Tag: Twitter

  • ٹویٹر نے بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا

    ٹویٹر نے بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا

    کیلی فورنیا: سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ نے اپنے پلیٹ فارم کو بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹویٹر آئندہ دنوں میں فیس بک کی طرز پر بڑی تبدیلیاں کرنے جارہا ہے جن میں سب سے بڑی تبدیلی بیٹا ورژن ہوگا۔

    ٹویٹر کے صارفین اپنے آن لائن دوستوں کو دیکھ سکیں گے اور آخری آن لائن ٹائم بھی شیئر ہوگا۔ علاوہ ازیں صارف اپنی لوکیشن، نام کی تبدیلی کرے گا، اُس وقت بھی دیگر دوستوں کو اس کی خبر مل جائے گی۔

    مزید پڑھیں: ٹویٹر اقربا پروری کو شکست دینے کے لیے سرگرم، بڑی تبدیلی کا عندیہ

    بیٹا ورژن میں فیس بک مسینجر کی طرح صارف اپنے دوستوں سے بات چیت کرسکے گا، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام پلیٹ فارم کی بہتری کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا۔

    کمپنی کی جانب سے بیٹا ورژن میں شامل کیے جانے والے فیچر کو ’آئس بریکر‘ کا نام دیا جائے گا۔ ٹویٹر کے مالک جیک ڈورسے نے بھی اس بات کی تصدیق بذریعہ ٹویٹ کی۔

    ٹویٹر کے پروڈکشن مینیجمنٹ کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ ہم سروس میں کچھ ایسی زبردست تبدیلیاں لارہے ہیں جو صارفین کو پسند آئیں گی، ہمارے پلیٹ فارم پر دنیا بھر کے صارفین اپنی باتیں شیئر کرتے ہیں، کیوں نہ اس سسٹم کو نئے طریقے سے تشکیل دیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹویٹرکا صارفین کے لیے نیا فیچر

    قبل ازیں گزشتہ برس اکتوبر میں سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اقربا پروری کو ختم کرنے کے لیے اپنی ایپ میں بڑی تبدیلی کرنے کا عندیہ دیا تھا جس پر تاحال کام جاری ہے۔

    ٹویٹر کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ ایپلیکشن میں موجود لائیک کے بٹن کو ذاتی طور پر اچھا نہیں سمجھتے، اس کو ہم جلد تبدیل کردیں گے۔

    واضح رہے کہ ٹویٹر کی جانب سے 2015 میں فیورٹ نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کا بٹن ستارے کی شکل کا تھا اس کے ذریعے صارفین دیگر دوستوں کے ٹویٹس محفوظ بھی بنا لیتے تھے۔

  • خادم رضوی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک، فوادچوہدری نے فیس بک، ٹوئٹر کے اقدام کو سراہا

    خادم رضوی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک، فوادچوہدری نے فیس بک، ٹوئٹر کے اقدام کو سراہا

    اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری نے خادم حسین رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کرنے کے فیصلے پر سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک کے جعلی خبریں اور نفرت انگیز مواد روکنے کے اقدام کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بہت خوش آئند ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک کی جانب سے جعلی خبریں، نفرت انگیزمواد کو روکنے کا اقدام کیا گیا۔

    فواد چوہدری نے فیس بک اور ٹوئٹرکے اقدام کوسراہتے ہوئے کہا یوٹیوب، واٹس ایپ بھی دنیا کو محفوط بنانے کیلئے اس حکمت عملی پر عمل کریں۔

    یاد رہے 4 نومبر کو تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا،ٹویٹر انتظامیہ نے خادم حسین رضوی کی اشتعال انگیز تقاریر اور بیانات پران کا اکاؤنٹ بلاک کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ٹویٹر نے خادم حسین رضوی کا اکاؤنٹ بلاک کردیا

    خیال رہے خادم رضوی اور ٹی ایل پی نے آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ سے بریت کے فیصلے کے خلاف لاہور، کراچی سمیت ملک بھر میں دھرنے دئیے تھے، اور کافی اشتعال انگیز تقاریر بھی کی تھیں۔

    دھرنوں کے دوران خادم رضوی کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی کافی پیغامات جاری کیے گئے، جس پر پاکستانی حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ سے خادم رضوی کا اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔

