Tag: Twitter

  • ٹوئٹر نے زبردست فیچر کی آزمائش شروع کر دی

    ٹوئٹر نے زبردست فیچر کی آزمائش شروع کر دی

    ٹوئٹر نے ایک اور زبردست فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے، یہ فیچر ہے ’آڈیو اسٹیشن‘ جس پر پوڈ کاسٹ بھی سنے جا سکیں گے۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر میں ’ٹوئٹر اسپیس‘ کے ٹیب کو بہتر بنانے کے فیچر پر آزمائش شروع کر دی گئی ہے، اور اس پر پوڈ کاسٹ بھی سنے جا سکیں گے۔

    ٹوئٹر نے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ صارفین جب اسپیس کے ٹیب میں جائیں گے تو انھیں 3 آپشن نظر آئیں گے، جس میں سے ایک پوڈکاسٹ جب کہ دوسرا ’اسٹیشن‘ کا ٹیب ہوگا۔ اس میں صارفین اپنی پسند کے مطابق مختلف خبریں، پروگرامات اور رپورٹس کو سن سکیں گے۔

    صارفین مختلف معروف نشریاتی اداروں کی جانب سے کرنٹ افیئرز، اسپورٹس اور شوبز، اور سیاست پر بھی آڈیو خبریں اور فیچرز سن سکیں گے، پوڈ کاسٹ کے ٹیب میں دنیا بھر کے سب سے زیادہ دیکھے اور سنے جانے والے پوڈکاسٹ بھی سنے جا سکیں گے۔

    اس فیچر کے تحت ابتدائی طور پر صارفین انگریزی زبان کے پوڈ کاسٹ اور آڈیو نیوز سن سکیں گے، تاہم مستقبل میں دیگر زبانوں کے پوڈ کاسٹ بھی سنے جا سکیں گے۔ اسپیس کا فیچر بھی اپڈیٹ ہو رہا ہے، اس کے بعد صارفین اسپیسز کو ریکارڈ کر سکیں گے۔

  • ٹویٹ کو کس نے دیکھا لیکن لائیک نہیں کیا؟ ٹویٹر کا نیا فیچر

    ٹویٹ کو کس نے دیکھا لیکن لائیک نہیں کیا؟ ٹویٹر کا نیا فیچر

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر نئے فیچرز کی آزمائش کی جارہی ہے جو جلد ہی پیش کردیے جائیں گے، فی الحال 2 نئے فیچرز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر ان دنوں متعدد فیچرز کی آزمائش کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اب خبر سامنے آئی کہ ویب سائٹ پر مزید دو نئے فیچرز کی آزمائش بھی شروع کردی گئی۔

    ٹویٹر پر ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کی جا رہی ہے، جس سے معلوم ہو سکے گا کہ کسی بھی صارف کی ٹویٹ کو کتنے افراد نے پڑھا یا دیکھا؟

    اگرچہ اس وقت ٹویٹ کو لائیک کرنے والے افراد کی تعداد صارف کو نظر آجاتی ہے مگر نئے فیچر کے بعد اسے یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ اس کی ٹویٹ کو کس نے دیکھا یا پڑھا مگر اس نے ٹویٹ کو لائیک نہیں کیا۔

    اس فیچر کے تحت ہر صارف کی ٹویٹ پر آنکھ یا اس سے ملتا جلتا نشان نظر آئے گا، جسے کلک کرنے سے ٹویٹ کو دیکھنے والے افراد کی تعداد معلوم ہوسکے گی۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر میں آنکھ کے نشان پر کلک کرنے سے ان افراد کے نام بھی سامنے آئیں گے یا نہیں، جنہوں نے ٹویٹ کو دیکھا یا پڑھا ہوگا۔

    علاوہ ازیں ٹویٹر پر ایک اور مزیدار فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے، جس کے تحت صارفین کے پروفائل پر ویریفائیڈ موبائل نمبر کا لیبل نظر آئے گا۔

