Tag: Typhoon Doxori in China

  • چین : طوفان سے 40 ہزار مکانات تباہ، لاکھوں افراد متاثر

    چین : طوفان سے 40 ہزار مکانات تباہ، لاکھوں افراد متاثر

    چین کے صوبے ہیبی میں سمندری طوفان سے آنے والے شدید سیلاب سے اب تک کم از کم 29 افراد ہلاک جبکہ 16افراد لاپتہ ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان ڈوکسوری نے 140 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے،سیلاب میں 29 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ریسکیو عملہ اب بھی طوفان میں لاپتہ 16 افراد کی تلاش کر رہا ہے۔

    قومی پریس میں شائع خبروں کے مطابق سیلاب کی وجہ سے ریاست میں 40,000 مکانات منہدم ہوئے اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات کوبجلی کی ترسیل اور مواصلاتی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔

    حکام نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب سے 3.9 ملین افراد متاثر ہوئے، جو آبادی کا 5 فیصد بنتے ہیں۔ اس آفت میں 29 افراد ہلاک جبکہ 16 افراد لاپتہ ہیں۔

    سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ 95.8 بلین یوآن ($13.4 بلین) لگایا گیا ہے، جبکہ تباہ شدہ علاقوں میں تعمیر نو کے عمل میں 2 سال لگ سکتے ہیں۔

    29 جولائی سے 2 اگست کے درمیان چین کے شمال کو متاثر کرنے والے سمندری طوفان ڈوکسوری کے اثر ات کی وجہ سے دارالحکومت بیجنگ اور تیانجن شہر پر مشتمل ہیبے صوبہ شدید طوفانوں اور بارشوں کی زد میں آیا تھا۔