Tag: Twitter

  • ڈاکٹر رُتھ فاؤ، کی آخری رسومات ، سوشل میڈیا پر عوام کا خراج تحسین

    ڈاکٹر رُتھ فاؤ، کی آخری رسومات ، سوشل میڈیا پر عوام کا خراج تحسین

    کراچی : کوڑھ کے مریضوں کی مسیحا ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی آخری رسومات جاری ہے، سوشل میڈیا پرعوام ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ستاون برس جذام کے مریضوں کے لئے زندگی بھر کام کرنے والی ڈاکٹر رُتھ فاؤ تاریخ کا حصہ بن گئیں، مگر ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی، ڈاکٹر فاؤ کے آخری سفر پر سیاسی و سماجی شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا، ڈاکٹررُتھ فاؤ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    معروف سماجی شخصیت صارم برنی نے ڈاکٹر فاؤکے انسانیت کے جذبےکوسلام پیش کیا جبکہ سماجی کارکن رمضان چھیپا کہتے ہیں ڈاکٹر فاؤ نے قوم پر جواحسان کیا اسے کبھی نہیں بھول سکتے۔

    سابق گورنر سندھ عشرت العباد ،ڈاکٹر طاہر القادری سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • !پاناما کیس: پکی گوٹ پٹ گئی

    !پاناما کیس: پکی گوٹ پٹ گئی

    اسلام آباد: پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ آنے اور وزیر اعظم کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد حسب معمول سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصروں کا طوفان امڈ آیا۔

    کسی نے اس فیصلے کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم موڑ قرار دیا تو کوئی اس موقع پر بھی طنز و مزاح سے باز نہ آیا۔

    ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’نواز شریف نے ضیا الحق کے سائے تلے سیاست میں قدم رکھا، اب وہ اسی ضیا کے بنائے ہوئے قانون کے تحت نا اہل ہوگئے‘۔

    ایک صارف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خوشگوار موڈ میں تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’جب آپ ان کی پکی گوٹی پیٹ ڈالیں‘۔

    ایک شخص نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’ان کی وزارت کو ابھی ایک سال ہی تو ہوا تھا‘۔

    ایک بھارتی صارف نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا۔

    ایک خاتون کا کہنا تھا، ’ججوں کی وجہ سے مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے‘۔

    ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’تمام 5 ججز اور جے آئی ٹی پاکستان کے ہیروز ہیں جنہیں یہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی‘۔

    ایک شخص نے اپنی خواہش کا اظہار یوں کیا، ’میں چاہتا ہوں کہ نیوز چینلز پس منظر میں ’دل دل پاکستان‘ نغمہ چلائیں‘۔

    اور ایک صارف نے تمام منظر کے جوش و خروش اور خوشی کا اظہار یوں کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

  • کراچی کنگز کے شعیب ملک کی مہم ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ٹاپ ٹین ٹرینڈ میں شامل

    کراچی کنگز کے شعیب ملک کی مہم ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ٹاپ ٹین ٹرینڈ میں شامل

    کراچی : کراچی کنگز کے شعیب ملک کی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ مہم ٹوئٹر پر ہٹ ہوگئی، قومی کھلاڑیوں سمیت قوم شعیب ملک کی ہم آواز پاکستان زندہ باد ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ کرنے لگا۔

    شعیب ملک کی ورلڈ ریکارڈ بنانے کی مہم ٹوئٹر پر پاکستان زندہ باد ٹرینڈ بن گیا، تیرہ جولائی کو شعیب ملک نے ٹوئٹر پر پاکستا ن زندہ باد کی مہم کے آغاز کا ارادہ کیا اور امید کی کہ یہ ٹرینڈ ٹوئٹر کی تاریخ کا سب سے طویل ٹرینڈ بنے گا۔

    جس کے بعد 16جولائی سے تحریک شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی بڑی تعداد مہم کے ساتھ جڑگئی، شائقین نے ہیش ٹیگ کے ساتھ پاکستان زندہ باد لکھنا شروع کردیا، شعیب ملک کی مہم میں ساتھی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔کپتان سرفراز احمد، جنید خان، حسن علی سمیت تمام کھلاڑی پاکستان زندہ باد کی مہم کا حصہ بن گئے۔

    آج بھی پاکستان زندہ باد ٹوئٹر کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں ہے، ٹرینڈنگ کا مقصد چودہ اگست پر پاکستان کو ستّرویں سالگرہ کا تحفہ دینا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اے آروائی کی مہم "میں ایدھی ہوں” ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

    اے آروائی کی مہم "میں ایدھی ہوں” ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

    کراچی : سادگی کا پیکر، خدمت خلق میں اپنا آپ بھلادینے والے عبدالستار ایدھی کو بچھڑے ایک سال بیت گیا، اےآروائی کی شروع ہونے والی مہم ’میں ایدھی ہوں‘ ٹوئیٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

    انسانیت کی خدمت کی منفرد مثال عبدالستار ایدھی کی آج پہلی برسی ہے، آٹھ جولائی کو نیشنل چیئرٹی ڈے منانے کے لئے اےآروائی کی مہم ’میں ہوں ایدھی‘ نے ملک بھر میں پذیرائی حاصل کی۔

