Tag: Two headed snake

  • گھر میں دو منہ والا سانپ دیکھ کر خاتون کے ہوش اڑ گئے

    گھر میں دو منہ والا سانپ دیکھ کر خاتون کے ہوش اڑ گئے

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک علاقے میں ایک خاتون کے ہوش اس وقت اڑ گئے جب انھوں نے اپنے گھر میں دو منہ والا سانپ رینگتے دیکھ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے علاقے پام ہاربر میں ایک گھر میں دو منہ والا نایاب سانپ دیکھ کر خاتون خانہ گھبرا گئیں، خاتون کی بچی کا کہنا تھا کہ یہ سانپ اس کی بلی گھسیٹ کر لائی ہے۔

    فلوریڈا کے جنگلی حیات کے حکام نے بھی کہا ہے کہ پام ہاربر کے ایک گھر پر ایک غیر معمولی سانپ دیکھا گیا ہے جس کے دو سر ہیں۔

    کے روجرز نامی خاتون نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی کی اولیو نامی بلی ایک سانپ لیونگ روم میں لائی، جب ہم نے اسے بلی سے بچا لیا تو معلوم ہوا کہ اس کے دو سر ہیں۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ پہلے تو انھوں نے بیٹی کی بات کا یقین نہیں کیا لیکن جب خود دیکھ لیا تو ان کی چیخ نکل گئی، پھر جب میں نے دیکھا کہ وہ دو منہ والا سانپ ہے تو حیران رہ گئی کیوں کہ اس سے قبل ایسی چیز میں نے کبھی نہیں دیکھی تھی۔

    فلوریڈا وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ سانپ سیاہ ریسر (racer) تھا، جسے اب ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لے جایا گیا ہے۔دو سروں والا یہ سانپ غیر معمولی ہوتا ہے، تاہم یہ ایمبریو (جنین بننے) کے دوران ایک ہی بیضے سے پیدا ہونے والے جڑواں سانپوں کے جدا نہ ہو سکنے کی وجہ سے بنتے ہیں۔

    اس کے سر الگ الگ بن جاتے ہیں لیکن باقی جسم جدا نہیں ہو پاتا، اور یوں دو سروں والا سانپ بن جاتا ہے۔ دونوں سروں کی زبان حرکت کرتی ہے لیکن ایک ساتھ، ایک سمت میں نہیں۔ یہ دو الگ دماغ ہوتے ہیں اس لیے مختلف فیصلہ کر جاتے ہیں اور اسی سبب یہ جنگل میں زندہ نہیں رہ پاتے۔

  • امریکی ریاست ورجینیا میں دو منہ والا سانپ نکل آیا

    امریکی ریاست ورجینیا میں دو منہ والا سانپ نکل آیا

    واشنگٹن: امریکی ریاست ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں دو منہ والا سانپ دیکھا گیا، سیاحوں نے سانپ دیکھا اور ویڈیو بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں دو منہ والا سانپ نکل آیا، وہاں موجود سیاحوں نے سانپ کی ویڈیو بنائی، سانپ کا ماہرین کی جانب سے معائنہ بھی کیا گیا۔

    ماہر حیوانیات جے ڈی کلوفر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر لکھا ہے کہ اس طرح کے سانپ بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی اس بات کا تعین کررہے ہیں کہ سانپ کا تخیل دائیں ہاتھ کی طرف ہے یا بائیں طرف جس کی مدد سے وہ خوراک حلق تک لے کر جاتا ہے۔

    سانپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں اور لوگوں کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، کسی نے سانپ کی تصاویر کو پسند کیا تو کوئی اس سے خوفزدہ دکھائی دیا۔

    دوسری جانب امریکی ریاست ایریزونا میں ایک سانپ رینگتے رینگتے ایسے ڈھکن میں جاپھنسا جس میں سے اس کا نکلنا ناممکن ہوگیا، ایسے میں کچھ افراد نے اسے دیکھا اور سانپ کو مشکل سے نکالنے کی کوشش کرنے لگے۔

    بعدازاں اس سانپ کو این جی او کے حوالے کیا گیا جس کے اہلکاروں نے 20 منٹ کے بعد اس کے آزاد کرواسکے، اس دوران سانپ کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاط سے نکالا گیا اور پھر اسے ببل باتھ بھی دی گئی تاکہ جراثیم سے تحفظ فراہم ہو۔

    این جی او کے فیس بک پیج پر اس کی تصاویر پر بھی پوسٹ کی گئیں اور اس کے علاج کے حوالے سے بھی آگاہ کیا تاہم سانپ کی حالت درست ہونے کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔

  • دو سر والے سانپ نے انٹرنیٹ پر دہشت پھیلادی

    دو سر والے سانپ نے انٹرنیٹ پر دہشت پھیلادی

    ارجنٹینا: سانتا فے نامی شہر میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا کہ جب ایک خاتون اپنے گھر کے باغ میں ’’2 سر‘‘ والے سانپ کو دیکھ کراوسان کھو بیٹھی۔

     تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کی شہری خاتون لوجین ایرولیس اس وقت ایک مشکل مرحلے سے گزریں جب ایک عجیب الخلقت سانپ  ان کے  گارڈن میں نکل آیا۔ سانپ نے خاتون کو نہ صرف خوفزدہ کردیا بلکہ وہ تذبذت کیفیت کا شکار بھی ہوگئیں کہ پہچان بھی پارہی ہیں اور نہیں بھی۔

    چھالیس سالہ لوجین کے مطابق 2 سروں والا یہ عجیب وغریب سانپ چارانچ‘ اور 10 سینٹی میٹرلمبا تھا، اس کی کھال بظاہر سانپ جیسی نظر آرہی تھی‘ وہ اسے دیکھ کرایک دم حواس باختہ ہوگئیں اورارد گرد موجود لوگوں کو شورمچا کر اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ایسا سیلون جہاں سانپ انسانوں کا مساج کرتے ہیں

     خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے پہلے کبھی انہوں نے اس طرح کا کوئی سانپ نہیں دیکھا، خوفناک سانپ کی آنکھیں بہت ہی بھیانک تھیں اوروہ بارباراپنی آںکھوں کو جھپک رہا تھا۔

    snake-post-1

    لوجین نے اپنے کھوئے ہوئے حواس بحال کرتے ہوئے ادھر ادھر نظر دوڑائی اور سانپ کو مار ڈالا، ایرولیس اور ان کے دوست احباب کے مطابق اس طرح کا سانپ انہوں نے اکثر فلموں میں دیکھا ہے۔

    سانپ کو مارنے کے بعد انہوں نے اس کی تصویر اور ویڈیو آن لائن سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی کیں۔ ایرولیس نے فیس بک پر پکچر اپ لوڈ کرنے ساتھ یہ سوال بھی کیا کہ کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے؟

    ایرولیس کا مزید کہنا تھا کہ زمین بہت پرانی ہوچکی ہے لہذا ایسا ممکن ہے کہ کبھی نہ دکھائی دینے والی عجیب الخلقت چیزیں اچانک ہی ہمارے سامنے نمودار ہوجائیں۔

    خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اس بات سے متفق ہوں کہ یہ کیٹر پلر نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ اس کی ٹانگیں نہیں تھیں، اس کا سر دیکھ کر اندازہ ہورہا تھا کہ سانپ بہت زہریلا ہے۔

     اس عجیب االخقت سانپ کے بارے میں 3000 لوگوں نے سماجی رابے کی ویب سائٹس پر پر اپنی مختلف رائے کااظہار کیا۔