Tag: two killed

  • جرمنی میں دو افراد کے قتل کی ہولناک واردات

    جرمنی میں دو افراد کے قتل کی ہولناک واردات

    اشافنبرگ : جرمنی کے ایک پارک میں پیش آنے والے ہلاکت خیز واقعے میں دو افراد قتل اور دو زخمی ہوگئے، حملہ تیز دھار چاقو سے کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر حملے کے شبے میں 28 سالہ افغان باشندے کو موقع واردات سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرمن شہر اشافنبرگ میں بدھ کے روز چاقو کے حملے میں ایک 41 سالہ شخص اور ایک دو سالہ بچہ ہلاک اور دو دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

    جرمن چانسلر اولاف شلز نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ بات واضح کی جائے کہ مشتبہ شخص ملک میں رہنے کے قابل کیسے رہا۔

    پولیس کے مطابق چاقو کے حملے کا واقعہ باؤیرین شہر کے وسط میں واقع ایک پبلک پارک میں صبح پونے 12بجے واقع ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والا دوسرا شخص گواہ ہے اور اس سے تفتیش ہو رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق حملہ آور کا ممکنہ طور پر کوئی ساتھی نہیں ہے اور شہریوں کے لیے کسی خطرے کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

    جرمنی میں خوفناک کار حادثہ : 2 ہلاک 80 زخمی ہوگئے

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جرمنی کے شہر میگڈے برگ میں تیز رفتار کار سے کچل کر دو افراد ہلاک جبکہ 80زخمی ہوگئے، پولیس نے کرسمس مارکیٹ میں ہونے والے حادثے میں ذمہ دار ملزم کو گرفتارکرلیا۔

  • کورنگی میں دو افراد کا قتل نیا رخ اختیار کرگیا، پولیس پریشان

    کورنگی میں دو افراد کا قتل نیا رخ اختیار کرگیا، پولیس پریشان

    کراچی : کورنگی میں گزشتہ دنوں ہونے والے دو افراد کے قتل کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا، مقتولین ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔

    تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں دو افراد کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، قتل کا معاملہ مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ کا نکلا۔

    واردات کے بعد ایس ایس پی کورنگی شاہ جہان خان بھی موقع پر پہنچ گئے، ان کا کہنا ہے کہ دو افراد کا قتل بظاہر دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے، جاں بحق ہونے والاایک مکینک دوسرا نامعلوم شخص ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق قتل ہونے والا شہری مکینک کے پاس کسی کام سے آیا تھا، اس دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار4 ملزمان مکینک کی دکان پر پہنچے۔

    شاہ جہان خان کے مطابق ملزمان نے شہری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کی زد میں مکینک بھی آگیا، شبہ ہے ملزمان شہری کو ہی ٹارگٹ کرنے آئے تھے، مزید تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آسکیں گی۔

  • سعودی عرب میں رہائشی عمارت منہدم، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی

    سعودی عرب میں رہائشی عمارت منہدم، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی

    ریاض : سعودی دارالحکومت میں رہائشی عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے عتیقہ میں مکان گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہچنی اور ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کےلیے آپریشن شروع کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد 5 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا۔

    ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ اب بھی ریسکیو اہلکارو سراغ رساں کتوں کی مدد سے مزید افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • تیز رفتار بس نے اسکول جانیوالے طالبعلموں کی موٹر سائیکل کو کچل ڈالا

    تیز رفتار بس نے اسکول جانیوالے طالبعلموں کی موٹر سائیکل کو کچل ڈالا

    پاکپتن : شدید دھند کے باعث تیز رفتار بس نے اسکول جانیوالے طالبعلموں کی موٹر سائیکل کچل ڈالی، حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن کے عارف والا روڈ پر تیز رفتار بس نے شدید دھند کے باعث سکول جانیوالے طالبعلموں کی موٹر سائیکل کو کچل دیا، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں طالبعلم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    جاں بحق ہونیوالی شناخت 13 سالہ سانول اور 16 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی ہے،دونوں طالبعلموں سگے بھائی بتائے جاتے ہیں جو چک شفیع سے پاکپتن آرہے تھے،ریسکیو نے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    خیال رہے لاہورسمیت پنجاب کے کئی شہردھند کی لپیٹ میں ہیں اور قومی شاہراہ پرمختلف مقامات پر حد نگاہ صفر ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ شہری اسموگ لائٹس کااستعمال کر یں اور تیزرفتاری سےپرہیزکریں اور اگلی گاڑی سےفاصلہ رکھیں۔