    مہم ’میں ہوں ایدھی‘ کا نعرہ زباں زد عام ہوا اور ٹوئٹر پر میں ایدھی ہوں کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    مذہب، فرقہ رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر خدمت کرنے والے ایدھی کو ہر جانب سے خراج تحسین مل رہا ہے، کوئی ان کی یاد میں تصاویرشیئرکررہا ہے تو کوئی مہم میں ہوں ایدھی کے ٹائیٹل کے ساتھ اپنی تصاویر دکھا رہا ہے۔

    پاکستان کے سیاسستدان، رہنما ، شوبز شخصیات اور کھلاڑی بھی اے آروائی کی مہم میں ایدھی ہوں کا حصہ بن گئے اور عبد الستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹرمپ کے ٹوئٹس پر مشتمل لائبریری

    ٹرمپ کے ٹوئٹس پر مشتمل لائبریری

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے ٹوئٹس اکثر اوقات دنیا کو ناخوش اور ناراض کرنے اور الجھن میں مبتلا کردینے کا سبب بنتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بعض اوقات یہ اخبارات کی ہیڈ لائنز بھی بن جاتے ہیں۔

    تاہم اب ٹرمپ کے انہی یادگار ٹوئٹس کی ایک لائبریری قائم کردی گئی ہے جہاں ٹرمپ کے ٹوئٹس ڈسپلے کیے گئے ہیں۔

    تاہم یہ لائبریری سرکاری طور پر نہیں بلکہ امریکی ٹی وی کے مقبول طنزیہ پروگرام ’دی ڈیلی شو‘ کی جانب سے پیش کی گئی ہے اور اس آئیڈیے کے خالق پروگرام کے میزبان ٹریور نوح ہیں۔

    اس لائبریری میں ٹرمپ کے وہ یادگار ٹوئٹس پیش کیے گئے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں طوفان کھڑا کردیا۔

    نوح کا کہنا ہے کہ ٹرمپ امریکی تاریخ کے منفرد ترین صدر ہیں جو ابلاغ کے راویتی طریقوں اور حتیٰ کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمانوں تک کو نظر اندز کر کے عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل کانگریس کے ایک ڈیموکریٹک نمائندہ مائیک کیوگلے نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹس کو محفوظ رکھنے اور ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے کووفیفی ایکٹ بھی پیش کیا تھا۔

    یہ ایکٹ ٹرمپ کے اس ٹوئٹ سے منسوب تھا جس میں انہوں نے لفظ کوریج کی غلط ہجے لکھ دی تھی۔

    مزید پڑھیں: ٹوئٹ میں غلطی کے بعد ٹرمپ ایک بار پھر مذاق کی زد میں

    کمیونیکیشن اوور ویریئس فیڈز الیکٹرونکلی فار اینگیج منٹ نامی اس ایکٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس کے تحت ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹس کا احتساب کیا جائے۔

    بعد ازاں مائیک کیوگلے نے کہا تھا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ یہ پیغامات محفوظ رہیں اور انہیں مستقبل میں ایک دستاویز کی صورت میں پیش کیا جاسکے جن سے سبق سیکھا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سین برنارڈینو فائرنگ، متاثرین کا فیس بک،گوگل پرمقدمہ

    سین برنارڈینو فائرنگ، متاثرین کا فیس بک،گوگل پرمقدمہ

    کیلیفورنیا : سین برنارڈینو فائرنگ کے متاثرین نے فیس بک اور گوگل پر مقدمہ دائر کردیا ۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی شہرسین برنارڈینومیں دوہزارپندرہ میں فائرنگ واقعہ میں ہلاک تین افراد کے اہل خانہ نے فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل پر مقدمہ کردیا،  متاثرہ خاندانوں کا موقف ہے کہ فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل نے داعش کو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے اور اس کے فروغٖ کو روکنے کے لئے اقدامات نہیں کئے۔

    موقف میں کہا گیا ہے کہ تینوں کمپنیوں نے داعش کومیٹریل سپورٹ فراہم کی، جس کے باعث سین برنار ڈینو جیسا حادثہ ہوا۔

    ٹوئٹر نے مقدمے کی خبر پر تبصرے سے انکار کردیا۔


    مزید پڑھیں :  کیلیفورنیا کے شہرسان برنارڈینو میں فائرنگ، 14افرادہلاک،17زخمی


    یاد رہے کہ 2015 امریکی ریاست کیلیفورنیا کے  شہر سین برنارڈینو میں معذوروں کے سینٹر میں داعش کے مبینہ حامی کی فائرنگ سے چودہ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہوئے تھے۔

    پولیس نے واقعے میں ملوث دو مشتبہ افراد 28 سالہ رضوان فاروق اور ان کی 27 سالہ اہلیہ تاشفین ملک کو کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد ہلاک کردیا تھا۔

