Tag: Two children drowned

  • سہراب گوٹھ میں ندی کنارے کھیلتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے

    سہراب گوٹھ میں ندی کنارے کھیلتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے

    کراچی: سہراب گوٹھ میں ندی کنارے کھیلتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے، بچوں کے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ گزشتہ شام پیش آیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک بچے کو گزشتہ روز ہی ندی سے زندہ حالت میں نکال لیا گیا تھا، جبکہ ندی میں ڈوبنے والے دوسرے بچے کی تلاش کا کام صبح ہوتے ہی دوبارہ شروع کردیا گیا۔

    اس سے قبل بھی کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ لیاری ندی میں 2 سال کے بچے کے گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس میں معصوم بچہ زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

    بچے کے ندی میں گرنے کی اطلاع پر علاقہ مکین بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور از خود بچے کی تلاش شروع کردی گئی تھی۔

    کئی گھنٹے گزر جانے کے باجود نالے میں گرنے والے بچے کو تلاش نہ کیا جا سکا تھا، تاہم علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی تلاش کیلئے سرگرم ہوگئے تھے۔

    اسپتال سے گھر جاتے ہوئے ماں نے نوزائیدہ بچے کی لاش ندی میں پھینک دی

    ریسکیو اہلکاربچےکی تلاش کرتےہوئے سہراب گوٹھ پل تک پہنچ گئے اور لیاری ایکسپریس وے کے قریب لیاری ندی سے بچے کی لاش نکال لی تھی.

  • کراچی : دو کمسن بچے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق

    کراچی : دو کمسن بچے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق

    کراچی کے علاقے گلشن معمار سعدی گوٹھ میں 2بچے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، نعشین گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بارشوں کے بعد جمع پانی دو ننھی جانیں نگل گیا، اہل علاقہ کے مطابق گلشن معمار سعدی گوٹھ میں دو بچے کھیل کود میں مشغول تھے کہ اچانک غائب ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 13اور12سال کے دونوں بچے افغان پناہ گزین تھے، جو نہانے کیلئے جوہڑ میں اترے تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں بچے نہاتے ہوئے جوہڑ سے باہر نہیں نکل سکے اور ڈوب گئے۔

    علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مافیا کی جانب سے بجری چوری ہونے کی وجہ سے یہاں بڑے بڑے گڑھے پڑجاتے ہیں ان کھڈوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے اکثر حادثات ہوتے ہیں۔