    مزید پڑھیں : پاکپتن میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

    یاد رہے پاکپتن روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور بس میں تصادم ہوا تھا حادثے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی شکار بس قصور سے ملتان جا رہی تھی۔

    اس سے قبل بھی سیالکوٹ میں پسرور روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئےتھے ، متوفیان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

  • امریکا کی یونیورسٹی میں فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق

    امریکا کی یونیورسٹی میں فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق

    واشنگٹن : امریکا کی جنوب مشرقی ریاست کی ایک یونیورسٹی میں سانق طالب علم نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا، پولیس نے فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جنوب مشرقی ریاست نارتھ کیرولینا کی ایک یونیورسٹی میں ایک سابق طالب علم نے تدریس کا عمل ختم ہوتے ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں تین افراد کی حالت انہتائی تشویش ناک ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے کے شبے ایک شخص کو حراست میں لے لیا تھا، فائرنگ کے واقعے کے بعد یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی عمریں 17 اور 18 برس کے درمیان ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد یونیورسٹی کی لائبریری اور دیگر کمروں سے طلباءکو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے بعد یونیورسٹی کیمپس کو لاک کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی اہلکار عمارت میں سوئپنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 22 سالہ ملزم ٹرینٹن ٹیرریل کو دو افراد کے قتل کے ساتھ ساتھ متعدد مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نارتھ کیرولینا میں فائرنگ کے دوران ہلاک ہونے والے 21 سالہ نوجوان ریلے ہوویل نے مسلح شخص کو قابو کرنے کی کوشش کی تاکہ دیگر افراد کی جان بچائی جاسکے تاہم وہ خود فائرنگ کے افسوس ناک واقعے میں ہلاک ہوگیا۔ شہریوں کی جانب سے نوجوان کو اس بہاردی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

  • ڈیفنس میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت دو جاں بحق، ملزم گرفتار

    ڈیفنس میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت دو جاں بحق، ملزم گرفتار

    کراچی : سیکیورٹی اداروں نے ڈیفنس میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں دو ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوئے تھے، پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو نجی اسپتال سے گرفتار کیا تھا، ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد کا کہنا تھا کہ ملزم واردات کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم نذیر کو زخمی اور عینی شاہد نے شناخت کرلیا ہے، ملزم نذیر ساحل تھانے میں قتل کے مقدمے میں بھی ملوث ہے۔

    ایس ایس پی پیر محمد نے بتایا کہ ملزم الکوحل اور آئس عادی ہے اور پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کرتے وقت بھی ملزمان نشے کی حالت میں تھے، جو بھی سامنے آیا ملزمان نے ان پر فائرنگ کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مزمان نے ایک گاڑی کو بھی روکا تھا، قریبی قونصلیٹ کے سیکیورٹی گارڈز نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

    پولیس ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے 2018 میں دشمنی پر ایک شخص کو قتل کیا تھا، ملزمان کی گاڑی کا فرانزک کیا جارہا ہے، گاڑی سے شراب کی بوتلیں اور منشیات برآمد کی گئیں۔

    ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی میں دو لوگ تھے، واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوا جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ پولیس نے نجی اسپتال سے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا جائے گا۔

  • فرانس کے اسکائی ریزوٹ میں ہولناک آٓتشزدگی، دو افراد ہلاک

    فرانس کے اسکائی ریزوٹ میں ہولناک آٓتشزدگی، دو افراد ہلاک

    پیرس : فرنچ ایلپ نامی پہاڑی سلسلے پر واقع ریزوٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں واقع فرنچ ایلپ نامی پہاڑی سلسلے پر واقع کروچول نامی ریزوٹ میں کچھ گھنٹے قبل بھڑکنے والے آگ نے اطراف کی تین عمارتوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

    فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے اور ستر فائر فائیٹرز نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم آتشدگی کی وجوہات علم نہیں ہوسکا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 25 افراد زخمی ہیں جن میں 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو آتشزدگی سے بچنے کیلئے عمارت کی تیسری منزل سے چلانگ لگاتے دکھا جاسکتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تین زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے انہیں ریسکیو حکام نے ہیلی کاپٹر کےلیے ذریعے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    فرانسیسی پولیس کا مؤقف ہے کہ حادثے کے وقت ریزوٹ میں عملے اور غیر ملکی سیاحوں سمیت 60 افراد موجود تھے، افسوس ناک حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تاحال شناخت واضح نہیں ہوسکی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پیرس: بیکری میں گیس دھماکا، چار افراد ہلاک

    خیال رہے کہ 12 جنوری کو فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں واقع بیکری میں زور دار دھماکے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، واقعے میں چار افراد ہلاک، جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • پاک افغان سرحد کے قریب  امریکی ڈرون حملہ، 2 افرادہلاک

    پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ، 2 افرادہلاک

    کرم ایجنسی : پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ کے نتیجے میں 2افرادہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر افغانستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون نے افغانستان کی حدودمیں2میزائل فائرکیے اور متاسن گڑھ کے قریب زیرو پوائنٹ پر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

    ڈرون حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔


    مزید پڑھیں :  کالعدم جماعت الاحرار کا سربراہ عمرخالد خراسانی ڈرون حملے میں ہلاک


    یاد رہے اکتوبر میں پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے کے نزدیک واقع ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں دہشت گردوں کے سرغنہ سمیت 4 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے، جن مین کالعدم جماعت الاحرار کا سربراہ عمر خالد خراسانی بھی شامل تھا۔


    مزید پڑھیں : کرم ایجنسی : پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ، 3 جاں بحق


    اس سے قبل 15 ستمبر کو بھی پاک افغان سرحد پر واقع مکان پر امریکی ڈرون حملے سے 3 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، حملہ میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا، ڈرون حملہ طالبان رہنما مولانا محب کے گھر پرہوا ہے،  حملے میں طالبان دور حکومت میں افغان سفیر مولانا عبدالسلام کے داماد کے مارے جانے کی اطلاعات تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان: شرپسندوں کا نیوی کی گاڑی پرحملہ، 2اہلکار شہید 3 زخمی

    بلوچستان: شرپسندوں کا نیوی کی گاڑی پرحملہ، 2اہلکار شہید 3 زخمی

    جیونی : پاک بحریہ کی گاڑی پر شرپسندوں نے حملہ کردیا، دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور پر کراچی منتقل کیا جارہا ہے، وزیراعظم نوازشریف، وزیر داخلہ چوہدری نثاراور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہرجیونی میں نامعلوم شرپسندوں نے پاک بحریہ کی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو اہلکاروں نے موقع پر جان دے دی۔

    مذکورہ اہلکارافطاری کیلئے سامان لے کرآرہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار شرپسندوں نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے، شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں فوری طورپرکراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

    نامعلوم شرپسند واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی اور شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے جیونی کے قریب نیوی اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، گہرےدکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے حملےمیں زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی اور شہداء کے درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئےصبرجمیل کی دعاکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، بےشمار قربانیوں کے بعد صوبے میں قیام امن یقینی  بنایا گیا، امن کیلئے فورسز کے جوانوں نے بے شمارقربانیاں دیں، وزیراعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ بلوچستان  میں ترقی کی راہ میں دشمن کورکاوٹ نہیں ڈالنےدیں گے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس اور لیویز کو دہشت گردی کے اس حملے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ ’ہم دہشت گردوں کے آگے کسی صورت نہیں جھکیں گے۔

  • کراچی:چاند نظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، دوہلاک، 12 زخمی

    کراچی:چاند نظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، دوہلاک، 12 زخمی

    کراچی میں عید کا چاند نظر آتے ہی ہوائی فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے،پورٹ قاسم کے علاقے سے دو افراد کی ڈوبی ہوئی لاشیں ملیں۔

    پولیس کے مطابق نارتھ کراچی پیلا اسکول کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ندیم عباس نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔حسن اسکوائر پل کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ اورنگی ٹاؤن، لانڈھی، شیرشاہ، انچولی، ریکسر لائن، اور غریب آباد میں کی گئی۔

    دوسری جانب پورٹ قاسم کے علاقے میں سمندر سے ڈوبی ہوئی دو افراد کی لاشیں ملیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