Tag: two hours

  • امریکا میں گاڑی میں‌ بند ہوجانے سے شیرخوار بچی ہلاک، غفلت برتنے پر ماں کو 10 برس قید

    امریکا میں گاڑی میں‌ بند ہوجانے سے شیرخوار بچی ہلاک، غفلت برتنے پر ماں کو 10 برس قید

    واشنگٹن : امریکی ریاست نیویارک میں شدید گرمی کے باعث شیر خوار گاڑی میں بند ہوجانے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متاثرہ بچے کی ماں کی غفلت کا نشانہ بننے والے شیرخوار بچے کو اس کی ماں ڈھائی گھنٹے کے لیے گاڑی میں بھول گئی تھی اور گاڑی کے اندر گرمی کی شدت 43 سینٹی گریڈ تھی جس کے باعث بچہ ہلاک ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے غفلت برتنے پر بچے کی ماں چھایا شکرن کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا، نیو جرسی کی عدالت نے 25 سالہ ماں پر قتل کی فرد جرم عائد کرکے 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

    بچی کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے باہر نکلی تو دیکھا کہ بچہ گاڑی میں بے سُد پڑا ہے جس کے بعد میں نے شور مچانا شروع کیا بچی کی ماں کو اطلاع دی۔

    خاتون نے بتایا کہ میں نے ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے کو اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے بچی کو سی پی آر فراہم کیا اور قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم گرمی کی شدت کے باعث متاثرہ بچی راستے میں ہی جان کی بازی ہار گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت کے باعث گاڑی کے اندر کا درجہ حرارت 43 سیلسیس ہوگیا تھا جو بچی کی موت کا باعث بنا۔

    پڑوسی نے بتایا کہ میں ملازمت پر جانے کی غرض سے باہر نکلا تو دیکھا ایک خاتون بچے کو گود لیے بیھٹی رو رہی ہے، میں نے متاثرہ بچی کو فوری طور پر سی پی آر فراہم کیا تاہم چند لمحوں بعد ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ عدالت نے پیر کے روز 25 سالہ خاتون کو بچی کے لیے دوسرے درجے کا خطرہ بننے کے جرم میں 10 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

  • 9 سالہ بچے نے بھائی کے علاج کے لیے ‌دو گھنٹے میں 6 ہزار ڈالر جمع کرلیے

    9 سالہ بچے نے بھائی کے علاج کے لیے ‌دو گھنٹے میں 6 ہزار ڈالر جمع کرلیے

    واشنگٹن : امریکی ریاست کیرولینا کے رہائشی 9 سالہ بچے نے اپنے چھوٹے بھائی کے علاج کے لیے لیموں کا جوش فروخت کرکے محض دو گھنٹوں میں 6 ہزار ڈالر کی رقم جمع کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیرولینا کے جنوبی حصّے میں مقیم ایک چھوٹے بچے سے اپنے بھائی کو لاحق مہلک بیماری کا علاج کروانے کے لیے ایک روز میں 6 ہزار ڈالر کی خطیر رقم جمع کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ’یہ جواں عزم بچہ 9 سالہ اینڈرو ایمرے ہے جو اپنے شیرخوار بھائی ڈیلن کی بیماری کے حوالے سے آنے والے اخراجات میں اپنے والدین کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈیلن ’کیرابی‘ نامی مہلک بیماری میں مبتلا ہے جو اپنی نوعیت کا نادر اور مہلک اعصابی مرض ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چند روز قبل جنوبی کیرولینا کے رہائشی ایمرے نے ساؤتھ کیرولینا کے علاقے گرین وڈ کے پرانے ٹرکوں کے بازار میں دو گھنٹے تک لیموں کا جوس اور اپنے کپڑے فروخت کرکے 6ہزار ڈالر جمع کیے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارکیٹ میں فروخت کیے گئے کپڑوں پر اینڈرو ایمرے کے شیر خوار بھائی کی ’ٹیم ڈیلن‘ کا لوگو نمایاں تھا۔


    سانپ نے ہوٹل کے مرکزی دروازے پر ڈیرے ڈال لیے، ویڈیو وائرل


    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایمرے ’گو فاؤنڈ می‘ نامی ویب سائٹ سے 1300 ڈالر پہلے ہی جمع کر چکا تھا۔ ایمرے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مذکورہ رقم اپنے بیمار بھائی پر خرچ کرے گا اور اپنے بھائی کے لیے ٹیڈی بیئر بھی خریدے گا۔

    اینڈرو ایمرے کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’ایمرے کا 9 سال کی عمر میں اپنے چھوٹے بھائی کے لیے اس طرح عطیات جمع کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایمرے اپنے بھائی ڈیلن سے بے حد محبت کرتا ہے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