Tag: two wounded

  • جرمنی: ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار شخص کا حملہ، دو افراد زخمی

    جرمنی: ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار شخص کا حملہ، دو افراد زخمی

    برلن : جرمنی کے شہر فلینز برگ کے ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین میں ایک چاقو بردارشخص نے حملہ کرکے خاتون پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو زخمی کردیا.

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر فلینزبرگ کے مرکزی ٹرین اسٹیشن پر ایک چاقو بردار شخص نے خنجر سے حملہ کرکے خاتون پولیس اہلکار اور ایک شہری کو زخمی کردیا،تاہم خاتون پولیس اہلکار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جرمنی کی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 30 مئی بدھ کی شام جرمنی کی شمال مغربی سرحد پر واقع شہر فلینزبرگ کے ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں ایک تارکِ وطن نے چاقو سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

    جرمنی کے سیکیورٹی اداروں کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والا تارکِ وطن 24 سال کا نوجوان تھا جو سنہ 2015 میں اریٹریا سے جرمنی آیا تھا اور پناہ کی درخواست منظور ہونے کے بعد جرمنی کی ریاست جنوبی رائن ویسٹ فیلیا میں رہائش پذیر تھا۔

    غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انٹر سٹی ٹرین میں سوار 24 سالہ حملہ آور کی ایک شخص سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد چاقو بردار شخص نے خنجر کے وار کرکے مسافر کو شدید زخمی کردیا تھا۔

    عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ٹرین میں موجود خاتون پولیس اہلکار نے مسلح شخص کو شہری پر حملہ کرتے دیکھا تو مداخلت کرنے کی کوشش کی جس پر حملہ آور نے خاتون پولیس اہلکار پر بھی چاقو سے وار کیے جس سے خاتون اہلکار بھی زخمی ہوگئی تاہم پولیس اہلکار جوابی فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔


    جرمنی میں نامعلوم افراد کاریلوےاسٹیشن پرحملہ‘5افرادزخمی


    عینی شاہدین نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ چاقو بردار شخص کے حملوں اور پھر خاتون پولیس اہلکار کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین میں موجود مسافر شدید خوف زدہ ہوگئے تھے۔

    جرمنی کے وزیر داخلہ بورسٹ زیہوفر نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’مذکورہ واقعہ انتہائی پریشان کن ہے، ملک میں کسی صورت تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا‘۔

    جرمنی کی پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز پیش آنے والا حادثہ کسی منظم دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امریکہ میں سیاہ فام پارسل بموں نشانے پر

    امریکہ میں سیاہ فام پارسل بموں نشانے پر

    آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں گزشتہ رات کار دھماکے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے‘ گزشتہ دس دنوں کے دوران 3 بم دھماکوں میں دو سیاہ فام امریکی شہری ہلاک ہوچکے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرآسٹن میں گذشتہ رات ایک کارکے اندر لگائے گئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ت۔

    ٹیکساس میں مارچ کے آغاز سے اب تک تین بم دھماکے ہوچکے ہیں جس میں دو ہلاک جبکہ دو شہری شدید زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہے کہ آیا گذشتہ رات ہونے والے حملے کا تعلق بھی پچھلے دھماکوں سے ہے؟ پولیس نے علاقہ مکینوں کو تاکید کی ہے کہ جب تک جائے وقوع کو محفوظ قرار نہیں دیا جاتا لوگ اپنے گھروں میں رہیں۔

    گذشتہ رات ہونے والے بم دھماکے کے کچھ گھنٹوں بعد حکام نے حملے میں ملوث افراد کی معلومات دینے والے کو ایک لاکھ ڈالر کی خطیر رقم انعام میں دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ ریاست کے گورنر نے حملہ آوروں تک رسائی میں مدد کرنے والے افراد کے لیے ہندرہ ہزار ڈالر انعام میں دینے کا اعلان کیا تھا۔

    مارچ کے مہینے میں ہونے تمام بم دھماکوں میں ہلاک ہونے دونوں افراد سیاہ فام امریکی تھے، ٹیکساس پولیس نے نسل پرستی کی بنیاد پر ہونے والے متعدد واقعات کےباوجود نسل پرست انتہا پسندوں کے خلاف کوئی خاص اقدامات نہیں کیے ہیں۔

    آسٹن پولیس کے سربراہ برائن مینلی کا کہنا تھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ حملے میں ملوث افراد ان کارروائیوں سے کوئی پیغام دینا چاہتے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کے پیچھے کوئی خصوص فکر کارفرما ہے یا نہیں‘ اس کی تصدیق ابھی نہیں کرسکتے، لیکن ان کے پیچھے جو بھی ہے وہ اپنے مطالبات کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کرے۔

    پولیس چیف نے عوام سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی مشکوک چیز یا پارسل کو چھونے سے گریز کریں کیوں کہ ’جتنے بھی دھماکے ہوئے ہیں وہ بھیجے گئے پارسل کوچھونے سے ہوئے ہیں‘۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گذشتہ پیرسے اب تک مشکوک چیزوں کے حوالے 735 شکاتیں درج ہوچکی ہیں۔ سیکڑوں وفاقی جاسوس بھی ان حملوں کی تحقیقات میں مقامی پولیس کی مدد کررہے ہیں، تاہم پھربھی ان حملوں میں ملوث افراد کا سراغ نہیں چل سکا اور نہ ہی اس حوالے کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

    آسٹن کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے17سالہ ڈرالین ولیم اور 29سالہ انتھونی اسٹیفن

    پہلا دھماکہ 2 مارچ کو ایک گھر میں ہوا تھا جس میں انتھونی نام کا 29سالہ شخص کی اس حادثے میں موت ہوئی، جبکہ باقی دو دھماکے بھی گذشتہ دس دنوں کے اندر ہوئے ہیں، جس میں 17 سالہ ڈرالین ولیم ہلاک جبکہ اس کی ماں شدید زخمی ہوگئی تھی۔

    تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ حملہ آور دھماکہ خیز مواد مکمل طریقے کار کے تحت پارسل گھروں پر نہیں بھیجتے بلکہ حملہ آور رہائشی علاقوں میں گھروں کے باہر رکھ کر چلے جاتے ہیں۔


    کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ، 3 ہلاک، دو زخمی

    امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ، 3 ہلاک، دو زخمی

    ایج ووڈ: امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ کے باعث تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہری ایج ووڈ میں واقع آفس پارک میں نامعلوم شخص کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

    ایج ووڈ پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق حملہ آور 37 سالہ لبیب پرنس نامی ایک شخص ہے جس نے پارک میں موجود افراد پر فائر کھول دیا، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    Image: Suspect at large Radee Labeeb Prince
    پولیس کو اس مشکوک شخص کی تلاش

    اینٹی ٹیرر فورس کے مطابق اسپیشل ایجنٹ جائے وقوع کا معائنہ کررہے ہیں تاکہ مقامی پولیس کی مدد کی جاسکے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد شہر کے پانچ اسکول بند کردیے گئے، طلبا کو اندر محصور کردیا گیا اور کسی بھی شخص کے اسکول میں داخلے کو بھی منع کردیا گیا تاکہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش جاری ہے، حملہ آور کون تھا اور اس فائرنگ کا مقصد کیا تھا جلد سب کچھ واضح ہوجائےگا۔

    خیال رہے کہ امریکا میں اسکولوں کے اندر فائرنگ کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں اسی لیے پولیس نے سب سے پہلے نزدیک واقعے تمام اسکول بند کرادیے کہ کہیں حملہ آور پارک میں فائرنگ کرکے کسی اسکول میں داخل نہ ہوجائے۔