Tag: Twitter trends

  • فلم ڈارلنگز : عالیہ بھٹ پر صارفین کی کڑی تنقید، ٹاپ ٹرینڈ میں شامل

    فلم ڈارلنگز : عالیہ بھٹ پر صارفین کی کڑی تنقید، ٹاپ ٹرینڈ میں شامل

    ممبئی : بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں ٹوئٹر ٹرینڈ میں ٹاپ پر ہیں لیکن اس کی وجہ مداحوں کی محبت نہیں بلکہ غصے کا شدید اظہار ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ‘امبر ہرڈ آف انڈیا’ کے لقب سے نوازا ہے، اس کی بڑی وجہ ان کی نئی آنے والی فلم ’ڈارلنگ‘ کا وہ ٹریلر ہے جو گزشتہ دنوں جاری کیا گیا۔

    'Darling' Alia Bhatt is 'Amber Heard of India,' Say Netizens as #BoycottAliaBhatt Trends Big on Twitter - Check Tweets

    اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ نے نیٹ فلکس فلم ’’ڈارلنگ‘‘میں مردوں کے خلاف گھریلو تشدد کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

    اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی نئی آنے والی نیٹ فلکس فلم ’ڈارلنگ‘کی تشہیر میں مصروف ہیں، اس فلم میں وہ ایک ایسی گھریلو خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں جسے

    آج کل سوشل میڈیا صارفین کیلئے یہ تصور عام ہے کہ وہ کسی اداکار یا اس کے نئے پروجیکٹ کو اس کے پرانے بیانات، اس کے نظریات، سیاسی رجحانات اور مذہبی عقائد کی بنیاد پر مسترد یا ناپسند کردیتے ہیں لیکن عالیہ بھٹ کے ساتھ ایسا نہیں۔

    عالیہ بھٹ کی نئی فلم کے حوالے سے بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی کہانی ہے جو معاشرے میں بدتمیزی اور بد تہذیبی کو فروغ دیتی ہے۔

    فلم ڈارلنگ میں وجے کو بدرالنسا شیخ کے شوہر حمزہ شیخ کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو اس پر بے پناہ تشدد کرتا ہے اور اس وقت تک مارتا رہتا ہے جب تک اس کی ہمت جواب نہیں دے دیتی۔

    بعد ازاں وہ اس تشدد کا بدلہ لینے کا فیصلہ کرتی ہے اور بدلہ بھی ایسا کہ دیکھنے والے بھی ششدر رہ جائیں۔ وہ اپنے شوہر کو اغوا کرکے اس سے زیادہ شدید انداز اور بے رحمانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

    اس سلسلے میں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عالیہ کی یہ نیٹ فلکس فلم ڈارلنگز مردوں کے خلاف گھریلو تشدد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

  • کراچی میں بد ترین لوڈشیڈنگ : شہری دہری اذیت میں مبتلا

    کراچی میں بد ترین لوڈشیڈنگ : شہری دہری اذیت میں مبتلا

    کراچی : شہر قائد میں شدید گرمی میں بجلی کی بدترین غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کے الیکٹرک نے شہریوں کا سکون چھین لیا۔ سوشل میڈیا پر فری کراچی فرام کے الیکٹرک کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔

    کراچی میں سورج کی جان لیوا تپش کے عالم میں لوگ گھروں میں بھی اذیت برداشت کررہے ہیں، مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی عدم فراہمی پرشہری بلبلااٹھے۔

    اہلیان کراچی اس شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں، ڈیفنس، لیاری، بلدیہ، کیماڑی، اورنگی،گلشن اقبال اورگلستان جوہر لیاقت آباد ہو یا گارڈن،ملیر، صفورا، شہر قائد کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کی جارہی ہو۔

    بجلی کی آنکھ مچولی پر شہریوں کی ہمت جواب دے گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ لائٹ آتی ایک گھنٹہ ہے اور جاتی تین تین گھنٹے تک ہے۔
    کوئی ہے جو کے الیکٹرک سے سوال کرے؟ شہریوں کی کہیں شنوائی نہ ہوئی تو سوشل میڈیا پرہی دہائیاں دینے لگے۔

    ٹوئٹر پر کراچی کو کے الیکٹرک سے آزاد کرو کے ہیش ٹیگ کا ٹرینڈ چل گیا۔ سوشل میڈیا پر لوڈشیڈنگ کےخلاف عوام نے خوب احتجاج کیا اس کے علاوہ بجلی کی طویل بندش پر مختلف علاقوں میں رات گئے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور کے الیکٹرک کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

  • ایم کیوایم ، عمران خان اور زید حامد ٹوئٹر پرآج موضوع بحث بننے ہوئے ہیں

    ایم کیوایم ، عمران خان اور زید حامد ٹوئٹر پرآج موضوع بحث بننے ہوئے ہیں

    ایم کیوایم کےاہم رہنما اورالطاف حسین کےقریبی ساتھی سمجھےجانے والےطارق میر کےمبینہ بیان نےتہلکہ مچادیا۔

    ایم کیوایم کے رہنماطارق میر نے لندن پولیس کودیئے گئے مبینہ انٹرویو میں بھارت سے مالی امدادکااعتراف کرلیا۔ لندن پولیس کی مبینہ دستاویزسوشل میڈیا پر جاری ہوئیں تو میڈیا اور سوشل میڈیا کا بھرپور ردعمل سامنے آیا ۔

     ایم کیوایم رہنما طارق میر کے بھارت سے پیسے لینے کے مبینہ اعترافی بیان سے سیاسی حلقوں سمیت سوشل میڈیا پر بھی ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ ایم کیوایم کے خلاف چلنے والا ٹرینڈ سب سے اوپر دیکھائی دیا۔

