Tag: Twitter

  • ‘اتنے پیسوں میں تو سری لنکا خرید لو’

    ‘اتنے پیسوں میں تو سری لنکا خرید لو’

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ایک بار پھر موضوع بحث ہیں، جس کی وجہ ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر خریدنے کی پیشکش کرنا ہے، اب مسک کچھ کہیں یا کریں ، اور اس کے بارے میں میمز یا لطیفے نہ بنیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔

    ایلون مسک نے ٹویٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی ہے انھیں بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونا تھا، تاہم اب انھوں نے بورڈ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

    اب مسک کچھ کہیں یا کریں ، اور اس کے بارے میں میمز یا لطیفے نہ بنیں، ایسا نہیں ہو سکتا، ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونے پر کچھ انٹرنیٹ صارفین نے دنیا کے امیر ترین شخص کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس وقت مشکلات میں گھرے ملک کا تمام غیر ملکی قرض اتنی رقم سے ادا کر سکتے ہیں۔

    اب جب مسک نے ٹویٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی بات کی ہے تو بہت سے صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ مسک اس رقم سے سری لنکا کا غیر ملکی قرض ادا کر کے اس کو ہی خرید لیں۔

    واضح رہے کہ ایلن مسک کا 43 بلین ڈالر میں ٹویٹر خریدنے کا آفر سری لنکا کے غیر ملکی قرض کے برابر ہے۔

    ادھر سری لنکا میں شدید معاشی بحران کے بعد کولمبو اسٹاک مارکیٹ 5 روز کے لیے بند کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، ملک میں پٹرول پمپس پر ایندھن میں کٹوتی کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

  • ایلون مسک نے ٹوئٹر ٹیم میں شامل ہونے سے انکار کر دیا

    ایلون مسک نے ٹوئٹر ٹیم میں شامل ہونے سے انکار کر دیا

    ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر ٹیم میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر کے سب سے زیادہ شیئرز خرید چکے ہیں، انھیں بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونا تھا، تاہم اب انھوں نے بورڈ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

    ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایلون مسک سب سے زیادہ شیئر خریدنے کے بعد مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔

    تاہم اب انھوں نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ اسپیس ایکس کے بانی نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا ہے، پراگ اگروال نے ٹوئٹ میں ٹوئٹر ٹیم کو کی گئی ای میل کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا، جس میں لکھا گیا تھا کہ 9 اپریل کو آفیشلی ایلون مسک ان کے بورڈ کا حصہ بنے، لیکن اسی دن ہی ایلون نے ٹیم میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔

    ایلون مسک نے ٹویٹر کے کتنے ارب ڈالرز کے شیئرز خرید لیے؟

    ای میل میں ٹیم میں ایلون مسک کی عدم شمولیت کی وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم لکھا گیا کہ مسک ان کے سب سے بڑے شئیر ہولڈر ہیں اور وہ ہمیشہ ان کے ان پٹ کی قدر کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے مقاصد اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جو فیصلہ ہم کرتے ہیں اس پر عمل درآمد کرنا بھی صرف ہمارے ہاتھ میں ہے، کسی اور کے نہیں۔

  • ٹویٹر کا حیران کن نیا فیچر

    ٹویٹر کا حیران کن نیا فیچر

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ان مینشن فیچر صارفین کے لیے پیش کرنا شروع کردیا گیا جس سے آپ ٹویٹر ہینڈل نیم کسی گفتگو سے ہٹا سکتے ہیں۔

    یہ تجرباتی فیچر فی الحال ویب ورژن تک محدود ہوگا۔

    اس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو مینشن کی گئی ٹوئٹ کے آپشنز میں لیو دا کنورزیشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    ایسا کرنے سے اس چیٹ کے نوٹیفکیشنز کی روک تھام بھی ہوگی جس کا حصہ آپ بننے کے خواہشمند نہیں ہوتے۔ ٹویٹر کے مطابق یہ فیچر 8 اپریل سے کچھ افراد کو دستیاب ہے۔

    ابھی یہ واضح نہیں کہ ٹویٹر کی جانب سے یہ فیچر تمام صارفین کے لیے کب تک متعارف کروایا جائے گا یا موبائل ایپس میں دستیاب ہوگا یا نہیں۔

    اس فیچر میں مینشن ٹیکسٹ تو باقی رہتا ہے مگر صارف کو کوئی الرٹ نہیں ملتا۔

    کمپنی کی جانب سے سروس کو بہتر بنانے کے لیے متعدد فیچرز پر کام کیا جارہا ہے جس میں ایک ہراساں ہونے سے بچانے میں مددگار سیفٹی موڈ بھی ہے۔