    یہ فیچر ان افراد کے پروفائل پر بھی کام کرے گا جن کا اکاؤنٹ ویریفائڈ یعنی بلیو ٹک کے ساتھ نہیں ہوگا۔

    اس فیچر کا مقصد صارف کی شناخت کو اصلی بنانے کی جانب ایک قدم کے طور پر لیا جا رہا ہے، یعنی اس سے ٹویٹر ویریفائیڈ موبائل نمبر کے حامل اکاؤنٹس کو بھی تصدیقی اکاؤنٹ میں شمار کرے گا۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کے تحت ٹویٹر کس طرح موبائل نمبر کی تصدیق کرے گا، تاہم امکان ہے کہ اس کے تحت ٹویٹر تمام ممالک کی حکومتوں یا فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے اشتراک کرے گا۔

    مذکورہ دونوں فیچرز کے علاوہ بھی ٹویٹر پر اس وقت دیگر چند فیچرز کی آزمائش کی جا رہی ہے، جن تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔

  • سعودی عرب : بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے حکومت کی نئی ہدایات

    سعودی عرب : بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے حکومت کی نئی ہدایات

    ریاض :بینکوں میں ہونے والے فراڈ اور ان کے سدباب کیلئے بینک انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نے ہادایات جاری کی ہیں، جن پر عمل کرکے صارف بڑے نقصان سے بچ سکتا ہے۔

    اس حوالے سے سعودی بار ایسوسی ایشن کے رکن اور معروف وکیل عبدالحمید الشھرانی کا کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹ سے دھوکے سے رقم نکل جانے پر فوری طورپر متعلقہ بینک کو مطلع کرنا ضروری ہے۔

    عاجل ویب سائٹ کے مطابق الشھرانی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ کسی کے بھی بینک اکاؤنٹ سے دھوکے سے رقم نکلوائے جانے کی صورت میں اسے پہلی فرصت میں بینک سے درخواست کرنا چاہئے تاکہ قانون کی شق 3-19 کے مطابق بینک آپریشن منجمد کردیا جائے۔

    بعدازاں بینک سے درخواست کی جائے کہ وہ رقم وصول کرنے والے بینک کے ساتھ شق3-20 کے مطابق کارروائی کرے۔

    سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے اس سے قبل کھاتے داروں کو ہدایت کی تھی کہ اگر ان کے کسی اکاؤنٹ سے رقم نکل جائے توایسی صورت میں انہیں مندرجہ ذیل تین کام کرنا ہوں گے۔

    نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

    متعلقہ بینک سے رابطہ کرکے بینک اکاؤنٹ کی تمام سروسز معطل کرادی جائیں ہنگامی بنیاد پر تمام چینلز بند کردیے جائیں۔ شبے کی صورت میں پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرادی جائے یا ’کلنا امن‘ ایپ کے ذریعے رپورٹ کرادی جائے۔

    اکاؤنٹ سے متعلق نئی خفیہ معلومات کی حفاظت کریں اور کسی بھی شخص یا کسی بھی ادارے کو ان سے مطلع نہ کریں۔

  • ٹویٹ کے لیے بھی پرائیوسی سیٹنگ، نئے فیچرز کی آزمائش

    ٹویٹ کے لیے بھی پرائیوسی سیٹنگ، نئے فیچرز کی آزمائش

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کو مختلف نئے فیچرز فراہم کرنے کے لیے ان کی آزمائش شروع کردی، یہ فیچرز پاکستانی صارفین کو بھی دستیاب ہوں گے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر کی جانب سے اسٹیٹس کو اپڈیٹ کرنے سمیت صارفین کے ٹویٹس کو محدود افراد تک رسائی دینے کے فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی۔

    ٹویٹر کی جانب سے ٹویٹر سرکل کے نام سے ٹویٹ کو پرائیوٹ یا محدود رکھنے کے فیچر کی آزمائش مئی میں شروع کی گئی تھی اور اب اس تک پاکستانی صارفین کو بھی رسائی دے دی گئی۔

