Tag: Twitter msg

  • مریم نواز کان کھول کر سن لو! عثمان ڈار کا ٹوئٹ

    مریم نواز کان کھول کر سن لو! عثمان ڈار کا ٹوئٹ

    سیالکوٹ : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں ان کے ویڈیو بیان کا جواب دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ انہوں نے مریم نواز کی وہ ویڈیو بھی لگائی جس میں وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کہہ رہی ہیں کہ آج نواز شریف نے تمہیں تمہارے گھر میں گھس کر مارا ہے۔

    اس ویڈیو کے جواب میں عثمان ڈار نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مریم نواز کان کھول کر سن لو! عمران خان نے نواز شریف کو گھر میں گھس کر مارا ہی نہیں گھسیٹا بھی ہے۔

    یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیے جانے بعد ان کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے 20 میں سے 15 نشستیں حاصل کرکے میدان مار لیا جبکہ ن لیگ نے 4 اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کو ملی۔

  • ہمیں دیوار سے مت لگاؤ، شیریں مزاری کا ٹوئٹ

    ہمیں دیوار سے مت لگاؤ، شیریں مزاری کا ٹوئٹ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ امریکی سازش کے کسی منصوبہ ساز کو ووٹ پر ڈاکے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر، مسٹرایکس اور وائی کو مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ساتھ مل کر دھاندلی کی کوشش ترک کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

    شیریں مزاری نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی جانب سے واضح طور پر کہنے کے باوجود ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی کوششیں دکھائی دیں یا مداخلت کا کوئی شائبہ بھی ہوا تو پرامن احتجاج کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آئینی حدود سے تجاوز پر سرکاری افسر کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، معیشت اس ہنگامہ آرائی کا بوجھ برداشت نہیں کر پائے گی جس کا دروازہ اس دھاندلی سے کھلے گا۔

  • شہباز اسپیڈ کے 60 روزہ نقصانات، فرخ حبیب کا ٹوئٹ

    شہباز اسپیڈ کے 60 روزہ نقصانات، فرخ حبیب کا ٹوئٹ

    فیصل آباد : پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کے نقصانات عوام کے سامنے رکھ دیئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ انہوں نے بتایا کہ روپے کی قدر میں 25 روپے کمی جبکہ ، ڈالر 178 سے 207 روپے کا ہوگیا۔

    شہباز اسپیڈ کے 60 روزہ نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ برآمدات میں 10 فیصد اور ترسیلات زر میں25فیصد کمی ہوئی۔

    فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ماہ اپریل میں برآمدات 2.897ارب ڈالر اور مئی میں 2.601ارب ڈالر رہیں، اپریل میں ترسیلات زر3.12ارب ڈالر اور مئی میں 2.33ارب ڈالر رہیں۔

    پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 13فیصد کمی ہوئی اور موجودہ حکومت کے دور میں 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔

    اس سے قبل اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا تھا کہ یہ حکومت پچھلے 15 روز میں پٹرول پر 84 روپے اور ڈیزل میں 120 روپے تاریخی اضافہ کر چکے ہے۔

    یہ بدترین مہنگائی کا خودکش حملہ ہے پاکستان کی عوام پر۔ یہ غلام حکومت روس سے سستا تیل نہیں لی رہی جسکی قیمت پاکستان کی عوام ادا کر رہی ہے۔

  • جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، علی زیدی کا ٹوئٹر پیغام

    جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، علی زیدی کا ٹوئٹر پیغام

    کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ "جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے،آپ نے مایوس نہیں ہونا”۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں علی زیدی نے لکھا کہ پاکستانیوں خودار قومیں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھ کر لڑتی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ہم ملک کیلئے لڑرہے ہیں اور وہ ذاتی مفاد کے لیے لڑ رہے ہیں، ہم پاکستان کی سلامتی کے لیےجدوجہد کررہے ہیں اور وہ بیرونی سازش میں ملوث ہیں۔

    جاری کردہ ٹوئٹ میں علی زیدی نے لکھا کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے،آپ نےمایوس نہیں ہونا، سر اٹھا کے جیو اور نتیجہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دو، پاکستان زندہ باد۔

  • شہباز شریف بدعنوانی کے مقدمات میں عدالت کو مطلوب ہیں، فواد چوہدری

    شہباز شریف بدعنوانی کے مقدمات میں عدالت کو مطلوب ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : سابق وزیر قانون فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف بدعنوانی کے مقدمات میں عدالت کو مطلوب ہیں اور وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف عدالت پیش ہونے کی بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں اگر کوئی عام آدمی ہوتا تواب تک اس کی ضمانت منسوخ ہوچکی ہوتی۔

    سابق وزیر قانون فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جب تک قانون امیر اور غریب کیلئے برابر نہیں ہوجاتا تک ہم ایک قوم نہیں بن سکتے۔

  • عمران خان کے حوالے سے "دھمکی” کس کو دی گئی ؟ سینئر صحافی نے بتا دیا

    عمران خان کے حوالے سے "دھمکی” کس کو دی گئی ؟ سینئر صحافی نے بتا دیا

    اسلام آباد : سینئرصحافی نسیم زہرہ نے دھمکی آمیز خط کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسد کو کہا گیا کہ جب تک وزیراعظم عمران خان ہیں تعلقات بہتر نہیں ہونگے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ امریکی انڈر سیکریٹری اسٹیٹ نے پاکستانی سفیر کو ملاقات کیلئے بلایا۔

    No description available.

