Tag: twitter profile

  • ٹوئٹر کا صارفین کی ‘ذہنی صحت’  سے متعلق اہم فیصلہ

    ٹوئٹر کا صارفین کی ‘ذہنی صحت’ سے متعلق اہم فیصلہ

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے صارفین کے لئے کچھ نیا کرنے کے جتن کرتا رہتا ہے، جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جاتا ہے۔

    جرنل آئی ای ای ای ٹرانزیکشنز آن افیکٹِیو کمپیوٹنگ میں بتایا گیا ہے کہ سائنس دانوں نے ایک نیا ایلگوردم بنایا ہے جس کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹوئٹر صارفین میں 90 فی صد درستگی کے ساتھ ڈپریشن کی نشان دہی کر سکتا ہے۔

    تحقیق میں شریک برونیلز انسٹیٹیوٹ آف ڈیجیٹل فیوچر کے ڈائریکٹر عبدالصدقہ نے بتایا کہ محققین نے ایلگوردم کو دو بڑے ڈیٹا بیسز پر آزمایا اور نتائج نے دیگر ڈپریشن کی نشان دہی کی تکنیک کے خلاف بینچ مارک طے کیا، تمام کیسز میں محققین نے موجودہ تکنیکوں کو درستگی کے اعتبار سے شکست دی۔

    سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ڈپریشن کے ممکنہ مریضوں کی بڑی تعداد متعدد وجوہات کی وجہ سے پیشہ ورانہ مدد نہیں لیتی جس میں معاشرتی دباؤ یا ان کی ذہنی صورت حال کے حوالے سے لاعلمی شامل ہے۔ جس کے باعث مرض کی شناخت اورعلاج میں تاخیر ہوتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹویٹر کا حیران کن نیا فیچر

    گزشتہ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ سوشل میڈیا ڈیٹا افراد کی ذہنی اور جسمانی صحت کے حوالے اہم اشارے فراہم کرسکتے ہیں۔

    یہ کام کیسے کرتا ہے؟ اس سےمتعلق سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ الگوردم ایک ٹوئٹر صارف کی پبلک پروفائل سے 38 ڈیٹا پوائنٹس کا تجزیہ کرتے ہوئے اس کی ذہنی کیفیت کا تعین کرتا ہے۔

    ان پوائنٹس میں ان کی پوسٹ کا مواد، وقت اور اس کے سوشل سرکل میں موجود دیگر صارفین شامل ہیں۔

  • چلو چلو کوٹ لکھپت جیل چلو، مریم نواز کا ٹوئٹ

    چلو چلو کوٹ لکھپت جیل چلو، مریم نواز کا ٹوئٹ

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل واپسی پر مریم نوازنےٹوئٹرمحاذسنبھال لیا اور اپنی پروفائل7مئی سےمتعلق تبدیل کردی ، جس پر لکھا چلوچلوکوٹ لکھپت جیل چلو۔

    تفصیلات کے مطابق ضمانت ختم ہونے پر کل نواز شریف کو جاتی امرا سے جیل منتقل کیا جائےگا، نوازشریف کی جیل واپسی پر ان کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پروفائل7مئی سےمتعلق تبدیل کردی ، جس پر پیغام میں لکھا چلوچلوکوٹ لکھپت جیل چلو۔

    یاد رہے3 روز قبل  سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا نواز شریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں، ان کا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا۔

    مریم نواز نے مزید لکھا کہ یہ پھل قوم کی آنے والی نسلوں کے لئے ہے، یہ جدوجہد آپ کے لئے ہے، نوازشریف انشااللہ آپ کا سر جھکنےنہیں دیں گے۔

    خیال رہے 7 مئی کو نوازشریف کی ضمانت پررہائی ختم ہورہی ہے، نوازشریف کل شام خودکو کوٹ لکھپت جیل حکام کےحوالےکریں گے، کارکنان کو نوازشریف سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کل شام خود کو کوٹ لکھپت جیل حکام کے حوالےکریں‌ گے

    نواز شریف کو علاج کے لئے سپریم کورٹ سے 6 ہفتے کی ضمانت ملی تھی لیکن انہوں نے علاج نہ کرایا، 6 ہفتے میں نواز شریف صرف طبی معائنے کے لئے 7مرتبہ اسپتال گئے اور ایک دن بھی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔

    واضح رہے سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے 6 ہفتوں کی ضمانت میں مزید توسیع کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی تھی، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ضمانت علاج کے لیے دی تھی، آپ نے ٹیسٹ پر صرف کردی، ہم تو یہ سمجھیں گے ان کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