Tag: typhoid

  • ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں 2 دن کا مزید اضافہ

    ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں 2 دن کا مزید اضافہ

    لاہور: وزیر صحت پنجاب کی ہدایت پر ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں 2 دن کا مزید اضافہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن محمد عثمان نے ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں دو دن کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    کیپٹن عثمان کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے جاری مہم میں محروم رہ جانے والے بچوں کے لیے 2 دن کی توسع کی گئی ہے، اس وقت 12 اضلاع کے شہری علاقوں میں ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم جاری ہے۔

    سیکریٹری ہیلتھ کیئر کے مطابق اب تک 1 کروڑ 12 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو ٹیکے لگ چکے ہیں، جب کہ 9 لاکھ بچے مہم کے پہلے 15 روز میں مختلف وجوہ سے محروم رہ گئے۔

    انھوں نے کہا ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکہ جات مہم کے دوران بہترین نتائج حاصل ہوئے ہیں، والدین سے گزارش ہے کہ 12 اضلاع میں رہ جانے والے بچوں کو ہر صورت میں حفاظتی ٹیکے لگوا لیں۔

    سیکریٹری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ رہ جانے والے 12 اضلاع میں 9 ماہ سے بڑے بچوں کے لیے ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں کا واحد موقع ہے۔

  • انسداد ٹائیفائیڈ مہم   کا آغاز یکم فروری سے ہوگا

    انسداد ٹائیفائیڈ مہم کا آغاز یکم فروری سے ہوگا

    لاہور: پنجاب میں یکم فروری سے انسداد ٹائیفائیڈ مہم کا آغاز ہوگا ، یہ مہم 15 فروری تک جاری رہے گی ، اس دوران 9ماہ سے15سال کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹائیفائڈ کیخلاف اہم مہم شروع کررہےہیں، میں یونیسیف اورورلڈآرگنائزیشن ٹیم کی مشکورہوں، صحت مند قومیں ہی دنیامیں ترقی کرتی ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ یونیسیف ہمیں تعدادبتاتاہے2لاکھ بچےگنداپانی پینےسےمرجاتےہیں، ٹائیفائڈ کے حوالےسےاینٹی بائیوٹک زیادہ استعمال ہوتی ہیں اور ٹائیفائڈ سے بچاؤ کیلئے سب سے اہم ہے کہ ہم ویکسین دے دیں۔

    وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ ٹائیفائیڈویکسین مہم میں پہلے مرحلے میں لاہور سمیت 12اضلاع شامل ہیں جبکہ باقی 24 اضلاع دوسرے مرحلے میں شامل ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 60لاکھ بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگانے ہیں، 9ماہ سے15سال تک کےبچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، جوبچےاسکول آئیں گےانہیں وہاں حفاظتی ٹیکہ لگ جائےگا اور جوبچےاسکول نہیں جاتےوہ سینٹرزپرجاکرحفاظتی ٹیکہ لگوائیں۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 2017میں ٹائیفائڈ سے70فیصداموات15سال سےکم عمربچوں کی تھیں، یکم سے15فروری تک پنجاب میں ٹائفائیڈویکیسن مہم شروع کر رہے ہیں، موذی مرض سےبچنےکیلئے9ماہ سے15سال کےبچوں کوویکسین دی جائےگی۔

    خیال رہے حکومت نے خصوصی انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خصوصی مزاحتمی ٹائیفائیڈ مہم حساس13 اضلاع میں منعقدہوگی، جس میں پنجاب کے12اضلاع شامل ہیں۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں خصوصی انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلائی جائے گی، ٹائیفائیڈ مہم 13 اضلاع کے شہری علاقوں میں چلائی جائے گی، مخصوص اضلاع میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم 2 ہفتے منعقد ہوگی۔

  • پاکستان میں مزاحمتی ٹائیفائیڈ کیس سامنے آرہے ہیں، قومی ادارہ صحت

    پاکستان میں مزاحمتی ٹائیفائیڈ کیس سامنے آرہے ہیں، قومی ادارہ صحت

    اسلام آباد : قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ملک میں2016 سے مزاحمتی ٹائیفائیڈ کیس سامنے آرہے ہیں، اسکول جانے والے بچے ٹائیفائیڈ کا آسان ترین ہدف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے چاروں صوبوں کو مزاحتمی ٹائیفائیڈ سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا، ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام ٹائیفائیڈ کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بروقت تیاری کریں کیونکہ ملک میں2016 سے مزاحمتی ٹائیفائیڈ کیس سامنے بتدریج آرہے ہیں،

