Tag: uae-and-saudi-arabia

  • امریکی صدر کا بڑا فیصلہ: سعودی عرب اور یو اے ای پریشانی کا شکار

    امریکی صدر کا بڑا فیصلہ: سعودی عرب اور یو اے ای پریشانی کا شکار

    واشنگٹن: نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسی عیاں ہونے لگی ہیں اور انہوں نے سابق صدر ٹرمپ کے فیصلوں کو مسدود کرنا شروع کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب اور یواے ای کو اسلحے کی فروخت روک دی ہے، اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے اربوں ڈالرز کے اسلحےکی فروخت کی منظوری دی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں عرب ممالک کو میزائل سسٹم،ایف35جنگی طیارے او ردیگرجدید اسلحہ فروخت کیا جانا تھا، امریکی محکمہ خارجہ نے اسلحےکی فروخت روکےجانےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاہدوں کو منسوخ کرنے یا ان سے آگے بڑھنے سے پہلے معمول کے مطابق جائزہ لے گا۔

    محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عارضی طور پر منجمد کئے ان معاہدوں پر بائیڈن انتظامیہ یہ یقینی بنائی گی کہ امریکی اسلحے کی فروخت مضبوط ، باہمی تعاون کے قابل اور قابل حفاظتی شراکت داروں کی تعمیر اور اسٹریٹجک مقاصد پر عمل پیرا ہے۔

    واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ اسلحےکا یمن کیخلاف استعمال نہ ہونایقینی بنانا چاہتی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی کانگریس نے ٹرمپ انتظامیہ کے کانگریس کے جائزہ عمل کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران سے کشیدگی کے معاملے پر ایمرجنسی ڈکلیئر کرکے سعودی عرب اور دیگر ممالک کو 8 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کے مئی 2019 کے فیصلے کی تحقیقات کی درخواست کی تھی۔

    امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے سعودی عرب اور دیگر اتحادیوں کو 8 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی مخالفت کی تھی اور اسے روکنے سے متعلق قراردادیں منظور کی تھیں، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان قراردادوں کو مسترد کردیا تھا۔

  • یو اے ای اور سعودی عرب کے تعلقات سمندر سے زیادہ گہرے ہیں، محمد بن سلمان

    یو اے ای اور سعودی عرب کے تعلقات سمندر سے زیادہ گہرے ہیں، محمد بن سلمان

    ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اتحادی ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے میں بحرین پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان ریاست کے حاکم شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر گذشتہ کچھ دنوں سے اتحادی ممالک کے دورے پر ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان پہلے مرحلے میں تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچے اور اتوار کے روز یو اے ای کا دورہ مکمل کرکے بحرین پہنچے ہیں۔

    ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی کے تعلقات مثالی اور خصوصی ہے جس نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے مربوط رکھا ہوا ہے۔

    محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی اتحاد سمندر سے گہرا اور وسیع ہو۔

    سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ دونوں عرب ریاستیں پہلے بھی مضبوط اور مثالی تعلقات کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید محمد بن سلمان کا استقبال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’امارات ہمیشہ سعودی عرب کا معاون و مددگار رہے گا اور ہمیں ان تعلقات پر فخر ہے‘۔

    سعودی ولی عہد نے بھی پُر جوش استقبال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مابین قائم تعلقات دونوں ممالک کے لیے مفید اور مفاد میں ہیں‘۔