    یہ فیچر خود کار طور پر کچھ صارفین کو بلاک کر سکتا ہے جو اس کے خیال میں دیگر کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    مگر ان مینشن فیچر بھی کافی کارآمد ہے کیونکہ اکثر افراد کو ان کے دوست اور دیگر افراد کسی بھی چیٹ میں مینشن کردیتے ہیں حالانکہ وہ اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

  • بادلوں کا اتنا حسین منظر جو آپ نے کبھی نہیں دیکھا، ویڈیو وائرل

    بادلوں کا اتنا حسین منظر جو آپ نے کبھی نہیں دیکھا، ویڈیو وائرل

    پہاڑ کی چوٹی پر گول دائرے میں گھومنے والے بادل کی ایک مسحور کن ویڈیو نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

    امیزنگ نیچر نامی ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی جانے والی مسحور کن ویڈیو کو اب تک 233ہزار سے زیادہ ویوز اور 12,000 سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لمبے سے پہاڑ کی چوٹی پر سفید بادل کا ہالہ ایک ٹوپی کی شکل میں اس کے گرد گھوم رہا ہے، جیسے زمین پر بھنور گھومتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں بادل سے ڈھکے پہاڑ کے مقام کا ذکر نہیں کیا گیا۔

    لینٹی کیولر بادل کیسے پیدا ہوتے ہیں؟

    یہ ٹوپی کی شکل کے بادل پہاڑوں کی چوٹیوں پر فضا کی بالائی سطحوں میں زیادہ نمی کے نتیجے میں بنتے ہیں۔

    لینٹی کیولر بادلوں کو بعض اوقات کھڑے لہر والے بادل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ وہ فضا میں لہروں سے وابستہ ہوتے ہیں۔

    یہ اس وقت نشوونما پاتے ہیں جب تیز رفتاری سے چلنے والی ہوا کو کسی جسمانی رکاوٹ جیسے پہاڑی سلسلے یا آتش فشاں پر روکا جاتا ہے۔

  • ٹویٹر نے صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا

    ٹویٹر نے صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ‘ایڈٹ بٹن’ پیش کر دیا۔

    ایک عرصے سے ٹویٹر صارفین فیس بک کی طرح ایڈٹ بٹن کا تقاضا کر رہے تھے، جس پر ٹویٹر انتظامیہ نے بلیو ٹک اکاؤنٹس کے لیے ایڈٹ بٹن پیش کر دیا ہے۔

    بلیو ٹک ٹویٹر صارفین اب ٹویٹ کرنے سے قبل اپنا پیغام پڑھ کر اس میں ضروری رد و بدل کر سکیں گے۔

    انتظامیہ کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش کر لی گئی ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں پہلے بلیو ٹک اور مجاز صارفین کے اکاؤنٹس پر مرحلہ وار یہ سہولت پیش کر دی جائے گی، اس کے بعد مزید صارفین بھی اسے اپنا سکیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق ٹویٹر پر ایڈٹ کا آپشن نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ لاکھوں ٹویٹس پر املا کی غلطیاں یا جلد بازی میں لکھے گئے پیغام فی سیکنڈ جمع ہوتے رہتے ہیں، اور ٹویٹس کرنے والوں کو خفت کا سامنا ہوتا ہے۔

    ٹویٹر کے نائب صدر جے سلی ون نے کہا ہے کہ کئی برسوں سے ٹویٹ کی ایڈیٹنگ کی درخواست کی جا رہی تھی اور اب صارفین اسے با سہولت انداز میں انجام دے سکیں گے۔

    واضح رہے کہ عوامی مطالبے کے باوجود ٹویٹر کے سابق سی ای او جیک ڈورسے ایڈٹ کی سہولت پیش کرنے سے ہچکچا رہے تھے، ان کا خیال تھا کہ ٹویٹس پھیلنے کے بعد کوئی بھی صارف اٹھ کر اس میں رد و بدل کر سکے گا، جس سے مسائل کا ایک نیا محاذ کھل جائے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان ترکی میں ‘ٹاپ ٹرینڈ’ بن گئے

    وزیراعظم عمران خان ترکی میں ‘ٹاپ ٹرینڈ’ بن گئے

    اسلام آباد: ترک عوام کا وزیراعظم پاکستان سے اظہار یک جہتی، عمران خان سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک عوام وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئی اور انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی حمایت میں ہزاروں ٹوئٹس کر ڈالیں۔

