج کے میر جعفر اور میر صادق کے خلاف باہر نکلیں، ملکی خودداری پر سمجھوتہ نہ کریں، اللہ پاکستان کو کامیاب کرے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز عوام سے براہ راست ٹیلیفونک رابطے کے دوران ملک سے ہونیوالی غداری کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

  • ’’آپ ایک بوجھ ہو جو اب کوئی نہیں اٹھاسکتا‘‘

    ’’آپ ایک بوجھ ہو جو اب کوئی نہیں اٹھاسکتا‘‘

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ آپ ایک بوجھ ہو جو اب کوئی برداشت نہیں کرسکتا۔

    پاکستان میں سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے، تحریک عدم اعتماد کے لمحات جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں ویسے ویسے سیاستدانوں کے ایک دوسرے کے خلاف الزامات در الزامات کا سلسلہ تیز ہوتا جارہا ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جو سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں نے وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے ردعمل میں طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔

    مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا ہے کہ دوسروں کو شوکاز جاری کرنے سے پہلے اس شوکاز نوٹس کا جواب دو جو پوری قوم نے آپ کو دے رکھا ہے۔

     

    ن لیگی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ آپ نے پورے پاکستان کو غربت، مہنگائی، بیروزگاری اور بدامنی میں دھکیل کر اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرسکے؟

    مریم نواز نے ٹوئٹ کے آخر میں کہا کہ آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھاسکتا۔

    واضح رہے کہ مریم نواز نے اس سے قبل ٹوئٹ میں وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: مریم نواز نے وزیراعظم کو ’مشورہ‘ دے دیا

    مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’عدم اعتماد میں ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ ابھی سے ہتھیار پھینک کر اپوزیشن کی نشست پر آگئے ہیں۔