Tag: Twitter

  • ٹوئٹر نے کئی افغان سرکاری اکاؤنٹس سے نیلے بیجز ہٹا دیے

    ٹوئٹر نے کئی افغان سرکاری اکاؤنٹس سے نیلے بیجز ہٹا دیے

    کابل: ٹوئٹر نے افغانستان کے متعدد سرکاری اکاؤنٹس سے نیلے بیجز ہٹا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے افغانستان میں حکومت کے زیر استعمال کئی اکاؤنٹس سے ’بلیو بیج‘ ہٹا دیے ہیں، جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ سرکاری اور مصدقہ ہے۔

    ٹوئٹر نے افغانستان کے ایوان صدر کے آفیشل اکاؤنٹ ’ارگ‘ سے بھی نیلا بیج ہٹا دیا ہے، اس اکاؤنٹ سے پندرہ اگست کو طالبان کنٹرول کے بعد کوئی سرگرمی سامنے نہیں آئی، تاہم کور فوٹو تبدیل کر کے ’اللہ اکبر‘ شامل کیا گیا ہے، ایوان صدر کے اکاؤنٹ پر صدر اشرف غنی کی ویڈیوز، تصاویر اور پیغامات اب تک موجود ہیں۔

    دیگر سرکاری اکاؤنٹس میں افغان وزارت خارجہ، وزارت دفاع، داخلی امور اور خزانہ کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، جن پر تصدیقی علامت کے طور پر استعمال ہونے والی ’بلیو ٹک‘ ختم کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کے اکاؤنٹس پر مسلسل اپ ڈیٹس شیئر کی جا رہی ہیں تاہم دیگر اکاؤنٹس کو استعمال نہیں کیا گیا۔

    سابقہ افغان حکومت کے زیر استعمال بیرون ملک سفارتی مشن کے اکاؤنٹ سے بھی بلیو بیج ہٹا دیا گیا ہے، بھارت میں افغان سفارت خانے کے اکاؤنٹ سے بھی بلیو ٹک ہٹ گئی ہے۔

  • ٹوئٹر پر فالوورز بڑھانے کے آسان طریقے

    ٹوئٹر پر فالوورز بڑھانے کے آسان طریقے

    اگر آپ اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں تو ٹویٹر اس کے لئے سب سے موزوں پلیٹ فام ہے۔

    اس کے کیلئے ضروری ہے کہ یہاں پر آپ کے دوستوں یا فالوورز کی تعداد زیادہ سے زیادہ ہو جس کیلئے کچھ طریقے ہیں ہیں جن پر عمل کرکے آپ کے فالوور بڑھا سکتے ہیں۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نسبت زیادہ اہم کیوں ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس پر ہونے والی صرف ایک ٹویٹ مین اسٹریم میڈیا کی لیڈ اسٹوریز بھی بن جایا کرتی ہے  اور اس کی وجہ یہ ہے کہ شاید یہ واحد پلیٹ فارم ہے جو 100 فیصد درست اکاؤنٹ کا طریقہ کار بھی رکھتا ہے جسے بلیو ٹِک کہتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ٹرولنگ: ٹوئٹر قوانین پر صارفین کے بڑے جتھے کیسے اثر انداز ہو  سکتے ہیں؟ - BBC News اردو

    اس سے قبل ٹوئٹر کے کچھ سٹینڈرز اور شرائط ہیں ان پر پورا اترنا ضروری ہوتا ہے اس کے بعد کمپنی اس اکاؤنٹ کی تصدیق کر دیتی ہے۔ آج ہر دوسرا تیسرا شخص ٹوئٹر پر اکاؤنٹ رکھتا ہے تاہم یہاں پر فرینڈ ریکوئسٹ کا سلسلہ موجود نہیں ہے بلکہ صارفین کو فالو کیا جاتا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ ان کی تمام ٹویٹس، ری ٹویٹس اور کمنٹس آپ کی وال پر آتے ہیں۔ اس لیے ٹوئٹر پر فالوئرز بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

    بہت سے لوگوں کو یہ مسئلہ درپیش ہے کہ انہوں نے ٹوئٹر پر اکاؤنٹس تو بنا لیے ہیں لیکن ان کو فالو کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ اگر آپ بھی انہی میں سے ہیں تو پریشان مت ہوئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ فالوئرز کو کیسے بڑھانا ہے۔

    سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ایسے چھ طریقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو اس ضمن میں مددگار ہوسکتے ہیں۔

    How to Grow Twitter Followers - Takanomi

    دن کے اہم واقعات اور ٹرینڈز

    آپ کو روزانہ کے واقعات پر توجہ دینی چاہیے اور ٹوئٹر پر ٹرینڈز کو فالو کرنا چاہیے اور پھر ان  ہی موضوعات کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے ٹویٹس کرنی چاہییں۔

    اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ زیادہ تر صارفین ٹوئٹر پر کرنٹ افیئرز سے متعلق چیزیں تلاش کرتے ہیں اور آپ اس تلاش کے نتیجے میں ان کے سامنے آئیں گے۔ یاد رکھنے کی بات یہ بھی ہے کہ اپنی رائے یا پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کے لیے نیچے ہیش ٹیگ ضرور ڈالیں۔

    برانڈز کے نام لکھیں

    زیادہ تر چھوٹے برانڈز ایسے لوگوں کی تلاش میں رہتے ہیں جو ان کی اشیا پر مثبت تبصرہ کرتے ہیں، اس لیے ایسی ٹویٹس کو وہ کمپنیاں اٹھا کر ری ٹویٹ کرتی ہیں اور اپنے اکاؤنٹس پر بھی ڈالتی ہیں جس سے آپ کی رائے بہت زیادہ لوگوں تک پہنچتی ہے اور ان میں سے کئی آپ کو فالو کر لیتے ہیں۔
    بڑے برانڈز کی ٹویٹس کا جواب دیں۔

    بڑی کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹس کا مثبت تبصرے کے ساتھ جواب دیں جیسے انٹرسٹنگ، مور فن، گڈ جاب وغیرہ، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کا تبصرہ اس کمپنی کے تمام فینز اور ایجنٹس تک آپ کو رسائی دے دے گا۔

    صارفین کے مباحث میں حصہ لیں

    ٹوئٹر پر آپ جتنا زیادہ انگیج ہوں گے اتنے ہی آپ کے فالوئرز بڑھیں گے، مثال کے طور پر اگر آپ نے کسی مشہور اداکار، شاعر، کھلاڑی، مصنف، سیاست دان یا کسی اور شخصیت کو فالو کیا ہوا ہے ان کی ٹویٹس پر تبصرہ کریں، اگر انہوں نے کسی اہم ایشو پر بات کی ہے تو ایسے انداز میں جواب دیں کہ وہ آپ کے جواب پر کمنٹس کریں اور اس کے بعد آپ بھی خیالات کا اظہار کریں یوں سلسلہ بھی بڑھے گا۔

    5 Ways to Dramatically Increase Your Twitter Followers | by Foster Abby |  Medium

    ٹویٹس کو شیڈول کریں

    زیادہ تر ٹوئٹر صارفین یہ غلطی کرتے ہیں کہ صبح یا دن کے کسی وقت میں بہت زیادہ ٹویٹس کرتے ہیں لیکن جیسے ہی وہ کمپیوٹر سے اٹھتے ہیں یا موبائل جیب میں ڈالتے ہیں وہ ٹوئٹر سے نکل جاتے ہیں حالانکہ ان کے پاس ایک ایسا راستہ بھی ہے کہ وہ اس دوران بھی ٹوئٹر پر فعال رہ سکیں۔

    تاہم اس کے لیے انہیں ٹویٹس شیڈول کرنا ہوتی ہیں جو ان کی غیر موجودگی میں بھی مقررہ وقت پر شیئر ہوتی جاتی ہیں جو ظاہر ہے صارفین کی توجہ حاصل کرتی ہیں اور اس طرح فالوورز بڑھنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

    کیونکہ لاکھوں لوگ 24 گھنٹے بشمول رات کے آن لائن رہتے ہیں جبکہ یاد رکھنے کی بات یہ بھی ہے کہ اگر آپ کے ہاں رات ہے تو دنیا کے کئی حصوں میں اس وقت دن ہوتا ہے۔

    ٹویٹس شیڈول کرنے کا طریقہ

    ٹویٹس کو شیڈول کرنے کا طریقہ کار مشکل نہیں ہے، اس کے لیے قفط یہ کرنا ہے کہ ٹویٹ لکھ کر یا تصویر، ویڈیو وغیرہ اٹیچ کر کے شیڈول کے آپشن پرجانا ہے اور وہاں پر وقت اور تاریخ سلیکٹ کرنی ہے، اس وقت خود بخود آپ کی ٹویٹ ہو جائے گی۔