    اسلاموفوبیا کیخلاف کاوش، او آئی سی کےاجلاسوں و دیگر عالمی اقدامات کے باعث وزیراعظم عمران خان کو ترکی میں بے حد پزیرائی ملی ہے یہی وجہ ہے کہ ترک عوام کی بڑی تعداد نے انہیں ٹاپ ٹرینڈ بنادیا ہے۔

    ترک عوام کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کےخاتمے کے پیچھے امریکا ہے، اس مرحلے پر ترک عوام کی حمایت ‘عمران خان’ اور پاکستان کیساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی فورمز پر پاکستان اور ترکی یکساں موقف رکھتے ہیں، طیب اردوان عالمی فورم پر امریکا کے سخت ناقد ہیں اور وہ ایشیا میں امریکا کے غیر ضروری مداخلت کو باعث تشویش سمجھتے ہیں۔

    ادھر وزیراعظم عمران خان کا موقف ہے کہ امریکی عہدیدار کا دھمکی آمیز خط پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کا سبب بنا ہے، وزیراعظم عمران خان اسے پاکستان کے خلاف عالمی سازش قرار دیتے ہیں۔

    آج وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی سفیر سے امریکی عہدیدار ڈونلڈلو نے ملاقات کی تھی، ڈونلڈلو امریکا کا اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فارساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیرملکی ایجنڈا تھا اللہ کا شکر ہے ملک کےخلاف سازش ناکام ہو گئی بیرونی طاقتوں کا پلان کیا گیا ایجنڈا اسپیکر نے مسترد کر دیا قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

  • روس نے ملک بھر میں فیس بک اور دیگر اہم سوشل میڈیا سائٹس بند کردیں

    روس نے ملک بھر میں فیس بک اور دیگر اہم سوشل میڈیا سائٹس بند کردیں

    ماسکو: روس نے ملک بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک سمیت متعدد ایپلی کیشنز کو بلاک کر دیا ہے، دوسری جانب یورپی یونین نے بھی اپنی کمپنیوں کو کہا ہے کہ وہ روس میں اپنی مصنوعات کی فروخت بند کردیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے یہ اقدام یوکرین اور دنیا کے دیگر حصوں سے معلومات کے بہاؤ کو روکنے کے لیے کیا، روسی حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف ڈس انفارمیشن اور نفرت انگیز پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جس کو روکنا بے حد ضروری تھا۔

    یوکرین پر حملے کے بعد امریکا اور یورپی یونین کی جانب روس پر متعدد پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

    روس نے فیس بک، ٹوئٹر سمیت متعدد ایپ اسٹورز اور خبروں کی متعدد عالمی ویب سائٹس پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

    ایپ اسٹورز سپیگل کے صحافی میتھیو وان روہر نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے روس میں سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے خبر دی۔

    ان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لوگوں نے روس کے بارے میں بات کی کہ وہ یوکرین اور دنیا کے دیگر حصوں سے معلومات کے بہاؤ کو روکنے کے لیے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کر رہا ہے۔

    دوسری جانب یورپی یونین نے بھی اپنی کمپنیوں کو کہا ہے کہ وہ روس میں اپنی مصنوعات کی فروخت بند کردیں۔

  • روس نے ٹویٹر، میٹا اور گوگل پر جرمانے عائد کردیے

    روس نے ٹویٹر، میٹا اور گوگل پر جرمانے عائد کردیے

    ماسکو: روس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹویٹر، میٹا اور گوگل پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ ان کمپنیوں کی جانب سے کی جانے وال خلاف ورزیاں ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد امریکی سوشل میڈیا جائنٹ فیس بک اور ٹویٹر نے روس میں اپنی ایپ تک رسائی کو محدود کردیا ہے۔

    تاہم روسی قوانین کی خلاف ورزی اور مقامی دفاتر کھولنے میں ناکامی پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل، ٹویٹر اور میٹا (فیس بک) کو جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی منظوری سے ہونے والی اس قانون سازی میں روزانہ 5 لاکھ سے زائد استعمال کنندگان کو جولائی 2021 تک روسی حدود میں دفاتر کھولنے کے احکامات دیے گئے تھے اور ایسا نہ کرنے والی کمپنیوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    جبکہ ان کمپنیوں کو روسی محکمہ مواصلات میں رجسٹریشن کروانے کے احکامات بھی دیے گئے تھے۔

