Tag: U.N

  • ایران جوہری معاہدے کواستعمال کرکےدنیا کویرغمال نہیں بنا سکتا‘ نکی ہیلی

    ایران جوہری معاہدے کواستعمال کرکےدنیا کویرغمال نہیں بنا سکتا‘ نکی ہیلی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کو عالمی بلیک میلنگ کےلیے استعمال کرکے دنیا کو یرغمال نہیں بنا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نےایران پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ ایران کو میزائل تجربات، دہشت گردی کی معاونت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔

    امریکی سفیر کا یہ بیان ایران کے صدر کی جانب سے دیے گئے بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ اگر امریکی پابندیوں کا سلسلہ جاری رہا تو ایران جوہری معاہدہ ختم کرسکتا ہے۔

    نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پرعائد کی گئی نئی پابندیوں کا جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جوہری معاہدہ کسی بھی صورت میں ناکام نہیں ہونا چاہیے۔


    نئی امریکی پابندیاں: ایران جوہری معاہدہ ختم کرسکتا ہے‘ حسن روحانی


    یاد رہے کہ دو روز قبل ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ کی جانب سے نئی پابندیوں کا سلسلہ جاری رہا تو ایران جوہری معاہدہ ختم کرسکتا ہے۔


    امریکی پابندیاں جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے‘ ایران


    واضح رہے کہ رواں ماہ 3 اگست کو ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے نئی پابندیاں جوہری معاہدے کی خلاف ہے اور ہم اس پر اپنا ردعمل دیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مالی میں اقوام متحدہ کا ہیلی کاپٹر تباہ‘ 2 فوجی ہلاک

    مالی میں اقوام متحدہ کا ہیلی کاپٹر تباہ‘ 2 فوجی ہلاک

    بماکو: افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دوجرمن فوجی ہلاک ہوگئے۔ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل جرمن ہیلی کاپٹر ٹائیگر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 2 جرمن فوجی جان کی بازی ہارگئے۔

    جرمن فوجی حکام کا کہنا ہےکہ قوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ان کا ایک ہیلی کاپٹر مالی کے شمالی صحرا میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو جرمن فوجی ہلاک ہوگئے۔

    جرمن فوجی حکام کےمطابق افسوس ناک حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا جس میں تخریب کاری کا کوئی عنصر شامل نہیں۔

    یاد رہے کہ 2012 میں القاعدہ نے مالی کی فوج کو شکست دے کر ملک کےبڑے علاقے پر قبضہ کرکے شریعت نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہےکہ 2013 میں فرانسیسی افواج نے مالی میں فوجی مداخلت کرتے ہوئے القاعدہ کو شکست دے کرعلاقے پر واپس قبضہ کیا تھاجس کےبعد اقوام متحدہ نے مالی میں حکومت کی مدد کے لیے امن فوج بھیجی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا، بان کی مون

    ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا، بان کی مون

    نیویارک:اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہےکہ مشرق وسطی میں قائم امن کے لئے کی جانے والی کوششوں میں ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا۔

    نیویارک میں پریس کانفرنس کرتےہوئےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ خطےمیں میں سلامتی اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ایران خطے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    بان کی مون کا کہنا تھا کہ اس ماہ میں ہونے والی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی صدراور وزیرخارجہ کی شرکت پروہ اس حوالے سےمیں بات کریں گے۔