Tag: Twitter

  • ٹوئٹر نے صارفین کے لیے براؤزنگ فیچر متعارف کرادیا

    ٹوئٹر نے صارفین کے لیے براؤزنگ فیچر متعارف کرادیا

    نیویارک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کے لیے نیا براؤزنگ فیچر متعارف کرادیا۔

    ٹوئٹر نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے ایک اہم فیچر کی تیاری مکمل کرلی ہے اور کچھ صارفین کیلئے اسے فراہم بھی کر دیا ہے اور جلد ہی اسے دنیا بھر میں صارفین کیلئے فراہم کر دیا جائے گا۔

    ٹوئٹر نے براؤزنگ میں آسانی کے لیے صارفین کے لیے ایپلی کیشن کے اندر ہی براؤزر فیچر پیش کیا ہے اور اسے کئی ایسے صارفین کیلئے فراہم بھی کر دیا گیا ہے جو بیٹا پروگرام کا حصہ ہیں ۔

    ٹوئٹر نے براؤزر فیچر ایڈ کرنے کیساتھ ساتھ دوسرے براؤزر میں لنک کھولنے کے آپشن کو بھی ایپلی کیشن میں موجود رہنے دیا ہے تاکہ جو صارف لنک کو براؤزر پر دیکھنا چاہتے ہیں وہ بھی باآسانی ایسا کر سکیں۔

  • یوٹیوب پاکستان میں کھل گئی ، مریم نواز کا انکشاف

    یوٹیوب پاکستان میں کھل گئی ، مریم نواز کا انکشاف

    لاہور: مریم نواز کہتی ہیں یو ٹیوب اِز بیک جبکہ مختلف شہروں سے یوٹیوب کے کھلنے یا نہ کھلنے پر ملے جلے تاثرات ملے ہیں۔

     صارفین اب یوٹیوب کو براؤز کرسکتے ہیں، اس بات کا انکشاف مریم نواز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئےاپنے ٹویٹ میں کیا۔

     ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں نے اس سائٹ کو کھولا تو کہیں اس پر گانے سن کر مزے لئے اور کہیں وہی پرانا پیغام ملا کہ ویب سائٹ پاکستان میں بند ہے۔

     یو ٹیوب کے کھلنے پر کسی کو اعتراض ہے اور کسی کو اطمینان ہے، کچھ کا شکوہ وہ اسکے جلوے سے ابھی تک محروم ہیں۔

    پہلے پابندی لگی پھر افواہوں کی گردش ہے کہ کبھی سائٹ کھلتی ہے کبھی نہیں کھلتی ہے، نوجوانوں کا ہے کہنا کوئی ایک فیصلہ ہوجائے ۔

  • نوازشریف نےجوملک کاحال کیا وہی کرکٹ کا کردیا، عمران خان

    نوازشریف نےجوملک کاحال کیا وہی کرکٹ کا کردیا، عمران خان

    اسلام آباد: گرین شرٹس کی مایوس کن پرفارمنس پر سابق کپتان عمران خان پھٹ پڑے، قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار نواز شریف اور نجم سیٹھی کو قرار دے دیا۔

    ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو قصور وار ٹہرادیا، عمران نے نواز شریف کو باؤنسر کراتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے ملک کا جو حال کیا وہی کرکٹ کا حال ہوگیاہے ۔

    سابق کپتان عمران خان نے پاکستان کی بدترین کارکردگی کا ذمہ دار سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو قرار دے دیا، عمران خان کہتے ہیں نجم سیٹھی کو غیر قانونی طور پر تعینات کرکے پی سی بی کا سربراہ بنایا گیا۔

    سابق کپتان شجرکاری مہم میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر افسردہ نظر آئے، عمران خان سے ٹیم کی ہار کے بارے میں سوال کیا تو عمران خان نے کہا کرکٹ کے متعلق بات کر کے مجھے دکھی نہ کریں۔

  • سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرکی جانب سے نیا فیچرمتعارف

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرکی جانب سے نیا فیچرمتعارف

    نیویارک : سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرہرمنٹ میں ٹوئیٹس کا انبار لگ جاتا ہے اورٹوئیٹر صارفین کیلئے آف لائن ہونے کے بعد اپ ڈیٹس کا جائزہ لینا لگ بھگ ناممکن ہی ہوتا ہے لیکن ٹوئیٹر نے اس صارفین کی اس مشکل کا حل نکال لیا ہے۔

    سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر نے صارفین کے لیے نیا فیچر ری کیپ متعارف کرادیا ہے۔

     ٹوئیٹر کے نئے فیچر ری کیپ  کے زریعے صارفین آف لائن گھنٹوں کے دوران کی اپڈیٹس کا جائزہ لے سکیں گے، اس فیچر کے زریعے مخصوص تعداد میں ٹوئیٹس ہائی لائٹ ہوجائیں گی، جو صارفین اپنے آف لائن اوقات میں دیکھنے سے محروم رہ گئے ہوں گے۔

    ٹوئیٹر انتظامیہ کے مطابق اس فیچر کے زریعے صارفین تیزی سے ہونے والی اپڈیٹس کو دیکھ سکیں گے اور اس سے سائٹ کی رئیل ٹائم نیچر بھی متاثر نہیں ہوں گی۔

     یہ فیچر ٹوئٹر کے ایپل موبائلز کے صارفین کیلئے پیش کی گئی ہے۔

  • عمر اکمل کو قدرت کا تحفہ مل گیا

    عمر اکمل کو قدرت کا تحفہ مل گیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

    ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے لئے قومی ٹیم میں شامل عمر اکمل کو حتمی اسکواڈ میں سلیکشن کے بعد بیٹی کی صورت میں دوسرا تحفہ مل گیا، عمراکمل نے اب تک بیٹی کا نام نہیں رکھا ہے۔

     ساتھی کھلاڑیوں نے بھی عمراکمل کو باپ بنے پر مبارکباد دی ہے، پیدائش کے بعد ماں اور بیٹی دونوں تندرست ہیں۔

     عمر اکمل نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ” اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے بیٹی کی صورت میں خوبصورت تحفہ دیا ہے۔ عمراکمل کی شادی گذشتہ برس سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کی بیٹی سے ہوئی تھی۔

  • دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    لندن :ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ پشاورپاکستان کےلیےاندوہناک حادثہ تھا، بھارت میں ایسے بہت کام ہورہےہیں جوہمارےعلم میں ہیں۔

    جنرل راحیل شریف کے دورہ برطانیہ کے موقع پرلندن میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے جس کے دوران اہم کامیابیاں بھی حاصل ہوئیں۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کےباعث مغربی سرحد پرمسائل ہورہے ہیں،پاکستان نےاب تک صبرسےکام لیا ہے لیکن بھارت ہمارےصبرکےجواب میں بےبنیادالزامات لگارہاہے۔

     عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کےتعلقات بہتربنانےکیلئےوزیراعظم نے نریندر مودی سےملاقات میں ڈائرکٹر جنرل کی سطح پر مذاکرات کی تجویز دی تھی ،جس کے بعدمذاکرات میں پیشرفت ہوئی لیکن بھارتی جارحیت اپنی جگہ برقرار ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ امن وامان قائم کرنےکیلئےفریقین کوکام کرناہوگا، بھارت میں ایسی بہت کام ہورہےہیں جوہمارےعلم میں ہیں۔

    عاصم سلیم باجوہ بھارت اورپاکستان کےدرمیان کشمیرکامسئلہ اہم ہے، ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور،عالمی برادری کی ہمدردی کےشکرگزارہیں، دہشت گردوں سےمذاکرات بھی ہوئےلیکن کوئی فائدہ ہونے بجائے انہوں نےحملے کئے،دہشتگردوں نےجنوبی وزیرستان میں خفیہ ٹھکانےبنارکھےتھے،دہشتگرد فورسزپرحملہ کرکےافغانستان فرارہوتےتھے، دہشت گردوں کی کمرتوڑدی،فنڈنگ روکنالازمی ہے۔

  • پی سی بی سے کوئی اختلاف نہیں،خبریں بے بنیاد ہیں،سعید اجمل

    پی سی بی سے کوئی اختلاف نہیں،خبریں بے بنیاد ہیں،سعید اجمل

    لاہور : پابندی کا شکار پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ باؤلنگ ایکشن سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ پی سی بی نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔وہ جو بھی فیصلہ کریں گے پاکستانی کرکٹ کے مفاد میں ہی ہو گا۔