    ٹویٹر سرکل کے تحت صارفین اپنی ٹویٹ کو پبلک یعنی عام کرنے کے بجائے محدود افراد کے لیے شیئر کرسکیں گے۔

    اس فیچر کے صارفین متعدد افراد کی فہرست بھی بنا سکیں گے، جس کے بعد ان کی ٹویٹ صرف لسٹ میں ایڈ کیے گئے افراد کو دکھائی دے گی، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ صارفین ٹویٹر سرکل کے تحت کتنی لسٹس بنا سکیں گے۔

    اس کے علاوہ ٹویٹر پر فیس بک کے ملتے جلتے فیچر جیسی آزمائش بھی شروع کردی گئی ہے اور مذکورہ آزمائشی فیچر تک امریکا اور یورپ کے محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔

    مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کوئی بھی ٹویٹ کرنے سے قبل اپنی فیلنگ کو بھی مینشن کرسکیں گے یعنی جس طرح فیس بک پر اسٹیٹس اپڈیٹ کرتے وقت فیلنگ ایڈ کرنے کے آپشن ہوتے ہیں، اسی طرح کے آپشن اب ٹویٹر صارفین بھی استعمال کرسکیں گے۔

    مذکورہ فیچر کے تحت صارفین سیاحت، تھکاوٹ، تلاش، انجوائے، پیارا موسم، پڑھائی، مدد کی ضرورت اور تجاویز سمیت دیگر طرح کے فیلنگ آپشن اپڈیٹ کرکے ٹویٹ کرنے کے قابل ہوں گے۔

    اسی طرح کا فیچر فیس بک پر کئی سال سے دستیاب ہے، جہاں صارفین کوئی بھی اسٹیٹس اپڈیٹ کرتے وقت چاہیں تو فیلنگ کا استعمال کریں اور چاہیں تو اس کے بغیر ہی اسٹیٹس اپڈیٹ کریں۔

    علاوہ ازیں ٹویٹر پر ایک اور فیچر کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے، جس کے تحت صارفین کے پروفائل کے نیچے ان کی ٹویٹس کی مختصر سمری پیش کی جا رہی ہے کہ وہ ماہانہ کتنی ٹوئٹس کرتے ہیں اور اب تک انہوں نے کتنی ٹویٹ کی ہیں۔

  • ٹویٹر پر لاکھوں ڈالر جرمانہ عائد

    ٹویٹر پر لاکھوں ڈالر جرمانہ عائد

    امریکی محکمہ انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 150 ملین ڈالر جرمانہ عائد کردیا، ٹویٹر کو صارفین کا ڈیٹا اشتہاری کمپنیوں کے ہاتھ فروخت کرنے پر مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی سب سے بڑی ڈیل بھی کچھ عرصے بعد تعطل کا شکار ہوگئی، اور اب امریکی محکمہ انصاف کے حالیہ فیصلے نے ٹویٹر کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    امریکی محکمہ انصاف نے فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی جانب سے دائر دراخواست کی بنیاد پر استعمال کنندگان کا نجی ڈیٹا فروخت کرنے کے الزمات پرسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر 150 ملین ڈالرکا جرمانہ لگا دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا میں صارفین کی پرائیوسی اور حقوق کے لیے کام کرنے والے وفاقی ادارے فیڈرل ٹریڈ کمیشن اور محکمہ انصاف نے ٹویٹر کو قانون سازوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کا مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

    عدالتی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے استعمال کنندگان کا نجی ڈیٹا (فون نمبرز اور ای میل ایڈریسز) مشتہرین کو فراہم نہیں کرے گا۔

    تاہم، وفاقی تفتیش کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹویٹرنے ان قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایڈورٹائزرکو صارفین کا نجی ڈیٹا فروخت کیا۔

    عدالتی فیصلے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹویٹر نے دانستہ طور پر صارفین کو اپنی پرائیوسی اور سیکیورٹی پریکٹس کے حوالے سے اندھیرے میں رکھتے ہوئے ایف ٹی سی 2011 کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی کی۔

