Tag: Twitter

  • پاکستانی ٹرینڈ سیٹر’فرحان ورک‘ کاٹویٹراکاؤنٹ بند

    پاکستانی ٹرینڈ سیٹر’فرحان ورک‘ کاٹویٹراکاؤنٹ بند

    پاکستانی ٹرینڈ میکر فرحان خان ورک کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہ ایک نئے اکاؤنٹ سے ٹویٹر پر اپنی سرگرمیاں انجام دیتے نظر آرہے ہیں۔،

    فرحان خان ورک ٹویٹر پر ایک متنازعہ شخصیت ہیں اوران کے کئی فالوورز انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مشہور پاکستانی ٹرینڈ تشکیل دینے میں مدد کرتے ہیں۔

    فرحان خان ورک کئی افراد کے لیے ٹویٹر ٹرول بھی ہیں۔ ان کے اکاوئنٹ کی بندش سے ٹویٹر پر ’ہم فرحان خان ورک کی واپسی چاہتے ہیں‘ گردش کررہاہے۔

    تاحال ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی بندش کی باقاعدہ وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن ذرائع کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ فرحان خان نے پاکستان میں ٹرینڈز بنانے کے لئے کئی جعلی اکاؤنٹ بنا رکھے ہیں اور اسی بنا پر ٹویٹر نے انکا اکاؤنٹ معطل کیا ہے، فی الحال اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

    فرحان خان ورک کے اکاؤنٹ کی بندش پر ٹویٹر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہاہے اور کچھ افراد کا مطالبہ ہے کہ ان کا اکاوٗنٹ بند ہی رکھا جائے اور چند کے خیال میں انہیں ٹویٹر پر واپسی کا راستہ ملنا چاہیے۔

  • قصورواقعے میں ملوّث ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ

    قصورواقعے میں ملوّث ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ

    کراچی : قصور سے 5 کلو میٹر دور قائم حسین خان والا گاؤں کے 286 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور ا ن کی ویڈیو بنائے جانے کے بعد ملک بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    بچوں کی عمریں 14 سال سے کم بتائی گئی ہیں۔ اوران بچوں کے والدین کو بلیک میل بھی کیا جاتا رہا۔

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹرینڈ بھی گردش کررہا ہے جس میں عوام کی جانب سےپنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ شرمناک واقعے میں ملوّث ملزمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔

  • قصورمیں بچوں سےزیادتی کے واقعات پرٹویٹرمیں غم وغصہ

    قصورمیں بچوں سےزیادتی کے واقعات پرٹویٹرمیں غم وغصہ

    قصورمیں سینکڑوں بچوں اوربچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پرسوشل میڈیا پرانتہائی غم و غصے کا اظہارکیا جارہا ہے اور عوام کی جانب سے پنجاب حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    پنجاب کے شہرقصور کے حسین خان والا نامی دیہات میں ایک مقامی گروہ کے ملزمان نے 286 کمسن بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کران کی وڈیو بناکربلیک میلنگ کررہے تھے اوریہ سلسلہ 2009 سے جاری تھا۔

    وڈیو کلپس کے منظرِعام پرآنے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


    قصورمیں 286 کمسن بچوں سے جنسی تشدد، لواحقین کا احتجاج


    متاثرین کے لواحقین کی جانب سے دائرمقدمہ کو مقامی پولیس نے انتہائی کمزورکیس بناکر عدلیہ میں پیش کیا جس سے ملزمان کو با آسانی ضمانتیں مل گئیں ہیں۔

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹرینڈ بھی گردش کررہا ہے جس میں عوام کی جانب سےپنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کو کڑی سزسا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔


    #ChildAbuse


     

     

  • آغا خان اسپتال انتظامیہ نے ملا عمر کے علاج کی تردید کردی

    آغا خان اسپتال انتظامیہ نے ملا عمر کے علاج کی تردید کردی

    کراچی : آغا خان اسپتال انتظامیہ نے ملا عمر کے علاج کے حوالے سے خبر کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم آغاخان اسپتال کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طالبان کمانڈر ملا عمر ہمارے اسپتال میں زیر علاج نہیں رہے۔

    انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے مریض کے بارے میں کسی بھی قسم کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کرتے،اور ہمارے ریکارڈ میں ملا عمر نامی شخص کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اب ہم اس خبر کے حوالے سے کوئی وضاحت پیش نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پینیٹا نے 2011 میں اس وقت کے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات میں کہا تھا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ طالبان کمانڈر ملا عمر کراچی کے ایک اسپتال آغا خان میں زیر علاج ہیں۔

  • پاکستانی عوام ٹویٹرپربھارتی وزیراعظم کا تمسخراڑارہے ہیں

    پاکستانی عوام ٹویٹرپربھارتی وزیراعظم کا تمسخراڑارہے ہیں

    پاکستان کے ٹویٹرصارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پربھارتی وزیراعظم کے خلاف ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک ٹرینڈ گردش کررہا ہے جس میں بھارتی وزیراعظم کی ابتدائی زندگی کے پیشے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


    #ModiChaeWala


    پاکستانی عوام بھارتی وزیراعظم کو ان کے پاکستان مخالف رویے اورانتہا پسند پالیسیوں کے سبب ناپسند کرتی ہے اوراس کا اظہاراکثرو بیشتر سوشل میڈیا پر کیا جاتا رہتا ہے۔

