Tag: two arrested

  • پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان دھر لیے گئے

    پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان دھر لیے گئے

    لاہور: گلبرگ پولیس نے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان ایاز احمد اور عبدالتواب خود کو ٹی سی ایس کے ملازمین ظاہر کرکے شہریوں کو پی ایس ایل کے جعلی ٹکٹس فروخت کر رہے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قذافی اسٹیڈیم کے مختلف گیٹس سے حراست میں لیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم عبدالتواب کو گیٹ نمبر 15 جبکہ ایاز احمد کو فیفا گیٹ سے جعلی ٹکٹس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی میچ ٹکٹس برآمد کر لیے، جنہیں عوام میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

    ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کا کہنا تھا کہ حراست میں لئے گئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میچ کی بہترین سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ جعلی ٹکٹس کے کاروبار کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    محمد رضوان کے حالیہ بیانات پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور میچ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس تمام ممکنہ اقدامات اُٹھا رہی ہے۔

  • جعلی دواؤں سے معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے والے 2 ملزمان گرفتار

    جعلی دواؤں سے معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس نے جعلی دواؤں سے معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیا اور بڑی تعدادمیں بچوں کی ویکسین و دیگر دواؤں کے باکس برآمد کر لئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تھانہ ماڈل لیاقت آباد نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران جعلی دواؤں سےمعصوم بچوں کی جانوں سےکھیلنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ ملزمان جعلی،زائد المیعادویکسین ، دوائیاں فروخت کرتےتھے جبکہ نجی اور سرکاری اسپتالوں میں بھی جعلی دوائیاں سپلائی کیا کرتےتھے۔

    عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم علی عارف کی نشاندہی پرگلشن اقبال کے فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا ، چھاپے میں ملزمان سے بڑی تعداد میں بچوں کی ویکسین ودیگر دواؤں کے باکس برآمد کرلئے، برآمد ادویات میں ٹائیفائڈ، ٹی بی، ریبیز، اینٹی وائرل ، نزلہ زکام، نمونیا، بچوں کی دیگرتکالیف کی دوائیاں شامل ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان جعلی دوائیوں پرملٹی نیشنل میڈیسن کمپنی کےاسٹیکر چسپاں کرتےتھے، ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے تمام دوائیوں کا معائنہ کیا گیا، ڈرگ انسپکٹر کے مطابق برآمد ویکیسن اور دوئیاں ایکسپائر،جعلی نکلیں۔

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیزکےجعلی اسٹیکر پر کاپی رائٹ ایکٹ کےتحت کارروائی ہوگی، برآمد دوائیوں کے سیمپل ڈرگ انسپکٹر لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ اور محمود آباد کمشیر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جس کے باعث دو ملزمان کی زخمی حالت میں گرفتاری عمل آئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالله شاہ غازی گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کی، اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی تاہم جوابی کارروائی میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

    پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے محمود آباد کشمیر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں شاکر نامی ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

    کراچی پولیس چیف کی پولیس کے خودکار ہتھیارتبدیل کرنے کی ہدایت

    خیال رہے کہ دو روز قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے پولیس کے خودکارہتھیارتبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

    کراچی پولیس چیف نے حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں پولیس کے خودکار ہتھیار کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    حکم نامے کے متن کے مطابق خود کاراسلحہ عوام میں خوف و ہراس کا باعث بنتا ہے، مشاہدہ کیا گیا اتفاقیہ گولی چلنے سے جانی نقصانات بھی ہوئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے اخترکالونی میں پولیس مقابلے کے دوران 10 سالہ بچی امل جاں بحق ہوگئی تھی۔ ڈی آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا بچی پولیس اہلکار کی گولی سے جاں بحق ہوئی تھی۔

  • پشاور: پولیس نے امن دشمنوں کا منصوبہ خاک میں ملا دیا

    پشاور: پولیس نے امن دشمنوں کا منصوبہ خاک میں ملا دیا

    پشاور: خیبر پختونخواہ کا دارالحکومت دہشت گرد حملوں سے بچ گیا، پولیس نے اہم کارروائی کرکے زیر زمین چھپایا گیا غیر ملکی ساخت کا اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس نے امن دشمنوں کا منصوبہ خاک میں ملا دیا، خفیہ اطلاع پر خیبرپخوانخواہ کے علاقے متنی میں کارروائی کے دوران پولیس نے زیرزمین چھپایا گیا غیر ملکی ساخت کا اسلحہ برآمد کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے برآمد اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہونا تھا، جبکہ اس کارروائی کے دوران دو ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔

    پختونخواہ میں دہشت گردی کی بڑی واردات ناکام، 2 خودکش حملہ آور گرفتار

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کررہے، جبکہ ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی گئی، دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی جلد عمل میں آئے گی۔

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں فوجی اہلکاروں نے دہشت گردی کی بڑی واردات ناکام بناتے ہوئے 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کے پاس سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس میں 2 خود کش حملہ آور پکڑے گئے، خودکش حملہ آور نعمت اللہ اور صدیق اللہ سرحد پار سے آئے تھے۔