Tag: Twitter

  • سازشی عناصرعوامی عدالت میں ن لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکے، مریم نواز

    سازشی عناصرعوامی عدالت میں ن لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکے، مریم نواز

    لاہور : سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سازشی عناصر مل کربھی عوامی عدالت میں نواز لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے تازہ پیغام میں کہی، پی پی 20 چکوال کے ضمنی انتخاب میں نواز لیگ کے امیدوارحیدرسلطان کی واضح کامیابی پرمریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جس کو اللہ اورعوام پلس کردیں اس کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا، روک سکوتو روک لو۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا کہ کون اہل ہے اور کون نااہل، سازشی عناصر مل کربھی عوامی عدالت میں نواز لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکے۔


    مزید پڑھیں: چکوال پی پی 20 ضمنی انتخاب، شیر بازی لے گیا


    یاد رہے کہ چکوال میں پی پی 20 کے ضمنی انتخاب کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق نواز لیگ کے حیدرسلطان 75655 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے طارق افضل 44702 ووٹ لے کردوسرےنمبرپر رہے۔

    غیرسرکاری نتیجہ میں تحریک لبیک کے امیدوارناصرعباس 19112ووٹ لے کر تیسرے نمبر پربراجمان ہیں۔


    مزید پڑھیں: نوازشریف کی طاقت نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا، مریم نواز


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

     

  • نوازشریف کی طاقت نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا، مریم نواز

    نوازشریف کی طاقت نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا، مریم نواز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی عوامی طاقت نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔

    سابق نااہل وزیراعظم کی صاحبزادی کا اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف اتحاد کے اعلان کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری پرطنز کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام لیواؤں کو جمہوریت کی قبریں کھودنے والے گورکن   سےاتحاد مبارک ہو۔

    انہونے کہا کہ کیا اس طرح عوام کاراستہ روک لوگے؟ انشااللہ کبھی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وفاداری اغیار سے مگر قوم کے نام نہاد لیڈروں کا لیڈر۔ نوازشریف کی عوامی طاقت نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا۔

  • جلاوطنیاں اب منتخب نمائندوں کا مقدر نہیں ہوں گی، مریم نوازکا ٹوئٹ

    جلاوطنیاں اب منتخب نمائندوں کا مقدر نہیں ہوں گی، مریم نوازکا ٹوئٹ

    اسلام آباد : سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جلاوطنیاں اب منتخب نمائندوں کامقدرنہیں ہوں گی، جلاوطنیاں آمروں، جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کا مقدر ہونگی۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی آج کل اپنے ٹوئٹ اور تقریب سے خطابات میں مخالفین اور عدلیہ پر زور شور سے تنقید کررہی ہیں۔

    ایک تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ میں بیٹھے نوازشریف نے مخالفین کی نیندیں حرام کررکھی ہیں، نواز شریف کا خوف مخالفین کو کھائے جارہا ہے، مخالفین چار سال سے رو رہے ہیں اور آگے بھی روتے رہیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے والے بھی نواز شریف کے خلاف آج ایک ساتھ بیٹھ گئے ہیں، اس نااہلی کے فیصلے سے نوازشریف کمزور نہیں بلکہ اور مضبوط ہوا ہے۔


    مزید پڑھیں: ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے والے بھی نواز شریف کے خلاف آج اکٹھے ہوگئے، مریم نواز


    انہوں‌ نے عدلیہ سے سوال کیا کہ کیا کوئی اپنےبیٹے سے بھی تنخواہ لیتا ہے؟ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقامہ ویزا لینے کے لئے ہوتا ہے، خلیجی ممالک میں نوکری یا کاروبار کے لئے حاصل ویزے کو اقامہ کہتےہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • عمران خان پر تنقید: عابد شیرعلی نے ٹوئٹرپرغلط تصویرشیئرکردی

