Tag: Twitter msg

  • آزادی صحافت کا عالمی دن : وزیراعظم شہباز شریف کا ٹوئٹر پیغام

    آزادی صحافت کا عالمی دن : وزیراعظم شہباز شریف کا ٹوئٹر پیغام

    آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دنیا بھر کے صحافیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے لکھا کہ خاص طور پر پاکستان کے صحافیوں کا کام قابل تعریف ہے جو وہ قوم کو آگاہی اور تعلیم دینے کیلئے کررہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جس ماحول میں صحافی کام کرتے ہیں وہ اکثر چیلنجز اور خطرات سے بھرا ہوتا ہے، چیلنجز اور خطرات کے باوجود بھی صحافی اپنی ذمہ داری سے کبھی نہیں چوکتے۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ صحافت کے نگران کردار نے جمہوریت اور شفاف حکمرانی کے نظریات کو تیار کرنے میں مدد کی ہے۔

  • الیکشن فنڈ نہ دیا تو کیا ہوگا؟ فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں بتادیا

    الیکشن فنڈ نہ دیا تو کیا ہوگا؟ فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں بتادیا

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وفاقی حکومت کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کو اخراجات کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے کے حوالے سے حکومت کو خبردار کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ آئین کے تحت انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی براہ راست خزانے سے کی جاتی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمان نے اس عمل سے خود کو آئینی طورپرعلیحدہ کر رکھا ہے، اس ضمن میں صرف وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے خبردار کیا کہ اگر وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم نہیں کرتی تو وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان5سال کیلئے نااہل ہوں گے۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ آئین کو 50سال مکمل ہوچکے ہیں، پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ قانون کی عمل داری ہے،

    فواد چوہدری نے کہا کہ آج اسکن کیئر ڈے بھی ہے اور حکومت اپنی کھال بچانے میں لگی ہوئی ہے ،
    وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے جارہے ہیں، تقرریوں وتبادلوں پرالیکشن کمیشن کو 3دن میں فیصلہ کرنا ہے۔

    تاہ ترین اطلاعات کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری ہیں اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے پنجاب میں آر اوز، ڈی آر اوزکو مجسٹریٹ کے اختیارا تقویض کردئیے ہیں۔

    اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آر اوز، ڈی آر اوزکو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات حاصل ہونگے، پنجاب میں عام انتخابات کے لئے پولنگ 14مئی کو ہوگی۔

  • ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر مفتی تقی عثمانی کا اہم پیغام

    ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر مفتی تقی عثمانی کا اہم پیغام

    کراچی : شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

    مفتی تقی عثمانی کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ کسی گھر کے لوگ لڑرہے ہوں تو کیا بحث کی جائیگی کہ آگ کس نے لگائی؟ یہ واحد راستہ ہوگا کہ سب مل کر آگ بجھائیں۔

    انہوں نے لکھا کہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ "تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں اس لئے اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کراو اوراللہ سے ڈرو تاکہ تمھارےساتھ رحمت کامعاملہ کیا جائے "

    عوام اور بااثرحضرات کافرض ہے کہ وہ اس قرآنی حکم پرعمل کرکے رھنماوں کو ساتھ بٹھانے کی بھرپور کوشش کریں۔

    انہوں نے کہا کہ حل یہی ہے تمام جماعتیں اور ادارے سرجوڑ کر ملک بچائیں، بااثرحضرات رہنماؤں کو ساتھ بٹھانے کی کوشش کریں۔

    مفتی محمد تقی عثمانی کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ سب کو ساتھ بٹھا کر ملکی مفاد کیلئے مسئلے کا حل نکالنا فرض ہے اللہ تعالی اس کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

  • عمران خان کا استقبال کیلیے آنے والے کارکنان کیلئے خصوصی پیغام

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد میں آمد ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں نکلنے پر ساہیوال کی قیادت اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دھمکیوں اور ہراساں کیے جانے کے باوجود ہمارے کارکنان کا جذبہ اتنا ہی مضبوط ہے جتنا آج میں نے اسلام آباد میں دیکھا۔

    اسلام آباد میں آج اپنے فقیدالمثال استقبال پر میں تحریک انصاف کے کارکنان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، حکومتی دھمکیوں اور خوف و ہراس کے باوجود ہمارے کارکنان کا جنون اتنا ہی غیرمعمولی اور توانا ہے جس کا نظّارہ میں نے آج اسلام آباد میں دیکھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی حقوق پامال کرکے انہیں مہنگائی کے بوجھ تلے کچلا جارہا ہے، بدترین مہنگائی کیخلاف جیل بھرو تحریک کی شکل میں پرامن احتجاج کیا جارہا ہے۔

