Tag: U.S. Embassy

  • امریکی سفارتخانے کا تیزگام حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

    امریکی سفارتخانے کا تیزگام حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

    اسلام آباد : امریکی سفارتخانے نے رحیم یار خان میں تیزگام حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا، حادثے میں پینسٹھ افرادکے جاں بحق ہونےکی تصدیق ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رحیم یار خان میں ٹرین کے المناک حادثے سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےقیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کیا۔

    یاد رہے لیاقت پور کے قریب تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں تین بوگیوں میں سواردرجنوں مسافرزندہ جل گئے، پینسٹھ افرادکے جاں بحق ہونےکی تصدیق کردی گئی جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہیں۔

    حادثے کے بعد بہاولپور ملتان اوررحیم یارخان کےسرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،ایم ایس ڈی ایچ کیو لیاقت پورکےمطابق بارہ مسافروں کی حالت تشویشناک ہے،جاں بحق اورزخمی کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں،چودہ لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

    ڈی سی او جنید اسلم کا کہنا ہے کہ متاثرہ تین بوگیوں میں دو سو سات مسافرسوارتھے،اکانومی کلاس کی دوبوگیاں امیرحسین اینڈ جماعت کے نام سے بک تھیں، اکانومی کی ایک بوگی میں77،دوسری میں 76مسافر سوار تھے،اکانومی کلاس کی بوگیوں میں مسافرزیادہ تر حیدرآباد سے سوارہوئے تھے جبکہ بزنس کلاس کی بوگی میں 54 مسافر سوار تھے۔

  • امریکی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں مشتبہ شخص گرفتار

    امریکی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں مشتبہ شخص گرفتار

    برسلز : پولیس نے امریکی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں مشتبہ شخص گرفتار کرکے دہشت گردی کی فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بیلجیم میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو امریکی سفارت خانے پر دہشت گردانہ حملے کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور اس پر دہشت گردی کی فرد جرم بھی عاید کردی گئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کا کہناتھا کہ بیلجیم کے پراسیکیوٹرز نے ایک بیان میں کہا کہ اس مشتبہ شخص کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھا،اس کی شناخت اس کے نام کے مخفف ایم جی سے کی گئی ہے لیکن اس نے خود پر عاید کردہ الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے۔

    فیڈرل پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ انھیں اس مشتبہ شخص کے دہشت گردی کے حملے کی سازش میں ملوّث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے خلاف جاری تحقیقات کے تحفظ کی غرض سے اس مرحلے پر مزید کوئی تفصیل نہیں جاری کی جائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گرفتار 40 سالہ شخص کا تعلق بیلجیئم سے ہے جو اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوا تھا.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص کو اس کی مشکوک حرکتوں اور رویّوں کے باعث گرفتار کیا گیا تھا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص گرفتاری سے قبل امریکی سفارت خانے کے باہر زور زور سے چلا رہا تھا۔