Tag: Two accused arrested

  • لڑکے سے زیادتی اور بلیک میلنگ، 2 ملزمان گرفتار

    لڑکے سے زیادتی اور بلیک میلنگ، 2 ملزمان گرفتار

    شورکوٹ: لکی نو کے رہائشی لڑکے سے 2 ماہ قبل زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شورکوٹ سٹی پولیس نے نوجوان سے زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزمان زیادتی کی ویڈیو بنا کر نوجوان کو بلیک میل کررہے تھے، دونوں ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل پنجاب کے شہر سرگودھا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان لڑکی کو مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ 22 سالہ لڑکی کو بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مار رہے ہیں۔

    ماہ صیام کی آمد، پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات و تیاریاں مکمل

    مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار لڑکی کی حالت تشویشناک ہے جسے علاج کیلیے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

    اسپتال حکام کے مطابق لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، متاثرہ کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

  • اسلام آباد: بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دو ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دو ملزمان گرفتار

    انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو مسافروں سے منشیات برآمد کرلی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے برمنگھم جانے والے مسافر سے ہیروئن برآمد کی ہے۔

    ملزم نے 1 کلو 970 گرام ہیروئن بمعہ پیکنگ ہاٹ پاٹ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، جسے ملزم صبغت اللہ پرواز ای وائے 232 کے ذریعے برمنگھم لے جارہا تھا۔

    انسداد منشیات فورس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے دوسری کارروائی میں مسافر محمد اعظم سے بھارتی تعداد میں نشہ آور گولیاں برآمد کی جو پرواز نمبر جی ایف 770 سے جدہ کےلیے روانہ ہورہا تھا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا تھا کہ ملزم نے 18 ہزار 680 کلو نازیپام گولیاں ریوڑیوں کے پیکٹ میں چھپا رکھی تھیں۔

    ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • رکشے میں خاتون سے بدسلوکی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    رکشے میں خاتون سے بدسلوکی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    لاہور کے علاقے راوی روڈ میں جشن آزادی کی رات رکشے میں سوار خواتین سے بدسلوکی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے راوی روڈ میں خواتین سے بدسلوکی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری سی آئی اے کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی، ا س سے قبل پنجاب حکومت نے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سی آئی اے کو سونپا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو واقعے میں ملوث ہونےکے شبہ میں حراست میں لیاگیا، زیرحراست ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی لوکیشن ٹریس اورفیس میچنگ کی جارہی ہے۔

    واضح رہے جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی ، ‏جس میں اوباش نوجوان رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل ‏سے اتر کر رکشے میں سوار ہوا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے ‏لیے جوتا اتک ٹھایا، خواتین کے ساتھ رکشے میں بچہ بھی سوار تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: عائشہ اکرم کی جان کو خطرہ ، گھر کے باہر پولیس تعینات

    ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے یوم آزادی کے روز ہونے والی جنسی درندگی کے واقعے پر پنجاب حکومت نے سخت ایکشن لے رکھا ہے اور ابھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چھیاسٹھ سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    ڈی آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ گرفتار تمام ملزمان کی پہلے نادرا سے شناخت کروائی گئی ہے، نادرا سے شناخت کے بعد ملزمان کی باضابطہ گرفتاری ڈالی گئی، جبکہ 100سے زائد افراد کو مشکوک جان کر حراست میں لیا گیا تھا۔

    ڈی آئی جی نے بتایا کہ 40 گرفتارملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے بھیجا جارہا ہے، شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر مزید تفتیش کو آگے بڑھایا جائےگا اور مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کوبھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • صوابی: ا ے ٹی سی جج آفتاب آفریدی پر حملہ کرنے والے ٹارگٹ کلر گرفتار

    صوابی: ا ے ٹی سی جج آفتاب آفریدی پر حملہ کرنے والے ٹارگٹ کلر گرفتار

    گ

    صوابی: کے پی پولیس مقتول اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے اور بزدلانہ واقعے میں ملوث سفاک ملزمان کو گرفتار کررہی ہے۔

    ایسی ہی ایک کارروائی آج صوابی میں کی گئی، کامیاب کارروائی کے دوران مزید دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ملزمان کی گرفتاری سے متعلق ڈی پی او صوابی نے تفصیلات میڈیا سے شیئر کیں۔

    ڈی پی او صوابی نے بتایا کہ آج خفیہ کارروائی کے دوران اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں ذاکر اور شہزاد شامل ہے، دونوں ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر صوابی نے میڈیا کو بتایا کہ ٹارگٹ کلر ذاکر نےگاڑی پر فائرنگ کرکے چار افرادکو شہیدکیاتھا جبکہ دوسرا ٹارگٹ کلر شہزاد جج کی گاڑی پر فائرنگ کررہا تھا، ملزم ذاکر نےعدالت کے روبرو جرم کاا عتراف کر لیا ہے۔

    دو ملزمان کی گرفتاری کے بعد اےٹی سی جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہوگئی ہے، اس سے قبل نو اپریل کو صوابی پولیس نے اہم ملزم بلال آفریدی کو گرفتار کیا تھا، ملزم نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: جج آفتاب آفریدی قتل کیس کا اہم ملزم گرفتار ، اعترافِ جرم کرلیا

    سات اپریل کو اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی کے قتل میں عزیز اور داؤد نامی ملزمان کو حراست میں لیا گیا تھا، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ہوئی تھی اور ملزمان نےدوران تفتیش تمام حقائق اگل دیئے تھے۔

    یاد رہے جج آفتاب آفریدی کو اہلخانہ سمیت صوابی انٹرچینج کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا ، بعد ازاں واقعہ کامقدمہ درج کیا گیا ، جس میں اہلخانہ نے سپریم کورٹ بارکے صدر لطیف آفریدی دیگرافراد کومقدمے میں نامزد کیا تھا۔