    ٹویٹر کا زیادہ تر ریونیو اشتہارات کی مد میں آتا ہے جس کے لیے ایڈورٹائزرز کو 280 کریکٹرز کے پیغامات یا ٹویٹ پر پروموشن کرنے کی اجازت فراہم کی جاتی ہے۔

    فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی جانب سے محکمہ انصاف میں ٹویٹر کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹویٹر نے 2013 میں اپنے صارفین سے اکاؤنٹ سیکیورٹی کے نام پر فون نمبر اور ای میل ایڈریسز مانگنا شروع کردیے تھے۔

    تاہم، ٹویٹر کی جانب سے اس ڈیٹا کو سیکیورٹی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے بجائے صارفین کو اشتہارات کے لیے ہدف بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

    ایف ٹی سی کی چیئر پرسن لینا خان کے مطابق ٹویٹر کی اس حرکت سے 140 ملین سے زائد صارفین متاثر ہوئے اور اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی آمدن میں بے تحاشا اضافہ ہوا۔

  • پورے سندھ کو سری نگر ہائی وے بنا دیں گے، علی زیدی

    پورے سندھ کو سری نگر ہائی وے بنا دیں گے، علی زیدی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ سیاست شوگر مل کے پرمٹ لینے کے لیے نہیں، ہم پورے سندھ کو سری نگر ہائی وے بنا دیں گے۔

    لاڑکانہ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست شوگر مل کے پرمٹ لینے کے لیے نہیں، یہ اردو نہیں پڑھ سکتے وزارتیں بیورو کریٹ چلاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی نمبر ون ایئرلائن پی آئی اے تھی جو غیرقانونی بھرتیاں کرکے تباہ کردی گئی، جہاں 2 ہزار افراد کی ضرورت تھی وہاں 8 ہزار لوگ بھرتی کیے گئے۔

    علی زیدی نے کہا کہ کوٹہ سسٹم نہیں ہونا چاہیے لیکن پہلے سندھ کی تعلیم تو درست کرو، میں کسی کی چاپلوسی نہیں کرتا میں چیری بلاسم نہیں ہوں۔

    رہنما پاکستان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں، ڈرنا چھوڑ دو آپ کی تعداد زیادہ ان کی کم ہے۔

    قبل ازیں آزادی مارچ کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ کپتان نے حقیقی آزادی کیلئے پکارا ہے، ہم پورے سندھ کو سری نگر ہائی وے بنا دیں گے۔

    امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کراچی، حیدرآباد، عمرکوٹ، نوابشاہ، لاڑکانہ، سکھر اور شکارپور کے مختلف مقامات پر تاریخی عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ان مقامات پر حقیقی آزادی مارچ کی لائیو اسکریننگ ہوگی، ‏مجھے یقین ہے سندھ کے باشعور شہری اس انقلاب کا حصہ بنیں گے۔

     

  • تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی محفوظ نہیں، بچاؤ کیسے کیا جائے؟ جانیے!!

    تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی محفوظ نہیں، بچاؤ کیسے کیا جائے؟ جانیے!!

    اگر آپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے تو پھر بھی آپ ایک نئی فشنگ سکیم کا نشانہ بن سکتے ہیں جہاں سکیمرز آپ کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

    بہت سے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ ہولڈرز نے “بلیو بیج سپورٹ” (یا بعض اوقات دوسرے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے) سے پیغامات موصول ہونے کی اطلاع دی ہے۔

    ان پیغامات میں کہا گیا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ حذف کردیا جائے گا کیونکہ ان کا “سپیم کے طور پر جائزہ لیا گیا ہے” یا ان پر “کاپی رائٹ کی خلاف ورزی” کا الزام لگایا گیا ہے۔