    عمران خان پر تنقید: عابد شیرعلی نے ٹوئٹرپرغلط تصویرشیئرکردی

    اسلام آباد : وزیر مملکت عابد شیرعلی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر غلط تصویر اپلوڈ کردی، جہانگیر ترین کے بیٹے کی جگہ سوشل میڈیا کارکن فرحان ورک کی تصویر لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت عابد شیرعلی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اتنے جذباتی ہوگئے کہ انہوں نے جہانگیر ترین کے بیٹے کی جگہ سوشل میڈیا کارکن فرحان ورک کی تصویر شیئر کردی۔

    عابد شیرعلی نے تعریفی سرٹیفکیٹ کی تصویر کو عمران خان کی جانب سے علی ترین کو ٹکٹ دیئے جانے سے تشبیہ دے ڈالی۔

    اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ کہ ہم تبدیلی کے لغو نعروں کو نہیں مانتے، جس کے پاس جہاز ہو تو امیدوار بن سکتا ہے یہی اصل ہے اس عمران نیازی کی سیاست کا۔

    انہوں نے لکھا کہ ہمیں نا اہل ترین کے بیٹے کے بارے میں بھی بتائیں کہ کتنا وہ قابل ہے؟ کیسے اس کو عوام نے ٹکٹ دلوایا، کیسے وہ موروثی نہیں؟

    علی ترین ولد نااہل ترین کو تبدیلی ٹکٹ جاری کردیا گیا، موصوف ایک ریٹائرڈ پولسیے کے پوتے اور ایک اسکول ماسٹر کے سپُوت ہیں، یوٹرن نمبر گنتی جاری ہے۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا کارکن فرحان ورک نے جواب دیا کہ نہیں پتہ تھا کہ میرے پاس جہاز ہے۔


    مزید پڑھیں: عابد شیرعلی نے نواز شریف کو یہودی سردار سے تشبیہہ دے ڈالی


    واضح رہے کہ اس سے قبل عابد شیرعلی ٹوئٹر پر ہی اپنے قائد نوازشریف کو ایک یہودی سردار مرحب سے تشبیہ دے چکے ہیں۔


    مزید پڑھیں: عمران خان ڈاکوؤں کا سرغنہ ہے، سپریم کورٹ نےان کی اےٹی ایم بندکردی،عابد شیرعلی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • مریم نوازکے ٹوئٹ : جہانگیرترین کا جوابی وار

    مریم نوازکے ٹوئٹ : جہانگیرترین کا جوابی وار

    اسلام آباد : مریم نواز نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے انسائیڈر ٹریڈنگ میں فراڈ کا اعتراف کیا، ان کا کیس نیب کیوں نہیں بھیجا گیا؟ جبکہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میرے اور نوازشریف کے کیس کا موازنہ کرنا مضحکہ خیز ہے۔

    یہ بات دونوں شخصیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغامات میں کہی۔ سابق نااہل وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے انسائیڈر ٹریڈنگ میں فراڈ کا اعتراف کیا، مجرم ثابت ہونے پر بھی جہانگیر ترین کا کیس نیب کیوں نہیں بھیجا گیا؟ جہانگیر ترین پر بطور وزیر اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہوا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کا جرم بیٹے سے تنخواہ نہ لینا نہیں تھا، جہانگیر ترین نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے کاروبار پھیلایا۔

    انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں بطور وزیر اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہونے پر جہانگیر ترین سے عوام کی لوٹی دولت واپس لینے میں احتساب کا راستہ کس نے روکا ؟

    دوسری جانب مریم نواز کے ٹوئٹ پر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہے اور جواباً ٹوئٹ کیا کہ مریم نواز میرے کیس کا موازنہ اپنے والد کےکیس سے کررہی ہیں جو کہ مضحکہ خیز ہے۔

    میں اپنی برطانیہ کی جائیداد کی مکمل منی ٹریل دے چکا ہوں جبکہ نوازشریف کے پاس اپنے دفاع میں جعلی قطری خط کے سوا کچھ نہیں تھا۔