    نسیم زہرہ کے مطابق ڈاکٹر اسد کو کہا گیا جب تک وزیراعظم عمران خان ہیں تعلقات بہترنہیں ہونگے، سفیرکو بتایا گیا کہ عمران خان کے جانے پر پاکستان کی غلطیاں معاف ہوسکتی ہیں۔

    ان کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ سرکاری ملاقاتوں میں ایسی غیرمعمولی اور سخت بات چیت حیران کن ہے، سب کو چاہیے کہ اس طرح کے اشتعال انگیز رویے کی مذمت کریں۔


    یاد رہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کرینگے، گذشتہ روز انہوں نے اپنا قوم سے خطاب مؤخر کردیا تھا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔

     

  • اسٹار کرکٹر شعیب اختر کی اپنے تمام چاہنے والوں سے اپیل

    اسٹار کرکٹر شعیب اختر کی اپنے تمام چاہنے والوں سے اپیل

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے تمام چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے مکمل احتیاط کریں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق فاسٹ بالر نے اپنی والدہ کے انتقال کے تکلیف دہ وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    شعیب اختر کا اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہنا ہے کہ ماں جی اب ہم میں نہیں رہیں لیکن اُن کی دعائیں اور دیے گئے اسباق ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

    شعیب اخترنے کورونا وائرس نئی قسم اومیکرون کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لوگوں سے تعزیت کیلئے گھر نہ آنے کی درخواست بھی کی اور کہا کہ جہاں ہیں وہیں رہتے ہوئے میری والدہ کیلئے دعائے مغفرت کریں۔

    مزید پڑھیں : شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں، اہم شخصیات کا اظہار افسوس

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26دسمبر کو شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئی تھیں۔ سابق فاسٹ بالر نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرلکھا تھا کہ میرا سب کچھ میری ماں تھی، جو اللہ تعالیٰ کو پیاری ہوگئی ہیں۔

  • احسن اقبال نے عابد شیرعلی کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کردی

    احسن اقبال نے عابد شیرعلی کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کردی

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپنی جماعت کے اہم رکن کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی پاکستانی کی تضحیک سے گریز کرنا چاہیے۔

    احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ میں اُس ٹوئٹ کو مسلم لیگ ن کی طرف سے ڈس اون کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسی زبان کا استعمال کہ جس سے پاکستان کے کسی لسانی، نسلی یا مذہبی طبقے یا گروہ کی کسی بھی لحاظ سے تضحیک کا پہلو نکلتا ہو، اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عابد شیر علی نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی شکست پر وہاں کے عوام سے متعلق ایک نازیبا جملہ کہا تھا۔

    بعد ازاں احسن اقبال کی جانب سے مذمت کے بعد انہوں نے وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا، عابد شیرعلی نے کہا کہ میں کسی بھائی کی دل آزاری کرنا نہیں چاہتا تھا خاص طور پر اپنے پختون بھائیوں کی۔

    انہوں نے کہا کہ اس لیے میں وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کررہا ہوں، میرا مطمع نظر عمران خان انتظامیہ پر تنقید ہے کسی بھی طبقے کی دل آزاری نہیں۔

  • پہلے پاکستان میں کھیلنا خطرناک تھا، اب اس سے کھیلنا خطرناک ہے، سعید اجمل

    پہلے پاکستان میں کھیلنا خطرناک تھا، اب اس سے کھیلنا خطرناک ہے، سعید اجمل

    دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021کے اہم میچ میں بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں کی عبرتناک شکست پر پاکستان اور بھارت کے سابق کھلاڑیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے حریف ٹیموں کو ٹرول کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعید اجمل نے کہا کہ ایک مہینے پہلے کہا جارہا تھا کہ پاکستان سے کھیلنا خطرناک ہے۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس کو سامنے رکھتے ہوئے ایک مہینہ بعد پاکستان سے کرکٹ کھیلنا خطرناک ہے۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کو ایونٹ کی فیوریٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ صرف پاکستان ہی انگلینڈ کو روک سکتا ہے۔

    ان کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا تھا جب انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنی مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی تھی۔

  • پاکستان کی جیت : عاصم اظہر نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا

    پاکستان کی جیت : عاصم اظہر نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا

    ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد سے سوشل میڈیا پر مینز کا طوفان آیا ہوا ہے، صارفین بھاری سورماؤں پر طنز و مزاح کے ریر برسا رہے ہیں۔

    ایسے میں پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر بھی قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر خاموش نہ رہ سکے اور بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے بھارتی میڈیا کو شرم دلاتے ہوئے کہا کہ پیارے ہندوستانی میڈیا ہم مانتے ہیں کہ آپ کے پاس ایک عالمی معیار کی ٹیم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں اور ہم تسلیم بھی کرتے ہیں لیکن آپ ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی کا شکار ہوجاتے ہیں جو مناسب نہیں۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا کہ غرور کا سر ہمیشہ نیچا ہوتا ہے، لہٰذا پلیز اتنا زیادہ اوور نہ ہوا کریں ہم سے سکھیں ہم جب ہارتے ہیں تب اور جیت کر بھی گریس فل رہتے ہیں۔