Tag: Two Kashmiri youth

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید

    سری نگر : قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کےعلاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری جوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کرتے ہوئے شوپیاں کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی کمانڈر کی کشمیری ماؤں کو دھمکی

    برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی 15ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں نے 19 فروری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری ماؤں کو دھمکی دی تھی کہ اگر اُن کے بچوں نے بھارتی فوج کے آگے سرینڈر نہ کیا تو انہیں مار دیا جائے گا۔

    لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو آپریشن کر کے مارا جاچکا ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    واضح رہے کہ تین روز قبل قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

  • کشمیر کے ضلع بڈگام میں فائرنگ، 2 کشمیری نوجوان شہید

    کشمیر کے ضلع بڈگام میں فائرنگ، 2 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر : قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع بڈگام کے علاقے ہاپٹ نالہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے ہاپٹ نالہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کشمیری شہری سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد کشمیری عوام اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

    قابض بھارتی فورسز مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پر آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے جارہے ہیں۔

    ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ 13 جنوری کو قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع کلگام کے گاؤں کاٹاپوار میں 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 7 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    سال 2018: مقبوضہ کشمیر میں حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالر سمیت 355 شہری شہید

    مقبوضہ کشمیر کے اسیر شہریوں کے لیے سال 2018 بھی نامہرباں رہا، ایک سال میں قابض بھارتی فوج نے حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالرز سمیت 355 شہری شہید کردیے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

    بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر  کے علاقے بارا مولا میں قابض بھارتی افواج نے فائرنگ کرکے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ ظالم و جابر بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی حالیہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 30 سے زائد ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں : کشمیر میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن، تین کشمیری شہید

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے علاقے مُجگنڈ میں قابض بھارتی فورسز کے رشتریا رائفل گروپ اور اسپیشل آپریشن گروپ نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بناکر شہید کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    کچھ روز قبل بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں 18 جوانوں کی شہادت کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

    خیال رہے کہ ماہ نومبر کے آواخر میں مقبوضہ کشمیر میں 18 نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پرمکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تھی، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند تھے۔