    Scam Alert_Twitter Phishing_Fake Email

    یاد رکھیں یہ پیغامات اور ای میلز مصدقہ نہیں ہیں، ان اسکیمرز کا مقصد آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیقی اسناد و معلومات چُرانا ہے۔

    اسکیم الرٹ_Twitter Phishing_DM_2

    اسکیمرز آپ سے یہ کہتے ہوئے جھوٹ بولتے ہیں کہ اگر آپ فوری طور پر کارروائی نہیں کرتے ہیں تو آپ کا اکاؤنٹ حذف کر دیا جائے گا۔ وہ آپ کو فیڈ بیک جمع کرانے یا رپورٹ فائل کرنے کے لیے منسلک لنکس پر کلک کرنے کی ترغیب دیں گے جس پر آپ نے کسی صورت عمل نہیں کرنا۔

    اگر آپ ان کی ہدایات کے مطابق کرتے ہیں اور مذکورہ نقصان دہ لنک پر کلک کرتے ہیں تو آپ کو ایک جعلی ٹویٹر لاگ ان پیج پر لے جایا جائے گا جو آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات چُرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    Scam Alert_Twitter Phishing_Fake Login

    اپنی حفاظت کیسے کریں۔

    یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلیں کہ ٹوئٹر انتظامیہ آپ سے براہ راست کسی پیغام کے ذریعے آپ کے لاگ ان کی اسناد کے لیے کبھی کوئی معلومات نہیں لے گی۔

    اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں کوئی مسئلہ ہے تو مدد کے لیے براہ راست ٹویٹر سپورٹ رابطہ کریں۔

    ان لنکس پر کلک کرنے سے پہلے تصدیق کرلیں کہ لنکس محفوظ ہیں؟ کیا یو آر ایل مشتبہ لگتا ہے؟ اس کے علاوہ براہ راست پیغامات یا ای میلز میں لنکس یا بٹنوں سے زیادہ محتاط رہیں، چاہے وہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے ذریعے ہی کیوں نہ بھیجے گئے ہوں۔

    کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی سے بچنے کیلئے "ٹرینڈ مائیکرو چیک” ایپ استعمال کریں، یہ ایپ اس طرح کے حملوں اور خطرناک لنکس کا پتہ لگانے کے لیے بنائی گئی ہے جسو صآرفین کیلئے بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے۔

  • ٹویٹر کی خریداری پر ایلون مسک کے خلاف عدالت میں درخواست

    ٹویٹر کی خریداری پر ایلون مسک کے خلاف عدالت میں درخواست

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کو ٹویٹر کا مکمل انتظام و انصرام دینے کے لیے تین سال کی تاخیر کی جائے۔

    ٹیسلا، اسپیس ایکس اور اب ٹویٹرکے مالک ایلون مسک کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں کے تحفظات کے بعد امریکی ریاست ڈیلویئرمیں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹیسلا کے بانی کو 2025 تک ٹویٹر کا مکمل کنٹرول نہ دیا جائے۔

    مذکورہ امریکی ریاست کا قانون کسی بھی فرد کوخریدی گئی کمپنی کا فوری انتظام سنبھالنے سے روکتا ہے۔

    ریاست فلوریڈا کے پنشن فنڈ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹویٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے فرائض کو درست طریقے سے سر انجام نہیں دیا اور قانونی اخراجات کی تلافی کی۔

    درخواست کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک کو ٹویٹر کا مکمل انتظام و انصرام دینے کے لیے تین سال کی تاخیر کی جائے جب تک دو تہائی شیئرز ان کی ملکیت کے طور پر منظور نہیں ہوجاتے۔

    عدالت میں دائر کی گئی اس درخواست کے بارے میں تاحال ٹویٹر اورایلون مسک کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک نے دنیا کے اولین مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو 54 ڈالر 20 سینٹ فی شیئرز کے حساب سے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا، مجموعی طور یہ رقم 44 ارب ڈالر بنتی ہے جو کہ دنیا کے کئی ممالک کے سالانہ بجٹ سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔

