Tag: UAE dirham

  • سعودی ریال اور اماراتی درہم کی آج کیا قیمت ہے؟

    سعودی ریال اور اماراتی درہم کی آج کیا قیمت ہے؟

    ابوظہبی/ جدہ : سعودی عرب میں پاکستانی کرنسی کے مطابق ریال کی قیمت 75 روپے 12پیسے جبکہ متحدہ عرب امارات میں 76روپے 84 پیسے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن سینٹرز کے مطابق بدھ 27 دسمبر 2023 کو سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ ذیل میں درج کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں رقوم بھیجنے کے لیے ریال کا ریٹ، ٹرانزیکشن مرکز کا نام اور اس کے ساتھ ٹرانزیکشن فیس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) کی معلومات بھی ذیل میں درج کی گئی ہیں۔

    saudi

    پاکستان

    فوری(بینک الجزیرہ): 74 روپے 67 پیسے، فیس:10 ریال
    ایس ٹی سی پے : 74 روپے 24 پیسے، فیس:17.25 ریال
    تحویل الراجحی (الراجحی بینک): 74 روپے 11 پیسے، فیس :10 ریال
    ویسٹرن یونین: 74 روپے 61 پیسے: فیس 23 ریال
    منی گرام: 74 روپے 71 پیسے، فیس :23 ریال
    ٹیلی منی(اے این بی): 74 روپے 40 پیسے، فیس: 15 ریال

    اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے درہم کی قیمت خرید 76.69 اور قیمت فروخت76.84 ہے۔

  • یو اے ای درہم کتنے روپے کا ہوگیا؟

    یو اے ای درہم کتنے روپے کا ہوگیا؟

    ابوظہبی : یو اے ای درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی آئی ہے، پاکستانی روپے کی قیمت 40 پیسے گرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں 40 پیسے اضافہ سامنے آیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں کئی روز بعد اضافہ ہوا ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اماراتی درہم 40 پیسے بڑھ کر 75.54 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر پاکستانی روپے کی قدر میں اماراتی درہم کے مقابلے میں 1.44 روپے بہتری آئی تھی۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہزار پاکستانی روپے میں اب 13.23 درہم ملیں گے۔ دوسری جانب بھارتی کرنسی میں یو اے ای درہم 22.58 روپے اور بنگلہ دیشی کرنسی میں درہم 29.89 ٹکے پر مستحکم ہے۔

    واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3.26 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280.29 روپے پر پہنچ گئی۔