    اچھے جملوں کا استعمال

    جب آپ اپنی ٹویٹ میں کچھ اشعار یا اقوال لکھتے ہیں آپ کو چاہیے کہ نیچے شاعر یا مصنف کا نام بھی لکھ دیں، اس سے دوسرے صارفین آپ کے بارے میں اچھی رائے قائم کریں گے اور آپ کو فالو بھی کریں گے۔ اسی طرح جب بھی کوئی صارف اس شاعر یا مصنف کے نام کو تلاش کرے گا تو آپ کی ٹویٹس خود بخود ان کے سامنے آجائیں گی۔

  • ٹوئٹر کا نیا اور اہم فیچر

    ٹوئٹر کا نیا اور اہم فیچر

    سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، یہ فیچر غلط معلومات کی روک تھام سے متعلق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے رپورٹ ٹوئٹ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد کرونا کی عالمی وبا اور دیگر اہم عالمی موضوعات اور معاملات سے متعلق غلط معلومات کے پھیلاؤ کا سدِ باب کرنا ہے۔

    ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غلط معلومات کی روک تھام کے لیے نیا فیچر رپوٹ ٹوئٹ کا اضافہ کیا گیا ہے، اس کا مقصد صارفین کو وسیع پیمانے پر درست معلومات فراہم کرنا ہے۔

    یہ فیچر ابتدائی طور پر امریکا، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

    ٹوئٹر میں بھی تبدیلی آگئی! صارفین کا ملا جلا ردعمل

    یاد رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر نے پوسٹ کرنے کے بعد ایڈٹ کرنے والا فیچر متعارف کرایا تھا، جس کے تحت صارفین کو 5 سیکنڈ کے اندر اندر اپنی ٹوئٹ کو درست کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ٹوئٹر نے اپنے ڈیزائن میں بھی تبدیلی کی تھی، ٹوئٹر کے مطابق نئے ڈیزائن میں جدید فونٹس کے ساتھ ایسے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے، جو آنکھوں کو اچھے لگتے ہیں۔

  • "نواز شریف گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، ٹھکانہ جیل ہے”

    "نواز شریف گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، ٹھکانہ جیل ہے”

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف گھر کارہا نہ گھاٹ کا، اس کا ٹھکانہ جیل ہے۔

    برطانیہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ویزے میں توسیع سے متعلق ‏درخواست مسترد کرنے کے حوالے سے میں فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے ساتھ دغا کرنے والوں کا حشر نشر ایسا ہی ہوتا ہے، ظل سبحانی نےدیارغیر میں اربوں کھربوں کی جائیدادیں بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ جس ملک میں جائیدادیں بنائیں اس ہی ملک نے ظل سبحانی کا کرپٹ بوجھ برداشت کرنے سے انکار کردیا وہ پاکستان کی ٹکٹ کٹوائیں جہاں جیل ان کی منتظر ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ظل سبحانی جیل کیلئے آپ کو ویزہ کی بھی ضرورت نہیں، ظل سبحانی، جعلی راج کماری کا ایک اورجھوٹ، پروپیگنڈا فاش ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ نے نوازشریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کر دی

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ ظل سبحانی مرض کا ڈھونگ رچا رہا تھا، مرض کا ڈھونگ کرکے پاکستانی عوام اور برطانیہ کو چکمہ دے رہا تھا، نواز شریف گھر کارہا نہ گھاٹ کا، اس کا ٹھکانہ جیل ہے۔

  • قابل اعتبار خبروں تک رسائی کے لیے ٹویٹر کا ایک اور اقدام

    قابل اعتبار خبروں تک رسائی کے لیے ٹویٹر کا ایک اور اقدام

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے معتبر خبروں اور تفصیلات تک صارفین کی رسائی یقینی بنانے کے لیے دو اہم اداروں سے شراکت داری کرلی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے خبر رساں اداروں ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) اور رائٹرز کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد پلیٹ فارم پر قابل اعتبار خبروں اور تفصیلات تک صارفین کی رسائی یقینی بنانا ہے۔

    خبر رساں اداروں کے ساتھ نئے معاہدے کے تحت ٹویٹر ٹیم کو خبروں کے تناظر اور ٹرینڈز کو درست رکھنے میں مدد مل سکے گی۔ اسی طرح کمپنی کو اہم ایونٹس کے دوران عوامی اعلانات کے استعمال، گمراہ کن مواد کے لیبلز اور دیگر کے لیے بھی مدد مل سکے گی۔