  • مفتاح اسماعیل ناکامی چھپانے کی خاطر بہانے تلاش کر رہے ہیں، حماد اظہر

    مفتاح اسماعیل ناکامی چھپانے کی خاطر بہانے تلاش کر رہے ہیں، حماد اظہر

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر برائے توانائی و بجلی حماد اظہر نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اپنی ناکامی چھپانےکی خاطر مختلف بہانے تلاش کر رہے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کی حالیہ پریس کانفرنس کے ردعمل میں انہیں اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    حماداظہر نے کہا کہ مفتاح صاحب اپنی ناکامی چھپانے کی خاطر بہانے تلاش کر رہے ہیں، معیشت ایسے غیرسنجیدہ اور ہلکے پھلکے بیانات سے نہیں چلتی۔؛

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ سے معاملات سنبھل نہیں رہے تو قوم پر مسلط رہنے کی بجائے عام انتخابات کروائیں، میں آج ان کے جعلی پروپیگنڈے کو بے نقاب کروں گا۔

  • ایلون مسک نے ٹوئٹر کتنے میں خریدا؟

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کتنے میں خریدا؟

    سان فرانسسکو: ٹوئٹر نے دنیا کے امیر ترین شخص امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کی پیش کش کو قبول کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے 2 ہفتے قبل  ٹوئٹر کو خریدنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لئے 44 ارب ڈالرز ادا کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم ٹوئٹر بورڈ نے ایلون مسک کی اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کو فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    لیکن گزشتہ روز اچانک خبر آئی کہ ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایلون مسک کی پیش کش قبول کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ٹویٹر نے ارب پتی کاروباری شخص کو 44 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے میں کمپنی کی فروخت کی تصدیق کردی ہے۔

    معاہدے کے مطابق ایلون مسک ٹوئٹر کی خریداری کے لیے 54.20 ڈالر فی شیئر رقم ادا کریں گے۔ معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد  شیئر ہولڈر بن گئے ہیں۔ یہ دنیا بھر میں اب تک کی کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے۔

    ٹوئٹر بورڈ کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے اپنے بیان میں کہا کہ ادارے نے’’ایلون کی تجویز کا جائزہ لینے کے بعد سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ ٹویٹر کے حصص یافتگان (شیئر ہولڈرز) کے لیے آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔

    ایلون مسک نے کمپنی کی ملکیت لینے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ وہ نئے فیچرز کے ساتھ ٹوئٹر کو مزید بہتر بنائیں گے۔ ’’آزادیِ اظہار ایک فعال جمہوریت کی بنیاد ہے، ٹویٹر’ڈیجیٹل اسکوائر‘ ہے جہاں انسانیت کے مستقبل کے لیے اہم معاملات پر بحث ہوتی ہے‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ٹوئٹر ٹیم میں شامل ہونے سے انکار کر دیا

    ٹیسلا انکارپوریٹڈ اور اسپیس ایکس کی کامیابی میں کارفرما کھرب پتی نے ٹویٹر کمپنی کے کاروباری ماڈل میں تبدیلیوں کے لیے بہت سی تجاویز بھی پیش کی ہیں، ان میں کمپنی کے سان فرانسیسکو میں واقع ہیڈکوارٹر کو بے گھر افراد کی پناہ گاہ میں تبدیل کرنا، ٹویٹس کے لیے ایڈٹ کا بٹن شامل کرنا، پریمیم صارفین کو خودکار تصدیقی نمبر دینا شامل ہے۔

    خیال رہے کہ مسک اس سے قبل بھی ٹویٹر کے 9 فی صد سے زیادہ حصص کے مالک تھے اور وہ اس کے سب سے بڑے انفرادی شیئر ہولڈر تھے، انھوں نے اس ماہ کے اوائل میں اس فرم کا ایک بڑا حصہ خریدا تھا، واضح رہے کہ ٹویٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی ایلون مسک کے دوست ہیں۔