Tag: U19CWC

  • انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

    انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

    جمیکا: آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور ٹیم نے فائنل ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کو چوبیس رنز سے شکست دے کر کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی ہے، گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹ پر دوسو انتالیس رنز بنائے۔

    عبدالفصیح 68، شہزاد 43 اور قاسم اکرم ا38 رنزبناکر نمایاں رہے، معاذ صداقت نے اختتامی اوورز میں 42 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 239 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    گرین شرٹس کی عمدہ بولنگ کے سامنے افغان بلے باز سنبھل نہ سکے اور 240 کے تعاقب میں افغان ٹیم نو وکٹ پر 215 رنز ہی بناسکی، اویس علی نے تین اور قاسم اکرم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: انڈر19 ورلڈکپ: اویس علی کی تباہ کن بولنگ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز

    دو سو چالیس رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم نو وکٹ پر دو سو پندرہ رنز ہی بناسکی۔

    گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے یو اے ای کو 189رنز سے اور بنگلادیش نے کینیڈا کو آٹھ وکٹ سے ہرادیا، انڈر نائنٹین ورلڈکپ کے میچز پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر دکھائےجا رہےہیں۔

  • انڈر19 ورلڈکپ: اویس علی کی تباہ کن بولنگ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز

    انڈر19 ورلڈکپ: اویس علی کی تباہ کن بولنگ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز

    جمیکا: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کیا اور زمبابوے کو شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں نو وکٹ پر 315 رنز بنائے، حسیب اللہ خان نے ایک سو پینتیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عرفان خان 75 رنز بناکر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔

    تین سو سولہ رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 200 بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان کے اویس علی زمبابوے بولرز کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، انہوں نے 56 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    دوسرے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو چار وکٹ سےہرادیا، سری لنکا نے ایک سو چھہتر رنز کا ہدف سینتیس اوورز میں حاصل کرلیا۔

    ایک اور میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو سات وکٹ سے ہرایا، اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے پچانوے رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف باآسانی بیسویں اوور میں تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔

  • افغان کھلاڑی نے کھیل کا حسن بگاڑ دیا

    افغان کھلاڑی نے کھیل کا حسن بگاڑ دیا

    بینونی: انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، میچ کے دوران افغان کھلاڑی نے کھیل کا حسن بگاڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ کے دوران افغان کھلاڑی نور احمد نے میچ میں انوکھی حرکت کردی جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت کمنٹیٹر نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    قومی ٹیم کے بلے باز حریرا 64 رنز پر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے جب افغان بولر نور احمد نے انہیں نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کرکے امپائر سے اپیل کردی۔

    نور احمد کے مین کیڈ پر امپائر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ دیا جس کے بعد تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔

    افغان بولر نور احمد کو وکٹ تو مل گئی لیکن وہ کمنٹیٹر اور سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے، ایک صارف نے لکھا کہ افغان کھلاڑی نے یہ انتہائی شرمناک حرکت کی ہے۔

    میچ میں کمنٹری کرنے والے ایکسپرٹ نے بھی ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے میچ کی ویڈیو دکھائی جس میں کیوی کھلاڑی ویسٹ انڈین بلے باز کو انجرڈ ہونے کے بعد اٹھا کر ڈریسنگ روم تک لے جارہے تھے۔

    آئی سی سی کے قانون 41.161 کے مطابق نان اسٹرائیکر پر کھڑا کھلاڑی اگر کریز سے باہر ہوتا ہے تو بولر اسے آؤٹ کرسکتا ہے کہ لیکن گیم اسپرٹ برقرار رکھنے کے لیے کھلاڑی اس قسم کے اقدام سے گریز کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ عالمی کپ میں افغانستان کا سفر تمام ہوگیا ہے اور پاکستان کا مقابلہ سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل 4 جنوری بروز منگل کو کھیلا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ یا بنگلہ دیش سے فائنل کھیلے گی۔

  • انڈر19کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نےتیسری پوزیشن حاصل کرلی

    انڈر19کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نےتیسری پوزیشن حاصل کرلی

    کوئنزٹاؤن: انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی نذر ہوگیا، پاکستان نے پول ڈی میں بہترین پوائنٹس کے باعث تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان تیسری پوزیشن کے لیے کوئنزٹاؤن میں ہونے والے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔

    پاکستان کو پول ڈی میں بہترین پوائنٹس کے باعث تیسری پوزیشن جبکہ افغانستان کو چوتھی پوزیشن ملی ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل کرائسٹ چرچ میں ہونے والے انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 203 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ انڈر19کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ہفتے کو آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