Tag: Typhoon Gaemi

  • طوفان گیمی کی شدت میں کمی، چین کے صوبے فوجیان میں شدید بارشیں

    طوفان گیمی کی شدت میں کمی، چین کے صوبے فوجیان میں شدید بارشیں

    سمندری طوفان گیمی چین کے صوبے فوجیان میں تباہی مچانے کے بعد کمزور پڑنے لگا، جبکہ فوجیان میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کے زیر اثر فوجیان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    طوفان کے باعث 30 ہزار سے زیادہ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں، طوفان گیمی کی وجہ سے تائیوان اور فلپائن میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد اموات کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ سمندری طوفان گیمی فلپائن کے بعد تائیوان کے ساحل سے ٹکرایا تھا، جس کے باعث شدید بارشیں شروع ہوگئی تھیں۔

    طوفان 240 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی ہواؤں سے تائیوان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرایا تھا۔

    دہلی میں طوفانی بارشوں سے سڑکیں تالاب میں تبدیل

    طوفان سے قبل ساحلی علاقوں سے 8 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرالیا گیا تھا، متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔

  • تائیوان کے بعد سمندری طوفان گیمی چین کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

    تائیوان کے بعد سمندری طوفان گیمی چین کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان گیمی تائیوان میں تباہی مچانے کے بعد چین کے صوبے فوجیان سے ٹکرا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے زیر اثر فوجیان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    طوفان گیمی کم شدت کے ساتھ شمال کی جانب روانہ ہورہا ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں طوفان کے زیراثر شدید بارشیں ہوں گی۔

    گزشتہ روز سمندری طوفان گیمی فلپائن کے بعد تائیوان کے ساحل سے ٹکرایا تھا، جس کے باعث شدید بارشیں شروع ہوگئی تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق طوفان 240 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی ہواؤں سے تائیوان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرایا تھا۔

    طوفان سے قبل ساحلی علاقوں سے 8 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرالیا گیا تھا، متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

    طوفانی بارشوں سے مہاراشٹر اور گجرات میں تباہی، 6 افراد ہلاک

    خبر ایجنسی کے مطابق سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں ٹرینیں اور فیری سروس معطل ہے۔

  • سمندری طوفان گیمی فلپائن کے بعد تائیوان کے ساحل سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان گیمی فلپائن کے بعد تائیوان کے ساحل سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان گیمی کے سبب تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، طوفان فلپائن کے بعد تائیوان کے ساحل سے ٹکرا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان 240 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی ہواؤں سے تائیوان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرایا۔

    خبر ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے ٹکرانے کے باعث تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    طوفان سے قبل ساحلی علاقوں سے 8 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرالیا گیا تھا، متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

    خبر ایجنسی کے مطابق سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں ٹرینیں اور فیری سروس معطل ہے۔

    تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو خوفناک حادثہ ، درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ

    طوفان گیمی کے اب چین کے صوبے زنجیانگ اور فوجیان سے ٹکرانے کا امکان ہے، طوفان کو 8 برس میں تائیوان کا سب سے طاقتور طوفان کہا جا رہا ہے۔