Tag: twitter-followers

  • ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز میں ڈرامائی کمی، وجہ کیا بنی؟

    ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز میں ڈرامائی کمی، وجہ کیا بنی؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مرتبہ پھر صارفین کی جانب سے فالوورز کم ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    ایلون مسک کے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئی صارفین کے فالوورز کی تعداد میں کمی بیشی دیکھنے میں آئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں فالورز کی کمی کا شکوہ کیا جس کے بعد دیگر صارفین نے بھی جانے والے فالوورز کی تعداد گنوانا شروع کر دی ہے۔

    شہباز گل کی ٹویٹ کے جواب میں کئی صارفین نے نہ صرف فالوورز کم ہونے کی خبر سے اتفاق کیا بلکہ مضحکہ خیز انداز میں میمز بھی بناتے رہے، صارفین کا کہنا تھا کہ جانے والے فالوورز میں شاید ’بوٹ‘ یعنی جعلی اکاؤنٹس شامل ہیں۔

    ٹوئٹر صارف ساجد خان نے لکھا کہ ’میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہوا ہے، ایک اور ٹوئٹر صارف احسن محبوب نے لکھا کہ ’سب بوٹ (اکاؤنٹ) چلے گئے۔

    ٹوئٹر کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر کارلوس مونشے نے گذشتہ برس امریکی سینیٹ میں سماعت کے دوران واضح کیا تھا کہ ان کی کمپنی سے متعلق فیصلے اور ٹوئٹر پر شائع کیے جانے والے مواد کا تعین سیاسی نظریات اور پارٹی وابستگیوں کی بنیاد پر نہیں کیا جاتا۔

    یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دو ہزار انیس میں ٹوئٹر کے سابق چیف ایگزیکٹیو جیک ڈارسی سے ایک ملاقات کے دوران اپنے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد میں کمی کا شکوہ کیا تھا۔

    جس کے جواب میں میں جیک ڈارسی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا تھا کہ اکثر جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس کو ختم کرنے کے لیے کمپنی اس نوعیت کے اقدام اٹھاتی ہے۔

  • کامیاب دورہ امریکا: عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈرز کی فہرست میں 8ویں نمبر پر آگئے

    کامیاب دورہ امریکا: عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈرز کی فہرست میں 8ویں نمبر پر آگئے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچی، جس کے بعد عمران خان دنیا بھر کے مقبول ترین لیڈرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یراعظم عمران خان دنیا بھر میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ مقبول ہونے والے پاکستانی سیاست دانوں میں تو سرفہرست تھے تاہم وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے بعد ان کے ٹوئٹر پر فالوورز جو 4 ماہ قبل9.6 ملین تھے بڑھ کر ایک کروڑ تک پہنچ گئے۔

    جس کے بعد عمران خان ٹوئٹر پر دنیا بھر کے مقبول ترین لیڈرز اور سب سے زیادہ فالوورز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، جن کے فالوورز 6 کروڑ 22 لاکھ ہیں، دوسرے نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے فالوورز 4 کروڑ 88 لاکھ ہیں۔

    تیسرے نمبر پر پوپ فرانسس کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 81 لاکھ اور چوتھے نمبر پر ترک صدر طیب اردوان ایک کروڑ 40 لاکھ فالوورز کے ساتھ ہیں۔

    فہرست میں پانچویں نمبر پر سابق بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج ایک کروڑ 30 لاکھ فالوورز کے ساتھ ہیں، انڈونیشین صدر جوکو ویدودو ایک کروڑ 18 لاکھ فالوورز کے ساتھ چھٹے جب کہ اردن کی ملکہ رانیہ ایک کروڑ 5 لاکھ فالوورز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد کو مات دے کر آٹھویں نمبر پر ہیں، متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد کے فالوورز کی تعداد 97 لاکھ ہے۔