    قومی ادارہ صحت کے مطابق مزاحمتی ٹائیفائیڈ پر تھرڈ جنریشن اینٹی بائیوٹک بے اثر ہیں جبکہ اس مرض پر میرونیم، میکرو لائیڈ اینٹی بائیوٹک مؤثر ہیں۔

    ہدایت نامہ میں بتایا گیا ہے کہ آلودہ پانی، برف میں جمے ہوئے (فروزن) فروٹس، ناقص خوراک ٹائیفائیڈ کا سبب ہیں، ٹائیفائیڈ کے مریض سے دیگرافراد کو مرض لاحق ہوسکتا ہے۔

    ہدایت نامہ کے مطابق اسکول جانے والے بچے ٹائیفائیڈ کا آسان ترین ہدف ہیں، ٹائیفائیڈ بخار کا دورانیہ 6تا 14دن تک رہتا ہے۔

    علاوہ ازیں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بازار کا کھانا کھانے، گندا پانی پینے سے یہ مرض بہت جلدی جڑ پکڑ رہا ہے، گھر میں جو بھی سبزی یا گوشت بنائیں اسے ابلے ہوئے پانی سے دھونے کے بعد پکائیں۔

    مزید پڑھیں : چار برسوں میں کتنے لوگ ٹائیفائیڈ سے متاثر ہوئے

    طبی ماہرین کے مطابق غیر تربیت یافتہ اور عطائی ڈاکٹروں کی جانب سے تفویض کردہ اینٹی بائیوٹک ادویات کا زیادہ استعمال بھی اس مرض کے پھیلنے کی بڑی وجہ ہے۔

  • سندھ میں ٹائیفائیڈ کے خلاف ویکسین مہم اگلے ماہ شروع کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں ٹائیفائیڈ کے خلاف ویکسین مہم اگلے ماہ شروع کرنے کا فیصلہ

    کراچی: صوبہ سندھ میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے خلاف ویکسین مہم اگلے ماہ شروع ہوگی، ویکسی نیشن مہم سے پہلے سوشل موبلائزیشن ہفتہ منایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے خلاف ویکسین مہم اگلے ماہ شروع ہوگی، بیماریوں سے بچنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ویکسین مہم کراچی سے شروع کی جائے گی، ویکسی نیشن مہم سے پہلے سوشل موبلائزیشن ہفتہ منایا جائے گا۔ مخصوص علاقوں میں کلورین کی ٹیبلٹ بھی تقسیم کی جائیں گی۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ بیماریوں سے بچنے کے لیے عوام پانی ابال کر استعمال کریں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں سندھ میں مہلک ٹائیفائیڈ کی وبا پھیل گئی تھی جس سے کچھ ہلاکتیں بھی سامنے آئیں۔ ٹائیفائیڈ کے سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رجسٹرڈ ہوئے جو صوبے بھر کے 69 فیصد تھے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر کے اسپتالوں میں 8 ہزار سے زیادہ ٹائیفائیڈ کے مریض مختلف اسپتالوں میں داخل کیے گئے۔

    طبی ماہرین کے مطابق غیر تربیت یافتہ اور عطائی ڈاکٹروں کی جانب سے تفویض کردہ اینٹی بائیوٹک ادویات کا زیادہ استعمال بھی ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ پھیلنے کی بڑی وجہ بنا۔

  • سندھ میں مہلک ٹائیفائیڈ کی وبا بے قابو، چار مریض زندگی کی بازی ہار گئے

    سندھ میں مہلک ٹائیفائیڈ کی وبا بے قابو، چار مریض زندگی کی بازی ہار گئے

    کراچی: سندھ میں ’سپر بگ ٹائیفائیڈ‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی جس کی وجہ سے مزید چار افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

    محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ کا پہلا کیس نومبر 2016 میں حیدرآباد سے سامنے آیا تھا تاہم اب یہ وائرس پورے صوبے میں پھیل چکا جبکہ کراچی سے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اعلامیے کے مطابق ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ بچوں اورمعمر افرادکو زیادہ متاثر کر رہا ہے، مہلک بیماری گندےپانی، آلودہ کھانے کے استعمال کی وجہ سے سے پھیل رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی اورحیدرآباد میں ٹائی فائڈ پھیلنے کا سبب آلودہ پانی ہے: ڈاکٹرعذرا پیچوہو

