Tag: Twitter

  • فائنل کیلئےغیرملکی کھلاڑی لاہورآئیں گے، نجم سیٹھی

    فائنل کیلئےغیرملکی کھلاڑی لاہورآئیں گے، نجم سیٹھی

    دبئی : چئیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی لاہور آئیں گے، فائنل کے لئے ہر ٹیم میں چار غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے، غیر ملکی کھلاڑی پلاٹینئیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کٹیگری سے ہوں گے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہی، پی ایس ایل کے چئیر مین نجم سیٹھی نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے لاہورآئیں گے، فائنل کے لئے ہر ٹیم میں 4 غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی پلاٹینئیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کٹیگری سے ہوں گے، چئرمین پی ایس ایل کا کہنا تھا کہ کچھ غیر ملکی کھلاڑی چلے گئے تو اور آجائیں گے۔

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ لوگ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں، پی ایس ایل فائنل کےتمام ٹکٹس بک جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کا لاہور آنے سے انکار

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جو غیرملکی کھلاڑی نہیں آرہے تو کوئی بات نہیں اور آجائیں گے، ایک سوال کے جواب میں شہریارخان کا کہنا تھا کہ میں کراچی کا رہنے والا ہوں حمایت بھی اسی کی کروں گا۔

  • عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش، ٹوئٹر پر ایدھی کا ہیش ٹیگ پہلے نمبرپر ٹرینڈ

    عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش، ٹوئٹر پر ایدھی کا ہیش ٹیگ پہلے نمبرپر ٹرینڈ

    کراچی : سماجی خدمت کے روشن ستارے عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، ایدھی صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے میں سوشل میڈیا بھی پیش پیش ہے ۔

    پاکستان کے مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو اس دار فانی سے کوچ کئےکئی ماہ بیت چکے ہیں مگراسانیت کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کاسلسلہ آج بھی جاری ہیں۔
    آج اس عظیم ہستی کا اناسی واں یوم پیدائش ہے ملک اور بیرونِ ملک سے انھیں خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، سوشل میڈیا پر بھی دنیا بھر سےلوگ پیغامات بھیج رہے ہیں۔ ٹوئٹر پربھی ایدھی صاحب کا ہیش ٹیگ پہلے نمبرپر ٹرینڈ کر رہا۔

    نیٹ دنیا بھر میں بابائے انسانیت اور ان کے کاموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ میں سرچ انجن گوگل بھی پیش پیش ہے، گوگل نے اپنے سرورق پر عبدالستار ایدھی کی تصویر اور فلاحی کاموں کےڈوڈل کو آویزاں کرکے ان کی سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

  • حافظ سعید کیخلاف کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں، بھارت

    حافظ سعید کیخلاف کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں، بھارت

    نئی دہلی: جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید احمد کی نظر بندی کے حوالے سے بھارت کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کیخلاف کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں کیونکہ اس سے قبل بھی ان کو نظر بند کیا جا چکا ہے، جب تک پاکستان صحیح معنوں میں شدت پسند عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تب تک یہ یقین کرنا مشکل ہوگا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف واقعی سنجیدہ ہے۔

    یہ بات وزارتِ خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پہلے بھی یہ بات کہی گئی کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد کے تحت دہشت گردوں اور تنظیموں کےخلاف کارروائی تمام رکن ممالک کی جانب سے کی جائے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق انڈیا کے داخلی امور کے وزیرِ مملکت کرن ریجیجو نے کہا کہ انڈیا نے پاکستان پر مسلسل دباؤ ڈالا ہوا ہے۔

    ہم دنیا کو بتاتے رہے ہیں کہ پاکستان نے صرف حافظ سعید کو ہی نہیں بلکہ دوسرے دہشت گردوں کو بھی پناہ دے رکھی ہے۔ اگر پاکستان پر ہر طرف سے دباؤ پڑے گا تو وہ ان عناصر کے خلاف صحیح معنی میں کارروائی کرنے کے لیے مجبور ہو گا۔

