Tag: two-men

  • کراچی میں 3 کروڑ کے بانڈز کی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی میں 3 کروڑ کے بانڈز کی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی: جمشید روڈ پر 3 کروڑ کے بانڈز کی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان نے بلڈر کے رائیڈرز سے 3 کروڑ کے بانڈز چھینے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر 3 کروڑ مالیت کے بانڈز کی ڈکیتی ملوث مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے پرائز بانڈز برآمد کرلئے۔

    بعد ازاں ایس آئی یو پولیس نے جمشید روڈ پر سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کے گرفتار ملزمان عدالت میں پیش کیا ، تفتیشی افسر نے کہا ملزمان نوید  اور فرحان حیدرآباد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے، ان سے ڈھائی کروڑ روپے کے بانڈز برآمد کرلئے گئے ہیں۔

    تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا ملزمان کا 6رکنی گینگ ہےمفرور ساتھیوں سےمتعلق تفتیش کر رہے ہیں، جس پر عدالت نے ملزمان کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایس آئی یو پولیس کے حوالے کردیا۔

    یاد رہے 3 روز قبل کراچی کے علاقے جمشیدروڈ پر رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی ، جہاں مسلح ملزمان بلڈر کے رائیڈر سے  25ہزارمالیت کے 3کروڑ کے بانڈز چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

    واردات جمشید روڈ نمبر 2 پر بینک کے باہر کی گئی تھی اور 4موٹرسائیکل پر 6 ملزمان سوار تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ بلڈر کے پاس3 روز قبل3 کروڑ روپے کی پیمنٹ آئی، پیمنٹ 25 ہزار روپے کے بانڈ کی شکل میں تھی۔

  • کینیڈا:  بھارتی ریستوران میں دھماکا، 15 افراد زخمی

    کینیڈا: بھارتی ریستوران میں دھماکا، 15 افراد زخمی

    ٹورنٹو : کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کے علاقے میساساگوا میں واقع بھارتی ریستوران میں دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے جب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق بر اعظم امریکا کے ملک کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کے نواحی علاقے میساساگوا کے مقامی ریستوران میں دو نامعلوم داخل ہوئے اور دھماکا خیز مواد نصب کرکے چلے گئے، دھماکے کی زد میں آکر ریستوران میں موجود متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میساساگوا کے ریستوران میں دھماکا مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے ہوا تھا جس میں تقربیاً 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام شہریوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    کینیڈا کی مقامی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ دو نامعلوم افراد ریستوران میں داخل ہوئے اور بم نصب کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

    کینیڈین حکام کا کہنا تھا کہ تاحال مذکورہ شدت پسند کارروائی کی ذمہ داری کسی بھی شدت پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


    کینیڈا: ٹرک کے ذریعے راہ گیروں کو کچلے والے شخص پر فرد جرم عائد


    کینیڈین حکام کا کہنا تھا کہ میساساگوا کینیڈا کا چھٹا بڑا شہر جہاں ایک ماہ قبل دوپہر کے وقت ٹورنٹو کے مصروف ترین مقام پر ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے اطراف موجود شہریوں کو روند ڈالا تھا جس کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق اور پندرہ سے زائد ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