    ایکس ڈی آرٹائیفائیڈکےسندھ میں8 ہزار سےزیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک بیماری کی وجہ سے 4 اموات ہوئیں۔

    سپر بگ ٹائیفائیڈ کی علامات                                              

    ٹائیفائیڈ سے متاثرہ شخص بخار کی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے جس کے بعد اُس کے پیٹ اور سر میں شدید درد اور مسلسل قے (الٹیوں) جبکہ بھوک نہ لگنے کی شکایت ہوتی ہے۔

    ماہرین کا مشورہ

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈپرتھرڈجنریشن اینٹی بائیوٹکس ادویات کا اثر نہیں ہوتا، عوام ازخود دواؤں کے استعمال سےپرہیز کرے اور فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرے۔

    یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں ہیں کہ ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ کے نام سے جانی جانے والی مہلک بیماری سے متاثرہ مریض برطانیہ اور امریکا میں بھی موجود ہیں۔ پاکستان سے امریکا اور برطانیہ واپس جانے والوں میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ تشخیص کیا جارہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آبی آلودگی سے دنیا بھر کی آبادی طبی خطرات کا شکار

    ایک ماہ قبل امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو مہلک بیماری سے متعلق سفری وارننگ جاری کی تھی جس کے مطابق تمام شہریوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ متاثرہ علاقے سفر کرنے سے گریز کریں یا انتہائی مجبوری کی حالت میں بہت زیادہ احتیاط کریں۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے ساتھ مل کر ماہرین نے نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا تاکہ بیماری پر فوری قابو پایا جاسکے۔

  • کراچی اورحیدرآباد میں ٹائی فائڈ پھیلنے کا سبب آلودہ پانی ہے: ڈاکٹرعذرا پیچوہو

    کراچی اورحیدرآباد میں ٹائی فائڈ پھیلنے کا سبب آلودہ پانی ہے: ڈاکٹرعذرا پیچوہو

    کراچی: سندھ اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اعتراف کیا کہ صاف پانی کی عدم فراہمی کراچی اور حیدر آباد میں ٹائی فائیڈ کا مرض پھیلنے کا سبب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹائی فائڈ کی وبا پھیلنے سے متعلق سوال پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا کا کہنا تھا کہ حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد اور لطیف آباد میں سنہ 2017 میں ٹائی فائیڈ پھیلا تھا اور اب کراچی میں پھیل رہا ہے۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ بدقسمتی سے شہریوں کو فراہم کردہ پانی صاف نہیں ہے اور ٹائیفائیڈکےپھیلاؤکی بڑی وجہ مضرصحت پانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کوکلورینیٹ کرناواٹربورڈاورواساکی ذمہ داری ہے۔ صاف پانی کی فراہمی بلدیاتی معاملہ ہے۔

    ڈاکٹر عذرا کا کہنا تھا کہ حیدرآبادمیں ٹائیفائیڈکےایک ہزارسےزائدکیس رجسٹر ہوچکےہیں اور کراچی میں یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔

    سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

    ایک جانب سندھ اسمبلی میں اتنے سنگین عوامی مسئلے پر بات ہوئی تو دوسری جانب گزشتہ دو روز کی طرح آج بھی ایوان حکومت اور اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی سےمچھلی بازار بنا رہا۔

    اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے الزام عائد کیا کہ ان کے رکن کو حکومتی رکن نے گالی دی، انہوں اسپیکر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گالی پر کوئی ایکشن لیا۔

    اس پر اسپیکر آغا سراج درانی نے موقف اختیار کیا کہ اگر کسی نے گالی دی ہےتوریکارڈہوگا۔ اس موقع پرامتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ ہم تردید کرتے ہیں کسی نے کوئی گالی نہیں دی ہے، تین دن سے بلاسبب ہاؤس کا ماحول خراب کیا جارہا ہے۔

    سندھ اسمبلی کےاجلاس میں آدھےگھنٹےسے زائد وقت تک شورشرابہ جاری رہا اور اس دوران اپوزیشن لیڈراور وزیر ِ بلدیات سعیدغنی کےدرمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ سعیدغنی نے چیخ کراپوزیشن لیڈرکوجواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ بےشرم ہیں ،ایوان کاماحول خراب کرتےہیں‘‘۔