    دوسری جانب بھارت کے ایک تجزیہ کار قمر آغا نے کہا ہے کہ پاکستان اگر واقعی سنجیدہ ہے تو اسے حافظ سعید کو باضابطہ طور پر گرفتار کرنا چاہیے اور ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلانا چاہیے۔

  • پاکستان: سام سنگ نوٹ 4 میں آگ لگنے اور پھٹنے کا واقعہ

    پاکستان: سام سنگ نوٹ 4 میں آگ لگنے اور پھٹنے کا واقعہ

    کراچی: سام سنگ نوٹ 7 کے بعد کلیگسی 4 میں بھی جارجنگ کے دوران موبائل فون میں آگ لگنے اور پھٹنے کا ایک واقعہ پیش آگیا، یہ دنیا کے کسی اور ملک نہیں بلکہ پاکستان کے ایک صارف کے ساتھ پیش آیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سام سنگ گلیگسی نوٹ 4 کے صارف نے ٹوئٹ میں شکایت کی ہے کہ اُن کا اسمارٹ فون چارجنگ کے دوران پھٹ جانے کے باعث مکمل تباہ ہوگیا ہے۔

    aftab-f2

    آفتاب آفریدی نامی صارف نے اپنے ٹوئیٹر آئی ڈی سے اسمارٹ فون پھٹنے کی تصاویر شائع کی ہیں، ٹوئیٹر آئی ڈی میں ڈالی گئی معلومات کے مطابق متاثرہ شخص اسلام آباد میں سافٹ انجئیر ہیں۔

    aftab-f3

    آفتاب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’گزشتہ رات معمول کے مطابق اپنا فون چارج پر لگاکر سو ئے تو اچانک اُن کے کمرے میں زور دار دھماکے کی آواز آئی جس سے اُن کی آنکھ کھل گئی‘‘۔

    aftab-p2

    انہوں نے کہا جب آنکھ کھلی تو کمرہ دھوئیں سے بھرا ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے چارجنگ کیبل کو فون سے علیحدہ کر دیا تاہم اس دوران اُن کی انگلیاں جل گئیں۔

    aftab-p

    آفتاب آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں واقع سام سنگ کمپنی سے رابطہ کیا تو انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا، اُن کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ’’میں نے فیس بک کے ذریعے سام سنگ کمپنی سے بذریعہ میسج رابطہ کیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا‘‘۔

    aftab-f

    سام سنگ کی جانب سے کوئی جواب نہ دینے کے بعد متاثرہ صارف نے ٹوئیٹر پر ایک ٹرینڈ #SamsungRiskedAftabsLife شروع کیا جو کچھ ہی دیر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجود صارفین نے آفتاب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا حصہ ڈالا۔

  • باقی 9 لاکھ 95 ہزار افراد کہاں ہیں؟ سعد رفیق کا ٹوئٹ

    باقی 9 لاکھ 95 ہزار افراد کہاں ہیں؟ سعد رفیق کا ٹوئٹ

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں پانچ ہزار کرسیوں پر 10ل اکھ افراد ہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ باقی 9 لاکھ 95 ہزار افراد کہاں ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جلسے کے دوران پی ٹی آئی اور لیگی رہنماؤں میں نوک جھونک بھی چلتی رہی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں 10 لاکھ افراد لے کر آؤ۔

    خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹ کیا تھا کہ پی ٹی آئی والو، خدا کے لیے پریڈ گراؤنڈ میں لوگ لاؤ، باقی 9 لاکھ 90 ہزارلوگ کہاں ہیں؟

    10 لاکھ لوگ….. 5 ہزار کرسیوں پر سما گئے. یہ صرف عمران خان کے جلسے میں ہو سکتا ہے.