  • عمران خان کو پیشی پر بلانا قطعی محفوظ نہیں، مسرت جمشید چیمہ

    عمران خان کو پیشی پر بلانا قطعی محفوظ نہیں، مسرت جمشید چیمہ

    لاہور : ہاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیشی کیلئے جہاں بلایا جارہا ہے وہ قطعی محفوظ نہیں۔

    رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ٹوئٹر پر ایک ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں صحافیوں سے گفتگو کررہی ہیں۔

    مسرت چیمہ نے کہا کہ جنہوں نے پہلے چیئرمین عمران خان پر حملہ کیا ہمیں آج بھی ان سے خطرہ ہے، خان صاحب کو پیشی کیلئے جہاں بلایا جارہا ہے وہ جگہ قطعی محفوظ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس بلائے جانے پر اصرار کرنا تشویشناک ہے، اگر خدانخواستہ کوئی سازش ہوئی تو اس کے ذمہ داران کا تعین قوم کیلئے مشکل نہیں ہوگا۔

    مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب کو سکیورٹی دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، کوئی سازش ہوئی تو ذمہ داری ان ہی پر ہوگی جو بار بار بلارہے ہیں۔

    اپنے اگلے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ انشاءاللہ صبح سات بجے کارکنان اپنے لیڈر کے ہمراہ زمان پارک سے براستہ موٹروے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے۔

  • این اے 193 میں کامیابی پرعمران خان کا ووٹرز کے نام پیغام

    این اے 193 میں کامیابی پرعمران خان کا ووٹرز کے نام پیغام

    لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 193 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی اے امیدوار محسن لغاری کی بھرپور کامیابی پر ووٹرز اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں عوام کا شکر گزار ہوں جو تحریک انصاف کا ساتھ دینے اور این اے 193 میں مافیاز کو شکستِ فاش سے دوچار کرنے کیلئے اس جذبے اور جنون سے تحریک انصاف کو منتخب کرنے گھروں سے نکلے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیخلاف سرکاری مشینری اور الیکشن کمیشن گٹھ جوڑ کے باوجود کامیابی ہوئی، پی ٹی آئی کی اس کامیابی سے پی ڈی ایم اوراس کے سرپرستوں پر مزید خوف طاری ہوگا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اب حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے ججز پرغیرمعمولی دباؤ ڈالے جانے کا خدشہ ہے

    مزید پڑھیں : حلقہ این اے 193سے پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا

    واضح رہے کہ حلقہ این اے 193 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مارلیا۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محسن لغاری 90ہزار392ووٹ لے کر کامیاب ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

    ان کے مقابلے میں نون لیگ کے عمار لغاری 55218 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر جبکہ پی پی پی کے اخترحسن 20074 ووٹ لے کرتیسرےنمبر پر رہے۔

  • لاہور کیخلاف شاندار کامیابی پر سلمان اقبال کی کراچی کنگز کو شاباش

    لاہور کیخلاف شاندار کامیابی پر سلمان اقبال کی کراچی کنگز کو شاباش

    صدر و سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے لاہور قلندرز کے خلاف شاندار کامیابی پر کراچی کنگز کو شاباش دی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹیم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کراچی کنگز کی جانب سے بہترین پرفارمنس پیش کرنے پر تعریف کرتے ہوئے شاباشی دی۔

    ٹوئٹر پر میچ جیتنے کے بعد کے لمحات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ الحمداللہ ۔۔۔ اچھا کھیلا

    سلمان اقبال نے کراچی کنگز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عاکف جاوید کی بہترین پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے ان کی بالنگ کو زبردست قرار دیا۔

    بائیں ہاتھ کے بولر عاکف جاوید نے 3اعشاریہ3 اوورز میں 28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے 10 ڈاٹ بالز بھی کیں۔

    میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے عاکف جاوید نے کہا کہ وسیم اکرم اور دیگر نے جو پلان بتایا اس پر عمل کیا مجھے انہوں نے گائیڈ کیا جس سے میری کارکردگی مزید بہتر ہوئی۔

     علاوہ ازیں بوم بوم شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں سخت حریف لاہور قلندرز کے خلاف شاندار فتح پر کراچی کنگز کو مبارکبادی ہے۔ کراچی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے شاہدآفریدی بھی میدان میں موجود تھے جنہوں نے جیت کے بعد کراچی کے کھلاڑیوں کو گلے لگایا اور مبارکباد دی۔

    میڈیا سے اپنی مختصر گفتگو میں شاہدآفریدی نے کہا کہ کراچی اچھا میچ جیتا، کراچی کیلئے یہ جیت ضروری تھی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو پی ایس ایل میں رہنا چاہیے کنگز آج اچھی ٹیم کےخلاف جیتی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں کراچی کنگز نے اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی، جس میں لاہور قلندرز کو67 رنز سے ہرا دیا۔

    کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنا کر لاہور قلندرز کو جیتنے کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں قلندرز کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 118 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

  • الحمداللہ 186، چنوں منوں دیکھتے رہ گئے، اسد عمر اور فواد کا ٹوئٹ

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے لیے اعتماد کے ووٹ کی کامیابی پر اسد عمر اور فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے لکھا کہ الحمداللہ 186پاکستان زندہ باد۔

    دوسری جانب فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ووٹنگ مکمل ہوگئی ہے دومنٹ کیلئے گھنٹیاں بجائی جائیں گی،گھنٹیاں بجانے کے بعد اسپیکر گنتی کے نتائج کا اعلان کریں گے۔

    فواد چوہدری کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ چنوں منوں دیکھتے رہ گئے اور کاغذی شیر ایوان چھوڑ کر بھاگ گئے۔

    اپنے ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ الحمداللہ! تحریک انصاف نے عادی شکست خوردہ ٹولے کو ایک بار پھر عبرت ناک شکست دے دی۔ تحریک انصاف اور ق لیگ کے 186 اراکین اسمبلی کا چوہدری پرویز الہٰی پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر اعتماد کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا جس میں 186 ارکان اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ہاتھ اٹھا کر پرویز الٰہی پر اعتماد کا بھرپور اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز سے سب سے پہلے یہ خبر بریک کی تھی کہ آج پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کیلئے اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا۔

  • کراچی اور ملتان سے پی ٹی آئی کو بائے بائے، بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

    کراچی اور ملتان سے پی ٹی آئی کو بائے بائے، بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

    کراچی : ملتان کے حلقہ این اے 157 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی اور کراچی سے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی پر بلاول بھٹو نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ ’کراچی اور ملتان سے پی ٹی آئی کو بائے بائے‘۔

    اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو عمران خان کو ہرانے پرمبارک ہو، یہ وہ سیٹیں ہیں جو پی ٹی آئی نے2018میں چوری کی تھیں۔

    علاوہ ازیں ملتان کے حلقہ این اے 157 پر اپنے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی کامیابی پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں اور پی پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہماری ٹیم نےانتخابی مہم کی بھرپور نگرانی کی۔

    اپنے بیان میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانیے کا مطلب ملک کو غیرمستحکم کرنا تھا، عمران خان کا مقصد تھا ملک کو دنیا میں تنہا کرنا معلوم نہیں عمران خان کتنی سیٹیں ہاریں گے جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کا بیانیہ مسترد کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد صرف ملک میں افراتفری مچانا تھا ہماری نظریات کی جنگ تھی،خاندان کی نہیں پی ڈی ایم کا بیانیہ جمہوریت،قانون کی بالادستی،اصولوں پرمبنی تھا۔

  • صرف اللہ سے ہوتا ہے!! محمد رضوان کا کھلاڑیوں کو دیا گیا پیغام وائرل

    صرف اللہ سے ہوتا ہے!! محمد رضوان کا کھلاڑیوں کو دیا گیا پیغام وائرل

    دبئی : قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھارت کیخلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں فتح کے بعد اپنے ٹوئٹ میں کھلاڑیوں کو اہم پیغام دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میچ کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے محمد رضوان نے ایک پیغام جاری کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    ان تصاویر میں محمد رضوان کو میچ کے دوران آسمان کی جانب منہ اٹھا کر دعا مانگتے اور دیگر تصاویر میں خوشیاں مناتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    تصاویر کے کیپشن میں محمد رضوان نے لکھا کہ صرف اللہ سے ہوتا ہے، جیت ہو یا ہار ہو ہم نے اس گیم کو انجوائے کرنا ہے، آخری بال تک لڑنا ہے۔

    محمد رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں واضح کیا کہ اگر اللہ ہمیں جیت عطا کر دے تو کبھی ایسی باتیں یا ایسا انداز نہیں اپنانا جس سے تکبر جھلکتا ہو۔

    پاکستانی وکٹ کیپر نے اپنے پیغام میں پاک ٹیم کو شاندار مقابلے اور فتح پر مبارکباد بھی دی، اور بھارتی ٹیم کی سخت مقابلہ کرنے پر تعریف بھی کی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی محمد رضوان نے پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھی ہمارے وطن عزیز پر آزمائش آئی ہماری پوری قوم نے زندہ ہونے کا ثبوت دیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ یہ سیلاب تباہ کن ہے لیکن اس نے ہمیں اپنے ملک پاکستان کیلئے متحد ہونے کا موقع دیا ہے، یہ موقع متاثرین کی امداد کا ہے جو ہمارے منتظر ہیں۔