    اس وقت ٹویٹر کی جانب سے ٹاپ ٹرینڈز اور دیگر خبروں میں ایکسپلور ٹیب میں اضافی تفصیلات کا اضافہ کیا جاتا ہے، اس شراکت داری کے بعد مخصوص سرچ رزلٹس کی درجہ بندی کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

    اسی طرح ہوم ٹائم لائن کی ایکسپلور ٹیب اہم ایونٹس جیسے ہیلتھ ایمرجنسیز اور دیگر ایونٹس کو نمایاں کرنے پر بھی کام کیا جائے گا۔ ٹویٹر کی جانب سے گمراہ کن مواد کے لیبل میں مستند ذرائع سے تفصیلات کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔

    تاہم یہ ٹیم ٹویٹر کی ٹرسٹ اینڈ سیفٹی ٹیم سے الگ کام کرے گی، جو تعین کرتی ہے کہ کس ٹویٹ نے کمپنی کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی اور اس حوالے سے ایکشن جیسے ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا، بین کرنا یا دیگر کا فیصلہ کرتی ہے۔

    ٹوٹر نے تصدیق کی ہے کہ اے پی یا رائٹرز کی جانب سے ان فیصلوں میں کوئی کردار ادا نہیں کیا جائے گا۔ کمپنی نے بتایا کہ اے پی اور رائٹرز کے ساتھ کام کرنے سے پلیٹ فارم میں ٹویٹس میں اضافی تفصیلات کے اضافے کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔

    اسی طرح وائرل گمراہ کن مواد کو روکنے میں بھی یہ شراکت داری مددگار ثابت ہوگی۔

  • یہ فینز کس کو دیکھنے آئے تھے ؟ اظہرعلی کا شعیب اختر سے سوال

    یہ فینز کس کو دیکھنے آئے تھے ؟ اظہرعلی کا شعیب اختر سے سوال

    کراچی : قومی ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی نے ٹیم کے کھلاڑیوں پر کی جانے والی تنقید کا جواب دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں اتنے سارے شائقین کس کو دیکھنے آئے تھے؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک تازہ پیغام میں اظہر علی نے ایک تصویر شئیر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناٹنگھم کے میدان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی میچ میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    اظہر علی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ فینز کس کو دیکھنے آئے تھے ؟؟ یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کی ناقص کاکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی بدترین شکست پر راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے یوٹیوب چینل سے ٹیم انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ شائقین ایسے کھلاڑیوں کو دیکھنے کیلئے پیسے خرچ کرکے اسٹیڈیم کیوں آئیں گے؟

    ان کا کہنا تھا کہ ایسی ٹیم کو دیکھنے کے لیے کون پیسے خرچ کرے گا جو انگلینڈ کی اکیڈمی ٹیم سے بھی ہار جائے، قومی ٹیم کی سلیکشن ہی صحیح نہیں، ٹی ٹوئنٹی کی بنیاد پر منتخب کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹیسٹ میں کھلایا جارہا ہے۔

    ‘کون پیسے دے کر ایسی ٹیم کو دیکھنے آئے گا’ قومی ٹیم کی شکست پر شعیب اختر برہم

    واضح رہے کہ انگلینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو31 رنزسے شکست دے دی ہے۔  جس کے بعد اظہر علی نے  یہ پیغام  کسی کا نام لیے  بغیر ٹوئٹر پرجاری کیا۔

  • لوگوں کی بدزبانی سے پریشان صارفین کے لیے ٹویٹر کا نیا فیچر

    لوگوں کی بدزبانی سے پریشان صارفین کے لیے ٹویٹر کا نیا فیچر

    ٹویٹر پر ہراساں کرنا اور غیر مہذب زبان کے استعمال کے لیے صارفین کو ذہنی طور پر پریشان کرنا معمول بن چکا ہے جس سے نمٹنے کے لیے اب ٹویٹر نے نیا فیچر کروا دیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر نے صارفین کے لیے رپلائی کے فیچر کو زیادہ بہتر بناتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے، اب صارفین ٹویٹ کرنے کے بعد بھی رپلائز کو محدود کرسکیں گے۔