    پاکستان میں اس وقت مودی چائے والا ٹرینڈ کررہا ہے اور پاکستانی عوام اس میں مزاحیہ ٹویٹس کررہے ہیں۔

  • آصف زرداری کی سالگرہ ٹویٹرپرموضوعِ گفتگو

    آصف زرداری کی سالگرہ ٹویٹرپرموضوعِ گفتگو

    کراچی: پاکستان کے ٹویٹرصارفین پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مبارک باد دے رہے اور ان میں سے زیادہ تر انہیں ’ایک سیاسی مدبر‘قرار دے رہے ہیں۔

    ٹویٹر پر سابق صدر کے نام سے ٹرینڈ چل رہاہے جس میں ان کے حامی انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی درازی عمرکی دعا کررہے ہیں۔

    دوسری جانب کچھ ٹویٹس ایسے بھی ہیں جن میں سابق صدر آصف علی زرداری کو کرپشن کے الزامات کے نتیجے میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری 26 جولائی 1955 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے، آپ اپنی زندگی کی 60 بہاریں مکمل کرچکے ہیں۔


    #HappyBirthdayAAZ


     

     

     

  • ثانیہ اورشعیب کےرقص پریووراج سنگھ کی تنقید

    ثانیہ اورشعیب کےرقص پریووراج سنگھ کی تنقید

    کراچی: جیت کا جشن مناتے شعیب ملک، ثانیہ مرزا اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی خوشی بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ سے برداشت نہ ہوسکی تو تنقید پر اترآئے۔

    ثانیہ مرزا کی شعیب ملک اورقومی ہیروز کے ساتھ ڈب میش ویڈیو نے سوشل میڈیا پرتہلکہ مچارکھا ہے جس میں اوپنرمختاراحمد، بابراعظم، احسان عادل، بلال آصف اورمحمدعرفان کو رقص کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

    اس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر یووراج سنگ نےتنقید کی کہ دونوں اچھے کھلاڑی ہیں پر ڈانسر برے ہیں۔

     

    یووراج کی تنقید کے جواب میں شعیب ملک نے بھی ہلکے پھلکے لہجے میں انہیں ڈانس کا چیلنج کردیا۔

     

  • سلمان خان کا نواز شریف اور مودی کے لئے پیغام

    سلمان خان کا نواز شریف اور مودی کے لئے پیغام

    بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب محمد نواز شریف کو فلم بجرنگی بھائی جان دیکھنی چاہیے۔

    حال ہی میں سلمان نے پاکستان سینسر بورڈ کی جانب سے عید پر فلم کی پاکستان میں نمائش کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔

    سلمان خان نے ٹوئیٹر کے ذریعے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم دونوں ممالک کے وزیر اعظم کو دیکھنی چاہیے کیونکہ اس فلم سے دونوں ممالک کے درمیان کا رشتہ بہتری کی جانب جاسکتا ہے۔

     

  • ومبلڈن فتح: کیا ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کا مبارک باد کا ٹویٹ نظر انداز کردیا

    ومبلڈن فتح: کیا ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کا مبارک باد کا ٹویٹ نظر انداز کردیا

    پاکستان کرکٹ اسٹار شعیب ملک نے اپنی بھارتی نژاد اہلیہ ثانیہ مرزا کو مارٹینا ہنگیس کی ومبلڈن ٹائٹل میں شاندار فتح پر مبارک باد دی ہے۔

    شعیب ملک نے اپنے ٹویٹر پیغحام میں کہا کہ انہوں ثانیہ پر فخر ہے وہ ایک زبردست نظم وضبط کا مظاہرہ کرنے والی بلند خیال ایتھیلیٹ ہیں۔

    اس موقع پر ایک دلچسپ بات جو کہ نوٹ کی گئی وہ یہ ہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے ٹویٹ کا جواب نہیں دیا، جبکہ انہوں نے بھارتی صدر پرناب مکر جی اوروزیراعظم نریندر مودی کے ٹویٹس کو ری ٹویٹ کیا ہے۔

    کیا ثانیہ مرزا شعیب ملک کے مبارک باد کے ٹویٹ کو واقعی جان بوجھ کر نظرانداز کررہی ہیں اس کا جواب تو وہ خود ہی دے سکتی ہیں۔

  • کومل رضوی کو ایدھی کے ساتھ سیلفی لینا ٹویٹرپربھاری پڑگیا

    کومل رضوی کو ایدھی کے ساتھ سیلفی لینا ٹویٹرپربھاری پڑگیا

    پاکستان کی نامورکی نامور گلوکارہ کومل رضوی کو بیماری کے عالم میں معروف سماجی رہنماء عبدالستارایدھی کے ہمراہ سیلفی لینا ٹویٹرپربھاری پڑگیا۔

    سماج کی خدمت کرنے میں سب سے بڑا نام ڈاکٹرعبد الستارایدھی ان دنوں سخت علیل ہیں اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی عیادت کررہے ہیں۔

    گلوکارہ کومل رضوی بھی جب ان کی عیادت کے لئے گئیں تو انہوں نے ان کے ہمراہ سیلفی تصاویر کھینچ لیں لیکن ان کا یہ عمل انہیں اتنا بھاری پڑے گا انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔

    "The controversial Selfie with Edhi”I walked into his office with his grandchildren and his face lit up with a smile….

    Posted by KOMAL RIZVI on Monday, July 6, 2015