  • ٹویٹر اقربا پروری کو شکست دینے کے لیے سرگرم، بڑی تبدیلی کا عندیہ

    ٹویٹر اقربا پروری کو شکست دینے کے لیے سرگرم، بڑی تبدیلی کا عندیہ

    کیلی فورنیا: سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اقربا پروری کو ختم کرنے کے لیے اپنی ایپ میں بڑی تبدیلی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    ٹویٹر کے مالک جیک دوسرے نے گزشتہ ہفتے امریکا میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں اعتراف کیا کہ وہ ذاتی طور پر اپیلیکشن اور ویب سائٹ پر موجود Like کے آپشن کو اچھا نہیں سمجھتے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’فیورٹ کا بٹن دل کی طرح بنا ہوا ہے جو مجھے پسند نہیں اسے جلد تبدیل کردیا جائے گا اور ہم چھٹکارا حاصل کرلیں گے‘۔

    واضح رہے کہ ٹویٹر کی جانب سے 2015 میں فیورٹ نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کا بٹن ستارے کی شکل کا تھا اس کے ذریعے صارفین دیگر دوستوں کے ٹویٹس محفوظ بھی بنا لیتے تھے۔

    مزید پڑھیں: ٹویٹرکا صارفین کے لیے نیا فیچر

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی امریکی ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر نے لائیک کی جانب سے لائیک کا بٹن ختم کرنے کا مقصد پلیٹ فارم پر صحت مند بات چیت اور ماحول کو تشکیل دینا ہے، دوسرا بڑا مقصد اقربا پروری کو ختم کرنا ہے۔

    ماہرین کے مطابق کچھ شخصیات کے مداح اُن کے منفی ٹویٹس کو لائیک کرتے ہیں جس کی وجہ سے دیگر صارفین کی دل آزاری ہوتی ہے اور اس سے پلیٹ فارم کا ماحول بھی خراب ہوتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹویٹر کا اہم اقدام، 7 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس معطل

    ٹویٹر کے بانی نے یہ بھی اشارہ دیا کہ آئندہ کمپنی فیس بک کی طرز کا کوئی فیچر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، صارفین جب اپنی ویڈیوز ، تصاویر یا ٹویٹ شیئر کریں گے تو دیگر لوگ اُسے لائیک کرسکیں گے۔

  • متنازع ٹی 10 لیگ کے خلاف پاکستانیوں نے ٹویٹر محاذ سنبھال لیا

    متنازع ٹی 10 لیگ کے خلاف پاکستانیوں نے ٹویٹر محاذ سنبھال لیا

    میڈیا پر  اٹھنے والے طوفان کے بعد پاکستانیوں نے متنازع ٹی 10 لیگ کے خلاف ٹویٹر  محاذ سنبھال لیا.

    تفصیلات کے مطابق محب وطن پاکستانی تنازعات میں گھری ٹی 10 لیگ کے خلاف میدان میں‌ آگئے. ٹویٹر پر اسے بڑا خطرہ قرار دے دیا.

    بائیکاٹ ٹی10 لیگ، ٹی 10 کرپٹ لیگ، ٹی10 لیگ بھارتی ایجنڈا ہے ، ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈز بن گئے.

    ایک صارف نے کہا کہ ٹی 10 لیگ کا مقصد پاکستانی کرکٹ کو نقصان پہنچانا ہے، ٹی 10لیگ کے پیچھےاسپاٹ فکسرز  ہیں.

    ٹویٹر صارفین نے کہا کہ بھارتی شہری شجیع الملک ٹی 10لیگ کافرنٹ مین ہے، کیا اس کے پیچھے "را” ہے، ٹی 10 لیگ کالے دھن کو سفید بنانے کا دھندا ہے.

    ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ خدا کے واسطے پاکستانی کھلاڑیوں کو میڈان انڈیا ٹی 10 لیگ سے بچاؤ، ٹی 10 لیگ پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے ڈینجرزون ہے.

    صارفین کا کہنا تھا کہ ٹی10 لیگ اسپاٹ فکسرز سے بھری ہوئی ہے، یہ بھارتی ایجنڈا ہے، پونزی اسکیم چلانے والا ہیرا گروپ مشتبہ ٹی10لیگ کا مین اسپانسرہے، ٹی 10 لیگ کرپٹ لیگ ہے.