    خواجہ سعد رفیق کے ٹوئٹ کا پی ٹی آئی رہنما مشتاق غنی نے جواب دیا کہ عوام کا جمع غفیر دیکھ کر خواجہ سعد رفیق پر سکتہ طاری ہوگیا ہے۔

    پریڈ گراؤنڈ میں کتنےآدمی ہیں؟ مشتاق غنی نے سعد رفیق سے سوال کیا کہ سعد رفیق دیکھ لیں کہ وہ تمام کارکن یہاں موجود ہیں جن پر پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیاتھا۔

    دوسری جانب شیریں مزاری نے بھی ٹوئٹ کیا ہے کہ سعد رفیق جلسے کے شرکاء دیکھ لیں شاید ان کا حساب ٹھیک ہوجائے۔

  • پاکستانی فنکاروں پر پابندی اسکول کے بچوں کا مذاق ہے، پوجا بھٹ

    پاکستانی فنکاروں پر پابندی اسکول کے بچوں کا مذاق ہے، پوجا بھٹ

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ہدایت کار پوجا بھٹ نے پاکستانی اداکاروں کی پابندی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومیت کا معاملہ نہیں بلکہ اسکول کے بچوں کا مذاق ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں بالی ووڈ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہیش بھٹ کی صاحبزادی پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں پاکستان کے فنکاروں کی پابندی کو قوم پرستی کا نام نہ دیا جائے یہ اسکول کے بچوں کا مذاق ہے۔


    بھارتی صحافی برکھا دت کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ ’’کرن جوہر بھارتی انتہاء پسند رہنماء راج ٹھاکرے کو مضبوط کررہے ہیں یہ قومیت ہے یا بلیک میلنگ‘‘ کے جواب میں اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ ’’پاکستانی فنکاروں کی پابندی کو قوم پرستی سے منسوب نہ کیا جائے کیونکہ یہ اسکول کے بچوں کے درمیان کا مذاق ہے‘‘۔

    یاد رہے اڑی سیکٹر پر حملے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دی گئیں تھی جس کے بعد تمام فنکار وطن واپس آگئے تھے۔

    پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی فنکاروں کی وجہ سے نہیں، پریانکا چوپڑا

     پاکستانی اداکار فواد خان نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں کردار ادا کیا تھا جس پر انتہاء پسندوں نے حکومت کو دباؤ میں لاکر ریلیز رکوادی تھی تاہم دو روز قبل کرن جوہر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’فلم کی شوٹنگ کے وقت دونوں ممالک میں کشیدگی نہیں تھی‘‘،  انہوں نے آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانیوں کو نہ لینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے انتہا پسندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے

    قبل ازیں بھارتی فلم ایسو سی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے کی مخالفت کی تھی جس پر بالی ووڈ کے دبنگ خان نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’فنکار اور دہشت گرد میں فرق ہوتا ہے، کوئی بھی فنکار دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز روک دی گئی

     بعد ازاں بھارتی انتہاء پسند تنظیم کے رہنماء نے سلمان خان کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ وہ پاکستانی فنکاروں کی حمایت سے باز رہیں ورنہ اُن کے ساتھ عوام وہی رویہ اختیار کرے گی جو پڑوسی ملک کے فنکاروں کے ساتھ کیا جاتا ہے‘‘۔
  • فیس بک کا زیادہ استعمال بچوں کو بدتمیز کردیتا ہے، تحقیق

    فیس بک کا زیادہ استعمال بچوں کو بدتمیز کردیتا ہے، تحقیق

    لندن: ایسکس یونیورسٹی کے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ زیادہ استعمال کرنے والی بچے جسمانی حالت سے غیر مطمئن اور والدین سے بدتمیزی کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی یونیورسٹی کے تعاون سے ملک کے 40 ہزار گھرانوں کا سروے کیا گیا جس میں ٹوئیٹر اور فیس بک استعمال کرنے والے 10 سے 15 سال تک کے بچوں کا موازانہ کیا گیا۔جس میں یہ بات سامنے آئی کہ دن میں 3 گھنٹے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ استعمال کرنے والے بچوں اپنی ظاہری حیثیت اور جسمانی کیفیت سے خوش تھے جبکہ 82 فیصد استعمال نہ کرنے والے بچے اپنی صحت اور ذہنی کیفیت سے مطمئن نظر آئے۔