    تفصیلات  کے مطابق بولنگ ایکشن ٹیسٹ سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں نے قومی باؤلر سعید اجمل کو وضاحتی بیان دینے پر مجبور کر ہی دیا۔

    سماجی ویب سائٹ پرایک پیغام میں اجمل نے کہا کہ ان کے بورڈ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ میڈیا پر چلنے والی منفی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    وہ اپنے مداحوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ورلڈ کپ میں ان کی شرکت سے متعلق جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ ان کے اور کرکٹ ٹیم کے مفاد میں ہے۔

    سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ ان کے مفاد کا خیال رکھا ہے۔ بورڈ نے پہلے بھی سپورٹ کیا اور امید ہے آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

  • ٹویٹر کے 23 ملین صارف انسان نہیں ہیں

    ٹویٹر کے 23 ملین صارف انسان نہیں ہیں

    مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک حالیہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اس کے ساڑھے آٹھ فیصد صارفین حقیقی نہیں ہیں جنھیں خود بخود بغیر کسی صارف کی جانب سے کوشش کے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

    اگر اس حساب سے دیکھا جائے تو ٹوئٹر کے مطابق جون 2014 کے آخر تک اس کے کُل 27 کروڑ صارفین میں سے دو کروڑ 30 لاکھ ایسے اکاؤنٹس ہیں۔

    یہ معلومات ٹوئٹر کی جانب سے حال ہی میں سرمایہ کاروں کے لیے جاری کیے گئے بیان میں جاری کی گئیں۔

    یہاں یہ واضح رہے کہ بوٹس یا ایسے اکاؤنٹس جنہیں کوئی انسانی براہِ راست نہیں چلاتا کا مطلب یہ نہیں کہ یہ جعلی اکاؤنٹ ہیں۔

    ان میں سے ایسے بہت سے اکاؤنٹس ہیں جو مختلف کمپنیوں اور برانڈز کی جانب سے ان کے کمپیوٹر صارف چلاتے ہیں ان میں کوکا کولا، اقوامِ متحدہ اور بہت سارے دوسرے برانڈز شامل ہیں۔

    فیس بک کے مقابلے میں ٹوئٹر کا معاملہ مختلف ہے جو صرف انسانوں کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دیتا ہے یہ الگ بات ہے کہ اس میں کئی جانور اور پرندے بھی شامل ہو چکے ہیں جن کے بہت بڑے بڑے اکاؤنٹس ہیں۔

  • لا ہور میں نا بینا افراد پر تشدد، مریم نواز کا ٹوئٹ

    لا ہور میں نا بینا افراد پر تشدد، مریم نواز کا ٹوئٹ

    لاہور: وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نا بینا افراد پر پنجا ب پو لیس کے بے رحما نہ تشدد پر ٹو ئٹ کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ کی رہنماء مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ کاش ان کے والد میاں نواز شریف اور چچا شہباز شریف بیرون ملک دورے پر نہ گئے ہو تے تو نا بینا افراد پر تشدد کر نے کے ذمہ دار لو گوں کو سزا دلواتے ، مریم نواز کے والد و وزیر اعظم نواز شریف لندن اور وزیر اعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف قطر کے سرکا ری دورے پر گئے ہو ئے ہیں۔

  • تاجروں نے احتجاج کی کال مسترد کردی، مریم نواز کا ٹوئٹ

    تاجروں نے احتجاج کی کال مسترد کردی، مریم نواز کا ٹوئٹ

    لاہور: ن لیگ کی رہنما اور وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ تاجروں نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسترد کردی،جس سے پی ٹی آئی کا پلان فیل ہوگیاہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپیغام دیتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھا کہ جب قیادت سوچے بغیر جلد بازی میں فیصلے کرتی ہے تواس کا انجام یہی ہوتا ہے۔

    تاجربرادری نے پی ٹی آئی کی کال پرلاہورمیں کاروبار بند کرنے سے انکارکردیا۔ دھرنا گروپ کواپنے مشیروں کو برطرف کردینا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے پندرہ دسمبر کو لاہوربند کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن تاجرتنطیموں نے ان کی کال کو مسترد کردیاہے۔