    واضح رہے کہ ٹی 10 لیگ پر ہونے والے اعتراضات کا تاحال جواب نہیں مل سکا. اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ اور سی ای او سلمان اقبال کے استعفے  کےبعد لیگ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے.

    واضح رہے کہ تنازعات کے باعث لیجنڈ‌ کرکٹ اظہر الدین نے بھی اس لیگ سے دور رہنے کا اعلان کیا ہے.

  • امید کرتا ہوں پاکستانی ٹیم کم بیک کرے گی: شاہد آفریدی

    امید کرتا ہوں پاکستانی ٹیم کم بیک کرے گی: شاہد آفریدی

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں پاکستانی ٹیم کم بیک کرے گی، ہم ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کیا، خیال رہے کہ آج ایشیاکپ کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی امیدیں اب بھی باقی ہیں، ہم سب پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    اگر فائنل کھیلنا ہے تو بڑی ٹیم کو ہرانا ہوگا، سرفراز احمد

    واضح رہے کہ بھارت پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے، جبکہ پاکستان ٹیم اپنا سپر فور مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو کھیلے گا۔

    ایشیا کپ میں قومی ٹیم کسی بھی بڑی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے، قومی ٹیم نے ایونٹ میں ہانک کانگ اور افغانستان کو شکست دی ہے جبکہ بھارت کے خلاف ہوئے دونوں میچز میں ناکامی کا سامنا رہا ہے۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کیچز نہیں پکڑیں گے تو بڑے ہدف کا دفاع بھی ممکن نہیں، اگر فائنل کھیلنا ہے تو بڑی ٹیم کو ہرانا ہوگا۔

  • ٹویٹرکا صارفین کے لیے نیا فیچر

    ٹویٹرکا صارفین کے لیے نیا فیچر

    کیلی فورنیا: سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کے لیے لائیو آڈیو فیچر کی سہولت متعارف کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے دنیا بھر میں موجود کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

    ٹویٹر کا شمار سماجی رابطوں کی ویب سائٹس میں دوسرے نمبر پر ہوتا ہے گذشتہ برس انتظامیہ نے اپنی سروس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد صارفین 140 حروف کے بجائے 280 الفاظ کے ٹویٹ کرسکتے ہیں۔

    مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ کو 140 الفاظ میں کوئی بھی بات کہنے کا منفرد اعزاز حاصل تھا کیونکہ کوئی بھی صارف کم الفاظ میں اپنی بات سمجھانے کی کوشش کرتا تھا۔

    مزید پڑھیں: ٹویٹر کا اہم اقدام، 7 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس معطل

    انٹرنیٹ پر موجود دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو شکست دینے کے لیے ٹویٹر نے اکاؤنٹ ویریفائی کی سروس بھی متعارف کروائی تھی علاوہ ازیں انتظامیہ نے اسنیپ چیٹ کی طرز پر ویڈیو فیچر متعارف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اپنی سروس کو منفرد بنانے اور پلیٹ فارم کو مثبت استعمال کرنے کے لیے ٹویٹر نے غلط خبریں یا سنسنی پھیلانے والے 7 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس بھی معطل کیے تاہم اب ٹویٹر نے فیس بک کی طرز پر اپنی ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کردیا۔

    کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ٹویٹر نے براہ راست ویڈیو نشر کرنے کے بعد اب ایسے صارفین کے لیے لائیو آڈیو کی سہولت متعارف کروادی جو اپنی تصویر نہیں دکھانا چاہتے۔

    ٹویٹر کی جانب سے یہ سہولت فی الحال آئی فون (آئی او ایس) استعمال کرنے والے صارفین کو فراہم کی گئی ہے۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’انتظامیہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی جلد یہ فیچر متعارف کرادے گی‘۔

  • اداکارہ ارمینا خان کے ساتھ غیر اخلاقی زبان سوشل میڈیا صارف کو مہنگی پڑ گئی

    اداکارہ ارمینا خان کے ساتھ غیر اخلاقی زبان سوشل میڈیا صارف کو مہنگی پڑ گئی

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے شخص کو کھری کھری سنادیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر موجود ایک صارف نے ارمینا خان کو مخاطب (مینشن) کر کے غیر اخلاقی زبان استعمال کی جس پر اداکارہ شدید غصہ ہوئیں۔