  • ’اوپن ہارٹ سرجری ہونی تھی، پر یہ تو ہومیو پیتھک نکل آیا‘

    ’اوپن ہارٹ سرجری ہونی تھی، پر یہ تو ہومیو پیتھک نکل آیا‘

    پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ آتے ہی سوشل میڈیا پر مختلف آرا و تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ فیصلے سے عوام کی بڑی تعداد شدید مایوسی کا شکار ہوگئی جو آج وزیر اعظم نواز شریف کے گھر جانے کی توقع کر رہی تھی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں نے مختلف تبصرے کیا۔ یہ تبصرے زیادہ تر مایوسانہ اور شکایتی تھے۔

    ایک صارف نے لکھا، ’آج ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہم کرپشن کے ساتھ جیئیں گے‘۔

    کسی نے اسے ناکام ریاست کا ناکام نظام انصاف قرار دیا۔

    ایک خاتون نے کہا کہ ’پاناما کیس صرف ٹوپی ڈرامہ تھا۔ دونوں پارٹیاں ایک جیسی ہیں۔ ایک نے کرپشن کی، دوسری اپنی باری کا انتظار کر رہی ہے۔ بیچارے ججز اور بیچاری سپریم کورٹ‘۔

    ایک صارف کا کہنا تھا، ’تمام منی لانڈرز، کرپٹ لوگوں اور مافیاؤں کو مبارک ہو‘۔

    ایک شخص نے صورتحال کا یہ تجزیہ پیش کیا، ’جو لوگ پاناما کیس سے کمارہے تھے یہ ان لوگوں کی جیت ہے۔ جیسے دھرنا کروانے والے، ٹی وی چینلوں کے اینکرز، پینا فلیکس پوسٹر بنانے والے۔‘


    ایک صارف نے کہا، ’ہمارے بچے مستقبل میں کہیں گے، چلو جوڈیشری کا کھیل کھیلتے ہیں‘۔

    کسی نے کہا، ’میں انتظار کر رہا ہوں کہ کوئی کہے، وہ رہا کیمرا اور یہ سب ایک مذاق (پرینک) تھا‘۔


    ایک صارف نے کچھ یوں اپنے تاثرات کا اظہار کیا، ’لوگ توقع کر رہے تھے کہ یہ اوپن ہارٹ سرجری نما کوئی فیصلہ ہوگا مگر یہ تو ہومیو پیتھک نکل آیا‘۔

    ایک شخص نے وزیر اعظم کے ممکنہ تاثرات کی کچھ اس طرح تشریح کی۔

    ایک دل جلے نے تبصرہ کیا، ’پیارے پاکستانیوں! پلیز انجوائے کریں۔ ہم اسی کے قابل ہیں‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہمیں خواتین کے ساتھ کئے جانے والے امتیازی سلوک کیخلاف لڑنا چاہیے، عمران خان

    ہمیں خواتین کے ساتھ کئے جانے والے امتیازی سلوک کیخلاف لڑنا چاہیے، عمران خان

    اسلام آباد: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں‌ خواتین کا احترام کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے خواتین کے عالمی دن پر سماجی رابطے کی وب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے  کہ ہمیں نہ صرف  خواتین کے ساتھ کئے جانے والے  امتیازی سلوک کیخلاف لڑنا چاہیے بلکہ اسلامی  تعلیمات پر عمل پیرا ہوگر خواتین کا احترام کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلامی و دنیاوی ترقی میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے، خاتون آنے والے کل کی رہنما ہوتی ہے لہذا اس کا تعلیمی یافتہ ہونا بہت ضروری ہے، پڑھی لکھی ماں ہی معاشرے کا روشن مستقبل ہے۔

    مزید پڑھیں:جلسےمیں خواتین سے بدتمیزی، کپتان نے معافی مانگ لی

    یاد رہے کہ گذشتہ سال تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر ہو نے والے جلسے میں خواتین سے نارواسلوک کی خبریں میڈیا کا حصہ بنی تھیں، جس پر پی ٹی آئی کے چیئرمین‌ عمران خان نے بڑے پن کا مظاہرہ کرکے خواتین سے معذرت کی تھی۔

  • پاک افغان سرحد کی بند ش سے انسانی بحران بنتا جارہا ہے، عمران خان

    پاک افغان سرحد کی بند ش سے انسانی بحران بنتا جارہا ہے، عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کی بند ش سے انسانی بحران بنتا جارہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سرحدوں پرانسداد دہشت گردی کیلئے مؤثر تعاون کیا جائے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہی، علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے افغانستان کے سفیر نے ملاقات کی، عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں شخصیات کے دوران پاک افغان تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں پاک افغان سرحد کی بندش سے پیدا ہونے والی صورتحال اورخطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاک افغان تنازعات کےحل کیلئےدونوں ممالک کی حکومتوں کو مؤثربات چیت کرنی چاہئیے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود افغانیوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔

    اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پختونخوا پرویز خٹک نے عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں جہانگیر ترین، نعیم الحق اور پختونخوا کابینہ کے اراکین شریک ہوئے۔ ملاقات میں فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کیلئے اصلاحات کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا۔

    عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قبائلی عوام کی محرومیوں کے خاتمے کی جانب اہم قدم اٹھایا گیاہے، پوری قوم قبائلی بھائیوں کی قومی دھارے میں شمولیت پر خوش ہے۔