    جہانگیرترین کا طنزیہ انداز میں مزید کہنا تھا کہ کوئی فیصلے کا اردو ترجمہ ہی کروا دے مریم بی بی کو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • آج ثابت ہوگیا کہ نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی، مریم نوازکا ٹوئٹ

    آج ثابت ہوگیا کہ نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی، مریم نوازکا ٹوئٹ

    اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی، احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نواز شریف ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی،عمران خان اورجہانگیر ترین نااہلی کیس کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں ان کا مزید کہنا تھا کہ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں، ثابت ہو گیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا نواز شریف نشانہ تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نوازشریف ہے کیونکہ عوام کا اصل نمائندہ ہی نوازشریف ہے۔

    فیصلے میں عدالت کے ریمارکس کہ ’’عمران خان پر اپنی آف شور کمپنی ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا ‘‘ پر مریم نواز نے لکھا کہ ’’ لیکن نواز شریف پر ایک خیالی تنخواہ ظاہر کرنا ضروری ٹھہرا‘‘۔

    اپنے اگلے ٹوئٹ میں جسٹس فیصل عرب کے ریمارکس کہ’’عمران خان کیس کا موازنہ نواز شریف کے کیس سے نہیں کیا جا سکتا ‘‘ پر انہوں نے کہا کہ ’’جج صاحب ! آپ کو صفائی دینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی ؟ کیا آپ پاناما بنچ کا حصہ تھے؟ کیا آپ نواز شریف کے خلاف کسی سماعت کا حصہ رہے؟‘‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • ٹوئٹرمحاذ پرکنگ خان نے سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑدیا

    ٹوئٹرمحاذ پرکنگ خان نے سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑدیا

    ممبئی : بالی ووڈ کے کنگ خان ٹوئٹر میں بھی بازی لے گئے، مقبولیت کے ریکارڈ توڑتے ہوئے سلمان خان اور عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد 31 ملین تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر بھی بادشاہ بن گئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد سلمان خان اور عامر خان کے مداحوں سے کہیں زیادہ ہے۔

    ٹوئٹر پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلمی شخصیات میں سلمان خان 22 اعشاریہ ایک ملین کے ساتھ تیسرے جبکہ عامر خان 20 اعشاریہ چار ملین کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کے دیگر دس نمایاں فلمی ستاروں میں بالترتیب امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کمار، عامر خان اور دپیکا پڈوکون جبکہ ہریتک روشن نویں نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے کہ امیتابھ بچن ٹوئٹر پر بالی ووڈ شخصیات میں سب سے پہلے نمبر پر ہیں جن کے مداحوں کی تعداد اس وقت31.6 ملین کے ساتھ سب سے زیادہ ہے جبکہ شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد 31 ملین یعنی امیتابھ بچن سے کم ہے۔

    سال1992میں اپنی فلم ’’دیوانہ‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے شاہ رخ خان رواں سال سب سے زیادہ دولت کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • کٹھ پتلی کا لفظ عمران خان کیلئے ہی مناسب ہے، مریم نوازکا ٹوئٹ

    کٹھ پتلی کا لفظ عمران خان کیلئے ہی مناسب ہے، مریم نوازکا ٹوئٹ

    اسلام آباد : سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا ہے کہ کٹھ پتلی کا لفظ عمران خان کیلئے ہی مناسب ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک تازہ پیغام میں کہی، تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفے سے متعلق عمران خان کے ٹوئٹ کے جواب میں مریم نواز بھی میدان میں آگئیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ پر مریم نواز کا جواب بھی آگیا، نااہل وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا ہے، کٹھ پتلی کا لفظ آپ کیلئے زیادہ مناسب ہے، مریم نواز نے ساتھ ہی طنزیہ سوال بھی کرلیا کہ، کیا آج یہ ٹوئٹ کرنے کا حکم ملا ہے؟