    گزشتہ سال نومبر میں ریاستی مواصلاتی قانون ساز روسکوم ایڈزورنے ان 13 کمپنیوں کی فہرست جاری کی تھی، جنہیں اس قانون کے تحت روسی سرزمین پر اپنے دفاتر قائم کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    جبکہ گزشتہ ماہ کے آخر تک اس قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والی کمپنیوں پر پاندیاں اور جرمانے عائد کرنے کے شروع کر دیے گئے تھے۔

    تاہم 28 فروری کی حتمی تاریخ تک صرف چند ایک کمپنیوں نے اس پر عمل درآمد کیا، جبکہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد بھی مغربی کاروباری اداروں پر روس سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کے دباؤ میں اضافہ ہوا۔

    وزارت مواصلات کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار کے مطابق ایپل اور اسپاٹی فائی نے روس یوکرین جنگ سے قبل ہی اپنے دفاتر کھول دیے تھے جب کہ میسیجنگ ایپ وائبر نے اس ضمن میں درکار تمام مراحل طے کرلیے ہیں۔

    ویب سائٹ کے مطابق جن کمپنیوں نے ابھی تک روس میں اپنے دفاتر قائم نہیں کیے ہیں اس میں گوگل، میٹا، ٹویٹر، ٹک ٹاک، زوم اور ویڈیو شیئرنگ ایپ لائیکی شامل ہیں۔

  • ‘نام تو سنا ہوگا نا میری جان؟’ کنگ خان کی سوشل میڈیا پر دھماکے دار انٹری

    ‘نام تو سنا ہوگا نا میری جان؟’ کنگ خان کی سوشل میڈیا پر دھماکے دار انٹری

    ممبئی: بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ’ شاہ رخ خان ‘ کی طویل عرصے کے بعد اسکرین پر واپسی نے مداحوں کو خوشی سے نہال کردیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے اسکرین پر واپسی کے ساتھ ہی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ایک طویل عرصے کے بعد ٹوئٹ کیا، ایک ٹوئٹ کرنے کی دیر تھی کہ وہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

    اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے ایک نئے اشتہار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "نام تو سنا ہوگا نا میری جان” اداکار کو اس اشتہار میں اسی نئے انداز میں دیکھا جاسکتا ہے جوکہ اُنہوں نے اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کے لیے اپنایا۔

    مداح اداکار کی واپسی پر اپنے اپنے انداز میں خوشی کا اظہار کررہے ہیں، کچھ مداح دلچسپ میمز شیئر کررہے ہیں تو کچھ شاہ رخ خان کی واپسی کی سوشل میڈیا پر دھوم دیکھ کر انکی شہرت کا موازنہ اُن کے ساتھی بالی ووڈ اداکاروں سے کررہے ہیں۔

    جبکہ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکار نے اس اشتہار کے ذریعے اپنی فلم ’پٹھان‘ کی پہلی جھلک دکھا دی ہے۔

    https://twitter.com/AdityaMohan17_/status/1496385654141644800?s=20&t=baOHmYewYQfxqeRRDdxR2A

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں جب سے ان کے بڑے بیٹے آریان خان کو منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیا تھا تب سے شاہ رخ سوشل میڈیا پر بھی کم متحرک نظر آتے ہیں، آریا ن کو تقریباً تین ہفتے جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت مل گئی تھی۔

    https://twitter.com/AdityaMohan17_/status/1496385654141644800?s=20&t=baOHmYewYQfxqeRRDdxR2A

  • معروف سوشل ایپس کی بندش، ٹوئٹر پر میمز کا طوفان

    معروف سوشل ایپس کی بندش، ٹوئٹر پر میمز کا طوفان

    دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز نامعلوم تکینکی خرابی کے باعث متاثر ہوئی ہیں جس کے سبب ان تینوں سروسز سے وابستہ کئی ارب صارفین یہ تینوں سروسز استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

    ان سروسز کی فراہمی معطل ہوتے ہی دنیا بھر میں ٹوئٹر پر واٹس ایپ اور فیس بک ڈاؤن کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ پر آچکے ہیں۔

    فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز بند ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر پر میمز کا طوفان برپا کردیا ہے، صارفین رنگا رنگ میمز بنا کر اپنے جذبات کا اظہار کرنے لگے، ٹوئٹر پر میمز کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔

    کچھ منتخب میمز پیش کی جارہی ہیں جنہیں دیکھ کر یقیناً آپ لطف اندوز ہوں گے۔

    https://twitter.com/josh_bartender/status/1445101417723793408?s=20

     

    https://twitter.com/Me_WaJaHaT_HOoN/status/1445102373517529101?s=20