Tag: U-19 Asia Cup

  • انڈر 19 ایشیا کپ: مسلسل دوسری شکست کے بعد قومی ٹیم ایونٹ سے باہر

    انڈر 19 ایشیا کپ: مسلسل دوسری شکست کے بعد قومی ٹیم ایونٹ سے باہر

    چٹاگانگ: انڈر 19 ایشیا کپ میں قومی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست ہوئی جس کے بعد پاکستانی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کو اہم گروپ میچ میں سری لنکا نے 23 رنز سے ہرا دیا۔

    یہ گروپ میچز میں پاکستان کا مسلسل دوسرا میچ ہے جس میں ٹیم نے شکست کھائی ہے۔

    مسلسل دوسری ناکامی کے بعد قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

    خیال رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے مرحلے میں پاکستانی ٹیم نے 3 میچز کھیلے جن میں سے ٹیم صرف ایک میں فتح یاب ہوئی۔ پاکستانی ٹیم کا مقابلہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ سے ہوا۔

    قومی کرکٹ ٹیم 15 رکنی دستے پر مشتمل تھی۔ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر تھے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں محمد محسن، صائم ایوب، جہاں زیب سلطان، اویس ظفر، وقار احمد، سعد خان، محمد آصف، فرخ عباس، محمد بلال جاوید، جنید خان، موسی خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ارشد اقبال شامل تھے۔

    28 ستمبر سے شروع ہونے والا انڈر 19 ایشیا کپ انڈر 7 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

  • انڈر 19 ایشیا کپ: افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

    انڈر 19 ایشیا کپ: افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

    کوالالمپور: انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستان ٹیم 248 رنز کے تعاقب میں 63 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملائشین دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوئے۔

    افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 248 رنز بنائے۔ اکرام علی نے 107 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم شروعات سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ افغان بولرز کے آگے پاکستانی بلے باز بے بس نظر آئے۔

    بالآخر پاکستان کی پوری ٹیم 63 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ افغانستان نے میچ 185 رنز سے جیت کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