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ نواز شریف کا کٹھ پتلی وزیراعظم بھی اسحاق ڈار سے استعفیٰ نہیں لے سکتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حیران کن، نواز شریف کا کٹھ پتلی وزیراعظم عباسی شریف مافیا کے فرنٹ مین اور منی لانڈرنگ و کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے کے بجائے ملک سے بھاگنے والے وزیرخزانہ ڈار سے استعفیٰ نہیں لے سکتے۔

    سادہ سی بات ہے، شریف خاندان کو خدشہ ہے کہ کہیں پہلے اعترافی بیان کے بعد وہ اب بھی ان کی منی لانڈنگ سے متعلق منہ نہ کھول دیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انصاف کے قتل کے نتائج مرتب ہوں گے، مریم نواز کا ٹوئٹ

    انصاف کے قتل کے نتائج مرتب ہوں گے، مریم نواز کا ٹوئٹ

    لاہور: سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ انصاف کے قتل کے نتائج مرتب ہوں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معزز جج صحیح کہتے ہیں پاناما فیصلہ کئی دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا، پاناما فیصلہ کئی دہائیوں تک بری مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

    مریم نواز نے کہا کہ انصاف کے قتل کے نتائج مرتب ہوں گے، اقامہ جیسا ایک برا فیصلہ انصاف کی ساکھ تباہ کردیتا ہے، دنیا میں اب آپ کو اسی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔

    یہ پڑھیں: جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کیلئے تھیں ،مریم نواز

    واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے پر مریم نواز نے کہا تھا کہ جناب والا کوئی جلدی نہیں سب جلدیاں صرف نواز شریف کے لیے تھیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے، عدل کے سارے سانچے نواز شریف اور خاندان کے لیے ہیں، دوسروں سے سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا دو سال کہاں تھے؟

    انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف نے خود کو بے رحم احتساب کے لیے پیش کیا، وہ جانتے تھے یہ سب مضحکہ خیز ہے، دوسرے بھی اب یہ کرکے دکھائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کیا میں نے کبھی کِم جونگ کو چھوٹا یا موٹا کہا ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ

    کیا میں نے کبھی کِم جونگ کو چھوٹا یا موٹا کہا ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کے درمیان الفاظ کی جنگ جاری ہے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کم جونگ نے مجھے بڈھا کیسے کہا؟ کیا میں نے کبھی انہیں چھوٹا یا موٹا کہا ہے؟

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کے ایک دوسرے پرزبانی حملے جاری ہیں، بات بمباری کی دھمکی سے شروع ہوئی اور الفاظ کی گولہ باری میں تبدیل ہوگئی۔

    شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن امریکی صدر کو مختلف کلمات سے نوازتے رہے، کبھی بڈھا تو کبھی سرپھرا کہہ ڈالا، ادھر ٹرمپ بھی پیچھے نہ رہے اور کم جانگ اُن کو کبھی راکٹ مین کا لقب دیا تو کبھی چھوٹا اور موٹا کہہ دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کم جانگ اُن مجھے بڈھا کہہ کر کیسے میری بے عزتی کرسکتے ہیں؟ کیا کبھی میں نے ان کو چھوٹا اور موٹا کہا ہے؟

    ٹرمپ نے طنز کے ساتھ ساتھ دوستی کی بھی بات کردی، ٹوئیٹ کیا کہ کم جانگ اُن کا دوست بننے کی بہت کوشش کی امید ہے ایک دن آئے گا جب ہم دونوں دوست بن جائینگے، شاید یہ کسی روز ہو بھی جائے لیکن ایسا کب ہو گا؟ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شمالی کوریا کے سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبطی بڈھا کہا تھا۔

    ٹرمپ جنگ کی بھیک مانگتے رہے، وزارت خارجہ شمالی کوریا

    دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورہ ایشیا پرتبصرہ کرتے ہو ئے شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ دورہ ایشیا میں جزیرہ نما کوریا میں جنگ کی بھیک مانگتے رہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی طاقت شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کوبڑھانے سے نہیں روک سکتی۔