Tag: Typhoon Yagi

  • سمندری طوفان یاگی نے تھائی لینڈ و میانمار میں تباہی مچادی

    سمندری طوفان یاگی نے تھائی لینڈ و میانمار میں تباہی مچادی

    ایشیاء کے رواں سال کے سب سے طاقت ور سمندری طوفان یاگی کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، طوفان نے تھائی لینڈ و میانمار میں بھی تباہی مچادی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طاقت ور طوفان یاگی نے چین، فلپائن اور ویتنام کے بعد اب تھائی لینڈ، لاؤس اور میانمار میں بھی تباہی مچائی ہے۔

    سمندری طوفان سے جنوب مشرقی ایشیاء میں شدید بارشیں، خطرناک لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے پورے خطے میں لاکھوں افراد متاثر ہیں۔

    طوفان کے باعث لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہیں، طوفان نے انفرااسٹرکچر بھی تباہ کر دیا ہے، ہزاروں افراد کے گھر سیلاب میں بہہ گئے جس کے سبب لوگ اسکول کی عمارتوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ روز طوفان فرانسین (Francine) امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرایا تھا، جس کے نتیجے میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے لگیں۔

    غزہ کے اسکولوں پر اسرائیلی حملے ہولناک ہیں، ملالہ یوسفزئی

    طوفان کے سبب لوزیانا میں 42 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ طوفان کے اثرات کے باعث شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • ایشیا کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ’یاگی‘ چین کے بعد ویتنام سے ٹکرا گیا

    ایشیا کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ’یاگی‘ چین کے بعد ویتنام سے ٹکرا گیا

    ایشیا کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ’یاگی‘ چین کے بعد ویتنام سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے مین 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

     ایشیا میں رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان ’یاگی‘ چین کے بعد ویت نام سے ٹکرا گیا، مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک ہوئے، دارالحکومت ہنوئی میں موسلادھار بارش سے مختلف علاقے زیر آب آگئے، تیز ہواوں کے باعث درخت گرگئے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اب طوفان کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

    اس سے قبل چین میں طوفان نے تباہی مچائی تھی جس کے نیتجے میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے تھے اور 8 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

    طوفان یاگی دو روز پہلے چین کے صوبے ہینان سے ٹکرایا تھا، جس کے بعد چینی صدر نے مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔

    چین سے قبل سمندری طوفان یاگی نے فلپائن میں تباہی مچائی تھی جہاں 16 اموات ہوئی تھیں، فلپائن سے ٹکرانے کے بعد طوفان یاگی کی شدت دوگنا بڑھ گئی تھی۔