    پاکستانی اداکارہ نے مذکورہ ٹویٹس کے خلاف آواز اٹھائی اور کرارا جواب دیا تو صارف نے تمام ٹویٹ حذف کردیے مگر ارمینا نے بروقت ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ہی ٹویٹس کے اسکرین شارٹ لے کر انہیں دوبارہ شیئر کیا تاکہ مذکورہ شخص کا چہرہ دکھا سکیں۔

    ارمینا خان نے صارف کی بدتمیزی اور غیر اخلاقی زبان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ایسے لوگوں کو کون معلومات فراہم کرتا ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ایسے لوگوں کی نظر میں ماں، بہن اور بیٹی کی کوئی عزت نہیں ہوتی ، کسی بھی اولاد کو والدین کبھی ایسی تربیت نہیں دے سکتے کیونکہ اس طرح کے لوگ معاشرے کے لیے بہت بڑی برائی ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ نے دیگر صارفین کو آگاہ کیا کہ مذکورہ آئی ڈی نے اپنے تمام ٹویٹس ختم کردیے مگر ارمینا نے بات یہاں ختم نہیں ہونے دی اور دیگر مداحوں کو مطلع کیا کہ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے شخص کو تلاش کرلیا گیا اور اب اسے متعلقہ سرکاری ادارے کے حوالے کیا جائے گا۔

    ارمینا نے سماجی رابطے پر دیگر صارفین کو مشورہ دیا کہ آئندہ اگر اُن کے ساتھ اس طرز کا کوئی واقعہ پیش آئے تو وہ فوری طور پر رپورٹ درج کروائیں کیونکہ یہ جرم ہے جسے سائبر کرائم کہا جاتا ہے۔

    پاکستانی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ دنیا کے تمام اچھے لوگ موجود ہیں، آپ کسی بھی صورت غیر اخلاقی زبان برداشت نہیں کریں‘۔

  • کیا آپ ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ ٹویٹر استعمال کرتے ہیں؟

    کیا آپ ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ ٹویٹر استعمال کرتے ہیں؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹس میں ٹویٹر کو نمایاں مقام حاصل ہے، جس کا بڑے سبب ممتاز سیاسی شخصیات اور رہنماوں کی جانب سے اس سائٹ کا استعمال ہے۔

    مختلف ممالک کے صدور اور وزیر اعظم بھی اپنی پالیسی اور فیصلوں سے متعلق ٹویٹر کے ذریعے عوام کو باخبر رکھتے ہیں۔ صحافی بھی ان رہنماﺅں کے ٹویٹس پر خصوصی نظر رکھتے ہیں۔

    جو عالمی رہنما تواتر سے ٹویٹر استعمال کرتے ہیں، ان میں ڈونلڈ ٹرمپ، نریندر مودی، جسٹس ٹروڈو، طیب اردوان ، عمران خان نمایاں ہیں، جو اکثر و بیش تر اپنے خیالات کے اظہار کے لیے اس ویب سائٹ کو برتتے ہیں۔

    البتہ دیگر رہنماﺅں کے مقابلے میں ٹرمپ کا معاملہ سنگین ہے۔ چندتجزیہ کاروں کے مطابق وہ اس سائٹ کے اسیر بن چکے ہیں اور اکثر غیرمتعلقہ معاملات پر بھی تواتر سے ٹویٹس کرتے نظر آتے ہیں، جس کی وجہ امریکی انتظامیہ کی سبکی ہوتی ہے۔

    ایک سروے کے مطابق گذشتہ دس روز میں جہاں عمران خان نے فقط گیارہ ٹویٹس کیے، و ہیں ڈونلڈ ٹرمپ 105 ٹویٹس کر چکے ہیں، جن میں سے بیش تر نے تنازعات کو جنم دیا۔

    اس میدان میں ٹرمپ کے پیچھے ہمیں جسٹس ٹروڈو دکھائی دیتے ہیں، البتہ تجزیہ کاروں کے مطابق ان کے ٹویٹس میں توازن دکھائی دیتا ہے۔ انھوں نے گذشتہ دس روز میں 94ٹویٹس کیے۔ تیسرے نمبر پر نریندی مودی ہیں، جو تواتر سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