    کمپنی کی جانب سے اس نئے فیچر کا اعلان ایک ٹویٹ میں کیا گیا۔ اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو کسی ٹویٹ پر لوگوں کے طنزیہ یا توہین آمیز جوابات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    یعنی اب اگر صارف کو لگے گا کہ اس کی ٹویٹ پر لوگوں کے رپلائز قابل برداشت نہیں تو وہ رپلائی فلٹر کو ٹرن آن کرکے ان کو محدود کرسکیں گے۔

    یہ فیچر اس اس وقت متعارف کروایا گیا ہے جب حال ہی میں ٹویٹر کے ایک ڈیزائنر نے ٹویٹس تک مخصوص افراد کی رسائی کے حوالے سے چند کانسیپٹ فیچرز کی جھلک پیش کی تھی۔

    پہلے فیچر کا نام ٹرسٹڈ فرینڈز تھا جس کا مقصد چند مخصوص افراد کو ہی ٹویٹس تک رسائی دینا تھا۔ ٹویٹر کے فیچر میں 2 آڈینس گروپس ہوں گے، ایک ایوری ون اور دوسرا ٹرسٹڈ فرینڈز، جن میں سے کسی ایک کا انتخاب ٹویٹ کرتے ہوئے کیا جائے گا۔

    ایک اور کانسیپٹ فیچر رپلائز کو فلٹر کرنے کے حوالے سے ہے جس سے صارفین مخصوص الفاظ یا جملوں کا انتخاب کرسکیں گے جو وہ دیکھنا نہیں چاہتے۔

    ایسا کرنے پر اگر کوئی صارف ان الفاظ یا جملوں کو استعمال کر کے اس فرد کو رپلائی کرتا ہے یا مینشن کرتا ہے تو ٹویٹر کی جانب سے بتایا جائے گا کہ یہ الفاظ اس فرد کی ترجیح کے خلاف ہے۔

  • پرچی شہزادہ وزیراعلیٰ بزدار پر تنقید سے پہلے اپنے بارے میں سوچے، فردوس عاشق

    پرچی شہزادہ وزیراعلیٰ بزدار پر تنقید سے پہلے اپنے بارے میں سوچے، فردوس عاشق

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پرچی شہزادہ عوامی وزیراعلیٰ بزدار پر تنقید سے پہلےاپنے بارے میں سوچے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی قیادت میں کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوچکے۔

    انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں بے شمار ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے پنجاب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

    معاون خصوصی نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر کہا کہ پرچی شہزادہ عوامی وزیراعلیٰ بزدارپرتنقید کرنے سے پہلے اپنےبارےمیں سوچے،پرچی شہزادے کو پہلے قائم علی شاہ، مرادعلی شاہ جیسی سوغاتوں کےبارے میں سوچنا چاہئے۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں، اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے خائف ہے۔

    فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ بہت جلد پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئے گی، سندھ کے عوام پر مسلط پیپلز پارٹی دوسروں پر ذاتی حملوں کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دے۔

  • نفرت انگیز مواد کے خلاف ٹوئٹر کا اہم قدم

    نفرت انگیز مواد کے خلاف ٹوئٹر کا اہم قدم

    ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف اپنی پالیسی اپ ڈیٹ کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کو روکنے اور سود مند مواد کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔

    ٹوئٹر انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ نفرت انگیز اور نامناسب مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹوئٹر ہیلپ سینٹر کو مزید اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے، اپ ڈیٹ کی گئی پالیسی نفرت انگیز مواد اور ہراساں کیے جانے جیسے اقدامات کی روک تھام میں معاون و مدد گار ثابت ہوگی۔

    ٹوئٹر نے بھارتی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    ٹوئٹر انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی پالیسی میں تمام مواد کا احاطہ کیا گیا ہے، جس سے نفرت انگیز مواد کو روکنے میں بہتر مدد ملے گی۔

    ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پر اس نئی پالیسی سے متعلق ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر کا عزم مثبت گفتگو کو فروغ دینا ہے، اس عزم کے تحت شراکت داروں کی رائے اکھٹی کی جاتی ہے، اور اس کی مدد سے پھر پالیسیوں میں جدت لائی جاتی ہے۔

    ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ٹوئٹر وہ مقام ہے جہاں ہر شخص خود کو محفوظ سمجھ سکے، انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پالیسیوں میں جدت لاتی رہتی ہے۔