    علاوہ ازیں سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ روزانہ کئی گھنٹوں فیس بک اور ٹوئیٹر استعمال کرنے والے بچوں میں عدم برداشت بڑھ جاتی ہے۔ جس کے باعث وہ اپنے والدین سے بحث و تکرار کرتے ہیں ۔ سروے کے دوران 44 فیصد بچوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین سے ہفتے میں ایک بار الجھتے ہیں جب کے فیس بک استعمال نہ کرنے والے بچے خامی دیکھنے میں نہیں آئی جن کی شرح تقریباً 20 فیصد کے قریب ہے۔

    سروے میں ایک اہم بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنے والے 90 فیصد بچوں کی تعداد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند نظر آئی جبکہ سماجی رابطوں سے دور رہنے والے 80 فیصد بچوں نے اعلیٰ تعلیم کی خواہش کا کوئی اظہار نہیں کیا۔

  • نصرت فتح علی خان کی 19 ویں برسی، ٹوئٹر پر مداحوں کا خراج تحسین

    نصرت فتح علی خان کی 19 ویں برسی، ٹوئٹر پر مداحوں کا خراج تحسین

    کراچی : شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کی آج 19 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

    تیرہ اکتوبر انیس اڑتالیس کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے نامور گلوکار اور قوال نصرت فتح علی خان نے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    نصرت فتح علی خان کا قوال کی حیثیت سے 125آڈیو البم کا ایک ایسا ریکارڈ ہے، جسے توڑنے والا شاید دور دور تک کوئی نہیں، جن کی شہرت نے انہیں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ دلوائی، نصرت فتح علی خان کو ہندوستان میں بھی بے انتہا مقبولیت ملی اور جہاں انہوں نے جاوید اختر، لتا مینگیشکر، آشا بھوسلے اور اے آر رحمان جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا۔

    ٹائم میگزین نے دوہزار چھ میں ایشین ہیروز کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل کیاجبکہ 1992 ء میں جاپان میں شہنشاہ قوالی کے نام سے ایک کتاب شائع کی گئی، پاکستان کیساتھ ساتھ کئی حکومتوں اور اقوام متحدہ نے انکی شاندار فنی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں متعدد سرکاری اعزازات سے نوازا۔

    نصرت فتح علی خان کی 19 ویں برسی پر انکے مداح ٹوئٹر پر انھیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ نصرت فتح علی خان ہمارے دلوں میں زندہ ہے ، ہم انھیں کبھی نہیں بھول سکتے۔

  • تحریک احتساب میں شریک لوگوں کو ’’گڈلک‘‘، بلاول بھٹو

    تحریک احتساب میں شریک لوگوں کو ’’گڈلک‘‘، بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تحریکِ احتساب میں شریک لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے تحریک انصاف کی جانب سے کرپشن کے خلاف شروع کی گئی تحریک احتساب کو سراہا اور اُس میں شریک لوگوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ’’ احتجاج جمہوریت کا حسن اور جمہور کا حق بھی ہے، حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز کو تسلیم کرے ورنہ اپنے اندر برداشت کا مادہ پیدا کرے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’پاناما پیپرز دنیا کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے جس نے شریف برداران کی کرپشن کو بری طرح سے بے نقاب کیا ہے‘‘۔

    یادر ہے تحریک انصاف کی جانب سے کرپشن کے خلاف تحریک احتساب ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں ریلی پشاور سے اٹک تک نکالی جائے گی ریلی کے اختتام پر چیئرمین پی ٹی آئی اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

    پڑھیں :     کوئی ابہام نہ رہے، وزیراعظم کا نام ٹی او آرز میں شامل کرائیں گے، بلاول زرداری

    واضح رہے پاناما پیپرز میں وزیر اعظم کے صاحبزادوں کے نام اُن لوگوں میں شامل تھے جو دنیا کے مختلف ممالک میں آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، اپوزیشن کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم اس کی مدت ختم ہوگئی اور دونوں فریقین میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کے احتساب تک سڑکوں پر رہیں‌ گے،عمران خان

    پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر حکومت نے ٹی او آرز تسلیم نہیں کیے تو پیپلزپارٹی بھی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ہمیں تحریک انصاف کے طریقہ کار سے اختلاف ہے‘‘۔