  • ٹوئٹراکاؤنٹ پر تبدیلی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ وزیراعظم پاکستان

    ٹوئٹراکاؤنٹ پر تبدیلی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ وزیراعظم پاکستان

    اسلام آباد: وزیراعظم منتخب ہوتے ہی عمران‌ خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی تبدیلی آگئی اور  چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ وزیراعظم پاکستان تبدیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اسٹیٹس تبدیل کرلیا۔

    عمران خان نے چیئرمین تحریک انصاف کی جگہ وزیراعظم پاکستان لکھ لیا۔

    خیال رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہے، انھوں نے 14 اگست کو اپنے آخری ٹوئٹ میں ترک صدر سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

    یاد رہے ایوان صدر میں عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدرممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان سے حلف لیا، اس موقع پر عمران خان نے سیاہ شیروانی زیب تن کی تھی۔

    مزید پڑھیں : عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    نو منتخب وزیراعظم عمران خان حلف لینے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

    واضح رہے قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ملک کا بائیسویں وزیراعظم منتخب کیا تھا، کپتان کوایک سو چھہتر اور ان کے مدمقابل نون لیگ کے صدر کو چھیانوے ووٹ ملے تھے۔

  • ٹویٹر انتظامیہ کی ہٹ دھرمی، پاکستان پابندی لگانے کو تیار

    ٹویٹر انتظامیہ کی ہٹ دھرمی، پاکستان پابندی لگانے کو تیار

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹویٹر انتظامیہ نے اپنے پلیٹ فارم سے گستاخانہ مواد حذف نہ کیا تو ملک بھر میں اس کی سروس بند کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نثار احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس (یوٹیوب، فیس بک سمیت و دیگر) سے حکومت نے گستاخانہ مواد ہٹانے کی درخواست کی جس پر انہوں نے عمل کیا مگر ٹویٹر نے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ٹویٹر انتظامیہ نے حکومتی درخواستوں پرکوئی عمل درآمد نہیں کیا اور نہ ہی منتظمین کی جانب سے کوئی پیش رفت دیکھنے میں آئی، اگر مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ سے متنازع مواد نہ ہٹایا گیا تو پاکستان میں اس کی سروس کو بند کیا جاسکتا ہے۔

    انٹرنیٹ پالیسی اور ویب سائٹس پر نظر رکھنے والے محکمے کے ڈی جی نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ’پی ٹی اے کی جانب سے ٹویٹر انتظامیہ کو ایک نہیں بلکہ سیکڑوں درخواستیں ارسال کی گئی جن میں سے صرف 5 فیصد پر عمل درآمد ہوا اور بقیہ کو انتظامیہ نے نظر انداز کردیں‘۔

    ڈی جی پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر ہم نے ٹویٹر انتظامیہ کو حتمی نوٹس ارسال کیا جس میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ اگر پاکستان کی درخواستوں پر غور نہیں کیا گیا تو اُن کی ویب سائٹ بند ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ 21 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹویٹر پر موجود گستاخانہ مواد کے حوالے سے مقدمے کی سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ کو فوری طور پر بند کرنے کے اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    قبل ازیں 31 مارچ 2017 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پی ٹی اے سے سوال پوچھا تھا کہ ’ٹویٹر کے پلیٹ فارم سے ابھی تک گستاخانہ مواد کو کیوں حذف نہیں کیا گیا‘۔

    انہوں نے ہدایت جاری کی تھی کہ حکومت فوری طور پر ٹویٹر انتظامیہ کو خط لکھے اور اُسے آئندہ سماعت پر عدالت میں جمع کرائے۔ جسٹس شوکت کا کہنا تھا کہ ’اگر سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کو نہ ہٹایا گیا تو عدالت تمام پلیٹ فارمز کو بند کردے گی‘۔

    یاد رہے کہ پاکستانی حکومت نے گستاخانہ مواد کے معاملے پر سن 2010 میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ کو 2 ہفتے جبکہ ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ کو 2012 سے 2016مکمل تک بند کردیا تھا۔