Tag: Two Terrorist arrest

  • پشاور  : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 2 اہم دہشت گرد گرفتار

    پشاور : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 2 اہم دہشت گرد گرفتار

    پشاور : محکمہ انسداد دہشت گردی کی بٹ گرام میں کاروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دو اہم دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں نے بٹ گرام میں کاروائی کی ، کاروائی کے دوران دو اہم دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کی محمد نواز اور عزیز اللہ کے نام سے شناخت ہوئی۔

    دونوں دہشتگرد افغانستا ن کے علاقے کنڑ میں دہشت گردی کی حاصل کی، گرفتار ملزمان نے وابڈا لائن کو دھماکوں سے تباہ کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

    ملزمان نے انکشاف کیا کہ چائنہ کیمپ تھانہ چانچل ،بٹ گرام آرمی ہیڈ کواٹر اور ڈی پی او آفس پر حملوں کی منصوبہ کر رکھی تھی، ملزمان کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی سائٹ ایریا میں کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی سائٹ ایریا میں کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    کراچی: کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے سائٹ ایریا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان افغانی ہیں جو اپنے زخمی دہشت گرد ساتھیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرتےتھے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں ملزمان میرا جان اور اختر خان افغان باشندے ہیں جو افغانستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے اور انہوں نے خطیر رقم کے عوض نادرا کے جعلی شناختی کارڈز بھی بنوائے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان کو سائٹ ایریا میں اورنگی ٹائون کےقریب کارروائی میں گرفتار کیا گیا، وہ پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے اپنے دہشت گرد ساتھیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ذمہ داری ادا کرتے تھے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے، ان سے جلد مختلف انکشافات کی توقع ہے ، ملزمان سے یہ بھی پتا کیا جائے گا کہ انہوں‌ نے نادرا کا شناختی کارڈ کہاں‌ سے بنوایا اور ان کے یہاں‌ موجود سہولت کار کون لوگ ہیں.