    #TariqMirExposesMQMRAWNexus

     

    پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ای کے چھ سو دو کے ذریعے کراچی پہنچے، بلاول بھٹو ائیر پورٹ سے باہر آئے تو ان کے ہمراہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی تھے۔

    پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے حق میں ٹرینڈ منظر عام پر آیا ۔جس میں پی ٹی کے چیئرمین عمران خان کو شدید کا تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

    #bhagniazibossaagaya

     

    دوسری جانب سعودیہ میں گرفتار ہونے والے زید حامد کے حق میں بھی ٹرینڈ گردش کرتا نظر آیا ہے ۔

     

  • وزیراعظم کا بیان، ٹوئٹر پر کراچی کے شہریوں کا ردِعمل

    وزیراعظم کا بیان، ٹوئٹر پر کراچی کے شہریوں کا ردِعمل

    گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ ’’کراچی میں مکھی بھی مرتی ہے تو ہرتال اور احتجاج ہوتا ہے‘‘ وزیر اعظم کےاس بیان پر کراچی  کے شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔

      گزشتہ روز وزیرِاعظم نواز شریف نے کراچی میں تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گورنر صاحب صنعتکار شکایت کرتے ہیں، کراچی میں مکھی بھی مر جائے تو ہڑتال ہوتی ہے۔

     بعد ازاں ایم کیوایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو مکھی کے مرنے کا تو دکھ ہے انسانوں کے مرنے کا دکھ نہیں ہے،اتنے بڑے منصب پر بیٹھ کر اس طرح کا مذاق نہیں کرنا چاہیئے۔

    خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ شہر قائد میں جاں بحق ہونے والوں کو مکھی سے تشبیہہ دینا وزیراعظم کے شایان شان نہیں ہے ۔

    اس سیاسی کشماکش کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹرینڈ منظر عام پر آیا
    #KarachiWalayMakheeNahinHain

    ٹوئٹر پر ٹوئٹس کے ذریعے عوامی ردعمل مندرجہ زیل ہیں۔

    .

  • ایم کیوایم پولنگ میں کامیابی کے بعد ٹویٹرٹرینڈزمیں بھی سب سے آگے

    ایم کیوایم پولنگ میں کامیابی کے بعد ٹویٹرٹرینڈزمیں بھی سب سے آگے

    کراچی (ویب ڈیسک) –این اے 246 میں ضمنی انتخاب کا دنگل سجا ہوا ہے جہاں ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اورپاکستان تحریک انصاف ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔

    این اے 246 کا حتمی نتیجہ تو جب آئے گا تب آئے گا لیکن ایک معرکہ سوشل میڈیا پربھی برپا ہے جہاں اب ایم کیو ایم  سب سے آگے ہے۔

     جی ہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘پر ایم کیوایم  کے حامیوں کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا ٹرینڈ (رحجان) ’’پتنگ سب پربھاری‘‘سب سے اوپر ہے۔

    manis

    ٹویٹر گریب

    دوسرا سیاسی ٹرینڈ ’’بلے پر ٹھپہ‘‘ہے جبکہ ٹویٹرٹرینڈز میں تیسرے نمبرپر ’پی ٹی آئی چور مچائے شور‘ ہے۔

    ایم کیو ایم سے متعلق ٹرینڈ کچھ دیر قبل تک دوسرے نمبر پر تھا لیکن پھر وہ ٹرینڈز کی فہرست سے غائب ہوگیا ہے جس کی وجہ شاید ایم کیو ایم کے کارکنوں کی فیلڈ میں موجودگی ہوسکتی تھی جبکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کارکنان انتخابی حملے میں خال خال ہی نظر آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پولنگ سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘پر تحریک انصاف کے  چاہنے والوں کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا ٹرینڈ (رحجان) ’’بلے پہ ٹھپا‘‘سب سے اوپر تھا، تاہم اب غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیوایم کے اُمیدوار کے کامیابی کے بعد ایم کیوایم  کے حامیوں کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا ٹرینڈ (رحجان) ’’پتنگ سب پربھاری‘‘سب سے اوپر آگیا ہے۔

  • تحریک انصاف ٹویٹرٹرینڈزمیں سب سے آگے

    تحریک انصاف ٹویٹرٹرینڈزمیں سب سے آگے

    کراچی (ویب ڈیسک) – این اے 246 میں ضمنی انتخاب کا دنگل سجا ہوا ہے جہاں ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اورپاکستان تحریک انصاف ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔

    این اے 246 کا نتیجہ تو جب آئے گا تب آئے گا لیکن ایک معرکہ سوشل میڈیا پربھی برپا ہے جہاں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے۔


    این اے 246 میں پولنگ کا عمل جاری، ووٹرز مشکلات کا شکار


     جی ہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘پر تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا ٹرینڈ (رحجان) ’’بلے پہ ٹھپا‘‘سب سے اوپر ہے۔
    ٹویٹر گریب
    ٹویٹر گریب

    دوسرا سیاسی ٹرینڈ ’’ووٹ دو ترازوکو‘‘ہے جو کہ ٹویٹرٹرینڈزمیں تیسرے نمبرپر ہے۔

    ایم کیو ایم سے متعلق ٹرینڈ کچھ دیر قبل تک دوسرے نمبر پر تھا لیکن اب وہ ٹرینڈز کی فہرست سے غائب ہوگیا ہے جس کی وجہ شاید ایم کیو ایم کے کارکنوں کی فیلڈ میں موجودگی ہوسکتی ہےجبکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کارکنان انتخابی حملے میں خال خال ہی نظر آرہے ہیں۔